حاشیہ نمبر ۱

دافع البَلاء

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حاشيه
نمبرا
دافع البلاء
چراغ دین کی نسبت میں یہ مضمون لکھ رہا تھا کہ تھوڑی سی غنودگی ہو کر مجھ کو خدائے
عز وجل کی طرف سے یہ الہام ہوا۔ نزل به جبیز یعنی اس پر جبیز نازل ہوا اور اسی کواس
نے الہام یا رویا سمجھ لیا۔ جبیز دراصل خشک اور بے مزہ روٹی کو کہتے ہیں جس میں کوئی حلاوت
نہ ہو اور مشکل سے حلق میں سے اتر سکے اور مرد بخیل اور لٹیم کو بھی کہتے ہیں جس کی طبیعت میں
کمینگی اور فرومایگی اور بخل کا حصہ زیادہ ہو۔ اور اس جگہ لفظ جبیز سے مراد وہ حدیث النفس
اور اضغاث الاحلام ہیں جن کے ساتھ آسمانی روشنی نہیں اور بخل کے آثار موجود ہیں اور ایسے
خیالات خشک مجاہدات کا نتیجہ یا تمنا اور آرزو کے وقت القاء شیطان ہوتا ہے اور یا خشکی اور
سوداوی مواد کی وجہ سے کبھی الہامی آرزو کے وقت ایسے خیالات کا دل پر القاء ہو جاتا ہے اور
چونکہ ان کے نیچے کوئی روحانیت نہیں ہوتی اس لئے الہی اصطلاح میں ایسے خیالات کا نام جبیز
ہے اور علاج تو بہ اور استغفار اور ایسے خیالات سے اعراض کلی ہے۔ ورنہ جبیز کی کثرت سے
دیوانگی کا اندیشہ ہے۔ خدا ہر ایک کو اس بلا سے محفوظ رکھے ۔ منہ
حاشیه
نمبر ۲
رات کو عین خسوف قمر کے وقت میں چراغ دین کی نسبت مجھے یہ
الہام ہوا انی اذیب من يریب ۔ میں فنا کر دوں گا ۔ میں غارت کروں
گا ۔ میں غضب نازل کروں گا اگر اس نے شک کیا اور اس پر ایمان نہ لایا اور
رسالت اور مامور ہونے کے دعوے سے توبہ نہ کی ۔ اور خدا کے انصار

جو سالہائے دراز سے خدمت اور نصرت میں مشغول اور دن رات صحبت میں رہتے ہیں ان
سے عفو تقصیر نہ کرائی کہ کی کیونکہ اس نے جی نے جماعت کے تمام محو کے تمام مخلصوں کی توہین کی کہ اپنے نفس کو ان
۲۴ سب پر مقدم کر لیا ۔ حالانکہ خدا نے بار بار براہین احمدیہ میں ان کی تعریف کی اور ان کو
سابقین قرار دیا اور کہا۔ اصحاب الصفة و ما ادراك ما اصحاب الصفة۔
اور جبیز اس روٹی خشک کو کہتے ہیں کہ دانت اس کو توڑ نہ سکیں ۔ اور وہ دانت کو
توڑے اور حلق سے مشکل سے اترے اور امعاء کو پھاڑے اور قولنج پیدا کرے ۔ پس اس لفظ
سے بتلایا کہ چراغ دین کی یہ رسالت اور یہ الہام محض جبیز اور اس کے لئے مہلک ہیں ۔
مگر دوسرے اصحاب جن کی توہین کرتا ہے اُن پر مائدہ نازل ہو رہا ہے اور اُن کو خدا کی
رحمت سے بڑا حصہ ہے۔
مائده چیزیست دیگر خشک نان چیزی دگر
خوردنی هرگز نباشد نان خشک اے بے ہنر
دوستان را مانده بدهند از مهر و کرم
پارہ ہائے خشک نان بیگانگان را نیز هم
نیز هم پیش سگان آں خشک نان مے افگنند
مانده از لطف ها پیش عزیزان می برند
ترک کن این خشک ناں را ہوش کن فرزانہ باش
گر خردمندی پئے آں مائدہ دیوانہ باش
منه
اس رسالہ کا نام
دَافِعُ البَلَاءِ وَمِعْيَارِ أَهْلَ الْإِصْطِفَاءِ
رکھا گیا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی