پیش لفظ
اِعجاز المسیح
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود
پیش لفظ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۲۰ جولائی ۱۹۰۰ء کو حق و باطل میں امتیاز کرنے کے
لئے لاہور میں ایک جلسہ کر کے اور قرعہ اندازی کے طور پر قرآن شریف کی کوئی سورۃ نکال کر بعد دعا
چالیس آیات کے حقائق اور معارف فصیح و بلیغ عربی میں سات گھنٹے کے اندر لکھنے کے لئے تمام
علماء کو عموماً اور پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی کو خصوصاً دعوت دی تھی۔ مگر کسی نے اس چیلنج کو قبول نہ
کیا اور نہ ہی پیر مہر علی شاہ صاحب نے اس اعجازی مقابلہ یعنی بالمقابل قرآنی آیات کی فصیح بلیغ
عربی میں تفسیر لکھنے کی دعوت قبول کی تھی۔ لیکن بغیر اطلاع دیئے لاہور پہنچ کر اور مباحثہ کی شرط لگا
کر اُس نے لوگوں کو یہ دھوکا دیا تھا کہ گویا وہ بالمقابل تفسیر لکھنے کے لئے تیار ہیں۔ جب اُن کے
مریدوں نے ہر جگہ ان کی جھوٹی فتح کا نقارہ بجایا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو گندی گالیاں
دیں اور یہ مشہور کیا کہ پیر صاحب تو سچے دل سے بالمقابل عربی تفسیر لکھنے کے لئے تیار ہو گئے تھے
اور اسی نیت سے لاہور لاہور تشریف لے گئے تھے لے گئے تھے لیکن خود دعوت دے خود دعوت دینے والے لاہور نہ پہنچے اور بھاگ
گئے اس لئے آپ نے اپنے اشتہار ۱۵ دسمبر ۰ بر ۱۹۰۰ ء مندرجهار اربعین نمبر ۴ میں بالقاء ربانی تفسیر لکھنے
کے لئے ایک اور تجویز پیش کی ۔ آپ نے فرمایا:
اگر پیر جی صاحب حقیقت میں فصیح عربی تفسیر پر قادر ہیں اور کوئی فریب انہوں
نے نہیں کیا۔ تو اب بھی وہی قدرت اُن میں ضرور موجود ہو گی ۔ لہذا میں ان کو
خدا تعالیٰ کی قسم دیتا ہوں کہ اسی میری درخواست کو اس رنگ پر پورا کر دیں کہ میرے
دعاوی کی تکذیب کے متعلق فصیح بلیغ عربی میں سورۃ فاتحہ کی تفسیر لکھیں جو چارجز سے کم نہ
ہو اور میں اسی سورۃ سورۃ کی تفسیر بفضل الله وقوتہ اپنے دعوی کے اثبات سے متعلق فصیح بلیغ
عربی میں لکھوں گا۔ انہیں اجازت ہے کہ وہ اس تفسیر میں تمام دنیا کے علماء سے مدد لے
لیں ۔ عرب کے بلغاء فصحاء بلا لیں۔ لاہور اور دیگر بلاد کے عربی دان پروفیسروں کو بھی
مدد کے لئے طلب کر لیں ۔ ۱۵ / دسمبر ۱۹۰۰ء سے ستر دن تک اس کام کے لئے ہم دونوں
کو مہلت ہے ایک دن بھی زیادہ نہیں ہوگا ۔ اگر بالمقابل تفسیر لکھنے کے بعد عرب کے تین
نامی ادیب ان کی تفسیر کو جامع لوازم بلاغت و فصاحت قرار دیں اور معارف سے پر
خیال کریں تو میں پانسور و پیر نقد ان کو دوں گا اور تمام اپنی کتا بیں جلا دوں گا اور ان کے
ہاتھ پر بیعت کرلوں گا اور اگر قضیہ برعکس نکلا یا اس مدت تک یعنی ستر روز تک وہ کچھ بھی
نہ لکھ سکے تو مجھے ایسے لوگوں سے بیعت لینے کی بھی ضرورت نہیں اور نہ روپیہ کی خواہش ۔
صرف یہی دکھلاؤں گا کہ کیسے انہوں نے پیر کہلا کر قابل شرم جھوٹ بولا ۔“
نیز فرمایا:۔
اربعین نمبر ۴ ، روحانی خزائن جلد ۱۷ حاشیه صفحه ۴۴۹ ، ۴۵۰ )
ہم ان کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ بے شک اپنی مدد کے لئے مولوی محمد حسین
بٹالوی اور مولوی عبد الجبار غزنوی اور محمد حسن بھیں وغیرہ کو بلا لیں بلکہ اختیار رکھتے ہیں
کہ کچھ طمع دے کر دو چار عرب کے ادیب بھی طلب کر لیں ۔ فریقین کی تفسیر چارجز سے
کم نہیں ہونی چاہئے ۔ اور اگر میعاد مجوزہ تک یعنی ۱۵ دسمبر ۱۹۰۰ء سے ۲۵ فروری
۱۹۰۱ء تک جو ستر دن میں فریقین میں سے کوئی فریق تفسیر فاتحہ چھاپ کر شائع نہ کرے
اور یہ دن گزر جائیں تو وہ جھوٹا سمجھا جائے گا۔ اور اس کے کاذب ہونے کے لئے کسی
اور دلیل کی حاجت نہیں رہے گی۔“
اربعین نمبر ۴ ، روحانی خزائن جلدی اصفحه ۴۸۴)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے معینہ مدت کے مطابق تفسیر تحریر فرما کر شائع فرمادی ۔ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی اس پر معارف تفسیر کا نام ” اعجاز المسیح “ ہے۔ احباب کے استفادہ کے
لئے اس معرکۃ الآراء عربی تصنیف کا اردو ترجمہ بمعہ متن پیش ہے۔