ازالہ اَوہام حصہ اول

ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 17

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جس کے تحت کوئی حقیقت نہیں کیونکہ اس صورت میں یہ جھگڑا کہ کوئی نبی پھانسی ملایا اپنی طبعی
۳۷۷ موت سے مرا بالکل بے فائدہ جھگڑا ہے جس سے کوئی عمدہ نتیجہ پیدا نہیں ہو سکتا۔ سو غور سے
دیکھنا چاہیے کہ خدائے تعالیٰ اپنے اس پر جوش اور کروفر کے بیان میں کہ کسی یہودی یا عیسائی کو
یقینی طور پر مسیح کی مصلوبیت پر ایمان نہیں کونسی بڑی غرض رکھتا ہے؟ اور کونسا بھارا مدعا اس کے
زیر نظر ہے جس کے اثبات کے لئے اُس نے دونوں فریق یہود اور نصاری کو خاموش اور لاجواب
کر دیا ہے۔ سو یہی مدعا ہے جس کو خدائے تعالیٰ نے اپنے اس عاجز بندہ پر کہ جو مولویوں
کی نظر میں کافر اور ملحد ہے اپنے خاص کشف کے ذریعہ سے کھول دیا ہے۔
اے خدا جانم بر اسرارت فدا امیاں را مے دہی فہم و ذکا
در جهانت همچو من امی کجاست در جهالت ها مرا نشو و نماست
کر سکے بودم مرا کردی بشر
من عجب تراز مسیحے بے پدر
اور اگر یہ سوال کیا جائے کہ مسیح کی عدم مصلو بیت پر انجیل کی رو سے کوئی استدلال پیدا
ہو سکتا ہے یا نہیں یعنی یہ ثابت ہو سکتا ہے یا نہیں کہ گو بظاہر صورت مسیح کو صلیب ہی دی گئی ہو
۳۷۸ مگر تکمیل اس فعل کی نہ ہوئی ہو یعنی مسیح اس صلیب کی وجہ سے وفات یاب نہ ہوا ہو۔
تو اس کا جواب یہ ہے کہ اناجیل اربعہ قرآن شریف کے اس قول پر کہ ما قتلوه
و ما صلبوه صاف شہادت دے رہی ہیں کیونکہ قرآن کریم کا منشاء ما صلبوہ کے لفظ
سے یہ ہرگز نہیں ہے کہ مسیح صلیب پر چڑھا یا نہیں گیا بلکہ منشاء یہ ہے کہ جو صلیب پر چڑھانے
کا اصل مدعا تھا یعنی قتل کرنا اس سے خدائے تعالیٰ نے مسیح کو محفوظ رکھا اور یہودیوں کی
طرف سے اس فعل یعنی قتل عمد کا اقدام تو ہوا مگر قدرت اور حکمت الہی سے تکمیل نہ پاسکا۔
اور جیسا کہ انجیلوں میں لکھا ہے یہ واقعہ پیش آیا کہ جب پیلاطوس سے صلیب دینے کے
لئے یہودیوں نے مسیح کو جو حوالات میں تھا مانگا تو پلا طوس نے بہت کوشش کی کہ کسی
طرح مسیح کو چھوڑ دے کیونکہ وہ صاف دیکھتا تھا کہ مسیح بے گناہ ہے لیکن یہودیوں نے

بہت اصرار کیا کہ اس کو صلیب دے صلیب دے۔ اور سب مولوی اور فقیہ یہودیوں کے اکٹھے
ہو کر کہنے لگے کہ یہ کافر ہے اور توریت کے احکام سے لوگوں کو پھیرتا ہے۔ پلاطوس اپنے دل
میں خوب سمجھتا تھا کہ ان جزئی اختلافات کی وجہ سے ایک راستباز آدمی کو قتل کر دینا بے شک ۳۷۹
سخت گناہ ہے اسی وجہ سے وہ حیلے پیدا کرتا تھا کہ کسی طرح مسیح کو چھوڑ دیا جائے مگر حضرات
مولوی کب باز آنے والے تھے انہوں نے جھٹ ایک اور بات بنائی کہ یہ شخص یہ بھی کہتا ہے
کہ میں یہودیوں کا بادشاہ ہوں اور در پردہ قیصر کی گورنمنٹ سے باغی ہے۔ اگر تو نے اس کو
چھوڑ دیا تو پھر یا درکھ کہ ایک باغی کو تو نے پناہ دی۔ تب پلاطوس ڈر گیا کیونکہ وہ قیصر کا ماتحت
تھا لیکن معلوم ہوتا ہے کہ پھر بھی اس خونِ ناحق سے ڈرتا رہا۔ اور اس کی عورت نے خواب
دیکھی کہ پیشخص راستباز ہے اگر پلا طوس اس کو قتل کرے گا تو پھر اسی میں اُس کی تباہی ہے۔
سو پلاطوس اس خواب کو سن کر اور بھی ڈھیلا ہو گیا اس خواب پر غور کرنے سے جو انجیل میں لکھی
ہے ہر یک ناظر بصیر سمجھ سکتا ہے کہ ارادہ الہی یہی تھا کہ مسیح کو قتل ہو جانے سے بچاوے ۔
سو پہلا اشارہ منشاء الہی کا اس خواب سے ہی نکلتا ہے اس پر خوب غور کرو۔
بعد اس کے ایسا ہوا کہ پیلاطوس نے آخری فیصلہ کے لئے اجلاس کیا اور نابکار مولویوں اور فقیہوں کو بہتیرا
سمجھایا کہ مسیح کے خون سے باز آجاؤ مگر وہ باز نہ آئے بلکہ چیخ چیخ کر بولنے لگے کہ ضرور صلیب دیا جائے ﴿۳۸۰
دین سے پھر گیا ہے۔ تب پلاطوس نے پانی منگوا کر ہاتھ دھوئے کہ دیکھو میں اس کے خون سے ہاتھ
دھوتا ہوں۔ تب سب یہودیوں اور فقیہوں اور مولویوں نے کہا کہ اس کا خون ہم پر اور ہماری اولاد پر ۔
پھر بعد اس کے مسیح اُن کے حوالہ کیا گیا اور اس کو تازیانے لگائے گئے اور جس قدر گالیاں
سننا اور فقیہوں اور مولویوں کے اشارہ سے طمانچے کھانا اور ہنسی اور ٹھٹھے سے اُڑائے جانا اس کے
حق میں مقدر تھا سب اُس نے دیکھا۔ آخر صلیب دینے کے لئے طیار ہوئے یہ جمعہ کا دن تھا

اور عصر کا وقت۔ اور اتفاقا یہ یہودیوں کی عید فسح کا بھی دن تھا۔ اس لئے فرصت بہت کم تھی اور
آگے سبت کا دن آنے والا تھا جس کی ابتدا غروب آفتاب سے ہی سمجھی جاتی تھی کیونکہ یہودی
لوگ مسلمانوں کی طرح پہلی رات کو اگلے دن کے ساتھ شامل کر لیتے تھے اور یہ ایک شرعی
تاکید تھی کہ سبت میں کوئی لاش صلیب پر لٹکی نہ رہے۔ تب یہودیوں نے جلدی سے مسیح
کو دو چوروں کے ساتھ صلیب پر چڑھا دیا تا شام سے پہلے ہی لاشیں اُتاری جائیں ۔ مگر
اتفاق سے اُسی وقت ایک سخت آندھی آگئی جس سے سخت اندھیرا ہو گیا۔ یہودیوں کو یہ فکر پڑ
۳۸۱ گئی کہ اب اگر اندھیری میں ہی شام ہو گئی تو ہم اس جرم کے مرتکب ہو جائیں گے جس کا ابھی
ذکر کیا گیا ہے۔ سو انہوں نے اس فکر کی وجہ سے تینوں مصلوبوں کو صلیب پر سے اُتار لیا۔ اور
یا د رکھنا چاہیے کہ یہ بالا تفاق مان لیا گیا ہے کہ وہ صلیب اس قسم کی نہیں تھی جیسا کہ آج کل
کی پھانسی ہوتی ہے اور گلے میں رسہ ڈال کر ایک گھنٹہ میں کام تمام کیا جاتا ہے بلکہ اس قسم کا
کوئی رسہ گلے میں نہیں ڈالا جاتا تھا صرف بعض اعضاء میں کیلیں ٹھوکتے تھے اور پھر احتیاط کی
غرض سے تین تین دن مصلوب بھوکے پیاسے صلیب پر چڑھائے رہتے تھے اور پھر بعد اس
کے ہڈیاں توڑی جاتی تھیں اور پھر یقین کیا جاتا تھا کہ اب مصلوب مر گیا مگر خدائے تعالیٰ کی
قدرت سے مسیح کے ساتھ ایسا نہ ہوا۔ عید صبح کی کم فرصتی اور عصر کا تھوڑا سا وقت اور آگے
سبت کا خوف اور پھر آندھی کا آجانا ایسے اسباب یکدفعہ پیدا ہو گئے جس کی وجہ سے چند منٹ
میں ہی مسیح کو صلیب پر سے اُتار لیا گیا اور دونوں چور بھی اُتارے گئے ۔ اور پھر ہڈیوں کے
توڑنے کے وقت خدائے تعالیٰ نے اپنی قدرت کاملہ کا یہ نمونہ دکھایا کہ بعض سپاہی پلاطوس
۳۸۲ کے جن کو در پردہ خواب کا خطر ناک انجام سمجھایا گیا تھا وہ اس وقت موجود تھے جن کا مدعا
یہی تھا کہ کسی طرح یہ بلا مسیح کے سر پر سے ٹل جائے ایسا نہ ہو کہ مسیح کے قتل ہونے کی وجہ
سے وہ خواب سچی ہو جائے جو پلاطوس کی عورت نے دیکھی تھی۔ اور ایسا نہ ہو کہ پلا طوس کسی

بلا میں پڑے۔ سو پہلے انہوں نے چوروں کی ہڈیاں توڑا ئیں اور چونکہ سخت آندھی تھی اور
تاریکی ہو گئی تھی اور ہوا تیز چل رہی تھی اس لئے لوگ گھبرائے ہوئے تھے کہ کہیں جلد گھروں کو
جاویں۔ سو سپاہیوں کا اس موقعہ پر خوب داؤ لگا۔ جب چوروں کی ہڈیاں توڑ چکے اور مسیح کی
نوبت آئی تو ایک سپاہی نے یونہی ہاتھ رکھ کر کہہ دیا کہ یہ تو مر چکا ہے کچھ ضرور نہیں کہ اس
کی ہڈیاں توڑی جائیں ۔ اور ایک نے کہا کہ میں ہی اس لاش کو دفن کر دوں گا ، اور آندھی
ایسی چلی کہ یہودیوں کو اس نے دھکے دے کر اس جگہ سے نکالا ۔ پس اس طور سے مسیح زندہ
بچ گیا اور پھر وہ حواریوں کو ملا اور اُن سے مچھلی لے کر کھائی لیکن یہودی جب گھروں میں
پہنچے اور آندھی فرو ہو گئی تو اپنی نا تمام کارروائی سے شک میں پڑ گئے اور سپاہیوں کی نسبت
بھی اُن کے دلوں میں ظن پیدا ہو گیا۔ چنانچہ اب تک عیسائیوں اور یہودیوں کا یہی حال
ہے کہ کوئی اُن میں سے قسم کھا کر اور اپنے نفس کے لئے بلا اور عذاب کا وعدہ دے کر نہیں ﴿۳۸۳
کہہ سکتا کہ مجھے در حقیقت یہی یقین ہے کہ سچ مسیح قتل کیا گیا ۔ یہ شکوک اُسی وقت پیدا ہو
گئے تھے اور پولس نے اپنی چالاکی سے کوشش بھی کی کہ ان شکوک کو مٹاوے مگر وہ اور بھی
بڑھتے گئے ۔ چنانچہ پولس کے بعض خطوط سے صاف ظاہر ہوتا ہے مسیح جب صلیب پر سے
اتارا گیا تو اس کے زندہ ہونے پر ایک اور پختہ ثبوت یہ پیدا ہو گیا کہ اس کی پسلی کے
چھیدنے سے فی الفور اس میں سے خون رواں ہوا۔ یہودی اپنی شتاب کاری کی وجہ سے اور
عیسائی انجیل کی روئداد موجودہ کے لحاظ سے اس شک میں شریک ہیں۔ اور کوئی عیسائی ایسا نہیں
جو انجیل پر غور کرے اور پھر یقینی طور پر یہ اعتقادر اعتقاد رکھے کے کہ سچ مچ مسیح صلیب کے ذریعہ فوت
ہو گیا بلکہ ان کے دل آج تک شک میں پڑے ہوئے ہیں اور جس کفارہ کو وہ لئے پھرتے ہیں
اس کی ایسے ریگ کے تو دہ پر بنا رہی جس کو انجیل کے بیانات نے ہی برباد کر دیا ہے۔ سو
قرآن کریم کی آیت موصوفہ بالا یعنی یہ کہ اِن مِنْ أَهْلِ الْكِتُبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ !
ا النساء : ١٦٠
یہا

۳۸۴ پیشگوئی کی صورت پر نہیں جیسا کہ ہمارے بھائی مولوی صاحبان جو بڑے علم کا دم مارتے ہیں
خیال کر رہے ہیں بلکہ یہ تو اس واقعہ کا بیان ہے جو آئ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں
موجود تھا یعنی یہودیوں اور عیسائیوں کے خیالات کی جو اُس وقت حالت تھی خدائے تعالیٰ
اتماما للحجة اُنہیں سنا رہا ہے اور اُن کے دلوں کی حقیقت اُن پر ظاہر کر رہا ہے اور اُن کو
ملزم کر کے انہیں یہ سمجھا رہا ہے کہ اگر ہمارا یہ بیان صحیح نہیں ہے تو مقابل پر آکر صاف طور پر
دعوی کرو کہ یہ خبر غلط بتائی گئی ہے اور ہم لوگ شکوک و شبہات میں مبتلا نہیں ہیں بلکہ یقینی طور پر
سمجھ بیٹھے ہیں کہ بیچ بیچ مسیح مصلوب ہو گیا ہے۔
اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ آخر آیت میں جو یہ لفظ واقعہ ہے کہ قَبْلَ مَوْتِہ اس کلام سے اللہ
جل شانہ کا یہ مطلب ہے کہ کوئی شخص مسیح کی عدم مصلوبیت سے یہ نتیجہ نہ نکال لیوے کہ
چونکہ مسیح صلیب کے ذریعہ سے مارا نہیں گیا اس لئے وہ مرا بھی نہیں ۔ سو بیان فرما دیا کہ یہ تمام
حال تو قبل از موت طبعی ہے اس سے اُس موت کی نفی نہ نکال لینا جو بعد اس کے طبعی طور پر مسیح
کو پیش آگئی ۔ گویا اس آیت میں یوں فرماتا ہے کہ یہود اور نصاریٰ ہمارے اس بیان پر
۳۸۵ بالاتفاق ایمان رکھتے ہیں کہ مسیح یقینی طور پر صلیب کی موت سے نہیں مرا صرف شکوک و شبہات
ہیں ۔ سو قبل اس کے جو وہ لوگ مسیح کی موت طبعی پر ایمان لاویں جو درحقیقت واقعہ ہوگئی
ہے۔ اس موت کے مقدمہ پر انہیں ایمان ہے کیونکہ جب مسیح صلیب کی موت سے نہیں مرا
جس سے یہود اور نصاری اپنے اپنے اغراض کی وجہ سے خاص خاص نتیجے نکالنے چاہتے تھے تو
پھر اُس کی طبعی موت پر بھی ایمان لانا اُن کے لئے ضروری ہے کیونکہ پیدائش کے لئے موت
لازمی ہے۔ سو قبل موتہ کی تفسیر یہ ہے کہ قبل ایمانه بموته -
اور دوسرے طور پر آیت کے یہ بھی معنے ہیں کہ مسیح تو ابھی مرا بھی نہیں تھا کہ جب سے یہ
خیالات شک و شبہ کے یہود و نصاری کے دلوں میں چلے آتے ہیں۔ پس ان معنوں کی رو سے بھی
قرآن کریم بطور اشارة النص مسیح کے فوت ہو جانے کی شہادت دے رہا ہے غرض قرآن شریف

قادر
ازالہ اوہام حصہ اول
میں تین جگہ مسیح کا فوت ہو جانا بیان کیا گیا ہے ۔ پھر افسوس کہ ہمارے مولوی صاحبان
ان مقامات پر نظر نہیں ڈالتے اور بعض اُن میں سے بڑی چالاکی سے کہتے ہیں کہ یہ تو
ہم نے مانا کہ قرآن کریم یہی فرماتا ہے کہ مسیح فوت ہو گیا مگر کیا اللہ جل شانہ اس بات پر
در نہیں کہ پھر زندہ کر کے اس کو دنیا میں لاوے؟ مگر ان علماء کے علم اور فہم پر رونا آتا ۔ اور ہم پر رونا آتا ہے۔ ۳۸۶
اے حضرات ! ہم نے یہ بھی مانا کہ خدائے تعالیٰ ہر یک چیز پر قادر ہے چاہے تو تمام نبیوں کو زندہ
کر دیوے مگر آپ سے سوال تو یہ کیا تھا کہ قرآن شریف تو حضرت مسیح کو وفات تک پہنچا کر
پھر چپ ہو گیا ہے اگر آپ کی نظر میں کوئی ایسی آیت قرآن کریم میں ہے جس میں یہ ذکر ہو
کہ مسیح کو مارنے کے بعد پھر ہم نے زندہ کر دیا تو وہ آیت پیش کیجئے ورنہ یہ قرآن شریف
کا مخالفانہ مقابلہ ہے کہ وہ تو مسیح کا فوت ہو جانا بیان کرے اور آپ اُس کے برخلاف یہ
دعوی کریں کہ مسیح مرا نہیں بلکہ زندہ ہے ۔
بعض علماء نہایت سادگی سے یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ اِنِّی مُتَوَفِّیک کے آگے جو
رَافِعُكَ اور بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ لے قرآن کریم میں آیا ہے اس سے زندہ ہو جانا ثابت
ہوتا ہے اور کہتے ہیں کہ اگر یہ معنے سچ نہیں تو پھر بجز مسیح کے اور کسی کے حق میں
رَافِعُكَ کا لفظ کیوں نہیں آیا ؟ مگر میں اسی رسالہ ازالہ اوہام میں ان تمام وہموں کا
مفصل جواب لکھ چکا ہوں کہ رفع سے مراد روح کا عزت کے ساتھ اُٹھائے جانا ہے جیسا کہ
وفات کے بعد بموجب نص قرآن اور حدیث صحیح کے ہر پک مومن کی روح عزت کے ساتھ (۳۸۷﴾
خدائے تعالیٰ کی طرف اُٹھائی جاتی ہے اور مسیح کے رفع کا جو اس جگہ ذکر کیا گیا تو اس
کی وجہ یہ ہے کہ مسیح کو دعوت حق میں قریباً نا کامی رہی اور یہودیوں نے خیال کیا کہ یہ
کا ذب ہے کیونکہ ضرور تھا کہ سچے مسیح سے پہلے ایلیا آسمان سے نازل ہو سو انہوں نے اس
سے انکار کیا کہ مسیح کا اور نبیوں کی طرح عزت کے ساتھ خدائے تعالیٰ کی طرف رفع ہو بلکہ
اس کو نعوذ باللہ لعنتی قرار دیا اور لعنتی اس کو کہتے ہیں جس کو عزت کے ساتھ رفع نصیب نہ ہو
ا النساء : ۱۵۹

سو خدائے تعالیٰ کو منظور تھا کہ یہ الزام مسیح کے سر پر سے اُٹھاوے ۔ سواول اس نے اس بنیاد
کو باطل ٹھہرایا جس بنیاد پر حضرت مسیح کا لعنتی ہونا نا بکار یہودیوں اور عیسائیوں نے اپنے اپنے
دلوں میں سمجھ لیا تھا اور پھر بعد اس کے بتصریح یہ بھی ذکر کر دیا کہ مسیح نعوذ باللہ ملعون نہیں
جو رفع سے روکا گیا ہے بلکہ عزت کے ساتھ اس کا رفع ہوا ہے۔ چونکہ مسیح ایک بے کس کی
طرح دنیا میں چند روزہ زندگی بسر کر کے چلا گیا اور یہودیوں نے اس کی ذلت کے لئے
بہت ساغلو کیا ۔ اُس کی والدہ پر نا جائز تہمتیں لگائیں اور اس کو ملعون ٹھہرایا اور راستبازوں
۳۸۸﴾ کی طرح اُس کے رفع سے انکار کیا۔ اور نہ صرف یہودیوں نے بلکہ عیسائی بھی مؤخر الذکر
خیال میں مبتلا ہو گئے اور کمینگی کی راہ سے اپنی نجات کا یہ حیلہ نکالا کہ ایک راستباز کو ملعون
ٹھہرا دیں اور یہ خیال نہ کیا کہ اگر مسیح کے ملعون ہونے پر ہی نجات موقوف ہے اور تبھی نجات
ملتی ہے کہ مسیح جیسے ایک راستباز پاک روش خدائے تعالیٰ کے پیارے کو لعنتی ٹھہرایا جاوے تو
حیف ہے ایسی نجات پر ۔ اس سے تو ہزار درجہ دوزخ بہتر ہے۔ غرض جب مسیح کے لئے دونوں
فریق یہود و نصاری نے ایسے دور از ادب القاب روا ر کھے تو خدائے تعالیٰ کی غیرت نے
نہ چاہا کہ اس پاک روش کی عزت کو بغیر شہادت کے چھوڑ دیوے۔ سو اس نے جیسا کہ
انجیل میں پہلے سے وعدہ دیا گیا تھا ہمارے سید و مولی ختم المرسلین کو مبعوث فرما کر مسیح کی
عزت اور رفع کی قرآن کریم میں شہادت دی ۔ رفع کا لفظ قرآن کریم میں کئی جگہ واقع ہے
ایک جگہ بلغم کے قصہ میں بھی ہے کہ ہم نے اس کا رفع چاہا مگر وہ زمین کی طرف جھک گیا
اور ایک ناکام نبی کی نسبت اس نے فرمایا وَرَفَعْنَهُ مَكَانًا عَلِيًّا کے در حقیقت یہ بھی
ایک ایسا نبی ہے جس کی رفعت سے لوگوں نے انکار کیا تھا۔ اور چونکہ اس عاجز کی بھی مسیح
۳۸۹) کی طرح ذلت کی گئی ہے کوئی کافر کہتا ہے اور کوئی ملحد اور کوئی بے ایمان نام رکھتا ہے اور
فقیہ اور مولوی صلیب دینے کو بھی تیار ہیں جیسا کہ میاں عبدالحق اپنے اشتہار میں لکھتے
ہیں کہ اس شخص کے لئے مسلمانوں کو کچھ ہاتھ سے بھی کام لینا چاہیے لیکن پلاطوس سے زیادہ
ا مریم : ۵۸

یہ گورنمنٹ بے گناہ کی رعایت رکھتی ہے اور پلاطوس کی طرح رعیت کے رعب میں نہیں آتی مگر
ہماری اس قوم نے ذلیل کرنے کے لئے کوئی دقیقہ باقی نہیں رکھا تا دونوں طرف سے مشابہت
ثابت کر کے دکھا دیوے ۔ انہیں الہام بھی ہو گئے کہ یہ جہنمی ہے آخر جہنم میں پڑے گا اور
اُن میں داخل نہیں ہو گا جن کا عزت کے ساتھ خدائے تعالیٰ کی طرف رفع ہوتا ہے ۔
سو آج میں اُس الہام کے معنی سمجھا جو اس سے کئی سال پہلے براہین میں درج ہو چکا ہے
اور وہ یہ ہے يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوْكَ فَوْقَ ﴿٣٩٠)
الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ یعنی یہ مولوی صاحبان عبدالرحمان و عبد الحق تو
مجھے اس وقت قطعی دوزخی بناتے ہیں لیکن اُن کے اس بیان سے دس سال پہلے خدائے تعالیٰ
مجھے جنتی ہونے کا وعدہ دے چکا ہے اور جس طرح یہودیوں نے خیال کیا تھا کہ نعوذ باللہ عیسی
مسیح لعنتی ہے اور ہرگز عزت کے ساتھ اس کا رفع نہیں ہوگا اور اُن کے رد میں یہ آیت نازل
ہوئی تھی اِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى - اِسی طرح خدائے تعالیٰ نے اس جگہ بھی پہلے
سے ہی ۔ اپنے علم قدیم کی وجہ سے یہ الہام بطور پیشگوئی اس عاجز کے دل پر القا کیا چونکہ وہ جانتا
تھا کہ چند سال کے بعد میاں عبدالحق اور میاں عبد الرحمن اُسی طرح اس عاجز کو لعنتی ٹھہرائیں
گے جس طرح یہودیوں نے حضرت مسیح کو ٹھہرایا تھا اس لئے اُس نے پیش از وقوع اس پیشگوئی
کو براہین میں درج کرا کر گویا سارے جہان میں مشہور کر دیا تا اس کی قدرت و حکمت ظاہر ہو
اور تا یہ بھی معلوم ہو کہ جس طرح مسیح کے عہد کے مولویوں نے اس کو لعنتی سمجھا اور اس کے بہشتی
ہونے سے انکار کیا اور اس کا عزت کے ساتھ خدائے تعالیٰ کی طرف رفع ہونا اور راستبازوں ۳۹۱
کی جماعت میں جاملنا قبول نہ کیا ایسا ہی اس عاجز کے ہم مذہب مولویوں نے اس ناکارہ کو
ال عمران : ۵۶

خدائے تعالیٰ کی رحمت سے محروم کرنا چاہا۔ اور سخت گنہ گار مومن کی بھی کسی قدر عزت ہوتی ہے
مگر انہوں نے کچھ بھی پروا نہ رکھ کر عام طور پر یہ تقریریں کیں اور خط لکھے اور اشتہار شائع
کئے ۔ سو خدائے تعالیٰ نے اس مشابہت کے پیدا کرنے کے لئے اُن سے ایک کام لیا ہے اور
دوزخی یا بہشتی ہونے کی اصل حقیقت تو مرنے کے بعد ہر ایک کو معلوم ہوگی جس وقت بعض
بصد حسرت دوزخ میں پڑے ہوئے کہیں گے مَا لَنَا لَا نَرَى رِجَالًا كُنَّا
نَعُدُّهُمْ مِّنَ الْأَشْرَارِ !
عیب رنداں مکن اے زاہد پاکیزہ سرشت تو چه دانی که پس پرده چه خوب است و چه زشت
اب حاصل کلام یہ ہے کہ جو رفع کا لفظ حضرت مسیح کے لئے قرآن کریم میں آیا ہے وہی لفظ
الہام کے طور پر اس عاجز کے لئے بھی خدائے تعالیٰ نے فرمایا ہے۔
۳۹۲) اگر کوئی یہ اشکال پیش کرے کہ مسیح تو انجیل میں کہتا ہے کہ ضرور ہے کہ میں مارا جاؤں اور
تیسرے دن جیا جی اٹھوں تو بیان مذکورہ بالا کیوں کر اس کے مطابق ہو۔ اس کا جواب یہ ہے کہ
اس موت سے حقیقی موت مراد مراد نہیں نہ ہے بلکہ مجازی موت مراد ہے۔ یہ عام محاورہ ہے ہے کہ کہ جو شخص
قریب مرگ ہو کر پھر بچ جائے اس کی نسبت یہی کہا جا سکتا ہے کہ وہ نئے سرے سے زندہ ہوا۔ مسیح
پر جو یہ مصیبت آئی کہ وہ صلیب پر چڑھایا گیا اور کلیں اس کے اعضاء میں ٹھوکی گئیں جن سے وہ
غشی کی حالت میں ہو گہ میں ہو گیا یہ مصیبت در حقیقت موت سے کچھ سے کچھ کم نہیں تھی اور عام طور پر یہ بول چال
ہے کہ جو شخص ایسی مصیبت تک پہنچ کر بچ جائے اس کی نسبت یہی کہتے ہیں کہ وہ مر مر کر بیچا اور اگر
وہ کہے کہ میں تو نئے سرے زندہ ہوا ہوں تو اس بات کو کچھ جھوٹ یا مبالغہ خیال نہیں کیا جاتا۔
اور اگر یہ سوال ہو کہ کونسا قرینہ خاص مسیح کے لفظ کا اس بات پر ہے کہ اس موت سے مراد
حقیقی موت مراد نہیں ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ قرینہ ب یہ ہے کہ یہ قرینہ بھی خود حضرت مسیح نے فرمایا ہے جبکہ
فقیہ اور فریسی اور یہودیوں کے مولوی اکٹھے ہو کر اس کے پاس گئے کہ تو نے مسیح ہونے کا تو
دعوی کیا پر اس دعوی کو ہم کیوں کر بغیر معجزہ کے مان لیں ۔ تو حضرت مسیح نے اُن فقیہوں اور
اص : ۶۳

لله الله
ازالہ اوہام حصہ اول
مولویوں کو جواب دیا کہ اس زمانہ کے حرامکار لوگ مجھ سے معجزہ مانگتے ہیں لیکن اُن کو بجز یونس ﴿۳۹۳
نبی کے معجزہ کے اور کوئی معجزہ نہیں دکھایا جائے گا۔
یعنی یہ معجزہ دکھایا جائے گا کہ جیسے یونس نبی تین دن مچھلی کے پیٹ میں زندہ رہا اور
مرا نہیں ایسا ہی قدرت الہی سے مسیح بھی تین دن تک بحالت زندگی قبر میں رہے گا اور
نہیں مرے گا۔
اب خیال کرنا چاہیے کہ اگر مسیح کے الفاظ مذکورہ بالا کو حقیقی موت پر حمل کر لیں تو یہ معجزہ یونس
کی مشابہت کا باطل ہو جائے گا کیونکہ یونس مچھلی کے پیٹ میں بحالت زندگی رہا تھا نہ مردہ
ہو کر ۔ سو اگر مسیح مر گیا تھا اور موت کی حالت میں قبر میں داخل کیا گیا تو اس کو یونس کے اس
واقعہ سے کیا مشابہت ۔ اور یونس کے واقعہ کو اس کے اس واقعہ سے کیا مناسبت ؟ اور مردوں کو
زندوں سے کیا مماثلت ۔ سو یہ کافی اور کامل قرینہ ہے کہ مسیح کا یہ کہنا کہ میں تین دن تک مروں
گا حقیقت پر محمول نہیں بلکہ اس سے مجازی موت مراد ہے جو سخت غشی کی حالت تھی۔
اور اگر یہ عذر پیش ہو کہ مسیح نے مصلوب ہونے کے وقت یہ بھی کہا تھا کہ آج میں بہشت میں
داخل ہوں گا پس اس سے صفائی کے ساتھ مسیح کا فوت ہونا ثابت ہوتا ہے۔ سو واضح ہو کہ مسیح کو ﴿۳۹۴
بہشت میں داخل ہونے اور خدائے تعالیٰ کی طرف اُٹھائے جانے کا وعدہ دیا گیا تھا مگر وہ کسی
اور وقت پر موقوف تھا جو مسیح پر ظاہر نہیں کیا گیا تھا جیسا کہ قرآن کریم میں انی متوفیک
و رافعک الی وارد ہے۔ سواس سخت گھبراہٹ کے وقت میں مسیح نے خیال کیا کہ شاید آج
ہی وہ وعدہ پورا ہوگا ۔ چونکہ مسیح ایک انسان تھا اور اس نے دیکھا کہ تمام سامان میرے مرنے
کے موجود ہو گئے ہیں لہذا اس نے برعایت اسباب گمان کیا کہ شاید آج میں مر جاؤں گا ۔
سو باعث ہیبت تجلی جلالی حالت موجودہ کو دیکھ کر ضعف بشریت اُس پر غالب ہو گیا تھا تبھی
اس نے دل برداشتہ ہو کر کہا ایلی ایلی لما سبقتنی یعنی اے میرے خدا! اے میرے خدا!

تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا اور کیوں اس وعدہ کا ایفاء نہ کیا جو تو نے پہلے سے کر رکھا تھا کہ
تو مرے گا نہیں بلکہ یونس کی طرح تیرا حال ہوگا۔ اگر کہا جائے کہ خدائے تعالیٰ کے وعدہ
حفاظت میں مسیح نے کیوں شک کیا سو واضح ہو کہ یہ شک ضعف بشریت سے ہے۔ جلالی تجلتی
۳۹۵) کے سامنے بشریت کی کچھ پیش نہیں جاتی ۔ ہر یک نبی کو خدائے تعالیٰ یہ دن دکھاتا ہے ۔ اوّل
وہ کوئی وعدہ بشارت اپنے نبی کو دیتا ہے اور پھر جب وہ نبی اس وعدہ پر خوش ہو جاتا ہے تو ابتلا
کے طور پر چاروں طرف سے ایسے موانع قائم کر دیتا ہے کہ جو نومیدی اور ناکامی پر دلالت
کرتے ہوں بلکہ قطع اور یقین کی حد تک پہنچ گئے ہوں جیسا کہ خدائے تعالیٰ نے ایک طرف تو
ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بدر کی لڑائی میں فتح اور نصرت کی بشارت دی اور
دوسری طرف جب لڑائی کا وقت آیا تو پھر پتہ لگا کہ مخالفوں کی اس قدر جمعیت ہے کہ بظاہر
کامیابی کی امید نہیں ۔ تب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سخت کرب و قلق ہوا اور جناب الہی میں
رو رو کر دعائیں کیں کہ یا الہی اس گروہ کو فتح بخش اور اگر تو فتح نہیں دے گا اور ہلاک کر دے گا
تو پھر قیامت تک کوئی تیری پرستش نہیں کرے گا ۔ سو یہ الفاظ در حقیقت اس بات پر دلالت
نہیں کرتے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پیشگوئی کی نسبت شک میں پڑ گئے تھے بلکہ حالات
موجودہ کو خلاف مراد دیکھ کر خدائے تعالیٰ کے غنائے ذاتی پر نظر تھی اور اس کی جلالی ہیت
سے متاثر ہو گئے تھے اور در حقیقت ہر یک جگہ جو قرآن شریف میں نبی کریم کو کہا گیا ہے
۳۹۶ کہ تو ہمارے و رے وعدہ میں شک مت کہ شک مت کر وہ سب مقامات اسی قسم ، اسی قسم کے ہیں جن ؟ ہیں جن میں بظاہر سخت
ناکامی کی صورتیں پیدا ہو گئی تھیں اور اسباب مخالفہ نے ایسا رعب ناک اپنا چہرہ دکھلایا تھا
جن کو دیکھ کر ہر یک انسان ضعف بشریت کی وجہ سے حیران ہو جاتا ہے۔ سو ان وقتوں
میں نبی کریم کو بطور تسلی دہی کے فرمایا گیا کہ اگر چہ حالت نہایت نازک ہے مگر تو باعث
ضعف بشریت شک مت کر یعنی یہ خیال مت کر کہ شاید اس پیشگوئی کے اور معنے ہوں گے ۔

راقم رسالہ ھذا اس مقام میں خود صاحب تجربہ ہے۔ عرصہ قریباً تین برس کا ہوا ہے کہ بعض
تحریکات کی وجہ سے جن کا مفصل ذکر اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۸ء میں مندرج ہے خدائے تعالیٰ
نے پیشگوئی کے طور پر اس عاجز پر ظاہر فرمایا کہ مرزا احمد بیگ ولد مرزا گاماں بیگ
ہوشیار پوری کی دختر کلاں انجام کار تمہارے نکاح میں آئے گی اور وہ لوگ بہت عداوت کریں
گے اور بہت مانع آئیں گے اور کوشش کریں گے کہ ایسا نہ ہولیکن آخر کا ر ایسا ہی ہوگا اور فرمایا کہ
خدائے تعالیٰ ہر طرح سے اس کو تمہاری طرف لائے گا باکرہ ہونے کی حالت میں یا بیوہ کر کے
اور ہر یک روک کو درمیان سے اٹھاوے گا اور اس کام کو ضرور پورا کرے گا کوئی نہیں جو اُس کو
روک سکے۔ چنانچہ اس پیشگوئی کا مفصل بیان معہ اس کی میعاد خاص اور اس کے اوقات مقرر ۳۹۷
شدہ کے اور معہ اس کے ان تمام لوازم کے جنہوں نے انسان کی طاقت سے اُس کو باہر کر دیا ہے
اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۸ء میں مندرج ہے اور وہ اشتہار عام طور پر طبع ہو کر شائع ہو چکا ہے جس
کی نسبت آریوں کے بعض منصف مزاج لوگوں نے بھی شہادت دی کہ اگر یہ پیشگوئی پوری ہو
جائے تو بلا شبہ یہ خدائے تعالیٰ کا فعل ہے۔ اور یہ پیشگوئی ایک سخت مخالف قوم کے مقابل پر ہے
جنہوں نے گویا دشمنی اور عناد کی تلواریں کھینچی ہوئی ہیں اور ہر ایک کو جو ان کے حال سے خبر ہوگی
وہ اس پیشگوئی کی عظمت خوب سمجھتا ہوگا ۔ ہم نے اس پیشگوئی کو اس جگہ مفصل نہیں لکھا تا بار بار
کسی متعلق پیشگوئی کی دل شکنی نہ ہو لیکن جو شخص اشتہار پڑھے گا وہ گو کیسا ہی متعصب ہوگا اس کو
اقرار کرنا پڑے گا کہ مضمون اس پیشگوئی کا انسان کی قدرت سے بالا تر ہے اور اس بات کا جواب
بھی کامل اور مسکت طور پر اسی اشتہار سے ملے گا کہ خدائے تعالیٰ نے کیوں یہ پیشگوئی بیان
فرمائی اور اس میں کیا مصالح ہیں۔ اور کیوں اور کس دلیل سے یہ انسانی طاقتوں سے بلند تر ہے۔
اب اس جگہ مطلب یہ ہے کہ جب یہ پیشگوئی معلوم ہوئی اور ابھی پوری نہیں ہوئی تھی (۳۹۸)

·

آج 10 میں سے 10 باقی