طاعون کے متعلق الہامِ الٰہی
دافع البَلاء
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سمجھو کہ قادیان اسی لئے محفوظ رکھی گئی کہ وہ خدا کا رسول اور فرستادہ قادیان میں تھا ۔ اب
دیکھو تین برس سے ثابت ہو رہا ہے کہ وہ دونوں پہلو پورے ہو گئے یعنی ایک طرف تمام
پنجاب میں طاعون پھیل گئی اور دوسری طرف باوجود اس کے کہ قادیاں کے چاروں طرف
دو دو میل کے فاصلہ پر طاعون کا زور ہو رہا ہے مگر قادیاں طاعون سے پاک ہے بلکہ آج
تک جو شخص طاعون زدہ باہر سے قادیاں میں آیا وہ بھی اچھا ہو گیا ۔ کیا اس سے بڑھ کر کوئی
اور ثبوت ہوگا کہ جو باتیں آج سے چار برس پہلے کہی گئی تھیں وہ پوری ہو گئیں بلکہ طاعون کی
خبر آج سے بائیس برس پہلے براہین احمدیہ میں بھی دی گئی ہے اور یہ علم غیب بجز خدا کے کسی
اور کی طاقت میں نہیں ۔ پس اس بیماری کے دفع کے لئے وہ پیغام جو خدا نے مجھے دیا ہے وہ
یہی ہے کہ لوگ مجھے سچے دل سے مسیح موعود مان لیں۔ اگر میری طرف سے بھی بغیر کسی دلیل
کے صرف دعوئی ہوتا ۔ جیسا کہ میاں شمس الدین سکریٹری حمایت اسلام لاہور نے اپنے اشتہار
میں یا پادری وائٹ بریخت صاحب نے اپنے اشتہار میں کیا ہے تو میں بھی ان کی طرح ایک
فضول گوٹھہر تا لیکن میری وہ باتیں ہیں جن کو میں نے قبل از وقت بیان کیا اور آج وہ پوری ہو گئیں
☆
اور پھر اس کے بعد ان دنوں میں بھی خدا نے مجھے خبر دی ۔ چنانچہ وہ عز و جل فرماتا ہے :۔
ما كان الله ليعذبهم و انت فيهم انه اوى القرية۔ لولا الاكرام لهلك المقام۔
حاشیہ آج سے دس برس پہلے ایک سبز اشتہار میں جو میری طرف سے شائع ہوا تھا طاعون کی خبر دی گئی تھی
اور وہ یہ ہے۔ اصنع الفلک باعيننا و وحينا ان الذین یبایعونک انما يبايعون الله يد الله فوق
ایدیهم یعنی ایک کشتی میرے حکم اور آنکھوں کے روبرو بنا جو آنے والی مری سے بچائے گی جو لوگ تجھ سے بیعت
کرتے ہیں وہ مجھ سے بیعت کرتے ہیں یہ تیرا ہاتھ نہیں بلکہ میرا ہاتھ ہے جو اُن کے ہاتھوں پر رکھا جاتا ہے اور اسی
کلام الہی کا ایک فقرہ براہین احمدیہ میں بطور پیشگوئی موجود ہے اور وہ یہ ہے۔ ولا تخاطبني في الذين ظلموا
انهم مغرقون یعنی جو لوگ ظلم اور سرکشی اور بدکاری اور نافرمانی سے باز نہیں آتے میرے آگے اُن کی کچھ شفاعت نہ کر
کیونکہ وہ غرق کئے جاویں گے۔ منہ
*
اني انا الرحمن دافع الاذى انى لا يخاف لدي المرسلون۔ اني حفيظ ۔ اني مع
الرسول اقوم۔ والوم من يلوم افطر و اصوم غضبت غضبًا شديدًا۔ الامراض
تشاع۔ والنفوس تضاع۔ الا الذين أمنوا ولم يلبسوا ايمانهم بظلم اولئک
له الا من و هم مهتدون ۔ انا نأتى الارض ننقصها من اطرافها ۔ اني
اجهز الجيش فاصبحوا في دارهم جاثمين۔ سنريهم أيتنا في الأفاق و في
انفسهم نصر من الله و فتح مبین انی بایعتک بايعني ربي۔ انت منی بمنزلة
اولادی انت منی و انا منك۔ عسى ان یبعثک ربّک مقاما محمودا ۔ الفوق ﴿۷﴾
معك والتحت مع اعداءك فاصبر حتى يأتى الله بأمره۔ يأتي على جهنم
زمان ليس فيها احد۔ ترجمہ ۔ خدا ایسا نہیں کہ قادیاں کے لوگوں کو عذاب دے حالانکہ
تو اُن میں رہتا ہے۔ وہ اس گاؤں کو طاعون کی دست برد اور اس کی تباہی سے بچالے گا۔
اگر تیرا پاس مجھے نہ ہوتا اور تیرا اکرام مد نظر نہ ہوتا تو میں اس گاؤں کو ہلاک کر دیتا۔ میں
رحمان ہوں جو دکھ کو دور کرنے والا ہے۔ میرے رسولوں کو میرے پاس کچھ خوف اور غم نہیں
میں نگہ رکھنے والا ہوں ۔ میں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور اُس کو ملامت کروں گا
جو میرے رسول کو ملامت کرتا ہے۔ میں اپنے وقتوں کو تقسیم کر دوں گا کہ کچھ حصہ برس کا تو
یادر ہے کہ خدا تعالی بیٹوں سے پاک ہے نہ اُس کا کوئی شریک ہے اور نہ بیٹا ہے اور نہ کسی کو حق پہنچتا ہے کہ ے
وہ یہ کہے کہ میں خدا ہوں یا خدا کا بیٹا ہوں لیکن یہ فقرہ اس جگہ قبیل مجاز اور استعارہ میں سے ہے۔ خدا تعالیٰ نے
قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا ہاتھ قرار دیا اور فرمایا يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ ' ایسا ہی
بجائے قل یا عباد الله کے قُلْ يُعِبَادِی کے بھی کہا اور یہ بھی فرمایا فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَذِكْرِكُمْ أَبَاءَكُمْ ]
پس اُس خدا کے کلام کو ہشیاری اور احتیاط سے پڑھو اور از قبیل متشابہات سمجھ کر ایمان لاؤ اور اس کی کیفیت میں
دخل نہ دوا اور حقیقت حوالہ بخدا کرو اور یقین رکھو کہ خدا اتخاذ ولد سے پاک ہے تا ہم متشابہات کے رنگ میں
بہت کچھ اس کے کلام میں پایا جاتا ہے۔ پس اس سے بچو کہ متشابہات کی پیروی کرو اور ہلاک ہو جاؤ۔ اور میری نسبت
بینات میں سے یہ الہام ہے جو براہین احمدیہ میں درج ہے۔ قل انما انا بشر مثلكم يوحى الي انما الهكم
اله واحد والخير كله في القرآن ۔ منه
د سہو کتابت معلوم ہوتا ہے۔ بمطابق براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلدا صفحه ۳۶۷ ” لھم “ ہونا چاہیے۔(ناشر)
الفتح : الزمر : ۵۴ ۳ البقرة : ۲۰۱
میں افطار کروں گا یعنی طاعون سے لوگوں کو ہلاک کروں گا اور کچھ حصہ برس کا میں روزہ
رکھوں گا ۔ یعنی امن رہے گا اور طاعون کم ہو جائے گی یا بالکل نہیں رہے گی ۔ میرا غضب
بھڑک رہا ہے بیماریاں پھیلیں گی اور جانیں ضائع ہوں گی مگر وہ لوگ جو ایمان لائیں گے اور
ایمان میں کچھ نقص نہیں ہو گا وہ امن میں رہیں گے اور اُن کو مخلصی کی راہ ملے گی ۔ یہ خیال
مت کرو کہ جرائم پیشہ بچے ہوئے ہیں ہم اُن کی زمین کے قریب آتے جاتے ہیں ۔ میں اندر
ہی اندر اپنا لشکر طیار کر رہا ہوں یعنی طاعونی کیڑوں کو پرورش دے رہا ہوں پس وہ اپنے
گھروں میں ایسے سو جائیں گے جیسا کہ ایک اونٹ مرا رہ جاتا ہے۔ ہم اُن کو اپنے نشان
پہلے تو دور دور کے لوگوں میں دکھائیں گے اور پھر خود انہی میں ہمارے نشان ظاہر ہوں گے
یہ دن خدا کی مدد اور فتح کے ہوں گے۔ میں نے تجھ سے ایک خرید و فروخت کی ہے یعنی ایک
چیز میری تھی جس کا تو مالک بنایا گیا اور ایک چیز تیری تھی جس کا میں مالک بن گیا۔ تو بھی اس
خرید و فروخت کا اقرار کر اور کہہ دے کہ خدا نے مجھ سے خرید و فروخت کی ۔ تو مجھ سے ایسا ہے
جیسا کہ اولاد ۔ تو مجھ میں سے ہے اور میں تجھ میں سے ہوں ۔ وہ وقت قریب ہے کہ میں
ایسے مقام پر تجھے کھڑا کروں گا کہ دنیا تیری حمد و ثنا کرے گی ۔ فوق تیرے ساتھ ہے اور تحت
تیرے دشمنوں کے ساتھ ۔ پس صبر کر جب تک کہ وعدہ کا دن آ جائے ۔ طاعون پر ایک ایسا
وقت بھی آنے والا ہے کہ کوئی بھی اس میں گرفتار نہیں ہو گا یعنی انجام کار خیر و عافیت ہے ۔
☆
حاشیہ۔ مدت ہوئی کہ پہلے اس سے طاعون کے بارے میں حکایتاً عن الغیر خدا نے مجھے یہ خبر دی تھی یا مسیح
الخلق عدوانا ۔ مگر آج کہ ۲۱ اپریل ۱۹۰۲ ء ہے اُسی الہام کو پھر اس طرح فرمایا گیا یا مسیح الخلق عدوانا
لن ترى من بعد موادنا و فسادنا یعنی اے خدا کے مسیح جو مخلوق کی طرف بھیجا گیا ہماری جلد خبر لے اور ہمیں
اپنی شفاعت سے بچا تو اس کے بعد ہمارے خبیث مادوں کو نہیں دیکھے گا اور نہ ہمارا فساد کچھ فساد باقی رہے گا یعنی
ہم سیدھے ہو جاویں گے اور گندہ دہانی اور بد زبانی چھوڑ دیں گے۔ یہ خدا کا کلام براہین احمدیہ کے اُس الہام کے
مطابق ہے کہ آخری دنوں میں ہم لوگوں پر طاعون بھیجیں گے جیسا کہ فرمایا کذالك مننا على يوسف لنصرف
عنه السوء و الفحشاء یعنی ہم طاعون کے ساتھ اس یوسف پر یہ احسان کریں گے کہ بد زبان لوگوں کا منہ بند کر
دیں گے تا کہ وہ ڈر کر گالیوں سے باز آ جائیں۔ انہی دنوں کے متعلق خدا کا یہ کلام ہے جس میں زمین کی کلام سے