خدا کے فضل سے بڑا معجزہ ظاہر ہوا
اِعجاز المسیح
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
(الف)
خدا کے فضل سے بڑا معجزہ ظاہر ہوا
الف
ہزار ہزار شکر اس قادر یکتا کا ہے جس نے اس عظیم الشان میدان میں مجھ کو فتح بخشی
اور باوجود اس کے کہ ان نستر دنوں میں کئی قسم کے موانع پیش آئے چند دفع میں سخت
مریض ہوا بعض عزیز بیمار رہے مگر پھر بھی یہ تفسیر اپنے کمال کو پہنچ گئی ۔ جو شخص اس
بات کو سوچے گا کہ یہ وہ تفسیر ہے جو ہزاروں مخالفوں کو اسی امر کے لئے دعوت کر کے
بالمقابل لکھی گئی ہے وہ ضرور اس کو ایک بڑا معجزہ یقین کرے گا بھلا میں پوچھتا
ہوں کہ اگر یہ معجزہ نہیں تو پھر کس نے ایسے معرکہ کے وقت کہ جب مخالف علماء کو
غیرت وہ الفاظ کے ساتھ بلایا گیا تھا تفسیر لکھنے سے اُن کو روک دیا اور کس نے ایسے
شخص یعنی اس عاجز کو جو مخالف علما کے خیال میں ایک جاہل ہے جو اُن کے خیال میں
ایک صیغہ عربی کا بھی صحیح طور پر نہیں جانتا ایسی لا جواب اور فصیح بلیغ تفسیر لکھنے پر باوجود
امراض اور تکالیف بدنی کے قادر کر دیا کہ اگر مخالف علماء کوشش کرتے کرتے کسی
دماغی صدمہ کا بھی نشانہ ہو جاتے تب بھی اُس کی مانند تفسیر نہ لکھ سکتے اور اگر ہمارے
مخالف علماء کے بس میں ہوتا یا خدا ان کی مدد کرتا تو کم سے کم اس وقت ہزار تفسیر ان کی
طرف سے بالمقابل شائع ہونی چاہیئے تھی لیکن اب ان کے پاس اس بات کا کیا
جواب ہے کہ ہم نے اس بالمقابل تفسیر نویسی کو مدار فیصلہ ٹھہرا کر مخالف علماء کو دعوت کی
تھی اور نستر دن کی میعاد تھی جو کچھ کم نہ تھی اور میں اکیلا اور وہ ہزار ہا عربی دان
اور عالم فاضل کہلانے والے تھے تب بھی وہ تفسیر لکھنے سے نامراد ر ہے اگر وہ ب
)ب(
تفسیر لکھتے اور سورۃ فاتحہ سے میرے مخالف ثبوت پیش کرتے تو ایک دنیا اُن کی طرف
اُلٹ پڑتی پس وہ کون سی پوشیدہ طاقت ہے جس نے ہزاروں کے ہاتھوں کو باندھ
دیا اور دماغوں کو پست کر دیا اور علم اور سمجھ کو چھین لیا اور سورہ فاتحہ کی گواہی سے میری
سچائی پر مہر لگادی اور اُن کے دلوں کو ایک اور مہر سے نادان اور نافہم
کر دیا۔ ہزاروں کے رو بروان کے چرک آلودہ کپڑے ظاہر کیے۔ اور مجھے ایسی
سفید کپڑوں کی خلعت پہنادی جو برف کی طرح چمکتی تھی۔ اور پھر مجھے ایک عزت کی
کرسی پر بٹھا دیا اور سورہ فاتحہ سے ایک عزت کا خطاب مجھے عنایت ہوا۔ وہ کیا
ہے اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۔ اور خدا کے فضل اور کرم کو دیکھو کہ تفسیر کے لکھنے میں
دونوں فریق کے لئے چارجز کی شرط تھی یعنی یہ کہ نستر دن کی میعاد تک چار جز لکھیں
لیکن وہ لوگ باوجود ہزاروں ہونے کے ایک جز بھی نہ لکھ سکے اور مجھ سے خدائے
کریم نے بجائے چارجز کے ساڑھے باراں جز لکھوا دیئے اب میں علماء مخالفین سے
پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ معجزہ نہیں ہے اور اس کی کیا وجہ ہے کہ معجزہ نہ ہو۔ کوئی انسان
حتی المقدور اپنے لئے ذلت قبول نہیں کرتا پھر اگر تفسیر لکھنا مخالف مولویوں کے
اختیار میں تھا تو وہ کیوں نہ لکھ سکے کیا یہ الفاظ جو میری طرف سے اشتہارات میں
شائع ہوئے تھے کہ جو فریق اب بالمقابل ستر دن میں تفسیر نہیں لکھے گا وہ کا ذب
سمجھا جائے گا یہ ایسے الفاظ نہیں ہیں جو انسان غیرت مند کو اس پر آمادہ کرتے ہیں
کہ سب کام اپنے پر حرام کر کے بالمقابل اس کام کو پورا کرے تا جھوٹا نہ کہلاوے
لیکن کیونکر مقابلہ کر سکتے خدا کا فرمودہ کیونکر ٹل سکتا کہ كَتَبَ اللهُ لَاغْلِبَنَّ أَنَا
)ج(
وَ رُسُلِلی کے خدا نے ہمیشہ کے لئے جب تک کہ دنیا کا انتہا ہو یہ حجت اُن پر پوری ج)
کرنی تھی کہ باوجود یکہ علم اور لیاقت کے یہ حالت ہے کہ ایک شخص کے مقابل پر
ہزاروں ان کے عالم و فاضل کہلانے والے دم نہیں مار سکتے پھر بھی کافر کہنے پر دلیر
ہیں کیا لازم نہ تھا کہ پہلے علم میں کامل ہوتے پھر کافر کہتے جن لوگوں کے علم کا یہ حال
ہے کہ ہزاروں مل کر بھی ایک شخص کا مقابلہ نہ کر سکے چارجز کی تفسیر نہ لکھ سکے ان کے
بھروسہ پر ایک ایسے مامور من اللہ کی مخالفت اختیار کرنا جو نشان پر نشان دکھلا رہا ہے
بڑے بد قسمتوں کا کام ہے بالآخر ایک اور ہزار شکر کا مقام ہے کہ اس موقعہ پر ایک
پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی پوری ہوئی اور وہ یہ ہے کہ اس ستر دن
کے عرصہ میں کچھ باعث امراض لاحقہ اور کچھ باعث اس کے کہ بوجہ بیماری بہت
سے دن تفسیر لکھنے سے سخت معذوری رہی ان نمازوں کو جو جمع ہوسکتی ہیں جمع کرنا
پڑا اور اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو در منثور اور فتح
باری اور تفسیر ابن کثیر وغیرہ کتب میں ہے کہ تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوة یعنی مسیح
موعود کے لئے نماز جمع کی جائے گی ۔ اب ہمارے مخالف علماء یہ بھی بتلاویں کہ کیا وہ
اس بات کو مانتے ہیں یا نہیں کہ یہ پیشگوئی پوری ہو کر مسیح موعود کی وہ علامت بھی
ظہور میں آگئی اور اگر نہیں مانتے تو کوئی نظیر پیش کریں کہ کسی نے مسیح موعود کا دعوی
کر کے دو ماہ تک نمازیں جمع کی ہوں یا بغیر دعوی ہی نظیر پیش کرو۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
المشتهر مرزا غلام احمد قادیانی ۲۰ فروری ۱۹۰۱ یه