ازالہ اَوہام حصہ دوم
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 18
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سچے جوشوں کے ساتھ انہوں نے وفاداری دکھلائی اور میرے لئے ہر یک قسم کی تکلیفیں
اُٹھائیں اور قوم کے منہ سے ہر یک قسم کی باتیں سنیں ۔ میر صاحب نہایت عمدہ حالات کے
آدمی اور اس عاجز سے روحانی تعلق رکھنے والے ہیں اور ان کے مرتبہ اخلاص کے ثابت کرنے
۷۹﴾ کے لئے یہ کافی ہے کہ ایک مرتبہ اس عاجز کو اُن کے حق میں الہام ہوا تھا اصله ثابت
وفرعه في السماء ۔ وہ اس مسافر خانہ میں محض متوکلا نہ زندگی بسر کرتے ہیں۔ اپنے اوائل
ایام میں وہ ہیں برس تک انگریزی دفتر میں سرکاری ملازم رہے مگر باعث غربت و درویشی کے
ان کے چہرہ پر نظر ڈالنے سے ہرگز خیال نہیں آتا کہ وہ انگریزی خواں بھی ہیں لیکن دراصل وہ
بڑے لائق اور مستقیم الاحوال اور دقیق الفہم ہیں مگر با ایں ہمہ سادہ بہت ہیں اسی وجہ سے
بعض موسوسین کے وساوس اُن کے دل کو غم میں ڈال دیتے ہیں لیکن ان کی قوت ایمانی جلد
ان کو دفع کر دیتی ہے۔
(۱۰) حبّى فى الله منشی احمد جان صاحب مرحوم ۔ اس وقت ایک نہایت غم سے بھرے
ہوئے دل کے ساتھ یہ پُر درد قصہ مجھے لکھنا پڑا کہ اب یہ ہمارا پیارا دوست اس عالم میں موجود
نہیں ہے اور خدا وند کریم و رحیم نے بہشت بریں کی طرف بلا لیا ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ
رَاجِعُون و انا بفراقه لمحزونون ۔حاجی صاحب مغفور و مرحوم ایک جماعت کثیر کے
پیشوا تھے اور اُن کے مُریدوں میں آثار رشد و سعادت و اتباع سنت نمایاں ہیں ۔ اگرچہ حضرت
۷۹۲ موصوف اس عاجز کے شروع سلسلہ بیعت سے پہلے ہی وفات پاچکے لیکن یہ امر ان کے خوارق
میں سے دیکھتا ہوں کہ انہوں نے بیت اللہ کے قصد سے چند روز پہلے اس عاجز کو ایک خط ایسے
انکسار سے لکھا جس میں انہوں نے در حقیقت اپنے تئیں اپنے دل میں سلسلہ بیعت میں داخل کر
لیا۔ چنانچہ انہوں نے اس میں سیرت صالحین پر اپنا تو بہ کا اظہار کیا اور اپنی مغفرت کے لئے دعا
چاہی اور لکھا کہ میں آپ کی للبی ربط کے زیر سایہ اپنے تئیں سمجھتا ہوں اور پھر لکھا کہ میری زندگی کا
نہایت عمدہ حصہ یہی ہے کہ میں آپ کی جماعت میں داخل ہو گیا ہوں ۔ اور پھر کسر نفسی کے
طور پر اپنے گذشتہ ایام کا شکوہ لکھا اور بہت سے رقت آمیز ایسے کلمات لکھے جن سے رونا آتا
تھا۔ اس دوست کا وہ آخری خط جو ایک دردناک بیان سے بھرا ہے اب تک موجود ہے مگر
افسوس کہ حج بیت اللہ سے واپس آتے وقت پھر اس مخدوم پر بیماری کا ایسا غلبہ طاری ہوا کہ
اس دور افتادہ کو ملاقات کا اتفاق نہ ہوا بلکہ چند روز کے بعد ہی وفات کی خبر سنی گئی اور
خبر سنتے ہی ایک جماعت کے ساتھ قادیان میں نماز جنازہ پڑھی گئی۔ حاجی صاحب مرحوم
اظہار حق میں بہادر آدمی تھے۔ بعض نا فہم لوگوں نے حاجی صاحب موصوف کو اس عاجز کے ﴿۷۹۳
ساتھ تعلق ارادت رکھنے سے منع کیا کہ اس میں آپ کی کسر شان ہے لیکن انہوں نے فرمایا کہ
مجھے کسی شان کی ن کی پروا نہیں اور نہ مریدوں کی حاجت۔ آپ کا ب کا صاحبزادہ کلاں حاجی افتخار احمد
صاحب آپ کے قدم پر اس عاجز سے کمال درجہ کا اخلاص رکھتے ہیں اور آثار رشد و صلاح و
تقویٰ اُن کے چہرہ پر ظاہر ہیں ۔ وہ با وجود متولا نہ گزارہ کے اول درجہ کی خدمت کرتے
ہیں اور دل و جان کے ساتھ اس راہ میں حاضر ہیں خدائے تعالیٰ ان کو ظاہری اور باطنی
برکتوں سے متمتع کرے۔
(11) حبّى في الله قاضی خواجہ علی صاحب ۔ قاضی صاحب موصوف اس عاجز کے
ایک منتخب دوستوں میں سے ہیں ۔ محبت و خلوص و وفا وصدق وصفا کے آثار ان کے چہرہ
پر نمایاں ہیں۔ خدمت گذاری میں ہر وقت کھڑے ہیں ۔ وہ اُن اولین سابقین میں
سے ہیں جن میں سے اخویم میر عباس علی صاحب ہیں ۔ وہ ہمیشہ خدمت میں لگے رہتے
ہیں اور ایام سکونت لو دھیانہ میں جو چھ چھ ماہ تک بھی اتفاق ہوتا ہے ایک بڑا حصہ ۷۹۴)
مہمانداری کا خوشی کے ساتھ وہ اپنے ذمے لے لیتے ہیں اور جہاں تک اُن کے قبضہ
قدرت میں ہے وہ ہمدردی اور خدمت اور ہر یک قسم کی غمخواری میں کسی بات سے فرق
نہیں کرتے۔ اور اگر چہ وہ پہلے ہی سے مخلص با صفا ہیں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ اب وہ زیادہ تر
قریب کھینچے گئے ہیں اور میں خیال کرتا ہوں کہ حقانیت کی روشنی ایک بے غرضانہ خلوص اور الہی
محبت میں دمبدم اُن کو ترقی دے رہی ہے اور مجھے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ان ترقیات کی وجہ سے
اپنے حسن ظن کے حالات میں زیادہ سے زیادہ پاکیزگی حاصل کرتے جاتے ہیں اور روحانی
کمزوری پر غالب ہوتے جاتے ہیں۔ میرا دل ان کی نسبت یہ بھی شہادت دیتا ہے کہ وہ دنیوی
طور سے ایک صحیح اور باریک فراست رکھتے ہیں اور خدائے تعالیٰ کے فضل نے اس عاجز کی
روحانی شناسائی کا بھی ایک قابل قدر حصہ انہیں بخشا ہے اور آداب ارادت میں وہ صفائی
حاصل کرتے جاتے ہیں اور قلت اعتراض اور حسن ظن کی طرف ان کا قدم بڑھتا جاتا ہے اور
۷۹۵) میری دانست میں وہ ان مراحل کو طے کر چکے ہیں جن میں کسی خطرناک لغزش کا اندیشہ ہے۔
(۱۲) حبّي في الله مرز امحمد یوسف بیگ صاحب سامانوی - مرزا صاحب مرزا عظیم بیگ
صاحب مرحوم کے حقیقی بقی بھائی بھائی ہیں ہیں جن جن کا کا حال حال رسالہ فتح اسلام میں لکھا گیا ہے ہے اور اور وہ وہ تمام تمام الفاظ اور
اخلاص کے جو میں نے اخویم مرزا عظیم بیگ صاحب مغفور و مرحوم کے بارے میں فتح اسلام
میں لکھے ہیں اُن سب کا مصداق میرزا محمد یوسف بیگ صاحب بھی ہیں ۔ ان دونوں بزرگوار
بھائیوں کی نسبت میں ہمیشہ حیران رہا کہ اخلاق اور محبت کے میدانوں میں زیادہ کس کو قرار
دوں ۔ میرزا صاحب موصوف ایک اعلیٰ درجہ کی محبت اور اعلیٰ درجہ کا اخلاص اور اعلیٰ درجہ کا
حسن ظن اس عاجز سے رکھتے ہیں اور میرے پاس وہ الفاظ نہیں جن کے ذریعہ سے میں اُن کے
خلوص کے مراتب بیان کر سکوں ۔ یہ کافی ہے کہ اشارہ کے طور پر میں اسی قدر کہوں کہ هو رجل
يحبنا ونحبه ونسئل الله خيره في الدنيا والآخرة - مرزا صاحب نے اپنی زبان اپنا مال
اپنی عزت اس لیہی محبت میں وقف کر رکھی ہے اور اُن کا مریدانہ و محبانہ اعتقاد اس حد تک
بڑھا ہوا ہے کہ اب ترقی کے لئے کوئی مرتبہ باقی نہیں معلوم ہوتا ۔ و ذالک فضل الله
يؤتيه من يشاء ۔
(۱۳) حبّی فی اللہ میاں عبداللہ سنوری ۔ یہ جوان صالح اپنی فطرتی مناسبت کی وجہ
سے میری طرف کھینچا گیا ہے۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ اُن وفادار دوستوں میں سے ہے جن
پر کوئی ابتلا جنبش نہیں لا سکتا۔ وہ متفرق وقتوں میں دو دو تین تین ماہ تک بلکہ زیادہ بھی میری صحبت
میں رہا اور میں ہمیشہ بنظر امعان اس کی اندرونی حالت پر نظر ڈالتا رہا ہوں سو میری فراست نے
اس کی تہ تک پہنچنے سے جو کچھ معلوم کیا وہ یہ ہے کہ یہ نوجوان در حقیقت اللہ اور رسول کی محبت میں
ایک خاص جوش رکھتا ہے۔ اور میرے ساتھ اس کے اس قدر تعلق محبت کے بجز اس بات کے
اور کوئی بھی وجہ نہیں جو اس کے دل میں یقین ہو گیا ہے کہ یہ شخص محبانِ خدا و رسول میں سے
ہے۔ اور اس جوان نے بعض خوارق اور آسمانی نشان جو اس عاجز کو خدا تعالیٰ کی طرف سے
ملے بچشم خود دیکھے ہیں جن کی وجہ سے اس کے ایمان کو بہت فائدہ پہنچا۔ الغرض میاں عبداللہ
نہایت عمدہ آدمی اور میرے منتخب محبوں میں سے ہے اور باوجود تھوڑے سے گزارہ ملازمت ۷۹۷﴾
پٹوار کے ہمیشہ حسب مقدرت اپنی خدمت مالی میں بھی حاضر - حاضر ہے اور اب بھی بارہ بھی بارہ روپیہ سالانہ
چندہ کے طور پر مقرر کر دیا ہے۔ بہت بڑا موجب میاں عبداللہ کے زیادت خلوص و محبت و
اعتقاد کا یہ ہے کہ وہ اپنا خرچ بھی کر کے ایک عرصہ تک میری صحبت میں آکر رہتا رہا اور کچھ
آیات ربانی دیکھتا رہا۔ سو اس تقریب سے روحانی امور میں ترقی پا گیا ۔ کیا اچھا ہو کہ میرے
دوسرے مخلص بھی اس عادت کی پیروی کریں۔
(۱۴) حبّى فى الله مولوی حکیم غلام احمد صاحب انجینیئر ریاست جموں ۔ مولوی صاحب
موصوف نہایت ساده وضع ، یک رنگ ، صاف باطن دوست ہیں اور عطر محبت اور اخلاص سے
۷۹۶ اُن کا دل معطر ہے۔ دینی امدادات میں پورے پورے صدق سے حاضر ہیں۔ مولوی صاحب
اکثر علوم و فنون میں کامل لیاقت رکھتے ہیں اور ان کے چہرے پر استقامت و شجاعت کے انوار پائے جاتے ہیں
اس سلسلہ کے چندہ میں دو روپیہ ماہواری انہوں نے اب ادو روپیہ ماہواری انہوں نے اپنی مرضی سے مقرر کیا ہے۔ جزاهم الله خير الجزاء۔
۷۹۸ (۱۵) حبي في الله سید فضل شاہ صاحب لاہوری اصل سکنہ ریاست جموں نہایت صاف باطن اور محبت
اور اخلاص سے بھرے ہوئے اور کامل اعتقاد کے نور سے منور ہیں۔ اور مال و جان سے حاضر ہیں اور ادب اور
حسن ظن جو اس راہ میں ضروریات سے ہے ایک عجیب انکسار کے ساتھ ان میں پایا جاتا ہے۔ وہ تہ دل سے
سچی اور پاک اور کامل ارادت اس عاجز سے رکھتے ہیں اور لہی تعلق اور جب میں اعلیٰ درجہ انہیں حاصل ہے اور
یک رنگی اور وفاداری کی صفت ان میں صاف طور پر نمایاں ہیں اور ان کے برادر حقیقی نصر شاہ بھی اس عاجز
سے تعلق بیعت رکھتے ہیں اور ان کے ماموں منشی کرم الہی صاحب بھی اس عاجز کے یک رنگ دوست ہیں ۔
(۱۶) حبي في الله منشی محمد اروڑا نقشہ نویس مجسٹر یٹی ۔ منشی صاحب محبت اور خلوص اور ارادت
میں زندہ دل آدمی ہیں ۔ سچائی کے عاشق اور سچائی کو بہت جلد سمجھ جاتے ہیں خدمات کو نہایت نشاط سے
بجالاتے ہیں بلکہ وہ تو دن رات اسی فکر میں لگے رہتے ہیں کہ کوئی خدمت مجھ سے صادر ہو جائے ۔
۷۹۹ عجیب منشرح الصدر اور جان شار آدمی ہے۔ میں خیال کرتا ہوں کہ ان کو اس عاجز سے ایک نسبت عشق
ہے۔ شاید ان کو اس سے بڑھ کر اور کسی بات میں خوشی نہیں ہوتی ہوگی کہ اپنی طاقتوں اور اپنے مال اور
اپنے وجود کی ہر یک توفیق سے کوئی خدمت بجالا ویں وہ دل و جان سے وفادار اور مستقیم الاحوال اور
بہادر آدمی ہیں۔ خدائے تعالیٰ ان کو جزائے خیر بخشے ۔ آمین ۔
(۱۷) حبّی فی اللہ میاں محمد خاں صاحب ریاست کپورتھلہ میں نوکر ہیں ۔ نہایت درجہ کے غریب
طبع صاف باطن دقیق فہم حق پسند ہیں اور جس قدرا نہیں میری نسبت عقیدت و ارادت و محبت و نیک ظن
ہے میں اس کا اندازہ نہیں کر سکتا۔ مجھے ان کی نسبت یہ تر ڈر نہیں کہ اُن کے اس درجہ ارادت میں کبھی کچھ
خلل پیدا ہو بلکہ یہ اندیشہ ہے کہ حد سے زیادہ نہ بڑھ جائے وہ سچے وفادار اور جاں نثار اور مستقیم الاحوال
ہیں ۔ خدا ان کے ساتھ ہو اُن کا نوجوان بھائی سردار علی خاں بھی میرے سلسلہ بیعت میں داخل ہے۔
۸۰۰ یہ لڑکا بھی اپنے بھائی کی طرح بہت سعید و رشید ہے ۔ خدائے تعالیٰ اُن کا محافظ ہو۔
(۱۸) حبّى فى الله منشی ظفر احمد صاحب ۔ یہ جو ان صالح کم گو اور خلوص سے
بھرا دقیق فہم آدمی ہے ۔ استقامت کے آثار وانوار اُس میں ظاہر ہیں ۔ وفاداری
کی علامات و امارات اس میں پیدا ہیں ۔ ثابت شدہ صداقتوں کو خوب سمجھتا ہے ۔ اور
اُن سے لذت اُٹھاتا ہے۔ اللہ اور رسول سے سچی محبت رکھتا ہے اور ادب جس پر تمام مدار
حصول فیض کا ہے اور حسن ظن جو اس راہ کا مرکب ہے دونوں سیرتیں ان میں پائی جاتی ہیں۔
جزاهم الله خير الجزاء
(۱۹) حبي في الله سید عبدالہادی صاحب سب اور سیر ۔ یہ سید صاحب انکسار اور ایمان
اور حسن ظن اور ایثار اور سخاوت کی صفت میں حصہ وافر رکھتے ہیں۔ وفادار اور متانت شعار
ہیں۔ ابتلا کے وقت استقامت کو ہاتھ سے نہیں چھوڑتے ۔ وعدہ اور عہد میں پختہ ہیں۔ حیا کی
قابل تعریف صفت اُن پر غالب ہے۔ اس عاجز کے سلسلہ بیعت میں داخل ہونے سے پہلے
بھی وہی ادب ملحوظ رکھتے تھے جو اب ہے۔ اللہ جل شانہ کا اُن پر یہ خاص احسان ہے کہ وہ
نیک کاموں کے کرنے کے لئے منجانب اللہ توفیق پاتے ہیں۔ ان کی طبیعت فقر کے مناسب ۸۰۱﴾
حال ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ کے لئے دو روپے ماہواری چندہ مقرر کیا ہے مگر اس چندہ پر
کچھ موقوف نہیں وہ بڑی سرگرمی سے خدمت کرتے رہتے ہیں اور اُن کی مالی خدمات کی اس
جگہ تصریح مناسب نہیں کیونکہ میں خیال کرتا ہوں کہ ان کی مالی خدمات کے اظہار سے ان کو
رنج ہوگا ۔ وجہ یہ کہ وہ اس سے بہت پر ہیز کرتے ہیں کہ اُن کے اعمال میں کوئی شعبہ ریا کا دخل
کرے اور ان کو یہ وہم ہے کہ اجر کسی عمل کا اس کے اظہار سے ضائع ہو جاتا ہے۔
(۲۰) حبّي في الله مولوی محمد یوسف سنوری میاں عبداللہ صاحب سنوری کے ماموں
ہیں۔ بہت راست طبع نیک ظن پاک خیال آدمی ہیں ۔ اس عاجز سے استقلال اور وفا کے
ساتھ خلوص اور محبت رکھتے ہیں۔
(۲۱) منشی حشمت اللہ صاحب مدرس مدرسہ سنور اور منشی ہاشم علی صاحب پٹواری تحصیل
کے یک رنگ مخلصین میں سین میں سے ہیں ۔ خدا تعالیٰ ان کا مددگار ہو۔
برنالہ اس عاجز کے
۸۰۲ (۲۳) حبّى فى الله صاحبزادہ سراج الحق صاحب ابواللمعان محمد سراج الحق جمالی نعمانی
ابن شاہ حبیب الرحمن ساکن سرساوه ضلع سہارنپور از اولا د قطب الاقطاب شیخ جمال الدین
احمد ہانسوی اکا بر مخلصین اس عاجز سے ہیں۔ صاف باطن یک رنگ اور الہی کاموں میں جوش
رکھنے والے اور اعلائے کلمہ حق کے لئے بدل و جان ساعی و سرگرم ہیں ۔ اس سلسلہ میں داخل
ہونے کے لئے خدائے تعالیٰ نے جو ان کے لئے تقریب پیدا کی وہ ایک دلچسپ حال ہے جو
ان کے ایک خط سے ظاہر ہوتا ہے۔ چنانچہ وہ لکھتے ہیں کہ میں اس زمانہ کو ایک آخری زمانہ سمجھ
کر اور علماء اور فقراء سے ظہور حضرت مسیح ابن مریم موعود اور حضرت مہدی کی بشارتیں سن کر
ہمیشہ دعا کیا کرتا تھا کہ خدا وند کریم مجھ کو ان میں سے کسی کی زیارت کرادے خواہ حالت جوانی
میں ہی یا ضعیفی میں ۔ سو جب میری دعا ئیں انتہاء کو پہنچیں تو اُن کا یہ اثر ہوا کہ مجھے عالم رویا
میں وقتا فوقتا مقصد مذکورہ بالا کے لئے کچھ کچھ بشارتیں معلوم ہونے لگیں ۔ چنانچہ ایک دفعہ
۸۰۳ میں سفر کی حالت میں شہر جیند میں تھا تو عالم رویا میں کیا دیکھتا ہوں کہ میں ایک مسجد میں وضو کر
رہا ہوں اور اس مسجد کے متصل ایک کوچہ ہے وہاں سے ہر قسم کے آدمی ہندو مسلمان نصاری
آتے جاتے ہیں۔ میں نے پوچھا کہ تم لوگ کہاں سے آتے ہو تو انہوں نے کہا کہ ہم حضرت
رسول مقبول کی خدمت میں گئے تھے۔ تب میں نے بھی جلد وضو کر کے اس کو چہ کی راہ لی ۔
ایک مکان میں دیکھا کہ کثرت سے آدمی موجود ہیں اور حضرت رسول مقبول خاتم الانبیاء محمد
مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم تشریف رکھتے ہیں۔ سفید پوشاک پہنے ہوئے اور ایک شخص دوزانوان
کے سامنے با ادب بیٹھا ہے۔ میں نے پوچھنا چاہا کہ مرشد کے قدم چومنے میں علماء اور فقراء کو
اختلاف ہے۔ اصل کیا بات ہے۔ تب ایک شخص جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے
بیٹھا تھا خود بخود بول اُٹھا کہ نہیں نہیں ۔ اس وقت میں بے تکلف اُٹھا اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے نزدیک جا بیٹھا۔ تب حضرت نبی کریم نے مجھ کو دیکھا اور اپنا داہنا پائے مبارک
میری طرف لمبا کر دیا۔ میں نے حضرت کے قدم مبارک کو بوسہ دیا اور آنکھوں سے لگایا اُس
وقت حضرت نے ایک جوراب سوتی اپنے پاک مبارک سے اُتار کر مجھ کو عنایت فرمائی ۔ اس
رویا صادقہ سے میں بہت متلد ذرہا۔ پھر دو برس کے بعد ایسا اتفاق ہوا کہ میں لودھیا نہ میں ۸۰۴
آیا اور میں نے آپ کا یعنی اس عاجز کا شہرہ سنا اور رات کو آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور
وہی جلسہ دیکھا اور وہی کثرت مخلوق دیکھی جو میں نے حضرت نبی کریم کی خواب میں دیکھی
تھی۔ اور جب میں نے آپ کی صورت دیکھی تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہی صورت ہے کہ جس
صورت پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے خواب میں دیکھا تھا۔ تب مجھے یقین ہو گیا کہ میں نے
آپ ہی کو خواب میں دیکھا تھا اور خدائے تعالیٰ نے آپ کو نبی کریم کے پیرایہ میں میرے پر
ظاہر کیا تا وہ عینیت جو ببرکت متابعت پیدا ہو جاتی ہے میرے پر منکشف ہو جائے ۔ پھر
جب میں پانچ چھ ماہ کے بعد آپ کو قادیان میں ملا تو میری حالت اعتقاد بہت ترقی کر گئی اور
مجھ کو کامل و مکمل یقین کہ عین الیقین کا مرتبہ حاصل ہو گیا کہ بلا شبہ آپ مجدد الوقت اور
غوث الوقت ہیں اور میرے پر پورے عرفان کے ساتھ کھل گیا کہ میرے خواب کے مصداق
آپ ہی ہیں۔ پھر اس کے بعد اور بھی حالات نوم اور غیر نوم میں میرے پر کھلتے رہے۔ ایک
دفعہ استخارہ کے وقت آپ کی نسبت یہ آیت نکلی مَعَهُ رِبِيُّونَ كَثِيرٌ لو تب میں بیعت
سے بصدق دل مشرف ہوا اور وہ حالات جو میرے پر کھلے اور میرے دیکھنے میں آئے وہ ۸۰۵﴾
ان شاء اللہ ایک رسالہ میں لکھوں گا۔
(۲۳) حبي في الله میرناصر نواب صاحب ۔ میر صاحب موصوف علاوہ رشتہ
روحانی کے رشتہ جسمانی بھی اس عاجز سے رکھتے ہیں کہ اس عاجز کے خسر ہیں ۔ نہایت
یک رنگ اور صاف باطن اور خدا تعالیٰ کا خوف دل میں رکھتے ہیں اور اللہ اور رسول کی
اتباع کو سب چیز سے مقدم سمجھتے ہیں اور کسی سچائی کے کھلنے سے پھر اس کو شجاعت قلبی
کے ساتھ بلا توقف قبول کر لیتے ہیں ۔ حب اللہ اور بغض اللہ کا مومنا نہ شیوہ اُن پر
اول ایڈیشن میں پاک ہے لیکن درست پائے “ لگتا ہے ۔ (مصحح) ا ال عمران : ۱۴۷
غالب ہے۔ کسی کے راستباز ثابت ہونے سے وہ جان تک بھی فرق نہیں کر سکتے اور کسی کو
ناراستی پر دیکھ کر اُس سے مداہنت کے طور پر کچھ تعلق رکھنا نہیں چاہتے ۔ اوائل میں وہ اس
عاجز کی نسبت نہایت نیک گمان تھے مگر درمیان میں ابتلا کے طور پر ان کے حسن ظن میں فرق
آگیا۔ چونکہ سعید تھے اس لئے عنایت الہی نے پھر دستگیری کی اور اپنے خیالات سے تو بہ کر
۸۰۶﴾ کے سلسلہ بیعت میں داخل ہوئے ۔ اُن کا ایک دفعہ نیک ظنی کی طرف پلٹا کھانا اور جوش سے
بھرے ہوئے اخلاص کے ساتھ حق کو قبول کر لینا غیبی جذبہ سے معلوم ہوتا ہے۔ وہ اپنے
اشتہار ۱۲ راپریل ۱۸۹۱ء میں اس عاجز کی نسبت لکھتے ہیں کہ میں اُن کے حق میں بدگمان تھا
لہذا وقتاً فوقتاً نفس و شیطان نے خدا جانے کیا کیا مجھ سے اُن کے حق میں کہوا یا جس پر آج
مجھ کو افسوس ہے اگر چہ اس عرصہ میں کئی بار میرے دل نے مجھے شرمندہ کیا لیکن اس کے اظہار
کا یہ وقت مقد رتھا۔ میں نے جو کچھ مرزا صاحب کو فقط اپنی غلط فہمیوں کے سبب سے کہا
نہایت برا کیا۔ اب میں تو بہ کرتا ہوں اور اس تو بہ کا اعلان اس لئے دیتا ہوں کہ میری پیروی
کے سبب سے کوئی وبال میں نہ پڑے۔ اس سے بعد اگر کوئی شخص میری کسی تحریر یا تقریر کو چھپوا
دے اور اس سے فائدہ اٹھانا چاہے تو میں عند اللہ بری ہوں اور اگر کبھی میں نے مرزا صاحب
کی نسبت اپنے کسی دوست سے کچھ کہا ہو یا شکایت کی ہو تو اس سے اللہ تعالیٰ کی جناب میں
معافی مانگتا ہوں ۔
(۲۴) حبّی فی الله منشی رستم علی ڈپٹی انسپکٹر پولیس ریلوے ۔ یہ ایک جوان صالح
۸۰۷ اخلاص سے بھرا ہوا میرے اوّل درجہ کے دوستوں سے ہے۔ اُن کے چہرے پر ہی علامات
غربت و بے نفسی واخلاص ظاہر ہیں۔ کسی ابتلاء کے وقت میں نے اس دوست کو متزلزل نہیں
پایا اور جس روز سے ارادت کے ساتھ انہوں نے میری طرف رجوع کیا اس ارادت میں
قبض اور افسردگی نہیں بلکہ روز افزوں ہے۔ وہ دور و پیہ چندہ اس سلسلہ کے لئے دیتے
ہیں ۔ جزاهم الله خير الجزاء ۔
(۲۵) حبّی فی اللہ میاں عبدالحق خلف عبدالسمیع ۔ یہ ایک اول درجہ کا مخلص اور سچا
ہمدرد اور محض اللہ محبت رکھنے والا دوست اور غریب مزاج ہے۔ دین کو ابتدا سے غریبوں
سے مناسبت ہے کیونکہ غریب لوگ تکبر نہیں کرتے اور پوری پوری تواضع کے ساتھ حق کو
قبول کرتے ہیں ۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ دولت مندوں میں ایسے لوگ بہت کم ہیں کہ
اس سعادت کا عشر بھی حاصل کر سکیں جس کو غریب لوگ کامل طور پر حاصل کر لیتے ہیں ۔
فطوبى للغرباء ۔ میاں عبد الحق با وجود اپنے افلاس اور کمی مقدرت کے ایک عاشق صادق
کی طرح محض اللہ خدمت کرتا رہتا ہے اور اس کی یہ خدمات اس آیت کا مصداق اس کو
ٹھہرا رہی ہیں ۔ يُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ ۔
(۲۲) حتى في الله شیخ رحمت اللہ صاحب گجراتی ۔ شیخ رحمت اللہ جوان صالح ۸۰۸)
یک رنگ آدمی ہے۔ اِن میں فطرتی طور پر مادہ اطاعت اور اخلاص اور حسن ظن اس
قدر ہے جس کی برکت سے وہ بہت سی ترقیات اس راہ میں کر سکتے ہیں ۔ اُن کے مزاج
میں غربت اور ادب بھی از حد ہے اور اُن کے بشرہ سے علامات سعادت ظاہر ہیں ۔ حتی الوسع
وہ خدمات میں لگے رہتے ہیں۔ خدائے تعالیٰ کشاکش مکروہات سے انہیں بچا کر اپنی محبت
کی حلاوت سے حصہ وافر بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔
(۲۷) حبّی فی اللہ میاں عبدالحکیم خاں جو ان صالح ہے۔ الحکیم خاں جو ان صالح ہے۔ علامات رشد و سعادت
اُس کے چہرہ سے نمایاں ہیں ۔ زیرک اور فہیم آدمی ہے۔ انگریزی زبان میں عمدہ
مہارت رکھتے ہیں ۔ میں امید رکھتا ہوں کہ خدائے تعالیٰ کئی خدمات اسلام اُن کے ہاتھ
سے پوری کرے۔ وہ باوجود زمانہ طالب علمی اور تفرقہ کی حالت کے ایک روپیہ
ماہواری بطور چندہ اس سلسلہ کے لئے دیتے ہیں اور ایسا ہی اُن کا دوست رشید خلیفہ
رشید الدین صاحب جو ایک اہل آدمی اور انہیں کے ہم رنگ ہیں اسی قدر چندہ محض للہی
محبت کے جوش سے ماہ بماہ ادا کرتے ہیں ۔ جزاهم الله خير الجزاء ۔
ا الحشر : ١٠
(۲۸) حبّى فى الله با بو کرم الہی صاحب ریکارڈ کلرک راجپورہ ریاست پٹیالہ ۔
بابو صاحب متانت شعاری ، شعار مخلص آدمی ہیں وہ اپنے ایک خط میں لکھتے ہیں کہ اگر چہ آپ کے
رسالوں کے پڑھنے کے بعد بعض علماء طرح طرح کے تو ہمات میں مبتلا ہو گئے ہیں مگر الحمد لله
میرے دل میں ایک ذرہ بھی شک راہ نہیں پایا ۔ سو میں اس کا شکر یہ ادا نہیں کر سکتا کیونکہ
ایسے طوفان کے وقت میں شکوک اور شبہات سے بچنا بشر کے اختیار میں نہیں ۔ میری تنخواہ بہت
کم ہے مگر تا ہم کم سے کم ایک روپیہ ماہواری آپ کے سلسلہ کی امداد کے لئے بھیجا کروں گا کیونکہ
تھوڑی خدمت میں بھی شریک ہو جانا بکلی محروم رہنے سے بہتر ہے۔ فقط ۔ سو بابو صاحب نہایت
اخلاص اور محبت سے ایک روپیہ ماہواری بھیجتے رہتے ہیں۔جزاهم الله خير الجزاء۔
(۲۹) حبّى فى الله مولوی عبدالقادر جمالپوری ۔ مولوی عبد القادر - جوان صالح -
متقی مستقیم الاحوال ہے۔ اس ابتلا کے وقت جو علماء میں باعث نافہمی اور غلبہ سوء ظن ایک
۱۰ طوفان کی طرح اُٹھا مولوی عبد القادر صاحب کی بہت استقامت ظاہر ہوئی اور اول المومنین
میں وہ داخل رہے بلکہ دعوت حق کرتے رہے۔ ان کا گزارہ ایک تھوڑی سی تنخواہ پر ہے
تا ہم اس سلسلہ کی امداد کے لئے ۶٫۲ پائی وہ ماہواری دیتے ہیں۔
(۳۰) حبّى فى الله محمد ابن احمد مکی من حاره شعب عامر ۔ یہ صاحب عربی ہیں اور خاص
مکہ معظمہ کے رہنے والے ہیں۔ صلاحیت اور رشد اور سعادت کے آثار اُن کے چہرہ پر ظاہر ہیں
اپنے وطن خاص مکہ معظمہ سے زاده الله مجداً و شرفاً بطور سیر و سیاحت اس ملک میں
آئے اور ان دنوں میں بعض بداندیش لوگوں نے خلاف واقعہ باتیں بلکہ تہمتیں اپنی طرف سے
اس عاجز کی نسبت اُن کو سنائیں اور کہا کہ یہ شخص رسالت کا دعوی کرتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم اور قرآن کریم سے منکر ہے اور کہتا ہے کہ مسیح جس پر انجیل نازل ہوئی تھی وہ میں :
ہی
ہوں ۔ ان باتوں سے عربی صاحب کے دل میں یہ مقتضائے غیرت اسلامی ایک اشتعال پیدا ہوا
تب انہوں نے عربی زبان میں اس عاجز کی طرف ایک خط لکھا جس میں یہ فقرات بھی درج تھے۔
ان كنت عيسى ابن مريم فانزل علينا مائدة ايها الكذاب - ان كنت عيسى
ابن مريم فانزل علينا مائدة ايها الدجال یعنی اگر تو عیسی بن مریم ہے تو اے کذاب
اے دجال ہم پر مائدہ نازل کر لیکن معلوم نہیں کہ یہ کسی وقت کی دعا تھی کہ جو منظور ہو گئی اور جس
مائدہ کو دے کر خدائے تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے آخر وہ قادر خدا انہیں اس طرف کھینچ لایا۔
لو دھیانہ میں آئے اور اس عاجز کی ملاقات کی اور سلسلۂ بیعت میں داخل ہو گئے ۔ فالحمد
الله الذي نجاه من النار وانزل عليه مائدة من السماء ۔ اُن کا بیان ہے کہ جب میں
آپ کی نسبت بُرے اور فاسد ظنون میں مبتلا تھا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص مجھے
کہتا ہے کہ یا محمد انت كذاب یعنی اے محمد کذاب تو ہی ہے۔ اور اُن کا یہ بھی بیان
ہے کہ تین برس ہوئے کہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ عیسی آسمان سے نازل ہو گیا اور میں
نے اپنے دل میں کہا تھا کہ ان شاء اللہ القدیر میں اپنی زندگی میں عیسیٰ کو دیکھ لوں گا۔
(۳۱) حبّي في الله صاحبزادہ افتخار احمد ۔ یہ جوان صالح میرے مخلص اور محب صادق ۸۱۲
حاجی حرمین شریفین منشی احمد جان صاحب مرحوم و مغفور کے خلف رشید ہیں اور بمقتضائے الولد
سر لابيه تمام محاسن اپنے والد بزرگوار کے اپنے اندر جمع رکھتے ہیں اور وہ مادہ اُن میں پایا جاتا ہے
جو ترقی کرتا کرتا فانیوں کی جماعت میں انسان کو داخل کر دیتا ہے۔ خدائے تعالیٰ روحانی غذاؤں
سے ان کو حصہ وافر بخشے اور اپنے عاشقانہ ذوق وشوق سے سرمست کرے۔ آمین ثم آمین ۔
(۳۲) حبّى فى الله مولوی سید محمد عسکری خان اکسٹرا اسسٹنٹ حال پنشنز۔ سید صاحب
موصوف اللہ آباد کے ضلع کے رہنے والے ہیں ۔ اس عاجز سے دلی محبت رکھتے ہیں بلکہ
اُن کا دل عطر کے شیشہ کی طرح محبت سے بھرا ہوا ہے۔ نہایت عمدہ صاف باطن یک رنگ
دوست ہیں۔ معلومات بہت وسیع رکھتے ہیں۔ ایک جید عالم قابل قدر ہیں ۔ ان دنوں میں