پیش لفظ

حَمامة البشریٰ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود
پیش لفظ
حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام نے اپنی معرکۃ الآراء كتاب حمامة البشرى
کو عربی زبان میں تحریر فرمایا تھا۔ اس کتاب کے ابتدائی تھیں صفحات کا اردو ترجمہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی زندگی میں جولائی ۱۹۰۳ء میں صرف چار صد کی تعداد میں شائع ہوا تھا۔ ان
صفحات کا وہی ترجمہ اس ترجمہ میں شامل کیا گیا ہے۔ باقی صفحات کا ترجمہ مکرم محمد سعید صاحب
انصاری نے کیا ہے۔ ان تراجم پر عربک بورڈ ربوہ نے نظر ثانی کی اور سہو کتابت کے مقامات کی
وضاحت کے ساتھ ساتھ اردو ترجمہ کی صحت کے سلسلہ میں گراں قدر کام کیا۔ اردو دان طبقہ کے
لئے عربی متن کے مقابل پر اردو ترجمہ دے کر افادۂ عام کے لئے شائع کیا جا رہا ہے۔
حمامۃ البشری کے ترجمہ پر نظر ثانی کے اجلاسات محترم سید عبدالحی شاہ صاحب مرحوم
ناظر اشاعت و صدر عربک بورڈ ربوہ کی صدارت میں ہوئے۔ آپ کی وفات کے بعد

اللہ تعالیٰ ہماری یہ کوشش قبول فرمائے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خزائن سے
فیض یاب ہونے والے احباب کے لئے اسے انتہائی مفید بنائے۔

آج 10 میں سے 10 باقی