ازالہ اَوہام حصہ اول
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 18
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
(جیسا کہ اب تک بھی جو ۱۶ / اپریل ۱۸۹۱ء ہے پوری نہیں ہوئی ) تو اس کے بعد اس عاجز کو
ایک سخت بیماری آئی یہاں تک کہ قریب موت کے نوبت پہنچ گئی بلکہ موت کو سامنے دیکھ کر
وصیت بھی کر دی گئی۔ اس وقت گویا یہ پیشگوئی آنکھوں کے سامنے آگئی اور یہ معلوم ہورہا تھا۔
کہ اب آخری دم ہے اور کل جنازہ نکلنے والا ہے۔ تب میں نے اس پیشگوئی کی نسبت خیال
کیا کہ شاید اس کے اور معنے ہوں گے جو میں سمجھ نہیں سکا۔ تب اُسی حالت قریب الموت میں
مجھے الہام ہوا الحق من ربك فلا تكونن من الممترین یعنی یہ بات تیرے رب کی
طرف سے سچ ہے تو کیوں شک کرتا ہے۔ سواس وقت مجھ پر یہ بھید کھلا کہ کیوں خدائے تعالیٰ
نے اپنے رسول کریم کو قرآن کریم میں کہا کہ تو شک مت کر۔ سو میں نے سمجھ لیا کہ در حقیقت
یہ آیت ایسے ہی نازک وقت سے خاص ہے جیسے یہ وقت تنگی اور نومیدی کا میرے پر ہے اور
میرے دل میں یقین ہو گیا کہ جب نبیوں پر بھی ایسا ہی وقت آجاتا ہے جو میرے پر آیا تو
۳۹۹ خدائے تعالی تازہ یقین دلانے کے لئے اُن کو کہتا ہے کہ تو کیوں شک کرتا ہے اور مصیبت
نے مجھے کیوں نوامید کر دیا تو نو امید مت ہو۔
(۵) سوال: ابن مریم کے اترنے کا ذکر جو احادیث میں موجود ہے کسی نے سلف اور
خلف میں سے اس کی یہ تاویل نہیں کی کہ ابن مریم کے لفظ سے جو ظاہر طور پر حضرت عیسی مسیح
سمجھا جاتا ہے در حقیقت یہ مراد نہیں ہے بلکہ کوئی اس کا مثیل مراد ہے ۔ ماسوا اس کے اس
بات پر اجماع ہے کہ نصوص کو ظاہر پر حمل کیا جائے اور بغیر قرائن قویہ کے باطن کی طرف
نہیں پھیرنا چاہیے۔
اما الجوب: پس واضح ہو کہ سلف اور خلف کے لئے یہ ایک ایمانی امر تھا جو پیشگوئی کو
اجمالی طور پر مان لیا جائے انہوں نے ہرگز یہ دعویٰ نہیں کیا کہ ہم اس پیشگوئی کی تہ تک
پہنچ گئے ہیں اور در حقیقت ابن مریم سے ابن مریم ہی مراد ہے ۔ اگر اُن کی طرف سے
ایسا دعویٰ ہوتا تو وہ دجال کے فوت ہو جانے کے قائل نہ ہوتے اور نہ قرآن شریف کے
ان مقامات کو جن میں مسیح کی موت کا ذکر ہے یونہی بحث سے خارج سمجھ کر خاموشی اختیار کرتے
اور اگر فرض کے طور پر یہ بھی مان لیں کہ کوئی صحابہ میں سے یہی سمجھ بیٹھا تھا کہ ابن مریم سے ۴۰۰
ابن مریم ہی مراد ہے تو تب بھی کوئی نقص پیدا نہیں ہوتا کیونکہ پیشگوئیوں کے سمجھنے میں قبل
اس کے جو پیشگوئی ظہور میں آوے بعض اوقات نبیوں نے بھی غلطی کھائی ہے پھر اگر کسی صحابی
نے غلطی کھائی تو کون سے بڑے تھے بڑے تعجب کی بات ہے۔ ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
فراست اور فہم تمام اُمت کی مجموعی فراست اور فہم سے زیادہ ہے بلکہ اگر ہمارے بھائی جلدی
سے جوش میں نہ آجائیں تو میرا تو یہی مذہب ہے جس کو دلیل کے ساتھ پیش کر سکتا ہوں کہ
تمام نبیوں کی فراست اور فہم آپ کے فہم اور فراست سے برابر نہیں مگر پھر بھی بعض پیشگوئیوں
کی نسبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اقرار کیا ہے کہ میں نے اُن کی اصل حقیقت
سمجھنے میں غلطی کھائی میں پہلے اس سے چند دفعہ لکھ چکا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے صاف طور پر فرما دیا تھا کہ میری وفات کے بعد میری بیبیوں میں سے پہلے وہ مجھ سے
ملے گی جس کے ہاتھ لمبے ہوں گے چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو ہی بیبیوں
نے با ہم ہاتھ ناپنے شروع کر دیئے چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اس پیشگوئی کی (۴۰۱)
اصل حقیقت سے خبر نہ تھی اس لئے منع نہ کیا کہ یہ خیال تمہارا غلط ہے ۔ آخر اس غلطی کو
پیشگوئی کے ظہور کے وقت نے نکالا ۔ اگر زمانہ اُن بیبیوں امہات المؤمنین کو مہلت دیتا
اور وہ سب کی سب ہمارے اس زمانہ تک زندہ رہتیں تو صاف ظاہر ہے کہ صحابہ کے عہد
سے لے کر آج تک تمام اُمت کا اِسی بات پر اتفاق ہو جاتا کہ پہلے لمبے ہاتھ والی بی بی
فوت ہوگی اور پھر ظہور کے وقت جب کوئی اور ہی بیوی پہلے فوت ہو جاتی جس کے
اوروں کی نسبت لمبے ہاتھ نہ ہوتے تو اس تمام اجماع کو کیسی خجالتیں اُٹھانی پڑتیں اور کس
طرح ناحق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کراتے اور اپنے ایمان کو شبہات میں ڈالتے ۔
اس وقت مجھے اپنے ایک دوست کی بات یاد آئی ہے۔ خدا اس کو غریق رحمت کرے نام اس
مرحوم کا حافظ ہدایت علی تھا اور یہ کسی زمانہ میں ضلع گورداسپور کے اکسٹرا اسسٹنٹ تھے اور
مدت تک بٹالہ میں تحصیلدار بھی رہے ایک جلسہ میں انہوں نے فرمایا کہ جس قدر بعض امور
۴۰۲ کے ظہور کا آخری زمانہ کے بارے میں وعدہ دیا گیا ہے اور بعض پیشگوئیاں فرمائی گئی ہیں
ہمیں اُن کی نسبت یہ اعتقاد نہیں رکھنا چاہیے کہ وہ ضرور اپنی ظاہری صورت میں ہی ظہور پذیر
ہوں گی تا اگر آئندہ اُن کی حقیقت کسی اور طور پر کھلے تو ہم ٹھو کر نہ کھاویں۔ اور ہمارا ایمان
سلامت رہ جائے ۔ اور کہا کہ چونکہ غالباً ہم اُسی زمانہ میں پیدا ہوئے ہیں جس کو آج سے کچھ
کم تیرہ سو برس پہلے آخری زمانہ کے نام سے یاد کیا گیا ہے۔ اس لئے کچھ تعجب نہیں کہ ان
میں سے بعض پیشگوئیاں ہماری ہی زندگی میں ظاہر ہو جائیں ۔ سو ہمیں اجمالی ایمان کا اصول
محکم پکڑنا چاہیے اور کسی شق پر ایسا زور نہیں دینا چاہیے جیسا کہ اس حالت میں دیا جاتا ہے کہ
جب ایک حقیقت کی تہ تک ہم پہنچ جاتے ہیں۔ تم کلامۂ
اور واقعی یہ سچ اور بالکل سچ ہے کہ اُمت کے اجماع کو پیشگوئیوں کے امور سے کچھ تعلق
نہیں اور ہمارے حال کے مولویوں کو بہ کے مولویوں کو یہ سخت دھوکا لگا ہوا ہے کہ پیشگوئیوں کو بھی جن کی اصل
حقیقت ہنوز در پردہ غیب ہے اجماع کے شکنجہ میں کھینچنا چاہتے ہیں۔
۲۰۳ در اصل پیشگوئیاں حاملہ عورتوں سے مشابہت رکھتی ہیں اور مثلا ہم ایک حاملہ عورت کی
نسبت یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ اس کے پیٹ میں کوئی بچہ ضرور ہے اور یقینا وہ نو مہینے اور دس دن
کے اندر اندر پیدا بھی ہو جائے گا مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ کیا شکل رکھتا ہے اور اس کی حالت جسمی
کیسی ہے اور اس کے نقوش چہرہ کس طرز کے واقع ہیں اور لڑکا ہے یا بلا شبہ لڑکی ہے۔
شاید اس جگہ کسی کے دل میں یہ اعتراض خلجان کرے کہ اگر پیشگوئیوں کا ایسا ہی
حال ہے تو لائق اعتبار نہ رہیں اور اس لائق نہ رہیں کہ نبی کی صدق نبوت پر بطور دلیل اور
شاہد ناطق کے تصور کی جائیں یا کسی مخالف منکر کے سامنے پیش کی جائیں تو اس بات کا
جواب یہ ہے کہ یہ بات کہ پیشگوئیاں کبھی اپنے ظاہر پر ہی پوری ہو جاتی ہیں اور کبھی باطنی
طور پر ان کا ظہور ہوتا ہے۔ اس سے ربانی پیشگوئیوں کی عظمت میں کچھ بھی فرق نہیں آتا بلکہ
باریک بینوں کی نظر میں اور بھی عظمت کھلتی ہے۔ کیا اگر ایک فلاسفر کا قول کوئی موٹی عقل کا
آدمی اُلٹے طور پر سمجھ لیوے اور پھر اس کے معقول معنے جو نہایت مدلل اور ثابت شدہ ہیں کھل
جائیں تو اس غلطی سے ان صحیح معنوں کو کچھ حرج پہنچ سکتا ہے؟ ہر گز نہیں ۔
ماسوا اس کے پیشگوئیوں میں ایک قدر مشترک بہر حال ایسا باقی رہتا ہے کہ خواہ وہ حقیقت
پر محمول سمجھی جائیں اور یا بالآخر کوئی مجازی معنے نکل آویں وہ قدر مشترک بدیہی طور پر ظاہر
کر دیتا ہے کہ یہ پیشگوئی در حقیقت سچی اور انسانی طاقتوں سے بالاتر ہے۔
علاوہ اس کے جن پیشگوئیوں کو مخالف کے سامنے دعوی کے طور پر پیش کیا جاتا ہے وہ ایک
خاص طور کی روشنی اور بداہت اپنے اندر رکھتی ہیں اور ملہم لوگ حضرت احدیت میں خاص طور پر
توجہ کر کے اُن کا زیادہ تر انکشاف کرا لیتے ہیں مگر معمولی طور پر بہت کچھ چھپے ہوئے گوشے
پیشگوئیوں کے ہوتے ہیں۔ اور یہ سراسر نادانی کی ضد ہے کہ ایسا خیال کیا جائے کہ خواہ نخواہ
پیشگوئی حقیقت پر محمول ہوا کرتی ہے۔ جس نے یہودیوں اور عیسائیوں کی کتابوں کو دیکھا
ہوگا وہ اس بات کو خوب جانتا ہوگا کہ کس قدر پیشگوئیوں میں استعارات اُن کتابوں نے
استعمال کئے ہیں۔ یہاں تک کہ بعض مواضع میں دن ذکر کر کے اُس سے برس مراد لیا ہے۔
در حقیقت پیشگوئیاں از قبیل مکاشفات ہوتی ہیں اور اس چشمہ سے نکلتی ہیں جو استعارات کے
رنگ سے بھرا ہوا ہے اپنی خوابوں کو دیکھو کیا کوئی سیدھے طور پر بھی خواب آتی ہے مگر شاذ و نادر ۔ ۴۰۴
ایسا ہی خدائے تعالیٰ مکاشفات کو استعارات کی خلعت سے آراستہ کر کے اپنے نبیوں کی معرفت
ظاہر کرتا ہے سو اس صداقت کے قبول کرنے کا نام الحاد رکھنا خود الحاد ہے کیونکہ الحاد اسی کو کہتے
ہیں کہ ایک معنے اپنے اصل سے پھیرے جائیں ۔ سو جبکہ خدائے تعالیٰ کے قانون قدرت نے
مکاشفات اور رویائے صالحہ کے لئے یہی اصل مقرر کر دیا ہے کہ وہ اکثر استعارات سے پر
ہوتے ہیں تو اس اصل سے معنے کو پھیرنا اور یہ دعویٰ کرنا کہ ہمیشہ پیشگوئیاں ظاہر پر ہی محمول
ہوتی ہیں اگر الحاد نہیں تو اور کیا ہے؟ صوم اور صلوٰۃ کی طرح پیشگوئی کو بھی ایک حقیقت منکشفہ
سمجھنا بڑی غلطی اور بڑا بھارا دھوکہ ہے ۔ یہ احکام تو وہ ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
کر کے دکھلا دئے اور بکلی اُن کا پردہ اُٹھا دیا مگر کیا ان پیشگوئیوں کے حق میں بھی آنحضرت ا
صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا ہے کہ یہ من کل الوجوہ مکشوف ہیں اور ان میں کوئی ایسی حقیقت
۴۰۲) اور کیفیت مخفی نہیں جو ظہور کے وقت سمجھ آسکے اگر کوئی ایسی حدیث صحیح موجود ہے تو کیوں پیش
نہیں کی جاتی ۔ آپ لوگ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ علم و فراست نہیں رکھتے ۔ صحیح
بخاری کی حدیث کو دیکھو کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ابریشم کے ٹکڑہ پر حضرت
عائشہ صدیقہ کی تصویر دکھائی گئی کہ یہ تیرے نکاح میں آئے گی تو آپ نے ہرگز یہ دعوی نہ کیا کہ
عائشہ سے در حقیقت عائشہ ہی مراد ہے بلکہ آپ نے فرمایا کہ اگر در حقیقت اس عائشہ کی صورت
سے عائشہ ہی مراد ہے تو وہ مل ہی رہے گی ورنہ ممکن ہے کہ عائشہ سے مراد کوئی اور عورت ہو۔
آپ نے یہ بھی فرمایا کہ ابو جہل کے لئے مجھے بہشتی خوشه انگور دیا گیا مگر اس پیشگوئی کا مصداق
عکرمہ نکلا ۔ اور جب تک خدائے تعالیٰ نے خاص طور پر تمام مراتب کسی پیشگوئی کے آپ پر
نہ کھو لے تب تک آپ نے اُس کی کسی شق خاص کا کبھی دعوی نہ کیا۔
آپ لوگ جانتے ہیں کہ جب ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ابو جہل سے شرط لگائی اور
قرآن شریف کی وہ پیشگوئی مدار شرط رکھی کہ اللہ - غُلِبَتِ الرُّومُ - فِي أَدْنَى الْأَرْضِ
وَهُمْ مِّنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ فِي بِضْعِ سِنِينَ ہے۔ اور تین برس کا عرصہ ٹھہرایا
الروم : ۲ تا ۵
تو آپ پیشگوئی کی صورت کو دیکھ کر فی الفور دور اندیشی کو کام میں لائے اور شرط کی کسی قدر ۴۰۷
ترمیم کرنے کے لئے ابو بکر صدیق کو حکم فرمایا اور فرمایا کہ بضع سنین کا لفظ مجمل ہے اور اکثر
نو برس تک اطلاق پاتا ہے۔
ایسا ہی آپ نے اُمت کے سمجھانے کے لئے بعض پیشگوئیوں کے سمجھنے میں خود اپنا غلطی کھانا
بھی ظاہر فرمایا ۔ اب کیا یہ تعلیم نبوی کافی نہیں اور کیا یہ تعلیم بآواز بلند نہیں بتلا رہی کہ پیشگوئیوں
پر اجمالی طور پر ایمان لاؤ اور اُن کی اصل حقیقت حوالہ بخدا کرو۔ اُمت محمدیہ میں تفرقہ مت ڈالو
اور تقویٰ کا طریق اختیار کر لو۔
اے حضرات ! اکیلے اکیلے اپنے گھروں میں بیٹھ کر فکر کرو۔ اور اپنے بستروں پر لیٹے ہوئے
سادگی سے میری بات کو سوچو۔ قبرستان میں جاؤ اور اپنی موت کو یاد کر کے ایک بے غبار نظر
اپنے لئے لاؤ اور خوب دیکھ لو کہ تقویٰ کا کونسا طریق ہے اور احتیاط اور خدا ترسی کی کونسی راہیں
ہیں ؟ اگر آپ پر یہ بات مشتبہ ہے جو میں نے پیش کی ہے تو کیا آپ لوگوں کا اس بات میں بھی
کچھ حرج ہے کہ آپ اجمالی طور پر اپنے ایمان پر قائم رہیں اور اس کی تفاصیل مخفیہ میں خواہ نخواہ ۴۰۸
دخل نہ دیں اور مجھے میرے خدائے تعالیٰ کے ساتھ چھوڑ دیں۔ میں کسی پر جبر نہیں کرتا ۔
ایک تبلیغ ہے چاہے کوئی سنے یا نہ سنے اگر کسی کو خدائے تعالیٰ یقین بخشے اور وہ مجھے پہچان
لے اور میری باتوں کو مان لیوے تو وہ میرا خاص طور پر بھائی ہے اور اس کو بلا شبہ اپنے ایمان
کا اجر ہے لیکن اگر آپ لوگ اتنا بھی کریں کہ اس پیشگوئی کے دقائق مخفیہ کو خدائے تعالیٰ
کے سپر د کر رکھیں اور ایمان کی حد پر ٹھہرے رہیں اور خواہ نخواہ کامل عرفان کا دعوی نہ کریں
تو سوچو اس میں آپ کے لئے خرابی کیا ہے اور عند اللہ کونسا مواخذہ ہے؟ کیا اگر آپ ایسا
کریں تو اس سے آپ کو مواخذہ ہوگا؟ لیکن اگر آپ اپنے ایمان کی حد سے بڑھ کر قدم رکھیں
اور وہ دعوے کریں جس کا آپ کو علم نہیں دیا گیا تو بے شک اس دخل بے جا کی باز پرس ہوگی ۔
اے حضرات مولوی صاحبان ! کیوں لوگوں کو بلا میں ڈالتے ہو اور کیوں اپنے علم سے
بڑھ کر دعوی کرتے ہو۔ اگر ابن مریم کے نزول کی حدیث میں کوئی مخالفانہ قرینہ قائم نہ ہوتا
۴۰۹ اور صرف الہام ہی کے ذریعہ ایک مسلمان اُس کے معنے آپ پر کھولتا کہ ابن مریم سے اس جگہ
در حقیقت ابن مریم مراد
امراد
نہیں ہے تب بھی بمقابل اس کے آپ لوگوں کو یہ دعوی نہیں پہنچتا
تھا کہ ابن مریم سے مراد در حقیقت ابن مریم ہے کیونکہ مکاشفات میں استعارات غالب ہیں
اور حقیقت سے پھیرنے کے لئے الہام الہی قرینہ قویہ کا کام دے سکتا ہے اور آپ حسن ظن
کے لئے مامور ہیں۔
لیکن اس جگہ تو صرف الہام ہی نہیں دوسرے قرائن قو یہ بھی موجود ہیں کیا یہ کم قرینہ ہے
کہ خدائے تعالیٰ نے مسیح کی وفات کے بارے میں تو کئی آیتیں بیان کیں مگر ان کے زندہ
رہنے اور زندہ اُٹھائے جانے پر اشارہ تک نہیں کیا۔ کیا یہ کم قرینہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے آنے والے ابن مریم کا وہ حلیہ بیان نہیں کیا جو جانے والے کا بیان فرمایا ۔
کیا یہ کم قرینہ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آنے والے مسیح کو ایک اُمتی ٹھہرایا اور
خانہ کعبہ کا طواف کرتے اس کو دیکھا۔
اور یہ عذر کہ اس بات پر اجماع ہو چکا ہے کہ نصوص کو ظاہر پر حمل کیا جائے یعنی قرآن
اور حدیث کے ظاہری معنے لینے چاہئیں ۔ سو واضح ہو کہ یہ عذر در حقیقت ایسا عذر ہے
۴۱۰ جس سے ہمارے مخالفوں پر ہماری حجت پوری ہوتی ہے کیونکہ یہ ناجائز طریقہ انہیں
لوگوں نے اختیار کیا ہے کہ نصوص بینہ کلام الہی کو بغیر قیام قرینہ کے باطن کی طرف پھیر
رہے ہیں ۔ قرآن کریم نے اپنے پچیس مقام میں توفی کے لفظ کو قبض روح کے معنوں
پر استعمال کیا ہے اور صاف جا بجا ظاہر کر دیا ہے کہ توفی کے یہ معنے ہیں کہ روح قبض
کی جائے اور جسم کو چھوڑ دیا جائے ۔ لیکن یہ لوگ ( خدا ان کو ہدایت دے ) تیئیس
مقام میں تو یہی معنے مذکورہ بالا قبول کرتے اور دو متنازعہ فیہ جگہوں میں جہاں مسیح کی
وفات کا ذکر ہے اپنی طرف سے اور اور معنے گھڑتے ہیں۔ اب دیکھنا چاہیے کہ ظواہر نصوص
سے انہوں نے منہ پھیرا یا ہم نے ؟ ہاں ابن مریم کے نزول سے جو حدیثوں میں آیا ہے
ہمارے نزدیک در حقیقت ابن مریم مراد نہیں ہے مگر اس سے لازم نہیں آتا کہ ہم نے نص کو
ظاہر سے باطن کی طرف پھیرا ہے بلکہ قطع نظر الہام الہی سے یہ استعارہ اس لئے ماننا پڑا کہ
نصوص بینه قرآن کریم و احادیث صحیحہ اُس کو حقیقت پر حمل کرنے سے روکتی ہیں چنانچہ ہم
بار باران دلائل صریحہ واضحہ کو بیان کر چکے ہیں کہاں تک اعادہ کلام کریں۔
(۶) سوال ۔ مسیح موعود کے ساتھ احادیث میں کہیں مثیل کا لفظ دیکھا نہیں جاتا یعنی یہ کسی
جگہ نہیں لکھا کہ مثیل مسیح ابن مریم آوے گا بلکہ یہ لکھا ہے کہ مسیح ابن مریم آوے گا ۔
اما الجواب ۔ پس سوچنا چاہیے کہ جب خدائے تعالیٰ نے آنے والے مثیل مسیح کا ابن )
مریم ہی نام رکھ دیا تو پھر وہ اس کو مثیل ابن مریم کر کے کیوں لکھتا۔ مثلاً تم سوچو کہ جو لوگ
اپنی اولاد کے نام موسیٰ و داؤ دو عیسی وغیرہ رکھتے ہیں اگر چہ اُن کی غرض تو یہی ہوتی ہے کہ
وہ نیکی اور خیر و برکت میں ان نبیوں کے مثیل ہو جائیں مگر پھر وہ اپنی اولاد کو اس طرح کر
کے تو نہیں پکارتے کہ اے مثیل موسیٰ ۔ اے مثیل داؤد۔ اے مثیل عیسی بلکہ اصل نام ہی
بطور تفاؤل پکارا جاتا ہے۔ پس کیا جو امر انسان محض تفاؤل کی راہ سے کر سکتا ہے وہ
قادر مطلق نہیں کر سکتا ؟ کیا اس کو طاقت نہیں کہ ایک آدمی کی روحانی حالت کی ایک
دوسرے آدمی کے مشابہ کر کے وہی نام اُس کا بھی رکھ دیوے؟ کیا اُس نے اسی روحانی
حالت کی وجہ سے حضرت یحییٰ کا نام ایلیا نہیں رکھ دیا تھا ؟ کیا اسی روحانی مناسبت کی وجہ
سے حضرت مسیح ابن مریم کا نام توریت پیدائش باب ۴۹ میں سیلا نہیں رکھا گیا اور سیلا یہودا
بن یعقوب علیہ السلام کے پوتے کا نام تھا۔ یہودا کو اسی باب میں مسیح ابن مریم کے آنے
کی ان لفظوں میں بشارت دی گئی کہ یہودا سے ریاست کا عصا جدا نہ ہو گا جب تک سیلا نہ
آوے۔ یہ نہ کہا گیا کہ جب تک ابن مریم نہ آوے۔ چونکہ مسیح ابن مریم اُس خاندان سے
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے حالت کو “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
پیدا ہونے کی وجہ سے یہودا کا پوتا ہی تھا اس وجہ سے اس کا نام سیلا ہی رکھ دیا گیا ۔ اسی تو ریت
۲۲ پیدائش باب ۴۸ آیت پندرہ ۱۵ میں حضرت یعقوب کی یہ دعا ذکر کی ہے کہ اُس نے یوسف
کے لئے برکت چاہی اور یوسف کے لڑکوں کے لئے دعا کر کے کہا کہ وہ خدا جس نے ساری عمر
آج کے دن تک میری پاسبانی کی ان جوانوں کو برکت دیوے اور جو میرا اور میرے باپ
دادوں ابراہام اور اسحاق کا نام ہے سو ان کا رکھا جاوے۔ پس اللہ جل شانہ کی اس عادت قدیمہ
سے انکار نہیں ہو سکتا کہ وہ روحانی مناسبت کی وجہ سے جو ایک کا نام ہے وہ دوسرے کا رکھ دیتا
ہے۔ ابراہیمی المشرب اس کے نزدیک ابراہیم ہے اور موسوی المشرب اس کے نزدیک موسیٰ
ہے اور عیسوی المشرب اس کے نزدیک عیسیٰ ہے اور جو ان تمام مشربوں سے حصہ رکھتا ہے وہ
ان تمام ناموں کا مصداق ہے۔ ہاں اگر کوئی امر بحث کے لائق ہے تو یہ ہے کہ ابن مریم کے
لفظ کو اس کے ظاہری اور متبادر معنوں سے کیوں پھیرا جائے ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ بوجہ
قیام قرینہ قویہ کے کیونکہ قرآن کریم اور حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بوضاحت ناطق ہے
که مسیح ابن مریم رسول اللہ جاں بحق ہوا اور خدائے تعالیٰ کی طرف اُٹھایا گیا اور اپنے بھائیوں
میں جا ملا۔ اور رسول مقبول نبی آخر الزمان نے اپنی معراج کی رات میں بیچی نبی شہید کے
ساتھ دوسرے آسمان میں اُس کو دیکھا یعنی گذشتہ اور وفات یافتہ لوگوں کی جماعت میں اُس کو
پایا۔ قرآن کریم و احادیث صحیحہ یہ امید اور بشارت بتواتر دے رہی ہیں کہ مثیل ابن مریم اور
۴۱۳ دوسرے مثیل بھی آئیں گے مگر کسی جگہ یہ نہیں لکھا کہ کوئی گذشتہ اور وفات یافتہ نبی بھی
پھر دنیا میں آجائے گا ۔ لہذا یہ بات ببداہت ثابت ہے کہ ابن مریم سے وہ ابن مریم
رسول اللہ مراد نہیں ہے جو فوت ہو چکا اور فوت شدہ جماعت میں جاملا اور خدائے تعالیٰ
کی اس حکمت عجیبہ پر بھی نظر ڈالو کہ اُس نے آج سے قریبا دس برس پہلے اس عاجز کا نام
عیسی رکھا اور بتوفیق و فضل خود براہین میں چھپوا کر ایک عالم میں اس نام کو مشہور کر دیا۔
اب ایک مدت دراز کے بعد اپنے خاص الہام سے ظاہر فرمایا کہ یہ وہی عیسی ہے جس کے آنے کا
وعدہ تھا ۔ برابر دین ابرس تک لوگ اس نام کو کتاب براہین میں پڑھتے رہے اور خدائے تعالیٰ
نے دس برس تک اس دوسرے الہام کو جو پہلے الہام کے لئے بطور تشریح تھا پوشیدہ رکھا تا
اس کے پُر حکمت کام ایک غور کرنے والے کی نظر میں بناوٹ سے مصفی ثابت ہو جائیں کیونکہ
بناوٹ کا سلسلہ اس قدر لمبا نہیں ہو سکتا جس کی بنیاد ایک طول طویل مدت سے پہلے ہی رکھی
گئی ہو۔ فتدبروا یا اولوالابصار ۔
(۷) سوال۔ یہ جو بیان کیا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ اور مثیل مسیح بھی آئیں تو کیا اُن میں سے
موعود ایک ہی ہے جو آپ ہیں یا سب موعود ہوں گے اور کن کن کو ہم سچا موعود تسلیم کریں؟
اما الجواب ۔ پس واضح ہو کہ وہ مسیح موعود جس کا آنا انجیل اور احادیث صحیحہ کے رو سے ۴۱۴
ضروری طور پر قرار پا چکا تھا وہ تو اپنے وقت پر اپنے نشانوں کے ساتھ آگیا اور آج وہ
وعدہ پورا ہو گیا جو خدائے تعالیٰ کی مقدس پیشگوئیوں میں پہلے سے کیا گیا تھا لیکن اگر کسی کے
دل میں یہ خلجان پیدا ہو کہ بعض احادیث کی اس آنے والے مسیح کی حالت سے بظاہر
مطابقت معلوم نہیں ہوتی جیسے مسلم کی دمشقی حدیث ۔ تو اول تو اس کا یہی جواب ہے کہ
در حقیقت یہ سب استعارات ہیں اور مکاشفات میں استعارات غالب ہوتے ہیں ۔ بیان
کچھ کیا جاتا ہے اور مراد اُس سے کچھ لیا جاتا ہے ۔ سو یہ ایک بڑا دھوکہ اور غلطی ہے جو اُن
کو ظاہری طور پر مطابق کرنے کے لئے کوشش کی جائے اور یا اس تردد اور فکر اور حیرت
میں اپنے تئیں ڈال دیا جائے کہ کیوں یہ نشانیاں ظاہری طور پر مطابق نہیں آتیں ۔ کیا یہ سچ
نہیں کہ ان حدیثوں کی تشریح کے وقت فریق مخالف کو بھی اکثر مقامات میں تاویلوں کی حاجت
پڑی ہے اور بڑے تکلف کے ساتھ تاویلیں کی ہیں جیسے مسیح ابن مریم کا یہ عمدہ کام جو
بیان کیا گیا ہے جو وہ دنیا میں آکر خنزیروں کو قتل کرے گا ۔ دیکھنا چاہیے کہ اس کی تشریح
میں علماء نے کس قدر الفاظ کو ظاہر سے باطن کی طرف پھیرنے کے لئے کوشش کی ہے۔
ایسا ہی دجال کے طواف کعبہ میں کس قدر دور از حقیقت تاویلوں سے کام لیا ہے ۔ سو اگر
۳۱۵ فریق ثانی ان مقامات میں تاویلوں سے بکلی دستکش رہتے تو البتہ وہ ہمیں ماؤل خیال
کرنے میں کسی قدر معذور ٹھہر تے لیکن اب وہ آپ ہی اس راہ پر قدم مار کر کس منہ سے ہم کو
یہ الزام دیتے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ چونکہ در حقیقت یہ کشفی عبارتیں استعارات سے پر ہیں
اس لئے کسی فریق کے لئے ممکن نہیں کہ ان کو ہر یک جگہ ظاہر پر حمل کر سکے۔ لمبے ہاتھوں کی
حدیث لمبے ہاتھ کر کے بتلا رہی ہے کہ ان مکاشفات میں ظاہر پر زورمت دو ور نہ دھو کہ
کھاؤ گے مگر کوئی اُس کی ہدایت کو قبول نہیں کرتا جو قبر کے عذاب کی نسبت حدیثوں میں
بکثرت یہ بیان پایا جاتا ہے کہ ان میں گنہگار ہونے کی حالت میں بچھو ہوں گے اور سانپ
ہوں گے اور آگ ہوگی ۔ اگر ظاہر پر ہی ان حدیثوں کو حمل کرنا ہے تو ایسی چند قبریں کھو دو اور
اُن میں سانپ اور بچھو دکھلاؤ۔
پھر بعد اس کے ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر ظاہر پر ہی ان بعض مختلف حدیثوں کو جو ہنوز
ہماری حالت موجودہ سے مطابقت نہیں رکھتیں محمول کیا جائے تب بھی کوئی حرج کی بات
نہیں کیونکہ ممکن ہے کہ خدائے تعالیٰ ان پیشگوئیوں کو اس عاجز کے ایک ایسے کامل متبع کے
ذریعہ سے کسی زمانہ میں پورا کر دیوے جو منجانب اللہ مثیل مسیح کا مرتبہ رکھتا ہو۔ اور ہر یک
آدمی سمجھ سکتا ہے کہ متبعین کے ذریعہ سے بعض خدمات کا پورا ہونا در حقیقت ایسا ہی ہے کہ گویا
ہم نے اپنے ہاتھ سے وہ خدمات پوری کیں ۔ بالخصوص جب بعض متبعین فنا فی الشیخ کی
۴۱۶ حالت اختیار کر کے ہمارا ہی روپ لے لیں اور خدائے تعالیٰ کا فضل انہیں وہ مرتبہ ظلی طور پر
بخش دیوے جو ہمیں بخشا۔ تو اس صورت میں بلا شبہ اُن کا ساخته پرداختہ ہمارا ساخته پرداخته
ہے کیونکہ جو ہمارے راہ پر چلتا ہے۔ وہ ہم سے جدا نہیں اور جو ہمارے مقاصد کو ہم میں ہو کر
پورا کرتا ہے وہ در حقیقت ہمارے ہی وجود میں داخل ہے۔ اس لئے وہ جز و اور شاخ ہونے کی
وجہ سے مسیح موعود کی پیشگوئی میں بھی شریک ہے کیونکہ وہ کوئی جدا شخص نہیں۔ پس اگر
ظلی طور پر وہ بھی خدائے تعالیٰ کی طرف سے مثیل مسیح کا نام پاوے اور موعود میں بھ بھی داخل
ہو تو کچھ حرج نہیں کیونکہ گو مسیح موعود ایک ہی ہے مگر اس ایک میں ہو کر سب موعود ہی ہیں
کیونکہ وہ ایک ہی درخت کی شاخیں اور ایک ہی مقصد موعود کی روحانی یگانگت کی راہ سے
متمم و مکمل ہیں اور اُن کو اُن کے پھلوں سے شناخت کرو گے۔ یاد رکھنا چاہیے کہ خدائے تعالیٰ
کے وعدے جو اس کے رسولوں اور نبیوں اور محدثوں کی نسبت ہوتے ہیں کبھی تو بلا واسطہ
پورے ہوتے ہیں اور کبھی بالواسطہ اُن کی تکمیل ہوتی ہے۔ حضرت مسیح ابن مریم کو بھی جو نصرت
اور فتح کے وعدے دئے گئے تھے وہ اُن کی زندگی میں پورے نہیں ہوئے بلکہ ایک دوسرے نبی
کے ذریعہ سے جو تمام نبیوں کا سردار ہے یعنی سیدنا واما منا حضرت محمد مصطفے خاتم الرسل کے ظہور
سے پورے ہوئے اور اسی طرح حضرت موسیٰ کلیم اللہ کو جو کنعان کی فتح کی بشارتیں دی گئی
تھیں بلکہ صاف صاف حضرت موصوف کو وعدہ دیا گیا تھا کہ تو اپنی قوم کو کنعان میں لے ﴿۴۱۷
جائے گا اور کنعان کی سرسبز زمین کا انہیں ما لک کر دے گا ۔ یہ وعدہ حضرت موسیٰ کی زندگی
میں پورا نہ ہو سکا اور وہ راہ میں ہی فوت ہو گئے لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ پیشگوئی غلط نکلی جو
اب تک توریت میں موجود ہے کیونکہ موسیٰ کی وفات کے بعد موسوی قوت اور موسوی روح
اس کے شاگرد یوشع کو عطا ہوئی ۔ اور وہ خدائے تعالی کے حکم اور اس کے نفخ روح سے موسیٰ
میں ہو کر اور موسوی صورت پکڑ کر وہ کام بجالایا جو موسیٰ کا کام تھا۔ سو خدائے تعالیٰ کے
نزدیک وہ موسیٰ ہی تھا کیونکہ اُس نے موسیٰ میں ہو کر اور موسیٰ کی پیروی میں پوری فنا اختیار
کر کے اور خدائے تعالیٰ سے موسوی روح پا کر اس کام کو کیا تھا۔ ایسا ہی ہمارے سید و مولی
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت توریت میں بعض پیشگوئیاں ہیں جو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے ہاتھ پر بلا واسطہ پوری نہیں ہو سکیں بلکہ وہ بواسطہ اُن خلفائے کرام کے پوری
کی گئیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور پیروی میں فانی تھے۔ سواس میں کون کلام