ازالہ اَوہام حصہ اول

ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 15

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بغیر احتیاج قرائن کے یونہی مختصر بیان کر دیتا ہے مگر مجاز یا استعارہ نادرہ کے وقت ایسا اختصار
پسند نہیں کرتا بلکہ اس کا فرض ہوتا ہے کہ کسی ایسی علامت سے جس کو ایک دانشمند سمجھ سکے اپنے
۳۳۴) اس مدعا کو ظاہر کر جائے کہ یہ لفظ اپنے اصل معنوں پر مستعمل نہیں ہوا۔
اب چونکہ یہ فرق حقیقت اور مجاز کا صاف طور پر بیان ہو چکا تو جس شخص نے قرآن کریم پر اول
سے آخر تک نظر ڈالی ہوگی اور جہاں جہاں توفی کا لفظ موجود ہے بنظر غور دیکھا ہو گا وہ ایمانا
ہمارے بیان کی تائید میں شہادت دے سکتا ہے۔ چنانچہ بطور نمونہ دیکھنا چاہیے کہ یہ آیات
(1) إِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ (۲) تَوَفَّنِي مُسْلِمًا !
(۳) وَمِنْكُمْ مَّنْ يُتَوَفَّى (٢) تَوَفَّهُمُ الْمَلَيْكَةُ ، (۵) يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ
(1) تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا ( (4) رُسُلُنَا يَتَوَفَّوْنَهُمْ - (۸) تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ 2
(9) وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ 2 (10) ثُمَّ يَتَوَفَّكُمْ ۔
کیسی صریح اور صاف طور پر موت کے معنوں میں استعمال کی گئی ہیں مگر کیا قرآن شریف
میں کوئی ایسی آیت بھی ہے کہ ان آیات کی طرح مجرد توفی کا لفظ لکھنے سے اس سے کوئی اور
معنے مراد لئے گئے ہوں ۔ موت مراد نہ لی گئی ہو۔ بلا شبہ قطعی اور یقینی طور پر اوّل سے آخر تک
قرآنی محاورہ یہی ثابت ہے کہ ہر جگہ در حقیقت توفی کے لفظ سے موت ہی مراد ہے تو پھر
۳۳۵ متنازعہ فیہ دو آیتوں کی نسبت جو اِنِّي مُتَوَفِّيكَ اور فَلَمَّا تَوَ فَيْتَنِی ہیں اپنے دل سے کوئی
معنے مخالف عام محاورہ قرآن کے گھڑنا اگر الحاد اور تحریف نہیں تو اور کیا ہے؟
اور اس جگہ یہ نکتہ بیان کرنے کے لائق ہے کہ قرآن شریف میں ہر جگہ موت کے
محل پر توفی کا لفظ کیوں استعمال کیا ہے امانت کا لفظ کیوں استعمال نہیں کیا ؟ اس
میں بھید یہ ہے کہ موت کا لفظ ایسی چیزوں کے فنا کی نسبت بھی بولا جاتا ہے جن پر فنا
طاری ہونے کے بعد کوئی روح اُن کی باقی نہیں رہتی ۔ اسی وجہ سے جب نباتات
اور جمادات اپنی صورت نوعیہ کو چھوڑ کر کوئی اور صور قبول کر لیں تو اُن پر بھی موت کا لفظ
ا يونس : ۴۷
يوسف : ۱۰۲ ۳ الحج : النساء : ٩٨ ه البقرة : ۲۴۱
الانعام : ۶۲ - الاعراف : ۳۸ ۸ الاعراف : ۱۲۷ ال عمران : ۱۹۴ ما النحل : اے

اطلاق پاتا ہے جیسے کہتے ہیں کہ یہ لوہا مر گیا اور کشتہ ہو گیا اور چاندی کا ٹکڑہ مر گیا اور کشتہ
ہو گیا ۔ ایسا ہی تمام جاندار اور کیڑے مکوڑے جن کی روح مرنے کے بعد باقی نہیں رہتی
اور مورد ثواب و عقاب نہیں ہوتے اُن کے مرنے پر بھی توفی کا لفظ نہیں بولتے بلکہ صرف
یہی کہتے ہیں کہ فلاں جانور مر گیا یا فلاں کیڑا مر گیا ۔ چونکہ خدا تعالیٰ کو اپنے کلام عزیز میں یہ
منظور ہے کہ کھلے کھلے طور پر یہ ظاہر کرے کہ انسان ایک ایسا جاندار ہے کہ جس کی موت کے ﴿۳۳۶)
بعد بکلی اس کی فنانہیں ہوتی بلکہ اس کی روح باقی رہ جاتی ہے جس کو قابض ارواح اپنے قبضہ
میں لے لیتا ہے اسی وجہ سے موت کے لفظ کو ترک کر کے بجائے اس کے توفی کا لفظ استعمال
کیا ہے تا اس بات پر دلالت کرے کہ ہم نے اس پر موت وارد کر کے بکلی اس کو فنا نہیں کیا
بلکہ صرف جسم پر موت وارد کی ہے اور روح کو اپنے قبضہ میں کر لیا ہے اور اس لفظ کے اختیار
کرنے میں دہریوں کا رڈ بھی منظور ہے جو بعد موت جسم کے روح کی بقا کے قائل نہیں ہیں ۔
جاننا چاہیئے کہ قرآن شریف میں اوّل سے آخر تک توفی کے معنے روح کو قبض کرنے اور
جسم کو بیکار چھوڑ دینے کے لئے گئے ہیں اور انسان کی موت کی حقیقت بھی صرف اسی قدر ہے
کہ روح کو خدائے تعالیٰ قبض کر لیتا ہے اور جسم کو اس سے الگ کر کے چھوڑ دیتا ہے اور چونکہ
نیند کی حالت بھی کسی قدر اس حقیقت میں اشتراک رکھتی ہے اسی وجہ سے مذکورہ بالا دو آیتوں
میں نیند کو بھی بطور استعارہ توفی کی حالت سے تعبیر کیا ہے کیونکہ کچھ شک نہیں کہ نیند میں بھی ۳۳۷
ایک خاص حد تک روح قبض کی جاتی ہے اور جسم کو بے کار اور معطل کیا جاتا ہے لیکن توفی کی
کامل حالت جس میں کامل طور پر روح قبض کی جائے اور کامل طور پر جسم بے کار کر دیا جائے وہ
انسان کی موت ہے اسی وجہ سے توفی کا لفظ عام طور پر قرآن شریف میں انسان کی موت کے
بارے میں ہی استعمال کیا گیا ہے اور اوّل سے آخر تک قرآن شریف اسی استعمال سے بھرا پڑا ہے

اور نیند کے محل پر تو فی کا لفظ صرف دو جگہ قرآن شریف میں آیا ہے اور وہ بھی قرینہ قائم
کرنے کے ساتھ۔ اور ان آیتوں میں صاف طور پر بیان کر دیا گیا ہے کہ اس جگہ بھی توفی
کے لفظ سے نیند مراد نہیں ہے بلکہ موت ہی مراد ہے اور اس بات کا اظہار مقصود ہے کہ نیند بھی
ایک موت ہی کی قسم ہے جس میں روح قبض کی جاتی ہے اور جسم معطل کیا جاتا ہے صرف اتنا
فرق ہے کہ نیند ایک ناقص موت ۔ ا موت ہے اور موت حقیقی ایک کامل موت ہے۔
یہ بات یا درکھنے کے لائق ہے کہ توفی کا لفظ جو قرآن شریف میں استعمال کیا گیا ہے خواہ
۳۳۸ وہ اپنے حقیقی معنوں پر مستعمل ہے یعنی موت پر یا غیر حقیقی معنوں پر یعنی نیند پر ۔ ہر یک جگہ اُس
لفظ سے مراد یہی ہے کہ روح قبض کی جائے اور جسم معطل اور بے کار کر دیا جائے ۔ اب جبکہ یہ
معنے مذکورہ بالا ایک مسلم قاعدہ ٹھہر چکا جس پر قرآن شریف کی تمام آیتیں جن میں توفی کا لفظ
موجود ہے شہادت دے رہی ہیں تو اس صورت میں اگر فرض محال کے طور پر ایک لمحہ کے لئے
یہ خیال باطل بھی قبول کر لیں کہ اِنِّی مُتَوَفِّيكَ کے معنے اِنِّی مُنِیمُک ہے یعنی یہ کہ میں
تجھے سلانے والا ہوں تو اس سے بھی جسم کا اُٹھایا جانا غلط ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس جگہ
انی متوفی کے معنے از روئے قاء دئے قاعدہ متذکرہ بالا ۔ ذکرہ بالا یہی کریں گے کہ میں تجھ پر نیند تجھ پر نیند کی حالت
غالب کر کے تیری روح کو قبض کرنے والا ہوں ۔ اب ظاہر ہے کہ انی متوفیک کے بعد جو
رافعک الی فرمایا ہے یعنی میں تیری روح کو قبض کر کے پھر اپنی طرف اُٹھاؤں گا یہ
رافعک کا لفظ انی متوفیک کے لفظ سے سے تعلق رکھتا ہے جس سے بداہت یہ معنے نکلتے ہیں
کہ خدائے تعالیٰ نے روح کو قبض کیا اور روح کو ہی اپنی طرف اُٹھایا کیوں کہ جو چیز قبض کی گئی
۳۳۹﴾ وہی اُٹھائی جائے گی جسم کے قبض کرنے کا تو کہیں ذکر نہیں ۔ چنانچہ دوسری آیات میں جو
نیند کے متعلق ہیں خدائے تعالیٰ صاف صاف فرما چکا ہے کہ نیند میں بھی موت کی طرح روح
ہی قبض کی جاتی ہے جسم نہیں قبض کیا جاتا۔ اب ہر یک شخص سمجھ سکتا ہے کہ جو قبض کیا جاتا ہے
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے مُتَوَفِّيكَ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

اُٹھایا بھی وہی جائے گا۔ یہ تو نہیں کہ قبض کیا جائے روح اور پھر جسم کو اُٹھایا جائے ۔ ایسے معنے تو
قرآن شریف کی تمام آیات اور منشائے ربانی سے صریح صریح مخالف ہیں ۔ قرآن شریف نیند
کے مقامات میں بھی جو توفی کے لفظ کو بطور استعارہ استعمال کرتا ہے اس جگہ بھی صاف فرما تا
ہے کہ ہم روح کو قبض کر لیتے ہیں اور جسم کو بے کار چھوڑ دیتے ہیں۔ اور موت اور نیند میں صرف
اتنا فرق ہے کہ موت کی حالت میں ہم روح کو قبض کر کے پھر چھوڑتے نہیں بلکہ اپنے پاس
رکھتے ہیں۔ اور نیند کی حالت میں ایک مدت تک روح کو قبض کر کے پھر اس روح کو چھوڑ دیتے
ہیں اور پھر وہ جسم سے تعلق پکڑ لیتی ہے۔
اب سوچنا چاہیے کہ کیا یہ بیان قرآن شریف کا اس بات کے سمجھنے کے لئے کافی نہیں کہ
خدائے تعالیٰ کو جسم کے قبض کرنے اور اٹھانے سے دونوں حالتوں موت اور نیند میں کچھ سروکار
نہیں بلکہ جیسا کہ اس نے خود فرمایا ہے یہ جسم خاک سے پیدا کیا گیا ہے اور آخر خاک میں ہی داخل ۳۲۰
ہوتا ہے۔ خدائے تعالیٰ ابتدائے دنیا سے صرف روحوں کو قبض کرتا آیا ہے اور روحوں کو ہی اپنی
طرف اُٹھاتا ہے اور جب کہ یہی امر واقعی اور یہی صحیح اور سچ ہے تو اس صورت میں اگر ہم فرض
بھی کر لیں کہ انی متوفیک کے یہی معنے ہیں کہ میں تیری روح کو اسی طور سے قبض کرنے والا
ہوں جیسا کہ سونے والے کی روح قبض کی جاتی ہے تو پھر بھی جسم کو اس قبض سے کچھ علاقہ نہیں ہو
گا اور اس طور کی تاویل سے اگر کچھ ثابت ہوگا تو یہ ہوگا کہ حضرت مسیح کی روح خواب کے طور پر قبض
کی گئی اور جسم اپنی جگہ زمین پر پڑا رہا اور پھر کسی وقت روح جسم میں داخل ہو گئی۔ اور ایسے معنے
سراسر باطل اور دونوں فریق کے مقصد کے مخالف ہیں کیونکہ صرف کچھ عرصہ کے لئے حضرت مسیح کا
سونا اور پھر جاگ اُٹھنا ہماری اس بحث سے کچھ علاقہ نہیں رکھتا۔ اور قرآن کریم کی آیت ممدوحہ بالا
صاف بلند آواز سے پکار رہی ہے کہ حضرت مسیح کی روح جو قبض کی گئی تو پھر سونے والے کی روح کی
طرح جسم کی طرف نہیں چھوڑی گئی بلکہ خدائے تعالیٰ نے اس کو اپنی طرف اُٹھا لیا جیسا کہ الفاظ

صريحة الدلالت إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى ل سے ظاہر ہے۔
انصاف کی آنکھ سے دیکھنا چاہیے کہ جس طرح حضرت مسیح کے حق میں اللہ جل شانه
نے قرآن کریم میں اِنِّی مُتَوَفِّیک فرمایا ہے اسی طرح ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ
وسلم کے حق میں فرمایا ہے وَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ لَے یعنی دونوں
جگہ مسیح کے حق میں اور ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں تو فی کا لفظ موجود
ہے پھر کس قدرنا انصافی کی بات ہے کہ ہمارے سید و مولی کی نسبت جو تو فی کا لفظ آیا ہے
تو اس جگہ تو ہم وفات کے ہی معنے کریں اور اُسی لفظ کو حضرت عیسی کی نسبت اپنے اصلی اور
شائع متعارف معنوں سے پھیر کر اور اُن متفق علیہ معنے سے جو اوّل سے آخر تک قرآن
شریف سے ظاہر ہو رہے ہیں انحراف کر کے اپنے دل سے کچھ اور کے اور معنے تراش
لیں ۔ اگر یہ الحاد اور تحریف نہیں تو پھر الحاد اور تحریف کس کو کہتے ہیں !!! جس قدر مبسوط
۳۴۲ تفاسیر دنیا میں موجود ہیں جیسے کشاف اور معالم اور تفسیر رازی اور ابن کثیر اور مدارک اور فتح
البیان سب میں زیر تفسیر یا عیسی انی متوفیک یہی لکھا ہے کہ انی ممیتک حتف
انفک یعنی اے عیسی میں تجھے طبعی موت سے مارنے والا ہوں بغیر اس کے کہ تو مصلوب
یا مضروب ہونے کی حالت میں فوت ہو۔ غایت مافی الباب بعض مفسرین نے اپنی کوتہ
اندیشی سے اس آیت کی اور وجوہ پر بھی تفسیریں کی ہیں لیکن صرف اپنے بے بنیاد خیال سے
نہ کسی آیت یا حدیث صحیح کے حوالہ سے ۔ اگر وہ زندہ ہوتے تو اُن سے پوچھا جاتا کہ حق کے
ساتھ تم نے باطل کو کیوں اور کس دلیل سے ملایا ؟ بہر حال جب وہ اس بات کا اقرار کر گئے کہ
منجملہ اقوال مختلفہ کے یہ بھی ایک قول ہے کہ ضرور حضرت مسیح فوت ہو گئے تھے اور ان کی
روح اُٹھائی گئی تھی تو ان کی دوسری لغزشیں قابل عفو ہیں ان میں سے بعض جیسا کہ
صاحب کشاف خود اپنی قلم سے دوسرے اقوال کو قیل کے لفظ سے ضعیف ٹھہرا گئے ہیں ۔
ال عمران : ۵۶ ۲ یونس : ۴۷

اب جبکہ توفی کے لفظ کی بخوبی تحقیقات ہو چکی اور ثابت ہو گیا کہ تمام قرآن شریف
میں اوّل سے آخر تک یہ لفظ فقط روح کے قبض کرنے کے معنوں میں استعمال کیا گیا ہے تو
اب یہ دیکھنا باقی رہا کہ اس کے بعد جو فقرہ رافعک الی میں رفع کا لفظ ہے یہ کن معنوں پر ۳۴۳
قرآن شریف میں مستعمل ہے۔
جاننا چاہیے کہ رفع کا لفظ قرآن شریف میں جہاں کہیں انبیاء اور اخیار ابرار کی نسبت
استعمال کیا گیا ہے عام طور پر اس سے یہی مطلب ہے کہ جو ان برگزیدہ لوگوں کو خدائے تعالیٰ
کی جناب میں باعتبار اپنے روحانی مقام اور نفسی نقطہ کے آسمانوں میں کوئی بلند مرتبہ حاصل ہے
اس کو ظاہر کر دیا جائے اور ان کو بشارت دی جائے کہ بعد موت و مفارقت بدن ان کی روح اس
مقام تک جو ان کے لئے قرب کا مقام ہے اُٹھائی جائے گی ۔ جیسا کہ اللہ جل شانہ ہمارے
سید و مولی کا اعلیٰ مقام ظاہر کرنے کی غرض سے قرآن شریف میں فرماتا ہے۔ تِلْكَ الرُّسُلُ
فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ مِنْهُم مَّنْ كَلَّمَ اللهُ وَرَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَتِ یعنی یہ
تمام رسول اپنے مرتبہ میں یکساں نہیں بعض ان میں سے وہ ہیں جن کو روبرو کلام کرنے کا
شرف بخشا گیا اور بعض وہ ہیں جن کا رفع درجات سب سے بڑھ کر ہے۔
اس آیت کی تفسیر احادیث نبویہ میں یہی بیان کی گئی ہے کہ موت کے بعد ہر یک نبی ۳۴۴
کی روح آسمان کی طرف اُٹھائی جاتی ہے اور اپنے درجہ کے موافق اس روح کو
آسمانوں میں سے کسی آسمان میں کوئی مقام ملتا ہے جس کی نسبت کہا جاتا ہے کہ اس
مقام تک اس روح کا رفع عمل میں آیا ہے تا جیسا کہ باطنی طور پر اس روح کا درجہ تھا
خارجی طور پر وہ درجہ ثابت کر کے دکھلایا جائے سو یہ رفع جو آسمان کی طرف ہوتا ہے
تحقیق درجات کے لئے وقوع میں آتا ہے اور آیت مذکورہ بالا میں جو رفع بعضهم
درجات ہے یہ اشارہ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا رفع تمام نبیوں کے رفع سے
البقرة : ۲۵۴

بلند تر ہے اور ان کی روح مسیح کی روح کی طرح دوسرے آسمان میں نہیں اور نہ حضرت موسیٰ کی
روح کی طرح چھٹے آسمان میں بلکہ سب سے بلند تر ہے اسی کی طرف معراج کی حدیث بتصریح
دلالت کر رہی ہے بلکہ معالم النبوۃ میں بصفحہ ۵۱۷ یہ حدیث لکھی ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم شب معراج میں چھٹے آسمان سے آگے گزر گئے تو حضرت موسیٰ نے کہا رَبِّ لَمْ أَظُنُّ
۳۳۵) أَنْ يُرْفَعَ عَلَى أَحَدٌ یعنی اے میرے خداوند ! مجھے یہ گمان نہیں تھا کہ کوئی نبی مجھ سے اوپر
اُٹھایا جائے گا اور اپنے رفع میں مجھ سے آگے بڑھ جائے گا۔ اب دیکھو کہ رفع کا لفظ محض تحقق
درجات کے لئے استعمال کیا گیا ہے اور آیت موصوفہ بالا کے احادیث نبویہ کی رو سے یہ معنے
کھلے کہ ہر یک نبی اپنے درجہ کے موافق آسمانوں کی طرف اٹھایا جاتا ہے اور اپنے قرب کے
انداز کے موافق رفع سے حصہ لیتا ہے اور انبیاء اور اولیاء کی روح اگر چہ دنیوی حیات کے
زمانہ میں زمین مین پر پر ہو ہو مکہ مگر پھر بھی اُس آسمان سے اُس کا تعلق ہوتا ہے جو اس کی روح کے لئے
حد رفع ٹھہرایا گیا ہے اور موت کے بعد وہ روح اُس آسمان میں جا ٹھہرتی ہے جو اس کے لئے
حد رفع مقرر کیا گیا ہے۔ چنانچہ وہ حدیث جس میں عام طور پر موت کے بعد روحوں کے اُٹھائے
جانے کا ذکر ہے اس بیان کی مؤید ہے اور چونکہ یہ بحث نہایت صریح اور صاف ہے اور کسی قدر
ہم پہلے لکھ بھی چکے ہیں اس لئے کچھ ضرورت نہیں کہ اس کو زیادہ طول دیا جائے۔
اس مقام میں یہ بھی بیان کرنے کے لائق ہے کہ بعض مفسروں نے جب دیکھا کہ
در حقیقت انی متوفیک میں توفی کے معنے وفات دینے کے ہیں اور بعد اس کے جو
رافعک التی واقع ہے وہ بقرینہ صریحہ وفات کے روح کے رفع پر دلالت کر رہا ہے تو
انہیں یہ فکر پڑی کہ یہ صریح ہماری رائے کے مخالف ہے اس لئے انہوں نے گویا اپنے تئیں
نظم فرقانی کا مصلح قرار دے کر یا اپنے لئے استادی کا منصب تجویز کر کے یہ اصلاح

کی کہ اس جگہ رافعک مقدم اور انی متوفیک مؤخر ہے ۔ مگر ناظرین جانتے ہیں کہ
خدائے تعالیٰ کے ابلغ واضح کلام میں یہ کس قدر بے جا اور اس کلام کی کسر شان کا موجب ہے۔
اس جگہ یہ بھی جاننا چاہیے کہ خدائے تعالیٰ نے جو حضرت مسیح کے حق میں یہ فرمایا کہ مَا قَتَلُوهُ
وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ کے اس سے ہرگز یہ مراد نہیں کہ مسیح فوت نہیں ہوا۔ کیا
مرنے کے لئے یہی ایک راہ ہے کہ انسان قتل کیا جائے یا صلیب پر کچھ کھینچا جائے ؟ ہا جائے ؟ بلکہ اس نفی
سے مدعا اور مطلب یہ ہے کہ توریت استثناء باب ۲۱ آیت ۲۳ میں لکھا ہے کہ جو پھانسی دیا جاتا
ہے خدا کا ملعون ہے۔ اور یہود جنھوں نے اپنے زعم میں حضرت عیسی کو پھانسی دے دیا تھا وہ ۳۴۷
به تمسک اس آیت کے یہ خیال رکھتے تھے کہ مسیح ابن مریم نہ نبی تھا اور نہ مقبول الہی کیونکہ وہ پھانسی
دیا گیا اور توریت بیان کر رہی ہے کہ جو شخص پھانسی دیا جائے وہ لعنتی ہوتا ہے۔ سو خدائے تعالیٰ
کو منظور تھا کہ اصل حقیقت ظاہر کر کے اُن کے اس قول کو رڈ کرے سو اس نے فرمایا کہ مسیح ابن
مریم در حقیقت مصلوب نہیں ہوا اور نہ مقتول ہوا بلکہ اپنی موت سے فوت ہوا۔
(۲) سوال ۔ یہ کہاں اور کس کتاب میں لکھا ہے کہ مسیح ابن مریم جس کے آنے کا وعدہ دیا
گیا ہے وہ در حقیقت مسیح ابن مریم نہیں ہے بلکہ کوئی اس کا مثیل مراد ہے؟
جواب ۔ اس بات کو پہلے تو قرآن شریف ہی بتصریح ذکر کر چکا ہے جبکہ اس نے صاف
لفظوں میں فرما دیا کہ کوئی نبی نہیں آیا جو فوت نہ ہوا ہو ۔ مَا مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ
قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَأَبِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ
قَبْلِكَ الْخُلْدَ - وَمَا جَعَلْتُهُمْ جَسَدَ الَّا يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُوا خُلِدِينَ - ۳۳۸)
اب ظاہر ہے کہ باوجود ان تمام آیات کے جو بآواز بلند مسیح کی موت پر شہادت
دے رہی ہیں پھر بھی مسیح کو زندہ خیال کرنا اور یہ اعتقاد رکھنا کہ بر خلاف مفهوم آیت
وَمَا جَعَلْنَهُمْ جَسَدًا لَّا يَأْكلُونَ الطَّعَامَ مسیح جسم خاکی کے ساتھ
ا النساء : ۱۵۸ ال عمران : ۱۴۵ الانبياء : ۳۵ الانبياء : 9

دوسرے آسمان میں بغیر حاجت طعام کے یونہی فرشتوں کی طرح زندہ ہے درحقیقت
خدا تعالیٰ کے پاک کلام سے روگردانی ہے۔
پھر میں کہتا ہوں کہ اگر مسیح اسی جسم خاکی کے ساتھ آسمان پر زندہ ہے تو خدا تعالیٰ کا آیت
ممدوحہ بالا میں یہ دلیل پیش کرنا کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اگر فوت ہو گیا تو اس کی نبوت پر
کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا کیونکہ ابتدا سے سارے نبی مرتے ہی آئے ہیں بالکل نکلتی اور لغو
بلکہ خلاف واقعہ ٹھہر جائے گی اور خدائے تعالیٰ کی شان اس سے بلند ہے کہ جھوٹ بولے
یا خلاف واقعہ کہے۔
۳۴۹ اب ظاہر ہے کہ جبکہ مسیح فوت ہو چکا تو اب وہ موت کے بعد انہیں سکتا اور نہ اُس کے مرنے کے
بعد قرآن شریف میں کوئی خبر اُس کے پھر زندہ ہونے کی دی گئی ہے پس بلا شبہ آنے والا مسیح اُس کا کوئی
مثیل ہوگا ۔ ماسوا اس کے خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پاک احادیث میں اس بات کی
طرف اشارہ بھی کر دیا ہے کہ آنے والا مسیح دراصل مسیح ابن مریم نہیں ہے بلکہ اس کا مثیل ہے کیونکہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جانے والے مسیح کا اور حلیہ بتلایا ہے اور آنے والے مسیح کا اور حلیہ ظاہر
کیا ہے اور مسیح گذشتہ کی نسبت قطعی طور پر کہا ہے کہ وہ نبی تھا لیکن آنے والے مسیح کو امتی کر کے پکارا
ہے جیسا کہ حدیث امامکم منکم سے ظاہر ہے اور حدیث علماء امتى كانبياء بني
اسرائیل میں اشارہ مثیل مسیح کے آنے کی خبر دی ہے۔ چنانچہ اس کے مطابق آنے والا مسیح محدث
ہونے کی وجہ سے مجازاً نبی بھی ہے۔ پس اس سے زیادہ اور کیا بیان ہوگا ۔ ماسوا اس کے حضرت مسیح
ابن مریم جس کی روح اُٹھائی گئی بر طبق آیت کریمہ يَأَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ
رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي بهشت میں داخل ہو چکی ۔ اب کیوں کر پھر اس
غم کدہ میں آجائیں گو اس کو ہم نے مانا کہ وہ کامل درجہ دخول بہشت کا جو جسمانی اور روحانی دونوں
طور پر ہوگا وہ حشر اجساد کے بعد ہر ایک مستحق کو عطا کیا جائے گا مگر اب بھی جس قدر بہشت کی لذات
الفجر : ۲۸ تا ۳۱

عطا ہو چکیں اس سے مقرب لوگ باہر نہیں کئے جاتے اور قیامت کے دن میں بحضور رب ۳۵۰)
العالمین اُن کا حاضر ہونا اُن کو بہشت سے نہیں نکالتا کیونکہ یہ تو نہیں کہ بہشت سے باہر کوئی
لکڑی یا لو ہے یا چاندی کا تخت بچھایا جائے گا اور خدائے تعالیٰ مجازی حکام اور سلاطین کی
طرح اس پر بیٹھے گا اور کسی قدر مسافت طے کر کے اُس کے حضور میں حاضر ہونا ہوگا تا یہ
اعتراض لازم آوے کہ اگر بہشتی لوگ بہشت میں داخل شدہ تجویز کئے جائیں تو طلبی کے وقت
انہیں بہشت سے نکلنا پڑے گا اور اس لق و دق جنگل میں جہاں تخت رب العالمین بچھایا گیا
ہے حاضر ہونا پڑے گا۔ ایسا خیال تو سراسر جسمانی اور یہودیت کی سرشت سے نکلا ہوا ہے اور
حق یہی ہے کہ ہم عدالت کے دن پر ایمان تو لاتے ہیں اور تخت رب العالمین کے قائل ہیں
لیکن جسمانی طور پر اس کا خاکہ نہیں کھینچتے اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جو کچھ اللہ اور رسول
نے فرمایا ہے وہ سب کچھ ہو گا لیکن ایسے پاک طور پر کہ جو خدائے تعالیٰ کے تقدس اور تنزہ اور
اس کی تمام صفات کاملہ کے منافی و مغائر نہ ہو۔ بہشت تجلی گاہ حق ہے یہ کیوں کر کہہ سکیں کہ
اُس دن خدائے تعالیٰ ایک مجسم شخص کی طرح بہشت سے باہر اپنا خیمہ یا یوں کہو کہ اپنا تخت ۳۵۱)
بچھوا دے گا بلکہ حق یہ ہے کہ اس دن بھی بہشتی بہشت میں ہوں گے اور دوزخی دوزخ میں
لیکن رحم الہی کی تجلی بھلی عظمی معظمی راستبازوں راستبازوں اور اور ایمانداروں ایماندار پر ایک جدید طور سے سے لذات لذات کا کاملہ ما کی بارش
کر کے اور تمام سامان بہشتی زندگی کا حسی اور جسمانی طور پر ان کو دکھلا کر اُس نئے طور پر کے
دار السلام میں ان کو داخل کر دے گی۔ ایسا ہی خدائے تعالیٰ کی قہری تجلی جہنم کو بھی بعد از حساب اور
الزام صریح کے نئے رنگ میں دکھلا کر گویا جہنمی لوگوں کو نئے سرے جہنم میں داخل کرے گی۔
روحانی طور پر بہشتیوں کا بلا توقف بعد موت کے بہشت میں داخل ہو جانا اور دوزخیوں کا
دوزخ میں گرایا جانا بتواتر قرآن شریف اور احادیث صحیحہ سے ثابت ہے۔ کہاں تک ہم
اس رسالہ کو طول دیتے جائیں ۔ اے خداوند قادر اس قوم پر رحم کر جو کلام الہی کو پڑھتے ہیں
لیکن وہ پاک کلام اُن کے حلق سے آگے نہیں گزرتا۔

(۳) سوال مسیح کے دوبارہ آنے کے ابطال میں جو یہ دلیل پیش کی گئی ہے کہ مسیح کا فوت
ہونا ثابت ہے اور ہر یک مومن راستباز مرنے کے بعد بہشت میں داخل ہو جاتا ہے اور ہر
۳۵۲ یک جو بہشت میں داخل ہو جاتا ہے وہ بر طبق آیت وَ مَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ لَے ہمیشہ رہنے کا
بہشت میں حق رکھتا ہے۔ یہ دلیل صحیح نہیں ہے۔ کیونکہ اگر یہ صحیح ہے تو اس سے لازم آتا ہے کہ
وہ قصہ صحیح نہ ہو جو عزیز نبی کی نسبت قرآن شریف میں بیان کیا گیا ہے کہ وہ شنوا برس تک مرا رہا
اور پھر خدائے تعالیٰ نے اس کو زندہ کیا وجہ یہ کہ بر طبق قاعدہ مفروضہ بالا زندہ ہونے سے یہ
ماننا پڑتا ہے کہ وہ بہشت سے خارج کیا گیا۔ ایسا ہی اس آیت کو ظاہر پر حمل کرنے سے
مردوں کا قبروں سے جی اٹھنا اور میدانِ حساب میں رب العالمین کے حضور میں آنا یہ سب
باتیں اس آیت کے ایسے معنے کرنے سے کہ راستباز انسان مرنے کے بعد بہشت میں بلا توقف
داخل ہو جاتا ہے اور پھر اس سے کبھی نہیں نکلتا باطل ہو جاتے ہیں اور مسلمات عقیدہ اسلام میں
ایک سخت انقلاب پیدا ہو جاتا ہے۔
اما الجواب ۔ پس واضح ہو کہ حقیقت میں یہ سچ ہے کہ جو شخص بہشت میں داخل کیا جاتا
ہے پھر وہ اس سے کبھی خارج نہیں کیا جاتا ۔ جیسا کہ اللہ جل شانہ مومنین کو وعدہ صادقہ
۳۵۳ دے کر فرماتا ہے لَا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ وَمَا هُمْ : تاهُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ کے یعنی بہشت میں داخل
ہونے والے ہر یک رنج اور تکلیف سے رہائی پاگئے اور وہ کبھی اس سے نکالے نہیں جائیں
گے۔ سورۃ الحجر الجزو نمبر ۱۴۔ پھر ایک دوسری جگہ فرماتا ہے وَأَمَّا الَّذِينَ سُعِدُوا فَفِي الْجَنَّةِ
خُلِدِينَ فِيهَا مَا دَامَتِ السَّمُوتُ وَالْأَرْضُ إِلَّا مَا شَاءَ رَبُّكَ عَطَاء غَيْرَ مَجْذُودٍ - الجزو
نمبر ۱۲ سورہ ہود ۔ یعنی سعید لوگ مرنے کے بعد بہشت میں داخل کئے جاتے
ہیں اور ہمیشہ اُس میں رہیں گے جب تک آسمان و زمین ہے اور اگر یہ آسمان
اور زمین بدلائے بھی جائیں جیسا کہ قیامت کے آنے کے وقت ہو گا تب بھی
ا الحجر : ۴۹ ۳ هود : ۱۰۹

سعید لوگ بہشت سے باہر نہیں ہو سکتے اور نہ ان چیزوں کے فساد سے بہشت میں کچھ فساد
ہو سکتا ہے کیونکہ بہشت اُن کے لئے ایک ایسی عطا ہے جو ایک لمحہ کے لئے بھی اس سے
محروم نہیں رہ سکتے ۔
ایسا ہی قرآن شریف کے دوسرے مقامات میں بھی بہشتیوں کے ہمیشہ بہشت میں
رہنے کا جا بجا ذکر ہے اور سارا قرآن شریف اس سے بھرا پڑا ہے۔ جیسا کہ فرماتا ہے
وَلَهُمْ فِيهَا أَزْوَاجٌ مُطَهَّرَةٌ وَهُمْ فِيهَا خُلِدُونَ لا أُولَئِكَ أَصْحَبُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا ﴿٣٥٢)
خُلِدُونَ کے وغیرہ وغیرہ۔
اور یہ بھی ظاہر ہے کہ مومن کو فوت ہونے کے بعد بلا توقف بہشت میں جگہ ملتی ہے جیسا کہ
ان آیات سے ظاہر ہو رہا ہے قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ قَالَ يُلَيْتَ قَوْمِي يَعْلَمُوْنَ بِمَا غَفَرَ لِي رَبِّي
وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُكْرَمِينَ سے اور دوسری یہ آیت فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي )
اور تیسری یہ آیت وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَا عِنْدَ
رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ - فَرِحِيْنَ بِمَا أَنهُمُ اللهُ مِنْ فَضْلِہ ہے اور احادیث میں تو اس قدر
اس کا بیان ہے کہ جس کا باستیفاء ذکر کرنا موجب تطویل ہو گا بلکہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ
و سلم اپنا چشم دید ماجرا بیان فرماتے ہیں کہ مجھے دوزخ دکھلایا گیا تو میں نے اکثر اُس میں
عورتیں دیکھیں اور بہشت دکھلایا گیا تو میں نے اکثر اُس میں فقراء دیکھئے ۔ اور انجیل لوقا
باب ۱۶ میں ایک قصہ کے طور پر بیان کیا گیا ہے کہ لعزر جو ایک غریب آدمی تھا مرنے کے بعد
ابرھام کی گود میں بٹھایا گیا یعنی نعیم جنت سے متمتع ہوا لیکن ایک دولت مند جو انہیں دنوں میں ۳۵۵
مرا دوزخ میں ڈالا گیا اور اس نے لعزر سے ٹھنڈا پانی مانگا مگر اُسے دیا نہ گیا۔
ماسوا اس کے ایسی آیات بھی ہیں جو ظاہر کرتی ہیں جو حشر اجساد ہوگا اور حساب کے
بعد بہشتی بہشت میں داخل کئے جائیں گے اور دوزخی دوزخ میں اور بظاہر ان دونوں
البقرة : ٢٦ ٢ البقرة : ۸۳ ۳ پس : ۲۷، ۲۸ ۴ الفجر : ۳۱،۳۰ ۵ ال عمران : ۱۷۰، ۱۷۱

·

آج 10 میں سے 10 باقی