ضمیمہ

مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک

ضمیمه
پارتھینو جینیس Parthenogenesis کی اصطلاح افزائش نسل کے اس نظام کے لیے بولی جاتی
ہے۔جس کے تحت کسی جنسی اختلاط کے بغیر ہی مادین (مؤنث) کا بیضہ تولید از خود زرخیز ہو جاتا ہے۔یہ نظام تولید حشرات اور مچھلیوں میں بہت عام ہے اور دیگر بھی جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے۔جیسا کہ
تیلی (Aphid) میں۔جہاں تک رینگنے والے جانوروں کا تعلق ہے تو یہ عمل چھپکلیوں میں جہاں کم اور غیر متوقع
بارشیں ہوتی ہیں وہاں اس کے یقینی ثبوت ملتے ہیں۔1955ء میں Lancet میں یہ واقعہ رپورٹ ہوا کہ
ایک عورت نے ایک بیٹی کو جنم دیا اور اس عمل میں پار تھینو جینس کے عمل کو رد نہیں کیا جاسکتا۔یہ عمل
ممالیہ (Mammals) میں بھی بطور تجربہ استعمال ہوا ہے۔لیکن ابھی تک ممالیہ میں ایسی کسی پیدائش کا بین
ثبوت نہیں ہے۔اب تک اس حد تک یہ تجربہ کامیاب ہوا ہے کہ چوہے اور خرگوش اس عمل سے حاملہ ہو
جاتے ہیں لیکن مدت حمل کے دوران ہی وہ مردہ ہو جاتے ہیں اور ان کا اسقاط حمل ہو جاتا ہے۔اس تحقیق میں یہ عمل دھرایا گیا کہ تازہ انسانی بیضہ اور پہلے سے موجود غیر بار آور بیضہ کو الکوحل اور
کیلشیم Ionophore کے ساتھ ملایا گیا اور اس کے متحرک ہونے کا مشاہدہ کیا گیا۔اس عمل سے یہ بات
ابھری کہ انسانی بیضہ کو کیلشیم Ionophore استعمال کرتے ہوئے Parthenogenetically متحرک
کیا جاسکتا ہے لیکن یہ تناسب چوہوں میں پائے جانے والے تناسب سے کم ہے۔انسانی بیضہ آٹھ خلیوں کی
تقسیم تک خود باور ہو سکتا ہے۔ان اعداد و شمار سے اندازہ ہوتا ہے کہ قدیم میں ممکن ہے کہ ایسے بہت
سارے انسانی استقاط حمل ہوئے ہوں جو اس عمل کی وجہ سے زرخیز ہوئے ہوں۔انسانوں میں جزوی Parthenogenesis کا ایک واقعہ New Scientist کے 7اکتوبر 1995
کے مضمون ”The boy whose blood has no father“ کے تحت بیان ہوا۔مرد کی صورت میں تمام خلیوں میں لا کروموسوم کا ہونا لازم ہے۔لیکن اس تین سالہ بچے کے سفید
خون کے خلیوں میں صرف XX کروموسوم موجود تھے۔اس خبر کے رپورٹر کے مطابق بعض اوقات
chromosomal مادہ کے X کروموسوم میں ہی مردانہ جین موجود پایا گیا۔تب محقیقن کا خیال تھا ان کا یہ
کیس شاید اسی(Syndrome) کی مثال ہے۔لیکن جب انھوں نے DNA کی باریک بین تکینک استعمال کی

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
174
تو ان کے علم میں آیا کہ اس لڑکے کے خون کے سفید خلیوں میں Yکروموسوم موجود ہی نہ تھے۔جبکہ بچے کی
جلد جینیاتی طور سے اس کے خون سے مختلف تھی اس میں XY دونوں کروموسوم موجود تھے۔ایک مزید گہری تحقیق سے ثابت ہوا کہ بچے کے جلد اور خون میں موجود X کروموسوم والدہ سے
مشابہ اور والدہ ہی کی طرف سے آئے تھے۔اسی طرح خون میں موجود دیگر 22 کروموسوم کے جوڑے
مشابہ تھے اور تمام والدہ کی طرف سے آئے تھے۔اس کی توجیہہ محقیقین نے یہ پیش کی کہ غیر زرخیز بیضہ
خود ہی متحرک ہو کر مشابہ خلیوں میں تقسیم ہونے لگ گیا اور ان میں سے ایک سیل والد کے نطفہ سے
متحرک ہوا اور اس کے نتیجہ میں بننے والے خلیوں کے آمیزے سے نیا embryo جنم لینے لگ گیا۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممالیہ میں جو خلیے parthenogenetically پیدا ہوتے ہیں لازم "
نہیں
کہ وہ معذور ہوں۔اس بچے کے کیس میں وہ ایک معمول کا نظام خون پیدا کرنے کے قابل تھے۔Hermaphroditism ایک ایسی معمول سے ہٹ کر جنس ہے۔جس میں نر اور مادہ دونوں
اندرونی جنسی اعضاء موجود ہوں۔اور بیرونی اعضاء دونوں جنسی اعضاء کی خصوصیات ظاہر کرتے ہوں اور
کروموسوم نر اور مادہ (Mosaicism xxxy ظاہر کرتے ہوں۔1990 میں ہالینڈ میں ہونے والی گھریلو خرگوشوں پر کی گئی ایک تحقیق جس کو Combined
Hermaphroditism and Auto-fertilization کا نام دیا گیا محقیقین کے مطابق ایک حقیقی
hermaphrodite خرگوش نے بہت سی مادہ خرگوشوں کے ساتھ اختلاط کیا اور جس میں سے دونوں جنس
کے 250 بچے پیدا ہوئے۔اگلے breeding موسم میں ایک ایسی مادہ خرگوش حاملہ ہوئی جس کو تنہار کھا گیا
تھا اور اس نے دونوں جنس کے 7 صحت مند بچوں کو جنم دیا۔اُس کو بالکل علیحدگی میں رکھا گیا اور جب
Autopsy's کی گئی تو اس میں دو متحرک بیضہ دانیاں اور دو غیر زرخیز testes موجود تھے۔جب
کروموسوم کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ Autosomes کی تعداد دوگنی تھی اور دو جنسی کروموسوم
غیر یقینی ترتیب کے ساتھ موجود تھے۔اس تحقیق میں lymphocytes16, fibroblasts17, red cell antigens18 اور انسانی
14 جب کسی شخص میں جینیاتی طور پر دو مختلف خلیوں کا گروپ پایا جاتا ہو۔15 وفات کے بعد لاش کا طبعی معائنہ۔انون میں پایا جانے والا سفید لمفی خلیہ۔17 ایسا خلیہ جو جڑے ہوئے ریشوں سے بنا ہو۔18 کوئی بیرونی مادہ خصوص زہریلا جو جسم میں داخل ہو کر مدافعاتی نظام کو متحرک کر دے۔

175
ضمیمه
سرخ خون کے، خون کے سفید خلیوں کے کروموسوم اور Y-chromosome کی موجودگی اور
deoxyribonucleic acid کا مطالعہ کیا گیا۔نتائج کا موازنہ والدین اور بہن بھائیوں کے خون کے
گروپ کے data کے ساتھ کیا گیا۔اس مطالعہ سے یہ ظاہر ہوا کہ ہمارا مریض ایک 19 Chimera ہے۔ایک ایسا جاندار جس میں کم از کم
دو قسم کے ٹشوز موجود ہوں اور ان کی جنیاتی ساخت مختلف ہو۔اگر چہ ماں اور باپ دونوں کا حصہ موجو د ہو۔اس کے باوجود کہ اس میں ovotestis موجود ہوں حمل ٹھہر ا اور اس نے بچے کو جنم دیا۔19 کوئی نامیاتی جسم جس میں کئی طرح کی جینیائی نسیجیں پائی جاتی ہوں۔

آج 10 میں سے 10 باقی