باب ہفتم

مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک

باب ہفتم
مسیحیت کا ارتقا
مسیحی ایمانیات میں تثلیث کے عقیدہ کو بنیادی عقائد میں سے ایک مرکزی عقیدہ کی حیثیت حاصل
ہے بایں ہمہ حقیقت یہ ہے کہ مسیح کے اپنے زمانہ حیات میں اس نام نہاد عقیدہ کا کہیں کوئی نام و نشان نہیں
ملتا۔زیادہ سے زیادہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ واقعۂ صلیب کے بہت بعد اس عقیدہ نے رفتہ رفتہ مختلف شکلیں اختیار
کرناشروع کیں۔اسے آخری اور معین شکل دینے میں کئی صدیاں لگ گئیں لیکن پھر بھی یہ ایک ایسا معمہ بنا
رہا اور ہنوز بنا ہوا ہے کہ جسے واضح طور پر حل کرنا ممکن نہ ہو سکا اور نہ آج تک ہو سکا ہے۔یہ عقیدہ ایک
مابہ النزاع امر کی حیثیت سے مسیحی ماہرین دینیات اور مسیحی فلسفیوں کے مابین بہت طویل اور تلخ بحث و
تمحیص کا موضوع بنا رہا۔اس بحث میں حصہ لینے والے مسیحی ماہرین دینیات اور فلسفی وغیرہ مختلف مذہبی ،
ثقافتی اور روایتی پس منظروں اور ان کے ناگزیر اثرات کے حامل تھے چنانچہ وہ اپنے اپنے رنگ میں اس بحث
۱
پر اثرانداز ہوتے رہے۔یہ عقیدہ مختلف سر زمینوں کے دیومالائی قصوں کہانیوں، رسوم و رواج اور روایتوں وغیرہ سے بڑی حد
تک متاثر ہو تا رہا ہے۔یہ وہ سر زمینیں تھیں جنہوں نے شروع زمانہ میں عیسائیت کو اپنے ہاں آنے دیا، اسے
برداشت کیا اور ایک رنگ میں اس کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔مسیحیت کی شاخ فی الاصل شجر
یہودیت کے تنے سے ہی پھوٹی تھی اس لئے قدرتی طور پر اس کے ابتدائی دور میں جس حد تک بھی ممکن
ہو سکا اس کی خبر گیری اور تشکیل و صورت گری میں اسی نے حصہ لیا۔مسیحی تاریخ کے تمام تر ابتدائی حصہ
میں خود یہودیوں کی طرف سے مخالفت کے پہلو بہ پہلو مسیحیت پر یہودی اثر ہی غالب رہا۔مسیح کے
شاگردوں نے مسیحیت کا درس براہ راست خود مسیح سے ہی لیا اور اس کے معانی و مفہوم اور مالہ وماعلیہ کو تمام
تر اسی سے سمجھ کر اسے اپنے دل میں جگہ دی۔پھر یہی نہیں بلکہ جو کچھ سیکھا خود مسیح کی ذات میں اس کا عملی
نمونہ مشاہدہ کیا۔مسیح کے وہ سب شاگر دیہودیوں میں سے ہی آئے تھے۔آغاز کار ہی آشامل ہونے کی وجہ
سے وہ مسیحیت کے ابتدائی محافظ تھے۔مسیحیت پر ان کے ایمان کی جڑیں مسیح کی مقدس ہدایات اور اس کی

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
134
زندگی کے طور طریق اور عملی نمونہ میں پیوست تھیں۔پھر وہی تھے جنہوں نے مسیح کے واقعۂ صلیب کو اپنی
آنکھوں سے دیکھا تھا اور قتل کیے جانے کی عملی کوشش سے ان کے زندہ بچ نکلنے کا بچشم خود مشاہدہ کیا تھا۔صحیح پر ایمان لانے والے اور ابتدائی پیرو
معلوم ہوتا ہے کہ ابتدائی زمانہ کے مسیحیوں میں آگے چل کر دو امور کے متعلق اختلاف پید اہو گیا تھا
اور وہ امور یہ تھے (1) مسیح کا مرتبہ و مقام کیا ہے؟ (2) آیا موسوی شریعت سے وابستہ رہتے ہوئے اس کی
پیروی کی جائے یانہ کی جائے ؟ ہوا یہ کہ آگے چل کر جسے ہم مسیحیت کی نشوونما اور ترقی کے دوسرے دور
سے تعبیر کر سکتے ہیں سینٹ پال (پولوس) نے مسیحیت کو ایک نیا فلسفہ اور نیا نظریہ دینے میں مرکزی کردار
کی حیثیت حاصل کر لی۔پولوس اور جیمز کے درمیان جو راستباز جیمز (James the Righteous) کے
نام سے موسوم تھا، بنیادی نوعیت کے نظریاتی اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔جیمز یروشلم کے کلیسیا کا نگہبان
اور سربراہ تھا جبکہ پولوس مغربی سرزمینوں میں عیسائیت کا پرچار کر رہا تھا اور کر بھی رہا تھا غیر یہودی اقوام
میں۔سویروشلم کے کلیسیا کے بالمقابل مغربی کلیسیا نے خاص طور پر پولوسی عقائد کے انداز میں نشو نما پائی
جبکہ یروشلم کا کلیسیا مسیح کی اصل تعلیم پر ہی قائم رہا جس میں توحید باری کو مرکزی حیثیت حاصل تھی۔جیمز نے اپنے دور امارت میں مسیح کی جس تعلیم کو عام کیا اسی کے زیر اثر آگے چل کر ایونائٹس
(Ebionites) کے نام سے ایک فرقہ بنا۔اس کا نام عبرانی لفظ ایونم (Ebionim) سے ماخوذ تھا جس
کے معنے تھے ”غریب “ اس سے مراد تھی فقر کو ترجیح دینے والے دل کے غریب۔وہ دراصل یہودی مسیحی
تھے۔یسوع ان کے نزدیک مسیح کی حیثیت سے ظاہر ہوا تھا۔اور یہ کہ اس کا ظہور ”خدا کے بیٹے کے طور پر
نہیں تھا۔وہ بڑے جذ بہ وجوش کے ساتھ موسوی شریعت پر عمل پیرا تھے۔ان کی اپنی ایک انجیل تھی جو
مختلف نسبتوں کے اعتبار سے عبرانیوں کی انجیل“ (Gospel of Hebrews) ، " یونائٹس کی
انجیل“ (Gospel of Ebionites) اور ”ناضرینز کی انجیل “ (Gospel of Nazarenes) کہلاتی
تھی۔تاریخ کلیسیا کے نام سے جو کتاب سیز اریا (Caesarea) میں لکھی گئی تھی اس کے مصنف یو سیبس
Eusebius نے اس کی تیسری کتاب ”ویسیا سیئن ٹوٹر اجن“ (Vespasian to Trajan) میں
ایونائٹس کا ذکر کیا ہے۔وہ ان کے نظریات کا ذکر کرتے ہوئے تضحیک سے کام لیتا ہے۔وہ کہتا ہے کہ ان کا

135
مسیحیت کا ارتقا
نام اس لیے یبیو نا ئٹس کہلاتا ہے کہ وہ مسیح کے بارہ میں بہت گھٹیا اور ذلت آمیز خیالات کے حامل تھے۔حالانکہ ایونائٹس مسیح کو تمام دوسرے انسانوں کی طرح ایک فانی انسان سمجھتے تھے۔وہ اس کی نیکی اور
راستبازی کو جو اس نے اپنی بلند کر داری اور اخلاقی رفعت کی وجہ سے حاصل کی تھی عزت کی نگاہ سے دیکھتے
تھے۔یہودی ہونے کی وجہ سے وہ سبت کے دن کا احترام کرتے تھے۔شریعت کی ہر تفصیل پر عمل پیرا تھے
اور اس پولوسی نظریہ کے قائل نہ تھے کہ نجات صرف ایمان کے وسیلہ سے نصیب ہوتی ہے۔اس نے
ایبیو نا ئٹس کے ایک گروہ کا بھی ذکر کیا ہے۔اس گروہ کے لوگ مسیح کے کنواری کے بطن سے جنم لینے کے
قائل تھے۔وہ روح القدس پر بھی ایمان رکھتے تھے لیکن اس نظریہ کے قائل نہیں تھے کہ مسیح پیدائش
سے قبل خدا کے کلام اور اس کی حکمت بالغہ کے روپ میں پہلے سے موجود تھا۔وہ ہیبریوز کی انجیل کی پیروی
کرتے تھے۔وہ ممکنہ طور پر متی کی انجیل ہو سکتی تھی۔وہ سبت کا دن مناتے تھے اور یہودی طور طریق پر عمل
پیرا تھے۔البتہ وہ صیح کے جی اٹھنے کا دن بھی مناتے تھے اور اس پر خوشی کا اظہار کرتے تھے۔(The History of the Church by Eusebius, p۔90-91 Penguin, 1989)
آر آئزن مین (R۔Eisenman) نے اپنی کتاب The Dead Sea Scrolls Uncovered
(یعنی بحر مردار کی گولائی میں لیٹے ہوئے صحائف کے مندرجات کا انکشاف ) میں ایونائٹس فرقہ کا پس منظر
بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جیمز دی رائیٹیٹس پہلی صدی عیسوی کے وسط میں (قریباً 40 تا 46 بعد از
مسیح) کلیسیائے یروشلم کا سربراہ تھا۔یہ کلیسیا کی وہ شاخ تھی جو ماضی قریب کی نسبت سے فلسطین
میں ”یہودی مسیحیت “ کہلاتی تھی۔ایبیونائٹس نے اسی شاخ سے ابھر کر ایک فرقہ کی شکل اختیار کی تھی۔(The Dead Sea Scrolls Uncovered by R۔Eisenman & M۔Wise, p۔186,
Element Books, 1992)
جو جماعت جیمزدی رائیٹیٹس کی پیرو تھی اس کے افراد ”غربا ( یعنی دل کے غریب“ کہلاتے تھے۔(سلتیوں کے نام خط باب 2 آیت (10) نیز (یعقوب کا خط باب 2 آیت 3 تا 5)۔یہ ایک ایسا لقب ہے جو مسیح
کے پہاڑی وعظ میں بھی آتا ہے اور ”ڈیڈسی سکرولز“ (بحر مردار کے لیٹے ہوئے صحیفوں) میں بھی آتا ہے۔مذکورہ مصنف آئزن مین کا احساس یہ ہے کہ کئی لحاظ سے ایبیو نائٹس ڈیڈ سی سکرولز (بحر مردار کے
صحیفوں) کے مصنفوں سے ملتے جلتے لوگ تھے۔وہ جیمز دی رائیٹس کا بہت احترام کرتے تھے اور یسوع کا
اپنا مسیحا یقین کرتے تھے لیکن سمجھتے تھے اسے دوسرے انسانوں کی طرح ایک فانی انسان۔ان کے نزدیک
پولوس نے شریعت موسوی سے ارتداد اختیار کر لیا تھا۔وہ خود شریعت موسوی پر پوری طرح عمل کرتے

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
136
تھے نیز سبت کا بھی بڑے جذبہ و جوش سے احترام کرتے تھے اور اس کی پوری طرح پابندی کے دل سے
قائل تھے۔جیمز کو وہ بہت اونچا مقام اور مرتبہ دیتے تھے جبکہ پولوس کو اصل مسیحیت کا دشمن گردانتے
تھے۔متی باب 13 آیت 25 تا40)
Ibid۔p۔233-34
بیجنٹ (Baigent)، لائیگ (Leigh) اور لنکن (Lincoln) کے نزدیک ابتدائی زمانہ کے مسیحی
فرقے ایونائٹس (Ebionites)، نوسٹکس (Gnostics) انیچینز (Manicheans)، مانڈینز
(Mandeans)، سائنز (Sabians)، نستور ینز (Nestorians)، ایلکا سائٹس (Elkasites) وغیرہ
ناضر ینز (Nazarene) فلاسفی کے ماننے والے تھے۔مذکورہ بالا سب مصنفین ناضر ینز کا ذکر کرتے ہوئے
لکھتے ہیں کہ وہ سمجھتے تھے کہ :
ناضرینز کے طور طریق اور اقوال سے اخذ کردہ یسوع اور اس کی بیان کردہ اصل تعلیم کی طرف اپنے
رخ کو قائم رکھنا اور اس سے ادھر ادھر نہ ہونا ضروری ہے۔اور یہ وہی تعلیم تھی جسے جیمز، جیوڈاز اور
تھامس اور ان کے ساتھیوں نے تبلیغ کے ذریعہ پھیلایا اور عام کیا۔ناضرینز کی تقلید میں ان سب فرقوں کے
عقائد یہ تھے۔۔1۔2۔3۔4
موسوی شریعت کے ساتھ پوری وابستگی اور اس کی مکمل پابندی۔یسوع کے متعلق یہ یقین رکھنا کہ وہ مسیح تھا۔اس امر کو تسلیم کرنا کہ مسیح عام انسانوں کی طرح ہی پید ا ہوا تھا۔پولوسی نظریات کو غلط سمجھنا اور ان کی مخالفت کرنا۔استنبول کی لائبریری میں عربی مخطوطات کا ایک مجموعہ رکھا ہوا ہے جو ایک اور قدیمی مخطوطہ کے متن
کے اقتباسات پر مشتمل ہے۔یہ متن ”النصاری کی طرف منسوب کیا جاتا ہے اور پانچویں یا چھٹی صدی
عیسوی کے زمانہ سے تعلق رکھتا ہے۔یہ ملک شام کی ایک قدیمی زبان میں لکھا ہوا ہے۔مخطوطات کا یہ مجموعہ
ایران عراق سرحد کے قریب جنوب مغربی ایران کے علاقہ میں واقع خوزستان کی ایک خانقاہ سے ملا تھا۔اس مجموعہ مخطوطات سے ناضر ینز (Nazarene) کے مذہبی پیشواؤں کے عقائد و نظریات کی عکاسی ہوتی
ہے۔یہ 66 عیسوی میں رونما ہونے والی تباہی کے بعد یروشلم سے بیچ بچا کر یہاں پہنچا تھا۔اس میں یسوع کا

137
مسیحیت کا ارتقا
ایک انسان کے طور پر ذکر کیا گیا ہے اور یہودی قانون شریعت کو اس میں بہت اہمیت دی گئی ہے۔اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ پولوس کے ماننے والوں نے مسیح کے مذہب کو ترک کر دیا تھا اور وہ اہل روما کے مذہبی
عقائد کی طرف مائل ہو گئے تھے۔“
('The Messianic Legacy' M۔Baigent, R۔Leigh, H۔Lincoln۔p۔135-138, Corgi
Books)
مسیحی عقائد کی تشکیل کے مراحل میں جو عقائد ابھر کر سامنے آئے ان میں سے صرف ناضرینز
(Nazarene) کے عقائد ہی اس بات کے سزاوار ہیں کہ انہیں دوسروں کے عقائد پر ترجیح دی جائے۔یہ
ابتدائی مسیحی وہ تھے جنہیں مسیحیت کی تعلیم کے معانی و مفہوم سے خود مسیح نے آگاہ کیا تھا۔پولوس کا کردار
ظاہر ہے اس وقت وہاں (یروشلم اور اس کے گردو نواح میں ) پولوس اور اس کے مکتب فکر کا کوئی نام
و نشان نہ تھا۔بعد میں جب پولوس میسحیت میں داخل ہوا تو اس وقت سے مسیحیت بیرونی سرزمینوں اور
خاص طور پر سلطنت روما کے مغربی علاقوں میں پھیلنی شروع ہوئی جہاں ملحدانہ مذاہب نے اپنے پنجے گاڑے
ہوئے تھے۔یہ نئے نئے علاقوں میں پہلے سے پھیلی ہوئی ثقافتوں اور ان کے دیومالائی قصوں کہانیوں کا
زبر دست اثر قبول کرتی اور ان کی طرف مائل ہوتی چلی گئی۔اس طرح یہ اپنی قدرتی ماہیت اور ابتدائی
پاکیزگی سے محروم ہو کر اس سے دور سے دور تر ہوتی چلی گئی۔ادھر خود پولوس نے بھی جو ان علاقوں میں
عیسائیت کا پرچار کر رہا تھا خود اپنی پر اسرار ضعیف الاعتقادی کا کچھ نہ کچھ عنصر اس میں متعارف کرایا اور اس
طرح وہ خود بھی مسیحی خیالات و نظریات میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر اثر انداز ہو تا چلا گیا۔اس طرح
مسیحی نظریات میں انحطاط کی کیفیت کا رونما ہونا ایک قدرتی امر تھا۔پولوس نہ تو خود یہودی النسل تھا اور نہ
اس کا مسیح سے براہ راست کوئی رابطہ یا تعلق قائم ہوا تھا سوائے اس کے کہ اس کے اپنے دعوئی کے بموجب
وہ مسیح سے خواب میں ملا تھا۔معلوم ایسا ہوتا ہے کہ وہ پہلے ہی سے اجنبی ثقافتوں کے زیر اثر تھا اور ان کا
زبر دست اثر قبول کرتارہا تھا۔پولوس کے سامنے دو ہی راستے تھے کہ وہ سلطنت روما میں خدا جانے کب سے
پھیلے ہوئے تو ہمات، دیو مالائی قصوں اور روایتی داستانوں کے خلاف زبر دست تبلیغی جہاد کرتا اور بحث و
تمحیص کا سلسلہ شروع کر کے ان سے پوری طرح نبرد آزما ہوتا یا پھر وہ ان کے آگے ہتھیار ڈال دیتا اور ان
کی ضرورتوں اور خواہشوں کے عین مطابق عیسائیت کو نیا روپ اختیار کرنے دیتا۔یہ مؤخر الذکر راہ ایسی تھی

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
138
کہ ان سر زمینوں اور علاقوں کے لوگوں کے لئے اس پیغام کی حامل تھی کہ مسیحیت ان کی روایتی داستانوں
اور دیو مالائی قصوں سے چنداں مختلف نہیں ہے۔پولوس کو دوسرا طریق کار زیادہ مفید اور آسان نظر آیا
چنانچہ اس نے عیسائیت کو ایسے روپ میں ڈھالنے میں کوئی مضائقہ نہ سمجھا جوان آرزوؤں، تمناؤں اور
فلسفیانہ خیالات سے پوری مناسبت رکھتا ہو جو اس زمانہ کی غیر یہودی دنیا میں عام پھیلے ہوئے تھے اور لوگوں
پر اثر انداز ہو رہے تھے۔پولوس کی یہ حکمت عملی“ اس لحاظ سے بہت کامیاب رہی کہ اس کے نتیجہ میں اس نئے مذہب میں
لوگوں نے بڑی تعداد میں شامل ہو نا شروع کر دیا۔بصورت دیگر ان کے لئے اس نئے مذہب کو قبول کرنا اتنا
آسان نہ ہو تا۔اپنی اس پالیسی سے پولوس نے لوگوں کے لئے اس نئے مذہب میں دھڑا دھڑ داخل ہونے
کی راہ ہموار کر دکھائی۔مگر راہ ہموار کر دکھائی کسی قیمت پر ؟ بد قسمتی یہ ہے کہ اس طرز عمل کے نتیجہ میں
مقابلہ آپڑا ایک طرف پاکیزگی کی آئینہ دار مسیحی اقدار اور دوسری طرف ملحدانہ قصوں اور زمین و آسمان
کے قلابے ملانے والی داستانوں کے مابین۔تبدیلی پولوس نے صرف یہ کی کہ ملحدوں کے خداؤں کو
مسیح ”باپ خدا اور روح القدس کے نام دے ڈالے۔اس نے ان پر انے خداؤں کی بجائے ان نئے ناموں
والے خداؤں کو لوگوں سے متعارف کرا دیا۔فی الحقیقت یہ پولوس نہیں تھا جس نے تثلیث کی دیو مالائی کہانی
خود اپنے دماغ سے اختراع کی اور اسے ملحدوں کی دنیا میں عیسائیت کے نام سے رواج دیا۔بر خلاف اس کے
اس نے یہ کیا کہ تثلیث کی دیو ملائی کہانی ملحدوں کے علم الاصنام سے مستعار لے کر اور اسے مسیحیت پر
چسپاں کر کے اس کا حلیہ بدل ڈالا۔اس کے بعد جو کچھ ہوا اور ہو تا چلا گیا وہ یہ تھا کہ الحاد تو علی حالم قائم رہا
البتہ وہ نئے ناموں اور نئے چہروں کے ساتھ پنپتا رہا اور پھر پنپتا ہی چلا گیا۔اس لحاظ سے سے اگر دیکھا جائے تو پولوسی مسیحیت دنیائے الحاد کے ملحدانہ عقائد اور دیو ملائی داستانوں
کو بدلنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔اس ناکامی سے دوچار ہونے پر اس نے الٹا یہ کیا کہ انجام کار خود مسیحیت کو
ان کے مطابق بدل کر رکھ دیا۔اگر آواز دینے پر پہاڑ حرکت میں آکر اس کے پاس نہ آیا تو اس نے فیصلہ کیا
کہ وہ خود چل کر پہاڑ تک جاپہنچے۔مراد یہ ہے کہ جب مسیحیت کے مطابق دوسروں کو بدلنے میں کامیاب نہ
ہو سکا تو خود کو بدل ڈالا اور اپنے ساتھ میسحیت کو بھی بدل کر رکھ دیا۔

139
مسیحیت کا ارتقا
مسیح کی اصل حقیقت
پولوس کے منظر عام پر آنے اور اس کے مغربی سرزمینوں میں مسیحیت کا پرچار کرنے کے بعد
مسیحیت واضح طور پر دو حصوں میں منقسم ہو گئی تھی۔ایک تو تھی پولوسی مسیحیت اور دوسری تھی وہ اصل
مسیحیت جس پر جیمز دی رائیٹیٹس اور اس وقت کے دوسرے عیسائی لیڈر (جو مسیح کے شاگرد بھی تھے)
ایمان رکھتے تھے۔بلا شبہ ہر ایک کو یہ حق حاصل ہے کہ ان دونوں کے مسیحی مسلکوں میں سے جس کے
مسلک کو چاہے اختیار کرے لیکن ہم یہاں یہ بات بطور خاص واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ان میں سے جو اصل
مسیحیت تھی وہ وحدانیت کے خطوط پر ہی پنپتی رہی اور اس نے اپنے آپ کو ان جدت طرازیوں سے الگ
تھلگ اور پاک رکھا جو آگے چل کر مسیحی ایمانیات میں بے سروپا باتوں اور عجیب در عجیب گنجلکوں کا اضافہ
کرنے کا موجب ہوئیں۔ایسی بے سروپا باتوں میں بیٹے کی حیثیت سے مسیح کی اپنی الوہیت ، تثلیث ، موروثی
گناہ، کفارہ، نجات اور جسمانی طور پر مسیح کے دوبارہ جی اٹھنے کے عجیب و غریب مسائل شامل ہیں۔کلیسیا کے
ابتدائی لیڈروں کے مذہبی نظریات ( جنمیں جیمز دی رائیٹیٹس کو نمایاں حیثیت حاصل ہے ) بہت سہل اور
عام فہم تھے اور ان تضادات کی گنجلکوں سے پاک تھے جو پر اسرار دھند اور دھوئیں کی تہہ کے پیچھے چھپے
ہوئے تھے۔کلیسیا میں خدائے واحد پر ایمان رکھنے والے مسلک کی تاریخ کا مطالعہ کرنے سے یہ حقیقت
ثابت ہوئے بغیر نہیں رہتی کہ تثلیث کے نعرہ سے یکسر مبرا توحید خالص کا عقیدہ سرکاری سطح پر اس وقت
کے حقیقی کلیسیا کا طرہ امتیاز بنا رہا۔ہم واضح کر دینا ضروری سمجھتے ہیں کہ اس مختصر مقالہ کا مقصد یہ نہیں ہے کہ عیسائیوں کو خود مسیح کے
اپنے عقیدہ سے منحرف کر کے انہیں کسی اور عقیدہ کا معترف بنایا جائے۔اس مقالہ کی حیثیت محض ایک
پر خلوص کوشش کی ہے اور وہ کوشش یہ ہے کہ مسیحی بھائیوں کو اس خالص مذہب اور طریق عمل کی طرف
دعوت دی جائے جو مسیح کا اپنا مذ ہب اور طریق عمل تھا۔کلیتہ اخلاص پر مبنی ہماری یہ درد مندانہ کوشش ہے
کہ مسیحی بھائیوں کی توجہ قصے کہانیوں سے ہٹا کر ان کا رخ پھر عیسائیت کے اصل حقائق کی طرف پھیر دیا
جائے۔یہ حقائق صاف ستھری اور نکھری ہوئی اصلیت کے آئینہ دار ہونے کے باعث اتنے حسین ہیں کہ
ان سے آگاہ ہو کر قلوب و اذہان کو عجب تسکین و طمانیت کا احساس ہوتا ہے۔یہ مسیح کی حقیقت کے گرد دو ہزار سالہ قصے کہانیوں کے بنے ہوئے جال کی بدولت نہیں ہے کہ جس

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
140
نے مسیحیت کے وجود کو مجتمع حالت میں بر قرار رکھا ہوا ہے اور نہ ان قصے کہانیوں نے اسے عقل اور سائنس
کی بڑھتی ہوئی علمی روشنی کے نت نئے چیلنجوں سے بچانے میں اس کی مدد کی ہے اور نہ ہی عجیب و غریب
دھندلکوں میں لیٹے ہوئے تثلیث کے عقیدہ نے اسے باقی رکھنے میں کوئی کردار ادا کیا ہے۔جو چیز میسحیت
میں پوشیدہ صداقت اور اس کی روح کو بر قرار رکھنے کا موجب ہوئی ہے وہ ہے خود یسوع مسیح کی شخصیت کی
دلآویزی اور اس کی حقیقی تعلیم کا باطنی حسن۔یہ بعد میں گھڑی جانے والی مصنوعی اُلوہیت کی آئینہ دار
شخصیت نہیں بلکہ یہ انسان مسیح کے حسین اور مقدس و مطہر عمل و کردار کی کشش ہے جو اس کے ساتھ
دلوں کی وابستگی کا موجب ہوئی ہے۔نیک مقاصد اور مقدس اُصولوں کی خاطر دکھ اٹھانا اس راہ میں صبر کا
اعلیٰ نمونہ پیش کرنا غیر متزلزل عزم و استقلال کا مظاہرہ کرنا اور اصولوں پر سودا بازی نہ کرنے میں تمام
آمرانہ اور ظالمانہ کو ششوں کو پر کاہ کے برابر بھی وقعت نہ دینا مسیح کے یہ وہ اعلیٰ و ارفع اوصاف ہیں جنہوں
نے مسیحیت کے وجود کے حق میں ریڑھ کی ہڈی کا کام کیا اور جو اس کی پشت پناہ بن کر اسے قائم وبر قرار رکھنے
کا موجب ہوئے۔یہ اوصاف آج بھی اسی طرح حسین اور دلکش ہیں جس طرح کہ پہلے تھے۔ان اوصاف نے
عیسائیوں کے قلوب و اذہان کو اس قوت سے متاثر کیا کہ وہ آج بھی مسیح کے دامن سے وابستہ چلے آرہے ہیں۔وہ عقائد کی بحثوں میں منطقی استدلال کی واضح خامیوں سے صرف نظر کر سکتے ہیں لیکن مسیح سے تعلق توڑنے پر
آمادہ نہیں ہو سکتے۔مسیح کی اصل عظمت کا راز اس حقیقت میں پنہاں ہے کہ اس نے تاریکی کی زبر دست قوتوں کو جنہوں
نے اسے ختم کرنے کی سازش کی تھی اور جو اسے کالعدم کرنے پر تلی ہوئی تھیں انہیں محض اور محض ایک
انسان ہوتے ہوئے نہ صرف زیر کیا بلکہ ان پر زبردست فتح حاصل کی۔مسیح کی یہ عظیم الشان فتح اس قابل
ہے کہ اولاد آدم اس پر فخر کرے اور اس میں اپنے آپ کو شریک سمجھے۔جب ہم اس تمام صورت حال پر
وسیع تر اسلامی نقطۂ نگاہ سے نظر ڈالتے ہیں تو مسیح اولاد آدم کے بہت قابل احترام وجو دوں میں سے ایک نظر
آتا ہے جس نے اپنے عملی نمونہ سے مصائب و شدائد کا نہایت پامردی اور ہمت و استقلال سے مقابلہ کرنے
کا درس دیا۔آزمائشوں اور ابتلاؤں میں گھرے ہوئے ہونے کے باوجود ہمت نہ ہارنا اور حق و صداقت پر مبنی
اپنے موقف پر ڈٹے رہنا اور پائے استقلال میں ذرا بھی لغزش نہ آنے دینا وہ عظیم الشان کارنامہ ہے جو مسیح
نے انجام دے کر اپنے رنگ میں دنیا کے سامنے ایک مثال قائم کر دکھائی۔یہ اس کی دکھوں بھری زندگی ہی

141
مسیحیت کا ارتقا
تھی جو انسانیت کو چار چاند لگانے کا موجب بنی اور جس نے اسے موت پر فتح بخش کر کامیابی کے ساتھ جینے اور
مقصد حاصل کرنے کا ڈھنگ سکھایا۔اگر وہ مقصد حیات کو فراموش کر کے رضا کارانہ طور پر مرنا قبول کر لیتا
تو ایسا فعل مصائب و شدائد سے فرار کے مترادف ہوتا۔کوئی اسے کس طرح بہادری اور شجاعت کے اقدام
سے تعبیر کرتا۔کیا جو لوگ نامساعد و پر مصائب حالات کے دباؤ کو برداشت نہ کرتے ہوئے خود کشی کے
مر تکب ہوتے ہیں ان کے اس فعل کو بزدلی قرار نہیں دیا جاتا؟ زندہ رہ کر مصائب و شدائد کی چکی میں پسنے
کو تر جیح دینا اور حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرنا، مصائب سے چھٹکارے کی خاطر موت کو گلے لگانے اور زندگی
کی بازی ہارنے سے بدرجہا افضل ہوا کرتا ہے۔اس لحاظ سے انسانیت کے گناہوں کی خاطر موت قبول کرنے
کی شکل میں مسیح کی بظاہر عظیم قربانی کا انسانیت کے گناہوں کی خاطر موت قبول کرنے کی شکل میں مسیح کی
بظاہر عظیم قربانی کا تصور کھو کھلی اور بے وزن جذباتیت سے زیادہ اپنے اندر کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔ہم پھر باصرار و به تکرار اس بات پر زور دینا ضروری سمجھتے ہیں کہ مسیح کی عظمت اس امر میں پوشیدہ
ہے کہ اس نے صرف ایک بار قربانی پیش کرنے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ وہ زندگی بھر مسلسل عظیم قربانی دیتا چلا
گیا۔زندگی بھر اس نے اس ترغیب و تحریص کا بڑی پامر دی اور بے جگری سے مقابلہ کیا کہ وہ دکھوں اور
مسلسل پہنچنے والی تکلیفوں سے جان چھڑا کر سکھ چین اور آرام کی زندگی بسر کرے۔ہر دن جو چڑھتا تھا اور ہر
رات جو گزرتی تھی اسے موت در پیش ہوتی تھی کہ وہ اس کی آغوش میں جاکر دکھوں سے نجات حاصل
کرے۔لیکن اس نے بزدلی نہیں دکھائی بلکہ مصائب کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر وہ زندہ رہا اور زندہ رہتا
چلا گیا تا کہ جان جوکھوں میں ڈال کر گناہگاروں کو گناہوں سے پاک کرے اور اس طرح انہیں روحانی
حیات سے ہمکنار کرتا چلا جائے۔اس نے اپنے آپ کو موت کے حوالہ کرنے سے انکار کر کے اور اس کے
آگے جھکنے اور گھٹنے ٹیکنے سے منہ موڑ کر موت پر فتح پائی۔اس نے لوگوں کو گناہوں کے ذریعہ ہلاک کرنے
والی موت کو چاروں طرف سے گھیر کر اسے چاروں شانوں چت کر دکھایا اور اس طرح اس کے شکنجے سے
بہتوں کو نکالنے میں کامیاب رہا۔اس سے کم ہمت کوئی اور ہوتا تو دوسروں کو بچانا تو کجا خود تباہ ہوئے بغیر نہ
رہتا۔اس طرح اس نے اپنی صداقت کو آشکار کر دکھایا اور اپنے وعدے کو پورا کر کے چھوڑا۔یہی تو اس کی
وہ خوبی ہے جس کی وجہ سے ہم اس کی عزت کرتے ہیں اور اس سے اس قدر محبت رکھتے ہیں۔وہ اپنی مرضی
اور اپنی خواہش سے نہیں بولتا تھا بلکہ خدا کے کہے سے بولتا تھا اسی لئے اس کی آواز خدا کی آواز تھی۔اس نے
وہی کچھ کہا جس کے کہنے پر وہ مامور کیا گیا تھا۔اس میں کمی بیشی کیے بغیر بعینہ وہی اس نے کہہ دکھایا اور پھر

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
142
اسے پورا کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھار کھی۔زندگی بھر اس نے صرف اور صرف خدا کی عبادت کی اور کسی فانی
انسان سے اس نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ اس کے اپنے آگے یا اس کی ماں کے آگے یاروح القدس کے آگے
جھکے اور ان کی عبادت کرے۔یہ ہے مسیح کی اصل حقیقت جس کی طرف ہم تمام فرقوں اور گوناگوں
عقیدوں کی طرف منسوب ہونے والے مسیحیوں کو واپس لوٹنے کی دعوت دیتے ہیں۔مذہب کا تسلسل
ہم مذہب کے تسلسل اور اس کی آفاقیت پر ایمان رکھتے ہیں اور مذہب کی اس آفاقیت کی وجہ سے ہی
ہم مقام نبوت کو ایک آفاق گیر مظہر حقیقت یقین کرتے ہوئے اس کی اہمیت پر بہت زور دیتے ہیں۔اس کا
مطلب یہ ہے کہ ہمارے نزدیک خدا کی طرف سے مبعوث ہونے والے تمام نبیوں کو تسلیم کرنا اور ان پر
ایمان لانا ضروری ہے۔زمرہ انبیاء میں سے کسی ایک نبی کا انکار جملہ انبیاء کے انکار کے مترادف ہوتا ہے۔در حقیقت انسان نبیوں کے آگے سر تسلیم و اطاعت اس لئے خم کرتا ہے کہ وہ سب ایک ہی خدا کی طرف
سے بھیجے ہوئے ہوتے ہیں اور وہ صرف اور صرف اس کی عبادت کی طرف نوع انسانی کو بلاتے ہیں۔اس
سیاق و سباق میں تسلسل ” کے لفظ کو بایں معنی سمجھنا چاہیے کہ جیسا کہ دو چیزوں میں ایک جیسی کیفیت اور
بنیادی نوعیت کی یکسانیت پائی جاتی ہے۔مذہب کے اس تسلسل سے زندگی یعنی حیات میں پائی جانے والی
ارتقائی کیفیت ہر گز مراد نہیں ہے۔ہم تمام شعبوں میں انسانی جد وجہد کی عمومی ترقی کے مطابق قدم بہ
قدم ملنے والے پیغام کی ترقی پذیر کیفیت کے قائل ہیں۔ظاہر یہ ہوتا ہے کہ خدا کی طرف سے آنے والے
مذاہب کی ابتدائی شکلیں اگر چہ ایک ہی نوعیت کی بنیادی تعلیمات پر مشتمل ہوتی تھیں لیکن تفصیلی ہدایات
کے اعتبار سے وہ حسب حالات و حسب ضرورت نسبتا چھوٹے دائروں پر محیط ہوتی تھیں۔کہنے کا مطلب یہ
ہے کہ حسب ضرورت اوامر و نواہی کی تعداد محدود ہوا کرتی تھی۔پھر رفتہ رفتہ ان اوامر و نواہی کی تعداد
بڑھتی چلی گئی اور یہ انسانی جہد و عمل اور جدوجہد کے وسیع تر حلقوں یا میدانوں پر محیط ہوتی چلی گئی۔مزید بر آں یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ جن مذاہب کا تعلق قدیمی تہذیبوں سے تھا ان کے مخاطب خاص قبیلوں
یا برادریوں یا علاقوں کے لوگ ہوتے تھے۔ان کے لائے ہوئے پیغام کی نوعیت بھی علاقے ، وقت اور زمانہ
کی ضرورتوں کے مطابق محدود ہوتی تھی۔اس لحاظ سے انہیں قبائلی، گروہی یا قومی مذہب قرار دیا جاسکتا
ہے۔بنی اسرائیل اور دیگر یہودیوں کو جو تعلیمات ملیں ان کا معاملہ ایک بہت مناسب اور کار آمد مثال کی

143
مسیحیت کا ارتقا
حیثیت رکھتا ہے جس سے اس کی بھی وضاحت ہو جاتی ہے۔الہذا مذ ہب کے تعلق میں تاریخی رجحان کی ترقی کو دو حلقوں کی نسبت سے مختصر آیوں بیان کیا جا سکتا ہے:
1۔نازل ہونے والی تعلیموں کی درجہ بدرجہ ترقی پذیر تفصیل و توضیح اور اپنے محدود دائرہ میں نسبتی لحاظ
سے ان کی مرحلہ وار تکمیل۔2۔تعلیم کے نسبتاً چھوٹے درجہ سے بڑے اور وسیع تر درجہ کی طرف ترقی پذیر منتقلی اور اس کا تکمیلی مرحلہ
مذہب کے تسلسل کا یہ مطلب نہیں ہے کہ جو مذہب آدم پر ظاہر کیا گیا تھا وہی مذہب گرہ ارض پر
پھیلنے والے تمام بنی نوع انسان کو مخاطب کرتا چلا گیا اور اس میں درجہ بدرجہ ترقی پذیر تبدیلی آتی چلی گئی اور
اس طرح اس کے دائرہ ہدایت اور دائرہ خطابت میں وسعت پیدا ہوتی رہی بلکہ مذکورہ تسلسل سے مطلب
یہ ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں جو تہذیبیں جڑ پکڑتی اور پنپتی رہیں وہاں الہام الہی کے نتیجہ میں ایسے
مذاہب معرض وجود میں آتے رہے جو دنیا کے ان حصوں میں انسان کی معاشرتی ترقی سے ہدایت و رہنمائی
کے رنگ میں مناسبت رکھتے تھے۔ایسے تمام مذاہب حسب ضرورت جہاں جہاں بھی معرض وجود میں
آئے وہ اسی انداز اور اسی سمت میں ترقی کرتے رہے۔مذہبی ترقی کی معراج
ہمارے یقین اور ایمان کے مطابق متعدد حیثیتیں رکھنے والے ایسے ہی مذاہب میں سے ایک مذہب
مشرق وسطی کے علاقہ میں پرورش پارہا اور پنپ رہا تھا۔جو ایسے بڑے بڑے مذاہب کو معرض وجود میں
لانے کا موجب بنا جنہوں نے دنیا میں مذہبی عروج و ارتقا کے حق میں بنیاد کا کام دینا تھا۔مذہبی تاریخ کے
مطالعہ سے یہ بات بخوبی واضح ہو جاتی ہے کہ یہودیت کے بعد عیسائیت اور پھر اسلام کا یکے بعد دیگرے آنا
مذہبی تعلیم کے ارتقا کی سمت کو اجاگر کیسے بغیر نہیں رہتا۔ان مذاہب کے مطالعہ سے ان کی تعلیموں میں آگے
کی سمت یا پیچھے کی سمت حرکت (یعنی پیش قدمی یا پسپائی کا بآسانی پتہ لگایا جاسکتا ہے اور ان میں پائے جانے
والے باہمی ربط کو بھی محسوس کیا جا سکتا ہے۔لہذا سلسلہ وار رونما ہونے والے احوال و واقعات کے اس عظیم
منصوبہ کے مالہ وماعلیہ کو سمجھنا انتہائی ضروری ہے جس نے ان تعلیموں کو درجہ کمال تک پہنچانے پر منتج ہونا تھا
اور جو فی الحقیقت ان تعلیموں کی معراج کے طور پر ایک عالمگیر مذہب یعنی اسلام کے ظہور پر منتج ہو کر رہا۔اس سیاق و سباق کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بات یہودیوں کے اپنے حق میں ہے کہ وہ ہر قسم کے

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
144
تعصبات سے بالا ہو کر پوری سنجیدگی سے یسوع مسیح کی اہمیت کو سمجھنے کی کوشش کریں۔اسے شناخت کرنے
میں ناکام رہ کر یہود کا معاملہ ان بے شمار انواع و اقسام کی نامیاتی مخلوق جیسا ہو جاتا ہے جو تاریخ ارتقا کی اتھاہ
گہرائیوں میں مدفون پڑی ہیں اور اب وہ درخت حیات کے بڑھنے اور اس کے چوٹی تک پہنچنے کے ارتقائی عمل
میں کوئی اہم اور نمایاں کردار ادا نہیں کر رہیں۔اپنی اس حالت میں وہ تاریخ کے ایک بچے کھچے غیر اہم حصہ
کے طور پر شمار تو ہوتی ہیں لیکن وہ اپنے وجود کے ایک بہت تنگ دائرہ میں ہی زندہ و موجود رہنے پر مجبور ہیں۔پھر مسیحیوں کا معاملہ بھی یہودیوں کے معاملہ سے چنداں مختلف نہیں ہے۔وہ ان سے صرف ایک
قدم آگے ہیں۔اور تاریخی و زمانی ترتیب کے لحاظ سے اسلام کے ذرا زیادہ قریب ہیں۔بایں ہمہ یہ بات اپنی
جگہ بہت اہم ہے کہ یسوع مسیح کے اصل راستہ سے منحرف ہونے کے بعد انحطاط کی طرف لے جانے والے
اس راستہ پر پڑ کے جو ابتدا پولوس نے متعین کیا تھا اس راستہ نے مسیحیوں کو یہودیوں سے بھی کہیں زیادہ
اسلام سے دور کر دیا۔یہودیوں نے اپنے وجود میں آنے پر چار ہزار سال گزارنے کے باوجود اور کچھ نہ سہی
کم از کم توحید کا سبق بڑی پختگی سے سیکھ لیا ہے جو کسی بھی مذہب میں روحانی زندگی کے لئے بنیاد کی حیثیت
رکھتا ہے۔لیکن بعض بنیادی عقائد میں اسلام سے اس قربت کے باوجود بعض دوسرے عوامل ایسے ہیں
جنہوں نے انہیں بہت بڑی تعداد میں قبول اسلام سے انکار پر مصر رہنے میں سنگ خارا بنا چھوڑا ہے۔غور و فکر کے آئینہ دار اس مطالعہ کے نتیجہ میں میں یہ یقین کرنے پر مجبور ہوں کہ جب تک یہود اپنی
افتاد طبع اور طرز فکر میں وہ تبدیلی پیدا نہیں کریں گے جس کا پیدا کرنا مسیح کی آمد اول کو سمجھنے اور شناخت
کرنے کے لئے ضروری ہے وہ بعض عقائد میں مسلمانوں کے ساتھ یکسانیت کے باوجود اسلام سے مسیحیوں
سے بھی زیادہ دور اور پرے رہیں گے۔انہوں نے اپنے اور حضرت محمدصلی ا ظلم کی بعثت کے درمیان تعلق یا
رابطہ قائم کرنے والی نہایت اہم کڑی یسوع مسیح کو ہی اپنے ہاتھ سے گنوادیا۔آسمانی صداقت کے اس انکار
اور صریح استر داد نے انہیں ایسا پتھر دل بنا دیا ہے کہ وہ نفسیاتی طور پر کوئی نیا پیغام قبول کرنے کی صلاحیت
سے ہی بے بہرہ ہو چکے ہیں۔مسیح آکر جا بھی چکا ہے اور وہ ہیں کہ ہنوز مسیح کی آمد کا انتظار کیے جارہے ہیں۔ایک دفعہ اسے شناخت کرنے میں ناکام رہنے کے بعد اس کا بہت ہی کم امکان ہے کہ وہ اس کی آمد ثانی میں
اسے شناخت کر لیں گے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان کا مقدر ہی یہ ہے کہ وہ خوابوں میں بسے ہوئے اپنے مسیحا
کا ابد تک انتظار کرتے رہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی