عیسیٰ حقیقی منجی نہیں تھا

دافع البَلاء

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سچے منجھی کو ہر ایک شخص چاہتا ہے اور اُس سے محبت کرتا ہے ۔ پس بلا شبہ اب دِن
آ گئے ہیں کہ ثابت ہو کہ سچا منجی کون ہے ۔ ہم مسیح ابن مریم کو بے شک ایک راستباز
آدمی جانتے ہیں کہ اپنے زمانہ کے اکثر لوگوں سے البتہ اچھا تھا۔ واللہ اعلم ۔ مگر
وہ حقیقی منجی نہیں تھا ۔ یہ اُس پر تہمت ہے کہ وہ حقیقی منجی تھا ۔ حقیقی منجی ہمیشہ اور
☆
L
یادر ہے کہ یہ جو ہم نے کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام اپنے زمانہ کے بہت لوگوں کی نسبت اچھے تھے۔ یہ ہمارا
بیان محض نیک ظنی کے طور پر ہے ورنہ ممکن ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے وقت میں خدا تعالیٰ کی زمین پر بعض
راستباز اپنی راستبازی اور تعلق باللہ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے بھی افضل اور اعلیٰ ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اُن
کی نسبت فرمایا ہے وَجِيْهَا فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَ مِنَ الْمُقَر بین لے جس کے یہ معنی ہیں کہ اس زمانہ کے
مقربوں میں سے یہ بھی ایک تھے۔ اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ سب مقربوں سے بڑھ کر تھے بلکہ اس بات کا
امکان نکلتا ہے کہ بعض مقرب اُن کے زمانہ کے اُن سے بہتر تھے۔ ظاہر ہے کہ وہ صرف بنی اسرائیل کی بھیڑوں کے
لئے آئے تھے اور دوسرے ملکوں اور قوموں سے اُن کو کچھ تعلق نہ تھا۔ پس ممکن بلکہ قریب قیاس ہے کہ بعض انبیاء جو
لَمْ نَقْصُصْ کے میں داخل ہیں وہ اُن سے بہتر اور افضل ہوں گے۔ اور جیسا کہ حضرت موسیٰ کے مقابل پر
آخر ایک انسان نکل آیا جس کی نسبت خدا نے عَلَّمْتُهُ مِنْ لَّدُنَّا عِلْمًا ، فرمایا تو پھر حضرت عیسیٰ کی
نسبت جو موسیٰ سے کمتر اور اُس کی شریعت کے پیرو تھے اور خود کوئی کامل شریعت نہ لائے تھے اور ختنہ اور مسائل فقہ
اور وراثت اور حرمت خنزیر وغیرہ میں حضرت موسیٰ کی شریعت کے تابع تھے کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ وہ بالا طلاق اپنے
وقت کے تمام راستبازوں سے بڑھ کر تھے۔ جن لوگوں نے اُن کو خدا بنایا ہے جیسے عیسائی یا وہ جنہوں نے خواہ نخواہ
خدائی صفات انہیں دی ہیں جیسا کہ ہمارے مخالف اور خدا کے مخالف نام کے مسلمان وہ اگر اُن کو اُوپر اُٹھاتے
اُٹھاتے آسمان پر چڑھا دیں یا عرش پر بٹھا دیں یا خدا کی طرح پرندوں کا پیدا کرنے والا قرار دیں تو اُن کو اختیار ہے۔
ال عمران : ۴۶ ۲ المؤمن : ۷۹ - الكهف : ٦٦

قیامت تک نجات کا پھل کھلانے والا وہ ہے جو زمین حجاز میں پیدا ہوا تھا اور
تمام دنیا اور تمام زمانوں کی نجات کے لئے آیا تھا اور اب بھی آیا مگر بروز کے
طور پر۔ خدا اُس کی برکتوں سے تمام زمین کو متمتع کرے۔ آمین
خاکسار مرزا غلام احمد از قادیاں
انسان جب حیا اور انصاف کو چھوڑ دے تو جو چاہے کہے اور جو چاہے کرے۔ لیکن مسیح کی راستبازی اپنے زمانہ
میں دوسرے راستبازوں سے بڑھ کر ثابت نہیں ہوتی بلکہ یحییٰ نبی کو اس پر ایک فضیلت ہے کیونکہ وہ شراب
نہیں پیتا تھا اور کبھی نہیں سنا گیا کہ کسی فاحشہ عورت نے آکر اپنی کمائی کے مال سے اُس کے سر پر عطر ملا تھایا
ہاتھوں اور اپنے سر کے بالوں سے اُس کے بدن کو چھوا تھا یا کوئی بے تعلق جوان عورت اُس کی خدمت کرتی
تھی۔ اسی وجہ سے خدا نے قرآن میں بیٹی کا نام حضور رکھا مگر مسیح کا یہ نام نہ رکھا کیونکہ ایسے قصے اس نام
کے رکھنے سے مانع تھے۔ اور پھر یہ کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے بیٹی کے ہاتھ پر جس کو عیسائی یوحنا کہتے
ہیں جو پیچھے ایلیا بنایا گیا اپنے گناہوں سے توبہ کی تھی اور اُن کے خاص مریدوں میں داخل ہوئے تھے ۔ اور
یہ بات حضرت یحییٰ کی فضیلت کو ببداہت ثابت کرتی ہے کیونکہ بمقابل اس کے یہ ثابت نہیں کیا گیا کہ یحییٰ
نے بھی کسی کے ہاتھ پر توبہ کی تھی۔ پس اُس کا معصوم ہونا بد یہی امر ہے اور مسلمانوں میں یہ جو مشہور ہے کہ
عیسی اور اُس کی ماں میں شیطان سے پاک ہیں اس کے معنے نادان لوگ نہیں سمجھتے ۔ اصل بات یہ ہے کہ
پلید یہودیوں نے حضرت عیسی اور اُن کی ماں پر سخت نا پاک الزام لگائے تھے اور دونوں کی نسبت نعوذ باللہ
شیطانی کاموں کی تہمت لگاتے تھے۔ سو اس افترا کارڈ ضروری تھا۔ پس اس حدیث کے اس سے زیادہ کوئی
معنے نہیں کہ یہ پلید الزام جو حضرت عیسی اور اُن کی ماں پر لگائے گئے ہیں یہ صحیح نہیں ہے بلکہ ان معنوں کر کے وہ
مس شیطان سے پاک ہیں اور اس قسم کے پاک ہونے کا واقعہ کسی اور نی کو کبھی پیش نہیں آیا۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی