ازالہ اَوہام حصہ اول
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اے شک کرنے والو!
آسمانی فیصلہ کی طرف آجاؤ
اے بزرگو! اے مولو یو! اے قوم کے منتخب لوگو! خدا تعالیٰ آپ لوگوں کی آنکھیں کھولے غیظ اور
غضب میں آکر حد سے مت بڑھو۔ میری اس کتاب کے دونوں حصوں کو غور سے پڑھو کہ ان میں نور
اور ہدایت ہے۔ خدائے تعالیٰ سے ڈرو اور اپنی زبانوں کو تکفیر سے تھام لو ۔ خدائے تعالیٰ خوب جانتا
ہے کہ میں ایک مسلمان ہوں ۔ آمَنْتُ بِالله و ملئكته وكتبه ورُسُلِهِ والبعث بعد الموت |
واشهد ان لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شريك له واشهد ان محمدا عبده ورسوله فاتقوا الله
ولا تقولوا لست مسلما واتقوا الملك الذي اليه ترجعون۔
اور اگر اب بھی اس کتاب کے پڑھنے کے بعد شک ہے تو آؤ آزمالو خدا کس کے ساتھ ہے۔ اے میرے
مخالف الرائے مولویو اور صوفیو ! اور سجادہ نشینو!!! جو مُكَفِّر اور مُكَذِّب ہو مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ اگر
آپ لوگ مل جل کر یا ایک ایک آپ میں سے اُن آسمانی نشانوں میں میرا مقابلہ کرنا چاہیں جو اولیاء الرحمن
کے لازم حال ہوا کرتے ہیں تو خدائے تعالیٰ تمہیں شرمندہ کرے گا اور تمہارے پردوں کو پھاڑ دے گا اور
اس وقت تم دیکھو گے کہ وہ میرے ساتھ ہے۔ کیا کوئی تم میں ہے؟ کہ اس آزمائش کے لئے میدان میں
آوے اور عام اعلان اخباروں کے ذریعہ سے دے کر ان تعلقات قبولیت میں جو میرا رب میرے ساتھ رکھتا
ہے اپنے تعلقات کا مواز نہ کرے یا درکھو کہ خدا صادقوں کا مددگار ہے وہ اسی کی مدد کرے گا جس کو وہ سچا جانتا
ہے چالا کیوں سے باز آجاؤ کہ وہ نزدیک ہے۔ کیا تم اس سے لڑو گے؟ کیا کوئی متکبرانہ اچھلنے سے در حقیقت
اونچا ہو سکتا ہے کیا صرف زبان کی تیزیوں سے سچائی کو کاٹ دو گے اس ذات سے ڈرو جس کا غضب سب
غضبوں سے بڑھ کر ہے اِنَّهُ مَنْ يَّأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوْتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَى
ا طه: ۷۵
خاکسار غلام احمد قادیانی از لود یا نه محله اقبال گنج
بقلم خاکسار ذلیل ترین کا فہ انام غلام محمد کا تب برائے نام (امرتسری )
L
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلهِ والسلام على قوم موجع سيما على امام الأصفياء وسيد الانبياء
محمد ن المصطفى واله واصحابه اجمعين۔ اللهم ارزقنا انوار اتباعه واعطنا
ضوءه بجميع انواعه برحمتک علیه و اشیاعه
اس سوال کا جواب کہ حضرت مسیح بن مریم نے مردوں کو زندہ کیا اور
اندھوں کو آنکھیں بخشیں بہروں کے کان کھولے ان تمام معجزات
میں سے مثیل مسیح نے کیا دکھایا
اس جگہ اول تو یہ جواب کافی ہے کہ جس مسیح کے مسلمان لوگ منتظر ہیں اس کی نسبت ہرگز
احادیث میں یہ نہیں لکھا کہ اس کے ہاتھ سے مردے زندہ ہوں گے بلکہ یہ لکھا ہے کہ اس کے دم
سے زندے مریں گے ۔ علاوہ اس کے خدائے تعالیٰ نے اسی غرض سے اس عاجز کو بھیجا ہے کہ ۲
تا روحانی طور پر مردے زندہ کئے جائیں بہروں کے کان کھولے جائیں اور مجذوموں
کو صاف کیا جائے اور وہ جو قبروں میں ہیں باہر نکالے جائیں اور نیز یہ بھی وجہ مماثلت ہے کہ
جیسے مسیح بن مریم نے انجیل میں توریت کا صحیح خلاصہ اور مغز اصلی پیش کیا تھا اسی کام کے لئے یہ
عاجز مامور ہے تا غافلوں کے سمجھانے کے لئے قرآن شریف کی اصلی تعلیم پیش کی جائے مسیح
صرف اسی کام کے لئے آیا تھا کہ توریت کے احکام شد و مد کے ساتھ ظاہر کرے ایسا ہی یہ عاجز
بھی اسی کام کے لئے بھیجا گیا ہے کہ تا قرآن شریف کے احکام به وضاحت بیان کر دیوے فرق
صرف اتنا ہے کہ وہ مسیح موسیٰ کو دیا گیا تھا اور یہ مسیح مثیل موسیٰ کو عطا کیا گیا سو یہ تمام مشابہت
اولد
ازالہ اوہام حصہ اول
تو ثابت ہے اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ مسیح کے ہاتھ سے زندہ ہونے والے مر گئے مگر جو شخص
میرے ہاتھ سے جام پیئے گا جو مجھے دیا گیا ہے وہ ہرگز نہیں مرے گا۔ وہ زندگی بخش باتیں
جو میں کہتا ہوں اور وہ حکمت جو میرے منہ سے نکلتی ہے اگر کوئی اور بھی اس کی مانند کہہ سکتا ہے
تو سمجھو کہ میں خدائے تعالیٰ کی طرف سے نہیں آیا لیکن اگر یہ حکمت اور معرفت جو مردہ دلوں
کے لئے آب حیات کا حکم رکھتی ہے دوسری جگہ سے نہیں مل سکتی تو تمہارے پاس اس جرم کا کوئی
عذر نہیں کہ تم نے اُس کے سرچشمہ سے انکار کیا جو آسمان پر کھولا گیا زمین پر اس کو کوئی بند نہیں کر
سکتا سوتم مقابلہ کے لئے جلدی نہ کرو اور دیدہ و دانستہ اس الزام کے نیچے اپنے تئیں داخل نہ کرو
جو خدائے تعالیٰ فرماتا ہے لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ
وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا لے بدظنی اور بدگمانی میں حد سے زیادہ مت بڑھو
ایسا نہ ہو کہ تم اپنی باتوں سے پکڑے جاؤ اور پھر اس دکھ کے مقام میں تمہیں یہ کہنا پڑے کہ
مَا لَنَا لَا نَرَى رِجَالًا كُنَّا نَعُدُّهُمْ مِّنَ الْأَشْرَارِ
آں نہ دانائی بود کر نا شکیبائی نفس خویشتن را زودتر برضد و انکار آورد
صبر بائد طالب حق را که تخم اندر جہاں ہر چہ پنہاں خاصیت دارد ہماں بار آورد
اند کے نور فراست باید این جامرد را تا صداقت خویشتن را خود با ظهار آورد
صادقان را صدق پنہانی نے ماند نہاں نور پنہاں بر جبیں مرد انوار آورد
ہر کہ از دست کسے خورد است کاسات وصال هر زمان رویش سرور واصل یار آورد
اے مسلمانوں! اگر تم سچے دل سے حضرت خداوند تعالی اور اس کے مقدس رسول علیہ السلام
پر ایمان رکھتے ہو اور نصرت الہی کے منتظر ہو تو یقیناً سمجھو کہ نصرت کا وقت آگیا اور یہ
کاروبار انسان کی طرف سے نہیں اور نہ کسی انسانی منصوبہ نے اس کی بنا ڈالی بلکہ یہ وہی صبح
صادق ظہور پذیر ہوگئی ہے جس کی پاک نوشتوں میں پہلے سے خبر دی گئی تھی خدائے تعالیٰ نے
بڑی ضرورت کے وقت تمہیں یاد کیا قریب تھا کہ تم کسی مہلک گڑھے میں جا پڑتے مگر اُس کے
بنی اسرائیل: ۳۷ ۲ ص: ۶۳
با شفقت ہاتھ نے جلدی سے تمہیں اٹھا لیا سو شکر کرو اور خوشی سے اُچھلو جو آج تمہاری تازگی کا
دن آگیا ۔ خدائے تعالیٰ اپنے دین کے باغ کو جس کی راستبازوں کے خونوں سے آبپاشی ہوئی
تھی کبھی ضائع کرنا نہیں چاہتا وہ ہرگز یہ نہیں چاہتا کہ غیر قوموں کے مذاہب کی طرح اسلام بھی ﴿۵﴾
ایک پرانے قصوں کا ذخیرہ ہو جس میں موجودہ برکت کچھ بھی نہ ہو وہ ظلمت کے کامل غلبہ کے
وقت اپنی طرف سے نور پہنچتا ہی ہے کیا اندھیری رات کے بعد نئے چاند کے چڑھنے کے انتظار
نہیں ہوتے کیا تم سلخ کی رات کو جو ظلمت کی آخری رات ہے دیکھ کر کم نہیں کرتے کہ گل نیا
چاند نکلنے والا ہے۔ افسوس کہ تم اس دنیا کے ظاہری قانون قدرت کو تو خوب سمجھتے ہو مگر
اس روحانی قانون فطرت سے جو اُسی کا ہم شکل ہے بکلی بے خبر ہو۔
☆
اے نفسانی مولویو! اور خشک زاہد و ! تم پر افسوس کہ تم آسمانی دروازوں کا کھلنا چاہتے ہی نہیں
بلکہ چاہتے ہو کہ ہمیشہ بند ہی رہیں اور تم پیر مغاں بنے رہو اپنے دلوں پر نظر ڈالو اور اپنے اندر کو
ٹو لو کیا تمہاری زندگی دنیا پرستی سے منزہ ہے کیا تمہارے دلوں پر وہ زنگار نہیں جس کی وجہ سے
تم ایک تاریکی میں پڑے ہو کیا تم اُن فقیہوں اور فریسیوں سے کچھ کم ہو جو حضرت مسیح کے
وقت میں دن رات نفس پرستی میں لگے ہوئے تھے پھر کیا یہ سچ نہیں کہ تم مثیل مسیح کے لئے مسیحی (1)
مشابہت کا ایک گونہ سامان اپنے ہاتھ سے ہی پیش کر رہے ہو تا خدائے تعالیٰ کی حجت ہر یک
طور سے تم پر وارد ہو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ ایک کافر کا مومن ہو جانا تمہارے ایمان لانے سے
زیادہ تر آسان ہے بہت سے لوگ مشرق اور مغرب سے آئیں گے اور اس خوانِ نعمت سے
حصہ لیں گے لیکن تم اسی زنگ کی حالت میں ہی مرو گے کاش تم نے کچھ سوچا ہوتا ۔
اور مشابہت کے لئے مسیح کی پہلی زندگی کے معجزات جو طلب کئے جاتے ہیں اس بارے
میں ابھی بیان کر چکا ہوں کہ احیاء جسمانی کچھ چیز نہیں احیاء روحانی کے لئے یہ عاجز آیا ہے
اور اُس کا ظہور ہو گا ما سوائے اس کے اگر مسیح کے اصلی کاموں کو اُن حواشی سے الگ کر کے
دیکھا جائے جو محض افترا کے طور پر یا غلط نہی کی وجہ سے گھڑے گئے ہیں تو کوئی انجو بہ نظر
حی سہو کتابت معلوم ہوتا ہے نور پہنچاتا ہے “ ہونا چاہیے۔(ناشر)
نہیں آتا بلکہ مسیح کے معجزات اور پیشگوئیوں پر جس قدر اعتراض اور شکوک پیدا ہوتے ہیں میں
نہیں سمجھ سکتا کہ کسی اور نبی کے خوارق یا پیش خبریوں میں کبھی ایسے شبہات پیدا ہوئے ہوں کیا
تالاب کا قصہ مسیحی معجزات کی رونق دور نہیں کرتا ؟ اور پیشگوئیوں کا حال اس سے بھی زیادہ تر
ابتر ہے کیا یہ بھی کچھ پیشگوئیاں ہیں کہ زلزلے آئیں گے مری پڑے گی لڑائیاں ہوں گی قحط
پڑیں گے اور اس سے زیادہ تر قابل افسوس یہ امر ہے کہ جس قدر حضرت مسیح کی پیشگوئیاں غلط
نکلیں اس قدر صحیح نکل نہیں سکیں ۔ اُنہوں نے یہودا اسکر یوطی کو بہشت کے بارہ تختوں میں سے
ایک تخت دیا تھا جس سے آخر وہ محروم رہ گیا اور پطرس کو نہ صرف تخت بلکہ آسمان کی گنجیاں بھی
دیدی تھیں اور بہشت کے دروازے کسی پر بند ہونے یا کھلنے اُسی کے اختیار میں رکھے تھے مگر
پطرس جس آخری کلمہ کے ساتھ حضرت مسیح سے الوداع ہوا وہ یہ تھا کہ اس نے مسیح کے رو برو سیح
پر لعنت بھیج کر اور قسم کھا کر کہا کہ میں اس شخص کو نہیں جانتا۔ ایسی ہی اور بھی بہت سی پیشگوئیاں
ہیں جو صیح نہیں نکلیں مگر یہ بات الزام کے لائق نہیں ؟ میں کیونکہ امور اخبار یہ کشفیہ میں اجتہادی غلطی
انبیاء سے بھی ہو جاتی ہے۔ حضرت موسیٰ کی بعض پیشگوئیاں بھی اُس صورت پر ظہور پذیر نہیں
ہوئیں جس صورت پر حضرت موسیٰ نے اپنے دل میں امید باندھ لی تھی غایت مافی الباب یہ ہے
کہ حضرت مسیح کی پیشگوئیاں اوروں سے زیادہ غلط نکلیں مگر یہ غلطی نفس الہام میں نہیں بلکہ سمجھ
اور اجتہاد کی غلطی ہے چونکہ انسان تھے اور انسان کی رائے خطا اور صواب دونوں کی طرف
جاسکتی ہے اس لئے اجتہادی طور پر یہ لغزشیں پیش آگئیں ۔
اس مقام میں زیادہ تر تعجب یہ ہے کہ حضرت مسیح معجزہ نمائی سے صاف ا ، صاف انکار کر کے کہتے
ہیں کہ میں ہرگز کوئی معجزہ دکھا نہیں سکتا مگر پھر بھی عوام الناس ایک انبار معجزات کا ان کی
طرف منسوب کر رہے ہیں ۔ نہیں دیکھتے کہ وہ تو کھلے کھلے انکار کئے جاتے ہیں چنانچہ
میرودیس کے سامنے حضرت مسیح جب پیش کئے گئے تو ہیرودیس مسیح کو دیکھ کر بہت خوش ہوا
کیونکہ اسے اس کی کوئی کرامت دیکھنے کی اُمید تھی پر ہیرودیس نے ہر چند اس بارہ میں مسیح سے
بہت درخواست کی لیکن اس نے کچھ جواب نہ دیا تب ہیرودیس اپنے تمام مصاحبوں کے سمیت اس
سے بے اعتقاد ہو گیا اور اسے ناچیز ٹھہرایا۔ دیکھو لوقا باب ۲۲۔
اب خیال کرنا چاہیے کہ اگر حضرت مسیح میں اقتداری طور پر جیسا کہ عیسائیوں کا خیال ہے
معجزہ نمائی کی قوت ہوتی تو ضرور حضرت مسیح ہیرودیس کو جو ایک خوش اعتقاد آدمی اور ان
کے وطن کا بادشاہ تھا کوئی معجزہ دکھاتے مگر وہ کچھ بھی دکھا نہ سکے بلکہ ایک مرتبہ فقیہوں اور
فریسیوں نے جن کی قیصر کی گورنمنٹ میں بڑی عزت تھی حضرت مسیح سے معجزہ مانگا تو
حضرت مسیح نے انہیں مخاطب کر کے پر اشتعال اور پُر غضب الفاظ سے فرمایا کہ اس زمانہ کے
بد اور حرام کا رلوگ نشار کار لوگ نشان ڈھونڈتے ہیں پر یونس ہیں پر یونس نبی کے نشان - نشان کے سوائے کوئی نشان انھیں ۱۰
دکھا یا نہیں جائے گا ۔ دیکھو متی باب ۱۲ آیت ۳۹۔ اور حضرت مسیح نے یونس نبی کے نشان کی
طرف جو اشارہ فرمایا تو اس سے حضرت مسیح کا یہ مطلب تھا کہ یونس نبی مچھلی کے پیٹ میں
ہلاک نہیں ہوا بلکہ زندہ رہا اور زندہ نکل آیا ایسا ہی میں بھی صلیب پر نہیں مروں گا اور نہ قبر 1
میں مردہ داخل ہوں گا۔
☆
اس جگہ حضرت مسیح کی تہذیب اور اخلاقی حالت پر ایک سخت اعتراض وارد ہوتا ﴿9﴾
حاشیہ: ہے کیونکہ متی باب ۲۳ آیت ۳ میں وہ فرماتے ہیں کہ فقیہ اور فریسی موسیٰ کی گدی
پر بیٹھے ہوئے ہیں یعنی بڑے بزرگ ہیں اور انہیں یہ بھی معلوم تھا کہ وہ لوگ
یہودیوں کے مقتداء کہلاتے تھے اور قیصر کے دربار میں بڑی عزت کے ساتھ خاص 10
رئیسوں میں بٹھائے جاتے تھے ۔ پھر باوجود ان سب باتوں کے انہیں فقیہوں اور
فریسیوں کو مخاطب کر کے حضرت مسیح نے نہایت غیر مہذب الفاظ استعمال کئے بلکہ
تعجب تو یہ ہے کہ ان یہودیوں کے معزز بزرگوں نے نہایت نرم اور مودبانہ الفاظ
سے سراسر انکساری کے طور پر حضرت مسیح کی خدمت میں یوں عرض کی کہ اے اُستاد
ہم تم سے ایک نشان دیکھا چاہتے ہیں ۔ اس کے جواب میں حضرت مسیح نے
ہم اور ہمارے نکتہ چین
بعضے صاحبوں نے نکتہ چینی کے طور پر اس عاجز کی عیب شماری کی ہے اور اگر چہ انسان عیب
سے خالی نہیں اور حضرت مسیح کا یہ کہنا سچ ہے کہ میں نیک نہیں ہوں نیک ایک ہی ہے یعنی خدا۔
لیکن چونکہ ایسی نکتہ چینیاں دینی کا رروائیوں پر بداثر ڈالتی ہیں اور حق کے طالبوں کو رجوع
لانے سے روکتی ہیں اس لئے برعایت اختصار بعض نکتہ چینیوں کا جواب دیا جاتا ہے۔
پہلی نکتہ چینی اس عاجز کی نسبت یہ کی گئی ہے کہ اپنی تالیفات میں مخالفین کی نسبت سخت الفاظ
استعمال کئے ہیں جن سے مشتعل ہو کر مخالفین نے اللہ جل شانہ اور اس کے رسول کریم کی بے ادبی
کی اور پر دشنام تالیفات شائع کر دیں۔ قرآن شریف میں صریح حکم ریف میں صریح حکم وارد ہے کہ مخالفین کے
معبودوں کو سب اور شتم سے یا دمت کروتا وہ بھی بے سمجھی اور کینہ سے خدائے تعالیٰ کی نسبت
سب وشتم کے ساتھ زبان نہ کھولیں ۔ لیکن اس جگہ بر خلاف طریق ماموریہ کے سب وشتم
۱۳ سے کام لیا گیا ۔ اما الجواب پس واضح ہو کہ اس نکتہ چینی میں معترض صاحب نے
قيه حاشيه
انہیں مخاطب کر کے یہ الفاظ استعمال کئے کہ اس زمانہ کے بد اور حرام کار لوگ نشان ڈھونڈتے
ہیں الخ اور پھر اسی پر بس نہیں کی بلکہ وہ ان معزز بزرگوں کو ہمیشہ دشنام دہی کے طور پر یاد کرتے
رہے۔ کبھی اُنہیں کہا اے سانپواے سانپ کے بچو ۔ دیکھومتی باب ۲۳ آیت ۳۳ کبھی اُنہیں
کہا اندھے۔ دیکھو متی باب ۱۵ آیت ۱۴ کبھی انہیں کہا اے ریا کا رو۔ دیکھومتی باب ۲۳ آیت ۱۳
کبھی انہیں نہایت مخش کلمات سے یہ کہا کہ کنجریاں تم سے پہلے خدائے تعالیٰ کی بادشاہت میں
داخل ہوتی ہیں اور کبھی اُن کا نام سور اور کتا رکھا۔ دیکھو متی باب ۲۱ آیت ۳۱ ۔ اور کبھی انہیں احمق
کہا دیکھومتی باب ۲۳ آیت ۷ کبھی اُنہیں کہا کہ تم جہنمی ہود انہیں کہا کہ تم جہنمی ہو دیکھومتی باب ۲۲ آیت ۱۶۔ حالانکہ
آپ ہی حلم اور خلق کی نصیحت دیتے ہیں بلکہ فرماتے ہیں کہ جو کوئی اپنے بھائی کو احمق کہے جہنم کی
آگ کا سزاوار ہو گا اس اعتراض کا جواب اُن مطاعن کے جواب میں دیا جائے گا جو تہذیب
کے بارے میں بعض خوش فہم آدمیوں نے اس عاجز کی نسبت کئے ہیں۔ منہ
وہ الفاظ بیان نہیں فرمائے جو اس عاجز نے بزعم ان کے اپنی تالیفات میں استعمال کئے ہیں اور
در حقیقت سب وشتم میں داخل ہیں۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے میں نے
ایک لفظ بھی ایسا استعمال نہیں کیا جس کو دشنام دہی کہا جائے بڑے دھو کہ کی بات یہ ہے کہ اکثر
لوگ دشنام دہی اور بیان واقعہ کو ایک ہی صورت میں سمجھ لیتے ہیں اور ان دونوں مختلف
مفہوموں میں فرق کرنا نہیں جانتے بلکہ ایسی ہر یک بات کو جو دراصل ایک واقعی امر کا اظہار ہو
اور اپنے محل پر چسپاں ہو محض اس کی کسی قدر مرارت کی وجہ سے جو حق گوئی کے لازم حال ہوا
کرتی ہے دشنام ہی تصور کر لیتے ہیں حالانکہ دشنام اور سب اور شتم فقط اس مف اور مفہوم کا نام ہے جو
خلاف واقعہ اور دروغ کے طور پر محض آزار رسانی کی غرض سے استعمال کیا جائے اور اگر ہر یک
زاردہ تقریر کو محض بوجہ اس کے مرارت اور تلخی اور ایذارسانی کے دشنام کے مفہوم میں
سخت اور آزاردهہ تف
داخل کر سکتے ہیں تو پھر اقرار کرنا پڑے گا کہ سارا قرآن شریف گالیوں سے پر ہے کیونکہ جو کچھ ﴿۱۴﴾
بتوں کی ذلت اور بت پرستوں کی حقارت اور ان کے بارہ میں لعنت ملامت کے سخت الفاظ
قرآن شریف میں استعمال کئے گئے ہیں یہ ہرگز ایسے نہیں ہیں جن کے سننے سے بت پرستوں کے
دل خوش ہوئے ہوں بلکہ بلاشبہ ان الفاظ نے ان کے غصہ کی حالت کی بہت تحریک کی ہو
گی ۔ کیا خدائے تعالیٰ کا کفار مکہ کو مخاطب کر کے یہ فرمانا کہ إِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ
مِنْ دُونِ اللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ کے معترض کے من گھڑت قاعدہ کے موافق گالی میں
داخل نہیں ہے کیا خدائے تعالیٰ کا قرآن شریف میں کفار کو شَرُّ الْبَرِيَّة قرار دینا اور تمام
رذیل اور پلید مخلوقات سے انہیں بدتر ظاہر کرنا یہ معترض کے خیال کے رو سے دشنام دہی میں
داخل نہیں ہوگا ؟ کیا خدائے تعالیٰ نے قرآن شریف میں وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ کے نہیں فرمایا
کیا مومنوں کی علامات میں أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ سے نہیں رکھا گیا کیا حضرت مسیح
کا یہودیوں کے معز ز فقیہوں اور فریسیوں کو سو ر اور کتنے کے نام سے پکارنا اور گلیل کے
عالی مرتبہ فرمانروا ہیرو دلیس کا لونبڑی نام رکھنا اور معزز سردار کاہنوں اور فقیہوں کو ۱۵
الانبياء : ٩٩ ٢ التوبة : ٧٣ ٣ الفتح : ٣٠
کنجری کے ساتھ مثال دینا اور یہودیوں کے بزرگ مقتداؤں کو جو قیصری گورنمنٹ میں اعلیٰ
درجہ کے عزت دار اور قیصری درباروں میں کرسی نشین تھے ان کر یہ اور نہایت دل آزار اور
خلاف تہذیب لفظوں سے یاد کرنا کہ تم حرام زادے ہو حرام کا ر ہو شریر ہو بدذات ہو بے ایمان
ہو احمق ہو ریا کار ہو شیطان ہو جہنمی ہو تم سانپ ہو سانپوں کے بچے ہو۔ کیا یہ سب الفاظ
معترض کی رائے کے موافق فاش اور گندی گالیاں نہیں ہیں اس سے ظاہر ہے کہ معترض کا
اعتراض نہ صرف مجھ پر اور میری کتابوں پر بلکہ در حقیقت معترض نے خدائے تعالیٰ کی ساری
کتابوں اور سارے رسولوں پر نہایت درجہ کے جلے سڑے دل کے ساتھ حملہ کیا ہے اور یہ حملہ
انجیل پر سب سے زیادہ ہے کیونکہ حضرت مسیح کی سخت زبانی تمام نبیوں سے بڑھی ہوئی ہے اور
انجیل سے ثابت ہے کہ اس سخت کلامی کی وجہ سے کئی مرتبہ یہودیوں نے حضرت مسیح کے
مارنے کے لئے پتھر اٹھائے اور سردار کاہن کی بے ادبی سے حضرت مسیح نے اپنے منہ پر
طمانچے بھی کھائے اور جیسا کہ حضرت مسیح نے فرمایا تھا کہ میں صلح کرانے نہیں آیا بلکہ تلوار
چلانے آیا ہوں سو انہوں نے زبان کی تلوار ایسی چلائی کہ کسی نبی کے کلام میں ایسے سخت اور
آزارده الفاظ نہیں جیسے انجیل میں ہیں اس زبان کی تلوار چلنے سے آخر مسیح کو کیا کچھ آزار اٹھانے
پڑے ایسا ہی حضرت یحییٰ نے بھی یہودیوں کے فقیہوں اور بزرگوں کو سانپوں کے بچے کہہ کر
ان کی شرارتوں اور کارسازیوں سے اپنا سر کٹوایا مگر سوال تو یہ ہے کہ کیا یہ مقدس لوگ پر لہ درجہ
کے غیر مہذب تھے کیا زمانہ حال کی موجودہ تہذیب کی ان کو بو بھی نہیں پہنچی تھی ؟ اس
سوال کا جواب ہمارے سید و مولی مادر و پدرم بر او فدا باد حضرت ختم المرسلین سید الاولین والآخرین
پہلے سے دے چکے ہیں اور وہ یہ ہے کہ جب یہ آیتیں اتریں کہ مشرکین رجس ہیں پلید ہیں
شر البر یہ ہیں سفہاء ہیں اور ذریت شیطان ہیں اور ان کے معبود وقود النار اور حصب
جھنم ہیں تو ابو طالب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا کر کہا کہ اے میرے بھتیجے اب تیری
دشنام دہی سے قوم سخت مشتعل ہو گئی ہے اور قریب ہے کہ تجھ کو ہلاک کریں اور ساتھ ہی مجھ کو
بھی۔ تو نے ان کے عقل مندوں کو سفیہ قرار دیا اور ان کے بزرگوں کو شر البریہ کہا اور ان کے
قابل تعظیم معبودوں کا نام ہیزم جہنم اور وقود النار رکھا اور عام طور پر ان سب کو رجس اور
ذریت شیطان اور پلید ٹھہرایا میں تجھے خیر خواہی کی راہ سے کہتا ہوں کہ اپنی زبان کو تھام اور
دشنام دہی سے باز آجاور نہ میں قوم کے مقابلہ کی طاقت نہیں رکھتا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے جواب میں کہا کہ اے چچا یہ دشنام دہی نہیں ہے بلکہ اظہار واقعہ اور نفس الامر کا عین محل پر
بیان ہے اور یہی تو کام ہے جس کے لئے میں بھیجا گیا ہوں اگر اس سے مجھے مرنا در پیش ہے تو
میں بخوشی اپنے لئے اس موت کو قبول کرتا ہوں میری زندگی اسی راہ میں وقف ہے میں موت
کے ڈر سے اظہار حق سے رک نہیں سکتا اور اے چچا اگر تجھے اپنی کمزوری اور اپنی تکلیف کا
خیال ہے تو تو مجھے پناہ میں رکھنے سے دست بردار ہو جا بخدا مجھے تیری کچھ بھی حاجت نہیں میں ﴿۱۸﴾
احکام الہی کے پہنچانے سے کبھی نہیں رکوں گا مجھے اپنے مولی کے احکام جان سے زیادہ عزیز
ہیں بخدا اگر میں اس راہ میں مارا جاؤں تو چاہتا ہوں کہ پھر بار بار زندہ ہو کر ہمیشہ اسی راہ میں
مرتا رہوں ۔ یہ خوف کی جگہ نہیں بلکہ مجھے اس میں بے انتہاء لذت ہے کہ اس کی راہ میں دکھ
اٹھاؤں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ تقریر کر رہے تھے اور چہرہ پر سچائی اور نورانیت سے بھری
ہوئی رقت نمایاں ہو رہی تھی اور جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ تقریر ختم کر چکے تو حق کی
روشنی دیکھ کر بے اختیار ابو طالب کے آنسو جاری ہو گئے اور کہا کہ میں تیری اس اعلیٰ حالت
سے بے خبر تھا تو اور ہی رنگ میں اور اور ہی شان میں ہے جا اپنے کام میں لگا رہ جب تک میں
زندہ ہوں جہاں تک میری طاقت ہے میں تیرا ساتھ دوں گا ۔ اب حاصل کلام یہ ہے 19
حاشیه : یہ سب مضمون ابو طالب کے قصہ کا اگر چہ کتابوں میں درج ہے مگر یہ تمام عبارت الہامی ہے جو ۱۸
کہ جو کچھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو طالب کے اعتراض کا خود اپنی زبان مبارک
سے جواب دیا در حقیقت وہی جواب ہر یک معترض کے ساکت کرنے کے لئے کافی و وافی
ہے کیونکہ دشنام دہی اور چیز ہے اور بیان واقعہ کا گو وہ کیسا ہی تلخ ا قعہ کا گو وہ کیسا ہی تلخ اور سخت ہو دوسری شے
ہے ہر یک محقق اور حق گو کا یہ فرض ہوتا ہے کہ سچی بات کو پورے پورے طور پر مخالف
گم گشته گشتہ کے کانوں تک پہنچا دیوے پھر اگر وہ سچ کو سن کر افروختہ ہو تو ہوا کرے ہمارے
علماء جو اس جگہ لَا تَسُبُّوا کی آیت پیش کرتے ہیں میں حیران ہوں کہ اس آیت کو
ہمارے مقصد اور مدعا سے کیا تعلق ہے ۔ اس آیت کریمہ میں تو صرف دشنام دہی سے
منع فرمایا گیا ہے نہ یہ کہ اظہار حق سے روکا گیا ہوا گر نا دان مخالف حق کی مرارت اور تلخی
کو دیکھ کر دشنام دہی کی صورت میں اس کو سمجھ لیوے اور پھر مشتعل ہو کر گالیاں دینی شروع
کرے تو کیا اس سے امر معروف کا دروازہ بند کر دینا چاہیے؟ کیا اس قسم کی گالیاں
بقيه حاشيه
خدائے تعالیٰ نے اس عاجز کے دل پر نازل کی صرف کوئی کوئی فقرہ تشریح کے لئے اس عاجز
کی طرف سے ہے اس الہامی عبارت سے ابو طالب کی ہمدردی اور دلسوزی ظاہر ہے لیکن
بکمال یقین یہ بات ثابت ہے کہ یہ ہمدردی پیچھے سے انوار نبوت و آثار استقامت دیکھ کر
پیدا ہوئی تھی ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بڑا حصہ عمر کا جو چالیس برس ہے
بیکسی اور پریشانی اور یتیمی میں بسر کیا تھا کسی خویش یا قریب نے اس زمانہ تنہائی میں کوئی حق
خویشی اور قرابت کا ادا نہیں کیا تھا یہاں تک کہ وہ روحانی بادشاہ اپنی صغرسنی کی حالت میں
لاوارث بچوں کی طرح بعض بیابان نشین اور خانہ بدوش عورتوں کے حوالہ کیا گیا اور اسی بے کسی
اور غریبی کی حالت میں اس سید الا نام نے شیر خوارگی کے دن پورے کئے اور جب کچھ سن تمیز
پہنچا تو یتیم اور بے کس بچوں کی طرح جن کا دنیا میں کوئی بھی نہیں ہوتا اُن بیابان نشین لوگوں
نے بکریاں چرانے کی خدمت اُس مخدوم العالمین کے سپرد کی اور اُس تنگی کے دنوں میں
پہلے کفار نے کبھی نہیں دیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حق کی تائید کے لئے صرف الفاظ ﴿۲۲﴾
سخت ہی استعمال نہیں فرمائے بلکہ بت پرستوں کے ان بتوں کو جو اُن کی نظر میں خدائی کا
منصب رکھتے تھے اپنے ہاتھ سے تو ڑا بھی ہے ۔ اسلام نے مداہنہ کو کب جائز رکھا اور ایسا
حکم قرآن شریف کے کس مقام میں موجود ہے بلکہ اللہ جل شانہ مداہنہ کی ممانعت میں ﴿۲۳﴾
صاف فرماتا ہے کہ جو لوگ اپنے باپوں یا اپنی ماؤں کے ساتھ بھی ان کی کفر کی حالت میں
مداہنہ کا برتاؤ کریں وہ بھی ان جیسے ہی بے ایمان ہیں اور کفار مکہ کی طرف سے حکایت کر
کے فرماتا ہے وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ کے یعنی اس بات کو کفار مکہ دوست رکھتے ہیں
کہ اگر تو حق پوشی کی راہ سے نرمی اختیار کرے تو وہ بھی تیرے دین میں ہاں میں ہاں ملا
دیا کریں مگر ایسا ہاں میں ہاں ملانا خدائے تعالیٰ کو منظور نہیں ۔ غرض آیت قرآنی جو معترض نے
پیش کی ہے وہ اگر کسی بات پر دلالت کرتی ہے تو صرف اسی بات پر کہ معترض کو کلام الہی کے
بقیه حاشیه
بجز ادنی قسم کے اناجوں یا بکریوں کے دودھ کے اور کوئی غذا نہ تھی جب سن بلوغ پہنچا تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی کے لئے کسی چچا وغیرہ نے باوجود آنحضرت کے اول درجہ
کے حسن و جمال کے کچھ فکر نہیں کی بلکہ پچیس برس کی عمر ہونے پر اتفاقی طور پر محض خدائے تعالیٰ
کے فضل وکرم سے ایک مکہ کی رئیسہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے لئے پسند کر کے
آپ سے شادی کر لی یہ نہایت تعجب کا مقام ہے کہ جس حالت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ۲۱
کے حقیقی چچا ابو طالب اور حمزہ اور عباس جیسے موجود تھے اور بالخصوص ابو طالب رئیس مکہ اور
اپنی قوم کے سردار بھی تھے اور دنیوی جاہ و حشمت و دولت و مقدرت بہت کچھ رکھتے تھے مگر
باوجود ان لوگوں کی ایسی امیرانہ حالت کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ ایام بڑی مصیبت
اور فاقہ کشی اور بے سامانی سے گذرے یہاں تک کہ جنگلی لوگوں کی بکریاں چرانے تک نوبت پہنچی
اور اس دردناک حالت کو دیکھ کر کسی کے آنسو جاری نہیں ہوئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
القلم : ١٠