ازالہ اَوہام حصہ اول
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 16
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
قسموں کی آیات پر نظر ڈالنے سے تعارض معلوم ہوتا ہے قرآن شریف اور احادیث میں ارواح
طیبہ کا بہشت میں مرنے کے بعد داخل ہونا تو بدیہی اور کھلے کھلے طور پر ثابت ہے مگر ایک بھی
ایسی آیت یا حدیث نہیں ملے گی جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ یوم الحساب میں بہشتی لوگ
بہشت سے باہر نکال دئے جائیں گے بلکہ حسب وعدہ الہی بہشت میں ہمیشہ رہنا بہشتیوں کا
جابجا قرآن شریف اور احادیث میں مندرج ہے۔ ہاں دوسری طرف یہ بھی ثابت ہے کہ
قبروں میں سے مردے جی اٹھیں گے اور ہر یک شخص حکم سننے کے لئے خدائے تعالیٰ کے حضور
میں کھڑا ہو گا اور ہر یک شخص کے عمل اور ایمان کا اندازہ الہی تر از دو سے اُس پر ظاہر کیا جائے گا
تب جو لوگ بہشت کے لائق ہیں بہشت میں داخل کئے جائیں گے اور جو دوزخ میں جلنے
کے سزاوار ہیں وہ دوزخ میں ڈال دئے جائیں گے۔
۳۵۶ اب واضح ہو کہ اس تعارض کے دور کرنے کے لئے جو آیات اور احادیث میں باہم واقعہ
ہے یہ راہ نہیں ہے کہ یہ اعتقاد ظاہر کیا جائے کہ موت کے بعد تمام روحیں ایک فنا کی حالت میں
رہتی ہیں۔ نہ کہ کسی قسم کی اُن کو راحت حاصل ہوتی ہے اور نہ کسی نوع کی عقوبت میں گرفتار
ہوتی ہیں اور نہ جنت کی ٹھنڈی ہوا اُن کو پہنچتی ہے اور نہ دوزخ کی بھاپ ان کو جلاتی ہے کیونکہ
ایسا اعتقاد فصوص بینہ فرقان اور حدیث سے بکلی مغائر ہے۔ میت کے لئے جو دعا کی جاتی
ہے یا صدقات کئے جاتے ہیں اور میت کی نیت سے مساکین کو طعام کھلایا جاتا ہے یا کپڑا
دیا جاتا ہے اگر اس درمیانی زمانہ میں جو قبل از حشر اجساد ہے جنت اور جہنم کا میت سے کچھ
علاقہ نہیں تو یہ سب اعمال ایک مدت دراز تک بطور عبث کے متصور ہوں گے اور یہ ماننا پڑے گا
کہ اس درمیانی زمانہ میں میت کو راحت اور رنج اور ثواب اور عقاب سے کچھ علاقہ نہیں ہوتا
حالانکہ ایسا گمان تعلیم نبوی سے سراسر مخالف ہے۔
۳۵۷ پس وہ واقعی امر جس سے ان دونوں قسم کی آیات کا تعارض دور ہوتا ہے یہ ہے کہ جنت اور
جہنم تین درجوں پر منقسم ہے۔
پہلا درجہ جو ایک ادنی درجہ ہے اُس وقت سے شروع ہوتا ہے کہ جب انسان اس عالم سے
رخصت ہو کر اپنی خواب گاہ قبر میں جا لیٹتا ہے اور اس درجہ ضعیفہ کو استعارہ کے طور پر احادیث
نبویہ میں کئی پیرایوں میں بیان کیا گیا ہے ۔ منجملہ اُن کے ایک یہ بھی پیرا یہ ہے کہ میت
عبد صالح کے لئے قبر میں جنت کی طرف ایک کھڑ کی کھولی جاتی ہے جس کی راہ سے وہ جنت
کی باغ و بہار دیکھتا ہے اور اس کی دلر با ہوا سے متمتع ہوتا ہے اور اس کھڑکی کی کشادگی بحسب
مرتبه ایمان و عمل اس میت کے ہوتی ہے لیکن ساتھ اس کے یہ بھی لکھا ہے کہ جو ایسے فنافی اللہ
ہونے کی حالت میں دنیا سے جدا ہوتے ہیں کہ اپنی جان عزیز کو محبوب حقیقی کی راہ میں فدا
کر دیتے ہیں جیسے شہداء یا وہ صدیق لوگ جو شہداء سے بھی بڑھ کر آگے قدم رکھتے ہیں اُن کے
لئے اُن کی موت کے بعد صرف بہشت کی طرف کھڑ کی ہی نہیں کھولی جاتی بلکہ وہ اپنے سارے
وجود اور تمام قومی کے ساتھ بہشت میں داخل ہو جاتے ہیں مگر پھر بھی قیامت کے دن سے پہلے ﴿۳۵۸
اکمل اور اتم طور پر لذات جنت حاصل نہیں کر سکتے۔
ایسا ہی اس درجہ میں میت خبیث کے لئے دوزخ کی طرف قبر میں ایک کھڑ کی کھولی
جاتی ہے جس کی راہ سے دوزخ کی ایک جلانے والی بھاپ آتی رہتی ہے اور اُس کے
شعلوں سے ہر وقت وہ خبیث روح جلتی رہتی ہے لیکن ساتھ اس کے یہ بھی ہے کہ جو
لوگ اپنی کثرت نافرمانی کی وجہ سے ایسے فنافی الشیطان ہونے کی حالت میں دنیا سے
جدا ہوتے ہیں کہ شیطان کی فرمانبرداری کی وجہ سے بکلی تعلقات اپنے مولی حقیقی سے توڑ
دیتے ہیں اُن کے لئے اُن کی موت کے بعد صرف دوزخ کی طرف کھڑکی ہی نہیں کھولی
جاتی بلکہ وہ اپنے سارے وجود اور تمام قومی کے ساتھ خاص دوزخ میں ڈال دئے جاتے
ہیں جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے مِمَّا خَطِيئَتِهُم أَغْرِقُوا فَأُدْخِلُوا نَارًا
سورہ نوح مگر پھر بھی وہ لوگ قیامت کے دن سے پہلے اکمل اور اتم طور پر عقوبات جہنم کا
نوح : ٢٦
مزہ نہیں چکھتے ۔
ازالہ اوہام حصہ اول
۳۵۹ دوسرا درجہ ۔ پھر اس درجہ سے اوپر جو ابھی ہم نے بہشتیوں اور دوزخیوں کے لئے بیان کیا ہے
ایک اور درجہ دخول جنت دخول جہنم ہے جس کو درمیانی درجہ کہنا چاہیے اور وہ حشر اجساد کے بعد
اور جنت عظمی یا جہنم کبری میں داخل ہونے سے پہلے حاصل ہوتا ہے اور بوجہ تعلق جسد کامل قومی
میں ایک اعلیٰ درجہ کی تیزی پیدا ہو کر اور خدائے تعالیٰ کی تجلی رحم یا تجلی قہر کا حسب حالت اپنے
کامل طور پر مشاہدہ ہو کر اور جنت عظمیٰ کو بہت قریب پا کر یا جہنم کبری کو بہت ہی قریب دیکھ کر
وہ لذات یا عقوبات ترقی پذیر ہو جاتے ہیں جیسا کہ اللہ جل شانۂ آپ فرماتا ہے وَازْ لِفَتِ
الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ - وَبُرْزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَوِينَ وَجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُسْفِرَةٌ - ضَاحِكَةٌ مُسْتَبْشِرَةٌ --
وَ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ - تَرْهَقُهَا فَتَرَةٌ - أُولَئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ کے اس دوسرے
درجہ میں بھی لوگ مساوی نہیں ہوتے بلکہ اعلیٰ درجہ کے بھی ہوتے ہیں جو بہشتی ہونے کی
حالت میں بہشتی انوار اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ انہیں کی طرف اللہ جل شانہ فرماتا ہے
نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ سے ایساہی دوزخی ہونے کی حالت میں اعلیٰ
درجہ کے کفار ہوتے ہیں کہ قبل اس کے جو کامل طور پر دوزخ میں پڑیں اُن کے دلوں پر
۳۶۰ دوزخ کی آگ بھڑکائی جاتی ہے جیسا کہ اللہ جل شَانُ فرماتا ہے نَارُ اللَّهِ الْمُوْقَدَةُ -
الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ )
پھر اس درجہ کے اوپر جو آخری درجہ ہے تیسرا درجہ ہے جو منتہائے مدارج ہے جس میں
یوم الحساب کے بعد لوگ داخل ہوں گے اور اکمل اور اتم طور پر سعادت یا شقاوت کا مزہ
چکھ لیں گے ۔
اب حاصل کلام یہ ہے کہ ان تینوں مدارج میں انسان ایک قسم کی بہشت یا ایک قسم کے
دوزخ میں ہوتا ہے اور جبکہ یہ حال ہے تو اس صورت میں صاف ظاہر ہے کہ ان مدارج میں
سے کسی درجہ پر ہونے کی حالت میں انسان بہشت یا دوزخ میں سے نکالا نہیں جاتا۔
الشعراء : ۹۲۹۱
عبس : ۴۲۳۹
التحريم : 9 الهمزة : ۸،۷
ہاں جب اس درجہ سے ترقی کرتا ہے تو ادنی درجہ سے اعلیٰ درجہ میں آجاتا ہے۔
اس ترقی کی ایک یہ بھی صورت ہے کہ جب مثلاً ایک شخص ایمان اور عمل کی ادنیٰ حالت میں
فوت ہوتا ہے تو تھوڑی سی سوراخ بہشت کی طرف اس کے لئے نکالی جاتی ہے کیونکہ بہشتی تجلی
کی اُسی قدر اس میں استعداد موجود ہوتی ہے۔ پھر بعد اس کے اگر وہ اولاد صالح چھوڑ کر مرا ۳۶۱
ہے جو جدو جہد سے اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور صدقات و خیرات اُس کی
مغفرت کی نیت سے مساکین کو دیتے ہیں یا ایسے کسی اہل اللہ سے اس کی محبت تھی جو تضرعات
سے جناب الہی سے اس کی بخشش چاہتا ہے یا کوئی ایسا خلق اللہ کے فائدہ کا کام وہ دنیا میں
کر گیا ہے جس سے بندگانِ خدا کو کسی قسم کی مدد یا آرام پہنچتا ہے تو اس خیر جاری کی برکت سے
وہ کھڑکی اس کی جو بہشت کی طرف کھولی گئی دن بدن اپنی کشادگی میں زیادہ ہوتی جاتی ہے
اور سبقت رحمتی علی غضبی کا منشاء اور بھی اس کو زیادہ کرتا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ
وہ کھڑ کی ایک بڑا وسیع دروازہ ہو کر آخر یہاں تک نوبت پہنچتی ہے کہ شہیدوں اور صدیقوں کی
طرح وہ بہشت میں ہی داخل ہو جاتا ہے۔ اس بات کو سمجھنے والے سمجھ سکتے ہیں کہ یہ بات
شرعاً وانصافاً وعقلاً بے ہودہ ہے کہ ایسا خیال کیا جائے کہ باوجود اس کے کہ ایک مرد مسلم
فوت شدہ کے بعد ایک قسم کی خیر اس کے لئے جاری رہے اور ثواب اور اعمال صالحہ کی بعض
وجوہ اس کے لئے کھلی رہیں مگر پھر بھی وہ کھڑ کی جو بہشت کی طرف اس کے لئے کھولی گئی ہے
ہمیشہ اتنی کی اتنی ہی رہے جو پہلے دن کھولی گئی تھی۔
یا د رکھنا چاہیے کہ خدائے تعالیٰ نے اس کھڑکی کے کھولنے کے لئے پہلے سے اس قدر
سامان کر رکھے ہیں جن سے بتصریح معلوم ہوتا ہے کہ اس کریم کا دراصل منشاء ہی یہی ہے
کہ اگر ایک ذره ایمان و عمل لے کر بھی اس کی طرف کوئی سفر کرے تو وہ ذرہ بھی نشو و نما
کرتا رہے گا اور اگر کسی اتفاق سے تمام سامان اس خیر کے جو میت کو اس عالم کی طرف سے
پہنچتی ہے نا پیدا رہیں تاہم یہ سامان کسی طرح نا پیدا اور گم نہیں ہو سکتا کہ جو تمام مومنوں
شر
اور نیک بختوں اور شہیدوں اور صدیقوں کے لئے تاکیدی طور پر یہ حکم فرمایا گیا کہ وہ اپنے اُن
بھائیوں کے لئے بدل و جان دعائے مغفرت کرتے رہیں جو اُن سے پہلے اس عالم میں گذر
چکے ہیں اور ظاہر ہے کہ جن لوگوں کے لئے ایک لشکر مومنوں کا دعا کر رہا ہے وہ دعا ہرگز ہرگز
خالی نہیں جائے گی بلکہ وہ ہر روز کام کر رہی ہے اور گنہگار ایماندار جو فوت ہو چکے ہیں اُن کی اُس
کھڑکی کو جو بہشت کی طرف تھی بڑے زور سے کھول رہی ہے ان دعاؤں نے اب تک بے شمار
۳۶۳ کھڑکیوں کو اس حد تک کشادہ کر دیا ہے کہ بے انتہاء ایسے لوگ بہشت میں پہنچ چکے ہیں جن کو
کر
اول دنوں میں صرف ایک چھوٹی سی کھڑکی بہشت کے دیکھنے کے لئے عطا کی گئی تھی ۔
اس زمانہ کے اُن تمام مسلمانوں کو جو موحد کہلاتے ہیں یہ دھوکا بھی لگا ہوا ہے کہ وہ خیال
کرتے ہیں کہ مرنے کے بعد بہشت میں داخل ہونے والے صرف شہید لوگ ہیں اور باقی
تمام مومنین یہاں تک کہ انبیاء اور رسول بھی یوم الحساب تک بہشت سے باہر رکھے جائیں
گے صرف ایک کھڑ کی اُن کے لئے بہشت کی طرف کھولی جائے گی ۔ مگر اب تک انہوں نے
اس بات کی طرف توجہ نہیں کی کہ کیا انبیاء اور تمام صدیق روحانی طور پر شہیدوں سے بڑھ
نہیں ہیں اور کیا بہشت سے دور رہنا ایک قسم کا عذاب نہیں جو مغفورین کے حق میں تجویز نہیں
ہو سکتا ؟ جس کے حق میں خدائے تعالیٰ یہ کہے کہ رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَتٍ لے کیا ایسا شخص
سعادت اور فوز مرام میں شہیدوں کے پیچھے رہ سکتا ہے؟ افسوس کہ ان لوگوں نے اپنی نافہمی
سے شریعت غرا کو الٹا دیا ہے۔ اُن کے زعم میں سب سے پہلے بہشت میں داخل ہونے والے
شہید ہیں اور شاید کہیں بے شمار برسوں کے بعد نبیوں اور صدیقوں کی بھی نوبت آوے اس کسرشان
۳۶۴﴾ کا الزام اُن لوگوں پر بڑا بھاری ہے جو بودے عذروں سے دور نہیں ہو سکتا بے شک یہ بات
سب کے فہم میں آسکتی ہے کہ جو لوگ ایمان اور عمل میں سابقین ہیں وہی لوگ دخول فی
الجنت میں بھی سابقین چاہیے نہ یہ کہ اُن کے لئے صرف ضعیف الایمان لوگوں کی طرح
البقرة : ۲۵۴
کھڑ کی کھولی جائے اور شہید لوگ دنیا سے رخصت ہوتے ہی ہر یک پھل بہشت کا چن چن کر
کھانے لگیں ۔ اگر بہشت میں داخل ہونا کامل ایمان کامل اخلاص کامل جانفشانی پر موقوف
ہے تو بلا شبہ نبیوں اور صدیقوں سے اور کوئی بڑھ کر نہیں جن کی تمام زندگی خدائے تعالیٰ کے
لئے وقف ہو جاتی ہے اور جو خدائے تعالیٰ کی راہ میں ایسے فدا ہوتے ہیں کہ بس مر ہی رہتے
ہیں اور تمنا رکھتے ہیں کہ خدائے تعالیٰ کی راہ میں شہید کئے جائیں اور پھر زندہ ہوں اور پھر
شہید کئے جائیں اور پھر زندہ ہوں اور پھر شہید کئے جائیں۔
اب ہماری اس تمام تقریر سے بخوبی ثابت ہو گیا کہ بہشت میں داخل ہونے کے لئے ایسے
زبر دست اسباب موجود ہیں کہ قریباً تمام مومنین یوم الحساب سے پہلے اس میں پورے طور پر
داخل ہو جائیں گے اور یوم الحساب اُن کو بہشت سے خارج نہیں کرے گا بلکہ اُس وقت اور
بھی بہشت نزدیک ہو جائے گا۔ کھڑکی کی مثال سے سمجھ لینا چاہیے کہ کیوں کر بہشت قبر سے ﴿۳۶۵
نزدیک کیا جاتا ہے۔ کیا قبر کے متصل جو زمین پڑی ہے اُس میں بہشت آجاتا ہے؟ نہیں ۔
بلکہ روحانی طور پر نزدیک کیا جاتا ہے۔ اسی طرح روحانی طور پر بہشتی لوگ میدانِ حساب میں
بھی ہوں گے اور بہشت میں بھی ہوں گے۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میری
قبر کے نیچے روضہ بہشت ہے۔ اس پر خوب غور کرو کہ یہ کس بات کی طرف اشارہ ہے؟
اور عزیر کے فوت ہونے اور پھر سو برس کے بعد زندہ ہونے کی حجت جو پیش کی گئی
ہے یہ حجت مخالف کے لئے کچھ مفید نہیں ہے کیونکہ ہرگز بیان نہیں کیا گیا کہ عزیر کو
زندہ کر کے پھر دنیا کے دارالہموم میں بھیجا گیا تا یہ فساد لا زم آوے کہ وہ بہشت سے نکالا
گیا بلکہ اگر ان آیات کو اُن کے ظاہری معانی پر محمول کیا جاوے تو صرف یہ ثابت
ہوگا کہ خدائے تعالیٰ کے کرشمہ قدرت نے ایک لمحہ کے لئے عزیز کو زندہ کر کے دکھلا دیا تا
اپنی قدرت پر اس کو یقین دلا دے مگر وہ دنیا میں آنا صرف عارضی تھا اور دراصل عزیز
بہشت میں ہی موجود تھا ۔ جاننا چاہیے کہ تمام انبیاء اور صدیق مرنے کے بعد پھر زندہ ہو جاتے
۳۶۶ ہیں اور ایک نورانی جسم بھی انہیں عطا کیا جاتا ہے اور کبھی کبھی بیداری میں راستبازوں سے
ملاقات بھی کرتے ہیں۔ چنانچہ اس بارہ میں یہ عاجز خود صاحب تجربہ ہے۔ پھر اگر عزیز کو
خدائے تعالیٰ نے اسی طرح زندہ کر دیا ہو تو تعجب کیا ہے لیکن اس زندگی سے یہ نتیجہ نکالنا کہ
وہ زندہ ہو کر بہشت سے خارج کئے گئے یہ عجیب طور کی نادانی ہے بلکہ اس زندگی سے تو بہشت
کی تجلی زیادہ تر بڑھ جاتی ہے۔
(۴) سوال قرآن شریف کی آیت مندرجہ ذیل مسیح ابن مریم کی زندگی پر دلالت کرتی
ہے اور وہ یہ ہے وَ إِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ لے کیونکہ اس کے
یہ معنے ہیں کہ مسیح کی موت سے پہلے تمام اہل کتاب اس پر ایمان لے آویں گے۔ سواس
آیت کے مفہوم سے معلوم ہوتا ہے کہ ضرور ہے کہ مسیح اس وقت تک جیتا رہے جب تک کہ
تمام اہل کتاب اس پر ایمان لے آویں۔
اما الجواب ۔ پس واضح ہو کہ سائل کو یہ دھوکا لگا ہے کہ اس نے اپنے دل میں یہ خیال کر لیا
ہے کہ آیت فرقانی کا یہ منشاء ہے کہ مسیح کی موت سے پہلے تمام اہل کتاب کے فرقوں کا اُس پر
۳۶۷ ایمان لانا ضروری ہے کیونکہ اگر ہم فرض کے طور پر تسلیم کر لیں کہ آیت موصوفہ بالا کے یہی
معنے ہیں جیسا کہ سائل سمجھا ہے تو اس سے لازم آتا ہے کہ زمانہ صعود مسیح سے اس زمانہ تک کہ
مسیح نازل ہو جس قد راہل کتاب دنیا میں گزرے ہیں یا اب موجود ہیں یا آئندہ ہوں گے
وہ سب مسیح پر ایمان لانے والے ہوں حالانکہ یہ خیال بداہت باطل ہے۔ ہر یک شخص
خوب جانتا ہے کہ بے شمار اہل کتاب مسیح کی نبوت سے کا فر رہ کر اب تک واصل جہنم ہو چکے
ہیں اور خدا جانے آئندہ بھی کس قدر کفران کی وجہ سے اس آتشی تنور میں پڑیں گے اگر
خدائے تعالیٰ کا یہ منشاء ہوتا کہ وہ تمام اہل کتاب فوت شدہ مسیح کے نازل ہونے کے وقت
اُس پر ایمان لاویں گے تو وہ اُن سب کو اُس وقت تک زندہ رکھتا جب تک کہ مسیح
ا النساء : ١٦٠
آسمان سے نازل ہوتا لیکن اب مرنے کے بعد اُن کا ایمان لانا کیوں کر ممکن ہے؟
بعض لوگ نہایت تکلف اختیار کر کے یہ جواب دیتے ہیں کہ ممکن ہے کہ مسیح کے نزول کے
وقت خدائے تعالیٰ ان سب اہل کتاب کو پھر زندہ کرے جو مسیح کے وقت بعث سے مسیح کے
دوبارہ نزول تک کفر کی حالت میں مر گئے ہیں۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ یوں تو کوئی کام ۳۶۸)
خدائے تعالیٰ سے غیر ممکن نہیں لیکن زیر بحث تو یہ امر ہے کہ کیا قرآن کریم اور احادیث صحیحہ
میں ان خیالات کا کچھ نشان پایا جاتا ہے اگر پایا جاتا ہے تو کیوں وہ پیش نہیں کیا جاتا ؟ ۔
بعض لوگ کچھ شرمندے سے ہو کر دبی زبان یہ تاویل پیش کرتے ہیں کہ اہل کتاب سے مراد
وہ لوگ ہیں جو مسیح کے دوبارہ آنے کے وقت دنیا میں موجود ہوں گے اور وہ سب مسیح کو دیکھتے ہی
ایمان لے آویں گے اور قبل اس کے جو مسیح فوت ہو وہ سب مومنوں کی فوج میں داخل ہو جائیں
گے ۔ لیکن یہ خیال بھی ایسا باطل ہے کہ زیادہ لکھنے کی حاجت نہیں اوّل تو آیت موصوفہ بالا
صاف طور پر فائدہ تعمیم ک دے رہی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اہل کتاب کے لفظ سے تمام وہ
اہل کتاب مراد ہیں جو مسیح کے وقت میں یا مسیح کے بعد برابر ہوتے رہیں گے۔ اور آیت میں ایک
بھی ایسا لفظ نہیں جو آیت کو کسی خاص محدود زمانہ سے متعلق اور وابستہ کرتا ہو۔ علاوہ اس کے یہ
معنے بھی جو پیش کئے گئے ہیں ببداہت فاسد ہیں ۔ کیونکہ احادیث صحیحہ بآواز بلند بتلا رہی ہیں کہ ۳۶۹
مسیح کے دم سے اُس کے منکر خواہ وہ اہل کتاب ہیں یا غیر اہل کتاب کفر کی حالت میں مریں گے
اور کچھ ضرور نہیں کہ ہم بار بار ان حدیثوں کو نقل کریں۔ اسی رسالہ میں اپنے موقعہ پر دیکھ لینا
چاہیے ماسوا اس کے مسلمانوں کا یہ عقیدہ مسلمہ ہے کہ دجال بھی اہل کتاب میں سے ہی ہوگا اور
یہ بھی مانتے ہیں کہ وہ مسیح پر ایمان نہیں لائے گا۔ اب میں اندازہ نہیں کر سکتا کہ اس خیال کے
حاشیه مسیحی دم سے مر جانے کے حقیقی معنے ہم بیان کر آئے ہیں کہ اس سے مراد حجت اور بینہ کی رو سے مرنا
ہے۔ ورنہ دور از ادب بات ہے کہ یہ خیال کیا جائے کہ کوئی زہر ناک اور وبائی مادہ مسیح کے منہ سے
نکل کر اور ہوا سے ملکر کمزور کافروں کو ماریگا مگر دجال کو مار نہیں سکے گا۔ منہ
پیروان حدیثوں کو پڑھ کر کس قدر شرمندہ ہوں گے۔ یہ بھی مانا گیا اور مسلم میں موجود ہے
کہ مسیح کے بعد شریر رہ جائیں گے جن پر قیامت آئے گی ۔ اگر کوئی کافر نہیں رہے گا تو وہ
کہاں سے آجائے گی۔
اب بالطبع یہ سوال پیدا ہو گا کہ اگر آیت متذکرہ بالا کے وہ معنے صحیح نہیں ہیں تو پھر کون سے
معنے صیح ہیں ؟ تو اس کے جواب میں واضح ہو کہ صحیح معنے وہی ہیں جو اس مقام کی تمام آیات
متعلقہ پر نظر ڈالنے سے ضروری التسلیم معلوم ہوتے ہیں جن کے ماننے سے کسی وجہ کا نقص
۳۷۰ لازم نہیں آتا ۔ سواؤل وہ تمام آیتیں ذیل میں ذکر کرتا ہوں ۔ پھر بعد اس کے وہ حقیقی معنے جو
ان آیات کی رو سے ثابت ہوتے ہیں ثابت کروں گا۔ اور آیات یہ ہیں :۔
وَ قَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللَّهِ وَمَا قَتَلُوهُ
وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ وَإِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِنْهُ
مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتَّبَاعَ الظَّنِّ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينَا - بَلْ رَّفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ
وَ كَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا - وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ
وَيَوْمَ الْقِيمَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا لى الجزو نمبر ٦ سورة النساء -
ترجمہ:۔ اور یہودی جو خدائے تعالیٰ کی رحمت اور ایمان سے بے نصیب ہو گئے اس کا سبب
اُن کے وہ برے کام ہیں جو انہوں نے کئے ۔ منجملہ اُن کے یہ ہے کہ انہوں نے کہا کہ لوہم
نے اس مسیح عیسی ابن مریم کو قتل کر دیا جو رسول اللہ ہونے کا دعویٰ کرتا تھا ( یہودیوں کا یہ کہنا کہ
۳۷۱ ہم نے عیسی رسول اللہ کو قتل کر دیا اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ وہ حضرت مسیح کو رسول جانتے تھے
کیونکہ اگر وہ اس کو سچا رسول جانتے تو سولی دینے کے لئے کیوں آمادہ ہوتے بلکہ یہ قول
اُن کا کہ لو ہم نے اس رسول کو پھانسی دے دیا بطور استہزاء کے تھا اور اس ہنسی ٹھٹھے کی بناء
توریت کے اس قول پر تھی جو لکھا ہے کہ جو پھانسی دیا جائے وہ ملعون ہے یعنی خدائے تعالیٰ
کی رحمت اور قرب الہی سے دور و مہجور ہے۔ اور یہودیوں کے اس قول سے مدعا یہ تھا کہ اگر
النساء : ۱۵۸ تا ۱۶۰
عیسی ابن مریم سچا رسول ہوتا تو ہم اس کو پھانسی دینے پر ہرگز قادر نہ ہو سکتے کیونکہ توریت بلند آواز
سے پکار رہی ہے کہ مصلوب لعنتی ہوتا ہے ) اب قرآن شریف اس آیت کے بعد فرماتا ہے کہ
در حقیقت یہودیوں نے مسیح ابن مریم کو قتل نہیں کیا اور نہ پھانسی دیا بلکہ یہ خیال اُن کے دلوں میں
شعبہ کے طور پر ہے یقینی نہیں اور خدائے تعالیٰ نے ان کو آپ ہی شبہ میں ڈال دیا ہے تا اُن کی
بیوقوفی اُن پر اور نیز اپنی قادریت اُن پر ظاہر کرے۔ اور پھر فرمایا کہ وہ لوگ جو اس شک میں
پڑے ہوئے ہیں کہ شاید سیح پھانسی ہی مل گیا ہو ان کے پاس کوئی یقینی قطعی دلیل اس بات پر نہیں
صرف ایک ظن کی پیروی کر رہے ہیں۔ اور وہ خوب جانتے ہیں کہ انہیں یقینی طور پر اس بات کا علم
نہیں کہ مسیح پھانسی دیا گیا بلکہ یقینی امر یہ ہے کہ وہ فوت ہو گیا اور اپنی طبعی موت سے مرا اور ۳۷۲
خدائے تعالیٰ نے اس کو راستباز بندوں کی طرح اپنی طرف اُٹھا لیا۔ اور خدا عزیز ہے اُن کو عزت
دیتا ہے جو اس کے ہو رہتے ہیں اور حکیم ہے اپنی حکمتوں سے اُن لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے جو اس پر
تو کل کرتے ہیں۔ اور پھر فرمایا کہ کوئی اہل کتاب میں سے ایسا نہیں جو ہمارے اس بیان مذکورہ
بالا پر ( جو ہم نے اہل کتاب کے خیالات کی نسبت ظاہر کیا ہے ) ایمان نہ رکھتا ہو قبل اس کے جو وہ
اس حقیقت پر ایمان لاوے جو مسیح اپنی طبعی موت سے مر گیا یعنی ہم جو پہلے بیان کر آئے ہیں کہ کوئی
اہل کتاب اس بات پر دلی یقین نہیں رکھتا کہ در حقیقت مسیح مصلوب ہو گیا ہے کیا عیسائی اور کیا
یہودی صرف ظن اور شبہ کے طور پر ان کے مصلوب ہونے کا خیال رکھتے ہیں۔ یہ ہمارا بیان صحیح
ہے کوئی اس سے انکار نہیں کر سکتا۔ ہاں اس کی موت کے بارہ میں انہیں خبر نہیں کہ وہ کب مرا۔
سواس کی ہم خبر دیتے ہیں کہ وہ مر گیا اور اس کی روح عزت کے ساتھ ہماری طرف اُٹھائی گئی۔
اس جگہ یادر ہے کہ خدائے تعالیٰ کا یہ کہنا کہ کوئی اہل کتاب میں سے ایسا نہیں کہ ہمارے ۳۷۳
اس بیان پر جو اُن کے خیالات کے بارہ میں ہم نے ظاہر کیا ایمان نہ رکھتا ہو۔ یہ ایک
اعجازی بیان ہے اور یہ اس آیت کے موافق ہے جیسا کہ یہودیوں کو فرمایا تھا فَتَمَنَّوْا الْمَوْتَ
إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ کے سواس فرمانے سے مدعا یہ تھا کہ در حقیقت یہودیوں کا یہ بیان کہ ہم
نے در حقیقت مسیح کو پھانسی دے دیا جس سے یہ نتیجہ نکالنا منظور تھا کہ نعوذ باللہ مسیح ملعون ہے اور نبی
صادق نہیں۔ اور ایسا ہی عیسائیوں کا یہ بیان کہ در حقیقت مسیح پھانسی کی موت سے مر گیا جس سے
یہ نتیجہ نکالنا منظور تھا کہ مسیح عیسائیوں کے گناہ کے لئے کفارہ ہوا۔ یہ دونوں خیال یہودیوں اور
عیسائیوں کے غلط ہیں اور کسی کو ان دونوں گروہ میں سے ان خیالات پر دلی یقین نہیں بلکہ دلی
ایمان اُن کا صرف اسی پر ہے کہ مسیح یقینی طور پر مصلوب نہیں ہوا۔ اس تقریر سے خدائے تعالیٰ کا یہ
مطلب تھا کہ تا یہودیوں اور عیسائیوں کی خاموشی سے منصفین قطعی طور پر سمجھ لیویں کہ اس بارے
میں بجز شک کے اُن کے پاس کچھ نہیں اور یہودی اور عیسائی جو اس آیت کو سن کر چپ رہے اور
۳۷۴ انکار کے لئے میدان میں نہ آئے تو اس کی یہ وجہ تھی کہ وہ خوب جانتے تھے کہ اگر ہم مقابل پر
آئے اور وہ دعوی کیا جو ہمارے دل میں نہیں تو ہم سخت رسوا کئے جائیں گے اور کوئی ایسا نشان
خدائے تعالیٰ کی طرف سے ظاہر ہو جائے گا جس سے ہمارا جھوٹا ہونا ثابت ہو جائے گا۔ اس لئے
انہوں نے دم نہ مارا اور چپ رہے۔ اور اگر چہ وہ خوب جانتے تھے کہ ہماری اس خاموشی سے
ہمارا مان لینا ثابت ہو جائے گا جس سے ایک طرف تو ان کفار کے اس عقیدہ کی بیخ کنی ہوگی اور
ایک طرف یہ یہودی عقیدہ باطل ثابت ہو جائے گا کہ مسیح خدائے تعالیٰ کا سچا رسول اور راستباز
نہیں اور اُن میں سے نہیں جن کا خدائے تعالیٰ کی طرف عزت کے ساتھ رفع ہوتا ہے
لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کی چمکتی ہوئی تلوار اُن کی آنکھوں کو خیرہ کر رہی
تھی ۔ پس جیسا کہ قرآن شریف میں انہیں کہا گیا کہ اگر تم سچے ہو تو موت کی تمنا کر ولیکن
مارے خوف کے کسی نے یہ تمنا نہ کی ۔ اسی طرح اس جگہ بھی مارے خوف کے انکار نہ کر سکے یعنی
یہ دعوی نہ کر سکے کہ ہم تو مسیح کے مصلوب ہونے پر یقین رکھتے ہیں ہمیں کیوں بے یقینوں میں
البقرة : ۹۵
داخل کیا جاتا ہے؟ سوان کا نبی کے زمانہ میں خاموشی اختیار کرنا ہمیشہ کے لئے حجت ہو گئی اور
اُن کے ساختہ پرداختہ کا اثر ان کی آنے والی ذریتوں پر بھی پڑا کیونکہ سلف خلف کے لئے ﴿۳۷۵
بطور وکیل کے ہوتے ہیں اور ان کی شہادتیں آنیوالی ذریت کو ماننی پڑتی ہیں۔
اب ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ خدائے تعالیٰ نے جو اس بحث کو چھیڑا کہ مسیح مصلوب نہیں ہوا
بلکہ اپنی موت سے فوت ہوا۔ اس تمام بحث سے یہی غرض تھی کہ مسیح کے مصلوب ہونے سے
دو مختلف فرقے یعنی یہود اور عیسائی دو مختلف نتیجے اپنی اپنی اغراض کی تائید میں نکالتے تھے۔
یہودی کہتے تھے کہ مسیح مصلوب ہو گیا اور توریت کی رو سے مصلوب لعنتی ہوتا ہے یعنی قرب الہی
سے مہجور اور رفع کی عزت سے بے نصیب رہتا ہے اور شانِ نبوت اس حالت ذلت سے برتر والی
ہے۔ اور عیسائیوں نے یہودیوں کی لعن طعن سے گھبرا کر یہ جواب بنا لیا تھا کہ مسیح کا مصلوب
ہونا اُس کے لئے مضر نہیں بلکہ یہ لعنت اُس نے اس لئے اپنے ذمہ لے لی کہ تا گنہگاروں کو
لعنت سے چھڑا دے۔ سو خدائے تعالیٰ نے ایسا فیصلہ کیا کہ ان دونوں فریق کے بیانات مذکورہ
بالا کو کالعدم کر دیا اور ظاہر فرمادیا کہ کسی کو ان دونوں گروہ میں سے مسیح کے مصلوب ہونے پر
یقین نہیں اور اگر ہے تو وہ سامنے آوے۔ سو وہ بھاگ گئے اور کسی نے دم بھی نہ مارا اور یہ ۳۷۶
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن شریف کا ایک معجزہ ہے جو اس زمانہ کے نادان مولویوں
کی نگاہ سے چھپا ہوا ہے اور مجھے اُس ذات کی قسم ہے کہ جس کے ہاتھ میں میری جان ہے
کہ ابھی اور اسی وقت کشفی طور پر یہ صداقت مذکورہ بالا میرے پر ظاہر کی گئی ہے اور اُسی
معلم حقیقی کی تعلیم سے میں نے وہ سب لکھا ہے جو ابھی لکھا ہے۔ فالحمد للہ علی ذالک۔
اور عقلی طور پر بھی اگر دیکھا جائے تو اس بیان کی سچائی پر ہر یک عقل سلیم گواہی
دے گی کیونکہ خدائے تعالیٰ کا کلام لغو باتوں سے منزہ ہونا چاہیے ۔ اور ہر یک عقلمند
سمجھ سکتا ہے کہ اگر اس بحث میں یہ مقاصد عظمی درمیان نہ ہوں تو یہ سارا بیان ایسا لغو ہو گا