ازالہ اَوہام حصہ اول
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 19
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کر سکتا ہے جو ایک مامور من اللہ کی نسبت جن جن فتوحات اور امور عظیمہ کا تذکرہ پیشگوئی
کے لباس میں ہوتا ہے اس میں یہ ہرگز ضروری نہیں سمجھا جاتا کہ وہ سب کچھ اُسی کے ذریعہ
۴۸ سے پورا بھی ہو جائے بلکہ اُس کے خالص متبعین اس کے ہاتھوں اور پیروں کی طرح سمجھے
جاتے ہیں اور ان کی تمام کار روائیاں اُسی کی طرف منسوب ہوتی ہیں ۔ جیسے ایک سپہ سالار
کسی معرکہ جنگ میں عمدہ عمدہ سپاہیوں اور مدبروں کی مدد سے کسی دشمن کو گرفتار کرتا ہے یا
قتل کر دیتا ہے تو وہ تمام کارروائی اُسی کی طرف منسوب کی جاتی ہے اور بلا تکلف کہا جاتا
ہے کہ اُس نے گرفتار کیا یا قتل کیا ۔ پس جبکہ یہ محاورہ شائع متعارف ہے تو اس بات میں
کونسا تکلف ہے کہ اگر فرض کے طور پر بھی تسلیم کر لیں کہ بعض پیشگوئیوں کا اپنی ظاہری
صورت پر بھی پورا ہونا ضروری ہے تو ساتھ اس کے یہ بھی تسلیم کر لینا چاہیے کہ وہ پیشگوئیاں
ضرور پوری ہوں گی اور ایسے لوگوں کے ہاتھ سے اُن کی تکمیل کرائی جائے گی کہ جو پورے
طور پر پیروی کی راہوں میں فانی ہونے کی وجہ سے اور نیز آسمانی روح کے لینے کے باعث
سے اس عاجز کے وجود کے ہی حکم میں ہوں گے اور ایک پیشگوئی بھی جو براہین میں درج
ہو چکی ہے اسی کی طرف اشارہ کر رہی ہے اور وہ الہام یہ ہے یا عیسی انی متوفیک
ورافعك الى وجاعل الذين اتبعوك فوق الذين كفروا الى يوم القيامة ۔ اس
مسیح کو بھی یا درکھو جو اس عاجز کی ذریت میں سے ہے جس کا نام ابن مریم بھی رکھا گیا ہے
کیونکہ اس عاجز کو براہین میں مریم کے نام سے بھی پکارا ہے۔
۴۱۹ (۸) سوال ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں عیسائیوں کا یہی عقیدہ تھا کہ
در حقیقت مسیح ابن مریم ہی دوبارہ دنیا میں آئیں گے پس اگر یہ عقیدہ صحیح نہیں تھا تو کیوں
خدائے تعالیٰ نے قرآن کریم میں اس کی تکذیب نہ کی بلکہ حدیثوں میں ابن مریم کے آنے
کا وعدہ دیا گیا۔
اما الجوب۔ پس واضح ہو کہ خدائے تعالیٰ نے تو قرآن کریم میں اس عقیدہ کی تکذیب
کر دی جبکہ بیان کر دیا کہ در حقیقت مسیح ابن مریم فوت ہو گیا ہے اور پھر مسیح کے دوبارہ زندہ
ہونے کا کہیں ذکر نہیں کیا اور حدیثوں میں بھی اس مدعا کے بارہ میں کہیں قرآن شریف کی
مخالفت نہیں کی گئی۔ ایک حدیث بھی ایسی نہیں ملے گی جو مسیح ابن مریم کا زندہ بجسده العنصری
آسمان کی طرف اُٹھائے جانا بیان کرتی ہو۔ غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس عقیدہ
کی تکذیب کرنے میں کچھ فرق نہیں رکھا۔ آنے والے مسیح کو اُمتی ٹھہرایا۔ حلیہ اول و آخر میں
اختلاف ڈال دیا اور مسیح کا فوت ہو جانا بیان کر دیا۔ سواس قدر بیان کافی تھا۔ اور چونکہ
پیشگوئیوں میں خلق اللہ کے ابتلا کے لئے یہ بھی منظور ہوتا ہے کہ کچھ کیفیت اُن کی پوشیدہ رکھی
جائے اس لئے کسی قدر پوشیدہ بھی رکھا گیا تا وقت پر صادقوں اور کا ذبوں کا امتحان ہو جائے۔
اور یہ بیان بھی صحیح نہیں ہے کہ عیسائیوں کا متفق علیہ یہی عقیدہ ہے کہ حضرت مسیح دنیا میں
پھر آئیں گے کیونکہ بعض فرقے اُن کے حضرت مسیح کے فوت ہو جانے کے قائل ہیں۔
اور حواریوں کی دونوں انجیلوں نے یعنی متی اور یوحنا نے اس بیان کی ہرگز تصدیق نہیں کی کہ
مسیح در حقیقت آسمان پر اٹھایا گیا۔ ہاں مرقس اور لوقا کی انجیل میں لکھا ہے مگر وہ حواری نہیں ہیں (۳۴۰
اور نہ کسی حواری کی روایت سے انہوں نے لکھا۔
ا
(۹) سوال۔ لیلۃ القدر کے اور معنی کر کے نیچریت اور باطنیت کا دروازہ کھول دیا ہے۔
امّا الجواب - معترض صاحب نے اس اعتراض سے لوگوں کو دھوکا دیا ہے اس جگہ
اصل حقیقت یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ نے اس عاجز پر ظاہر کیا ہے کہ پہلے معنے لیلۃ القدر
کے جو علماء کرتے ہیں وہ بھی مسلم اور بجا ہیں اور ساتھ اُن کے یہ بھی معنے ہیں ۔ اور
ان دونوں میں کچھ منافات نہیں ۔ قرآن شریف ظہر بھی رکھتا اور بطن بھی اور صد ہا
معارف اس کے اندر پوشیدہ ہیں ۔ پس اگر اس عاجز نے تفہیم الہی سے لیلۃ القدر
کے یہ معنے کئے تو کہاں سے سمجھا گیا کہ پہلے معنوں سے انکار کیا ہے۔ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کا زمانہ خیر القرون نہیں کہلاتا ؟ کیا اس زمانہ کی عبادات ثواب میں بڑھ کر نہیں تھیں؟ کیا
اُس زمانہ میں نصرت دین کے لئے فرشتے نازل نہیں ہوتے تھے؟ کیا روح الامین نازل نہیں
ہوتا تھا ؟ پس ظاہر ہے کہ لیلۃ القدر کے تمام آثار و انوار و برکات اُس زمانہ میں موجود تھے ایک
۴۲۱ ظلمت بھی موجود تھی جس کے دُور کرنے کے لئے یہ انوار و ملائک اور روح الامین اور طرح طرح
کی روشنی نازل ہو رہی تھی۔ پھر اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس مقدس زمانہ کا نام بھی
الہام الہی سے لیلۃ القدر ظاہر کیا گیا تو اس سے کونسی قباحت لازم آگئی؟ جو شخص قرآن شریف
کے ایک معنی کو مسلم رکھ کر ایک دوسرا لطیف نکتہ اس کا بیان کرتا ہے تو کیا اس کا نام ملحد رکھنا
چاہیے؟ اس خیال کے آدمی بلا شبہ قرآن شریف کے دشمن اور اس کے اعجاز کے منکر ہیں۔
(۱۰) سوال ۔ ملائک اور جبرئیل علیہ السلام کے وجود سے انکار کیا ہے اور ان کو توضیح مرام
میں صرف کواکب کی قوتیں ٹھہرایا ہے۔
اما الجواب ۔ یہ آپ کا دھوکا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ عاجز ملائک اور حضرت جبرائیل
کے وجود کو اُسی طرح مانتا ہے جس طرح قرآن اور حدیث میں وارد ہے اور جیسا کہ قرآن کریم
اور احادیث صحیحہ کی رو سے ملائک کے اجرام سماوی سے خادمانہ تعلقات پائے جاتے ہیں یا جو
جو کام خاص طور پر انہیں سپر دہورہا ہے اسی کی تشریح رساله توضیح مرام میں ہے۔
چو بشنوی سخن اهل دل مگو که خطا است سخن شناس نه دلبرا خطا اینجا است
(۱۱) سوال ۔ رسالہ فتح اسلام میں نبوت کا دعویٰ کیا ہے۔
۴۲۲ اما الجواب ۔ نبوت کا دعویٰ نہیں بلکہ محدثیت کا دعوی ہے جو خدائے تعالیٰ کے حکم
سے کیا گیا ہے۔ اور اس میں کیا شک ہے کہ محدثیت بھی ایک شعبہ تو یہ نبوت کا اپنے اندر
رکھتی ہے۔ جس حالت میں رویائے صالحہ نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے
تو محدثیت جو قرآن شریف میں نبوت کے ساتھ اور رسالت کے ہم پہلو بیان کی گئی ہے
جس کے لئے صحیح بخاری میں حدیث بھی موجود ہے اس کو اگر ایک مجازی نبوت قرار دیا جائے
یا ایک شعبہ تو یہ نبوت کا ٹھہرایا جائے تو کیا اس سے نبوت کا دعوی لازم آگیا ؟ قرآن شریف
کی وہ قراءت یاد کرو کہ جو ابن عباس نے لی ہے اور وہ یہ ہے و ما ارسلنا من قبلک |
من رسول ولا نبى ولا محدّث الا اذا تمنى القى الشيطن في امنيته فينسخ الله
ما يلقى الشيطن ثم يحكم الله ايته - وحی الہی پر صرف نبوت کا ملہ کی حد تک کہاں مہر لگ
گئی ہے اور اگر ایسا ہی ہے تو پھر اس آیت کے کیا معنے ہیں ؟ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً
فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَا لے - اے غافلو ! اس اُمت مرحومہ میں وحی کی نالیاں قیامت
تک جاری ہیں مگر حسب مراتب ۔
(۱۲) سوال۔ سورۃ زخرف میں یہ آیت موجود ہے وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ فَلَا
تَمْتَرُنَّ بِهَا ہے (الجزو نمبر (۲۵) یعنی وہ قیامت کے وجود پر نشان ہے سو تم باوجود موجود
ہونے نشان کے قیامت کے بارے میں شک مت کرو۔ نشان سے مراد حضرت عیسی ہیں جو
قیامت کے قریب نازل ہوں گے اور اس آیت سے اُن کا نازل ہونا ثابت ہوتا ہے۔
اما الجواب ۔ ظاہر ہے کہ خدائے تعالیٰ اس آیت کو پیش کر کے قیامت کے منکرین کو ملزم
کرنا چاہتا ہے کہ تم اس نشان کو دیکھ کر پھر مردوں کے جی اُٹھنے سے کیوں شک میں پڑے
ہو ۔ سو اس آیت پر غور کر کے ہر یک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ اس کو حضرت عیسی کے نزول سے
کچھ بھی تعلق نہیں آیت تو یہ بتلا رہی ہے کہ وہ نشان مُردوں کے جی اٹھنے کا اب موجود ہے
اور منکرین کو ملزم کر رہی ہے کہ اب بھی تم کیوں شک کرتے ہو ۔ اب ہر یک عقلمند سمجھ سکتا
ہے کہ اگر خدائے تعالیٰ کا اس آیت میں یہ مطلب ہے کہ جب حضرت مسیح آسمان سے نازل
ہوں گے تب اُن کا آسمان سے نازل ہونا مردوں کے جی اُٹھنے کے لئے بطور دلیل یا علامت
کے ہو گا تو پھر اس دلیل کے ظہور سے پہلے خدائے تعالیٰ لوگوں کو کیوں کر ملزم کر سکتا ہے
الرعد : ۱۸ - الزخرف : ۶۲
کیا اس طرح اتمام حجت ہو سکتا ہے؟ کہ دلیل تو ابھی ظاہر نہیں ہوئی اور کوئی نام و نشان اس کا
پیدا نہیں ہوا اور پہلے سے ہی منکرین کو کہا جاتا ہے کہ اب بھی تم کیوں یقین نہیں کرتے کیا اُن
۴۲۴ کی طرف سے یہ عذر صحیح طور پر نہیں ہو سکتا کہ یا الہی ابھی دلیل یا نشان قیامت کا کہاں
ظہور میں آیا جس کی وجہ سے فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا کی دھمکی ہمیں دی جاتی ہے۔ کیا یہ اتمام حجت
کا طریق ہے؟ کہ دلیل تو ابھی پردہ غیب میں ہو اور یہ سمجھا جائے کہ الزام پورا ہو گیا ہے۔
ایسے معنے قرآن شریف کی طرف منسوب کرنا گویا اس کی بلاغت اور پر حکمت بیان پر دھبہ لگانا
ہے۔ سچ ہے کہ بعض نے یہی معنے لئے ہیں مگر انہوں نے سخت غلطی کھائی بلکہ حق بات یہ ہے
کہ ان کا ضمیر قرآن شریف کی طرف پھرتا ہے اور آیت کے یہ معنے ہیں کہ قرآن شریف
مردوں کے جی اُٹھنے کے لئے نشان ہے کیونکہ اس سے مردہ دل زندہ ہو رہے ہیں۔ قبروں
میں گلے سڑے ہوئے باہر نکلتے آتے ہیں اور خشک ہڈیوں میں جان پڑتی جاتی ہے چنانچہ
قرآن شریف خود اپنے تئیں قیامت کا نمونہ ظاہر کرتا ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے
وَانْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً طَهُورً ا لِنُحْيِ بِهِ بَلْدَةً مَّيْتًا ل ( سورة فرقان الجزو نمبر ۱۹)
یعنی ہم نے آسمان سے پاک پانی اُتار یعنی قرآن تا ہم اس کے ساتھ مردہ زمین کو زندہ کریں
پھر فرماتا ہے وَأَحْيَيْنَا بِهِ بَلْدَةً مَّيْتًا كَذَلِكَ الْخُرُو حج کے سورۃ ق الجزء نمبر ۲۶ ۔
ا الفرقان : ۵۰،۴۹ ق ۱۲