ازالہ اَوہام حصہ دوم
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 4
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ایسے اُس کے آگے جھکیں جیسے خدائے تعالیٰ کے آگے جھکنا چاہیے اور خدائے تعالیٰ کی
فرمانبردای پر چڑتا ہے اور اس کے احکام کو ذلیل اور خوار سمجھتا ہے اور اپنے احکام کو قابل عزت
خیال کرتا ہے اور اپنی اطاعت کو خدائے تعالیٰ کی اطاعت پر مقدم رکھنا چاہتا ہے وہ حقیقت
میں خدائی کا دعویٰ کر رہا ہے۔ اگرچہ قال سے نہیں مگر حال سے ضرور یہ دعویٰ اُس سے صادر
ہوتا ہے بلکہ قال سے بھی دعویٰ کرتا ہے کیونکہ چاہتا ہے کہ لوگ اس کو خداوند خداوند کہیں ۔
سواسی قسم کا دجال کا دعویٰ معلوم ہوتا ہے۔
اس تمام تقریر سے معلوم ہوا کہ مسیح ابن مریم کے مثیل کی طرح دجال کا بھی مثیل ہی آنے
والا ہے یعنی ایسا گروہ جو باعتبار اپنی سیرت و خاصیت کے پہلے دجال کا ہم رنگ ہو لیکن اس
طرز تقریر کے اختیار کرنے میں کہ مثیل مسیح اترے گا اور مثیل دجال خروج کرے گا یہ حکمت
ہے تا ظاہر کیا جائے کہ دجال کا آنا بطور بلا و ابتلا کے ہو گا اور مسیح کا آنا بطور ایسی نعمت کے جو
۳۸۵ بارادہ خاص الہی مومنوں کی نصرت کے لئے نازل ہوتی ہے جیسا کہ قرآن شریف میں ہے کہ
ہم نے تمہارے لئے لوہا اتارا اور تمہارے لئے مویشی اتارے یعنی تمہارے فائدہ کے لئے
بطور رحمت یہ چیزیں پیدا کیں۔ اور یہ بھی ہے کہ جو چیز زمین سے نکلتی ہے وہ ظلمت اور
کثافت رکھتی ہے اور جو اوپر سے آتی ہے اس کے ساتھ نور و برکت ہوتی ہے اور نیز او پر
سے آنے والی نیچے والی پر غالب ہوتی ہے۔ غرض جو شخص آسمانی برکتیں اور آسمانی نور ساتھ
رکھتا ہے اُس کے آنے کے لئے نزول کا لفظ مناسب حال ہے اور جس کے وجود میں زمینی
ظلمت اور خبث اور کدورت بھری ہوئی ہے اس کے ظہور کے لئے خروج کا لفظ مناسبت
رکھتا ہے کیونکہ نورانی چیزیں آسمان سے ہی نازل ہوتی ہیں جو ظلمت پر فتح پاتی ہیں ۔ اب
اس تحقیق سے ظاہر ہو گیا کہ جیسے مثیل مسیح کو مسیح ابن مریم کہا گیا اس امر کو نظر میں رکھ کر کہ
اس نے مسیح ابن مریم کی روحانیت کو لیا اور مسیح کے وجود کو باطنی طور پر قائم کیا۔ ایسا ہی وہ
دجال جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں فوت ہو چکا ہے اس کی ظل اور مثال نے اس
آخری زمانہ میں اس کی جگہ لی اور گر جا سے نکل کر مشارق و مغارب میں پھیل گیا اس تقریر سے
مثیلیت کا محاورہ اور بھی ثابت ہوتا ہے۔ جو دونوں طور کے مسیحوں طیب و خبیث میں دائر وسائر ۴۸۶
ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ حدیثوں میں تو صرف اتنا لفظ آیا ہے کہ مسیح ابن مریم اُترے گا اور
دجال خروج کرے گا پھر ان دونوں کے ساتھ مثیل کا لفظ کیوں ملایا جاتا ہے ۔ کیا یہ الحاد
نہیں ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ بعد اس کے کہ ہم نصوص قطعیہ بینہ سے ثابت کر چکے ہیں
کہ حضرت مسیح ابن مریم جن پر انجیل نازل ہوئی ہوئی تھی تھی وفات وفات با پاچکے ہیں اور ایسا اہی ہی دجا دجال بھی
فوت ہو چکا۔ اور اُن کے زندہ ہونے کا کوئی ذکر قرآن کریم اور احادیث میں موجود نہیں بلکہ
آیات بینہ اُن کے دنیا میں واپس آنے سے سخت انکار کرتی ہیں۔ تو اس صورت میں اگر ہم
آنے والے مسیح اور دجال سے اُن کے مثیل مراد نہ لیں تو اور کیا کریں۔ ہاں اگر حدیثوں میں
یہ لفظ وارد ہوتے کہ وہ مسیح ابن مریم جو فوت ہو چکا ہے جس پر انجیل نازل ہوئی تھی اور وہ
دجال جو جزیرہ میں مقید تھا جس کے ساتھ جساسہ تھے وہی دونوں زندہ ہو کر آخری زمانہ میں
آجائیں گے تو پھر تاویل کی گنجائش نہ ہوتی مگر اب تاویل نہ صرف جائز بلکہ واجب ہے
اور چونکہ بحکم علماء امتى كانبياء بنى اسرائيل ابن مریم کے نام پر کوئی آنا چاہیے پر
تھا اور آنا بھی وہ چاہیے تھا جو درحقیقت اُمتی ہو نہ کہ حقیقی طور پر نبی ۔ لہذا یہ ضروری تھا کہ
ابن مریم کی جگہ کوئی ایسا اُمتی ظاہر ہو جو خدائے تعالیٰ کے نزدیک ابن مریم کے رنگ
میں ہے۔ سو خدائے تعالیٰ نے مسیح ابن مریم کا مثیل عین وقت میں بھیج کر اُسی مثیل کی
معرفت مسیح ابن مریم کا فی الواقعہ فوت ہو جانا ظاہر کر دیا اور سب دلائل اس کے کھول ۴۸۷
دئے ۔ اگر خدانخواستہ سچ مچ فرقان کریم میں لکھا ہوتا کہ مسیح بر خلاف اس سنت اللہ کے جو
تمام بنی آدم کے لئے جاری ہے زندہ آسمان کی طرف اُٹھایا گیا اور قیامت کے قریب
تک زندہ ہی رہے گا تو عیسائیوں کو بڑے بڑے سامان بہکانے کے ہاتھ آجاتے ۔ سو
بہت ہی خوب ہوا کہ عیسائیوں کا خدا فوت ہو گیا اور یہ حملہ ایک برچھی کے حملہ سے
کم نہیں جو اس عاجز نے خدائے تعالیٰ کی طرف سے مسیح ابن مریم کے رنگ میں
ہو کر ان دجال سیرت لوگوں پر کیا ہے جن کو پاک چیزیں دی گئی تھیں مگر انہوں
نے ساتھ اس کے پلید چیزیں ملا دیں اور وہ کام کیا جو دجال کو کرنا چاہیے تھا۔
اب یہ سوال بھی قابل حل ہے کہ مسیح ابن مریم تو دجال کے لئے آئے گا آپ اگر مسیح ابن
مریم کے رنگ میں ہو کر آئے ہیں تو آپ کے مقابل پر دجال کون ہے؟ اس سوال کا جواب
میری طرف سے یہ ہے کہ گو میں اس بات کو تو مانتا ہوں کہ ممکن ہے کہ میرے بعد کوئی اور
مسیح ابن مریم بھی آوے اور بعض احایث کی رو سے وہ موعود بھی ہو اور کوئی ایسا د جال بھی
آوے جو مسلمانوں میں فتنہ ڈالے مگر میرا مذہب یہ ہے کہ اس زمانہ کے پادریوں کی مانند
کوئی اب تک دجال پیدا نہیں ہوا اور نہ قیامت تک پیدا ہوگا۔ مسلم کی حدیث میں ہے
وعن عمران بن حصين قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول ما
بين خلق ادم الى قيام الساعة امر اكبر من الدجال یعنی عمران ابن حصین سے
روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پیدائش آدم سے قیامت تک کوئی
امر فتنہ اور ابتلاء کے رو سے دجال کے وجود سے بڑھ کر نہیں ۔ اب اوّل تو یا درکھنا چاہیے
کہ لغت میں دجال جھوٹوں کے گروہ کو کہتے ہیں جو باطل کو حق کے ساتھ مخلوط کر دیتے
۴۸۹ ہیں اور خلق اللہ کے گمراہ کرنے کے لئے مکر اور تلیس کو کام میں لاتے ہیں ۔ اب میں دعوی
کے ساتھ کہتا ہوں کہ مطابق منشاء مسلم کی حدیث کے جو ابھی میں بیان کر آیا ہوں اگر
ہم حضرت آدم کی پیدائش سے آج تک بذریعہ ان تمام تحریری وسائل کے جو ہمیں
ملے ہیں دنیا کے تمام ایسے لوگوں کی حالت پر نظر ڈالیں جنہوں نے دجالیت کا اپنے
ذمہ کام لیا تھا تو اس زمانہ کے پادریوں کی دجالیت کی نظیر ہرگز ہم کو نہیں ملے گی ۔ انہوں
نے ایک موہومی اور فرضی مسیح اپنی نظر کے سامنے رکھا ہوا ہے جو بقول اُن کے زندہ ہے
اور خدائی کا دعویٰ کر رہا ہے۔ سو حضرت مسیح ابن مریم نے خدائی کا دعوی ہرگز نہیں کیا۔ یہ لوگ
خود اس کی طرف سے وکیل بن کر خدائی کا دعوی کر رہے ہیں اور اس دعوٹی کے سرسبز کرنے کے
لئے کیا کچھ انہوں نے تعریفیں نہیں کیں۔ اور کیا کچھ لیں کے کام استعمال میں نہیں لائے اور
مکہ اور مدینہ چھوڑ کر اور کونسی جگہ ہے جہاں یہ لوگ نہیں پہنچے۔ کیا کوئی دھوکہ دینے کا کام یا گمراہ
کرنے کا منصوبہ یا بہکانے کا کوئی طریقہ ایسا بھی ہے جو اُن سے ظہور میں نہیں آیا۔ کیا یہ سچ
نہیں کہ یہ لوگ اپنے دجالا نہ منصوبوں کی وجہ سے ایک عالم پر دائرہ کی طرح محیط ہو گئے ہیں۔ ۴۹۰﴾
جہاں یہ لوگ جائیں اور جہاں اپنا مشن قائم کریں ایک عالم کو تہ و بالا کر دیتے ہیں۔ دولتمند اس
قدر ہیں کہ گویا دنیا کے تمام خزانے اُن کے ساتھ ساتھ پھرتے ہیں اگر چہ گورنمنٹ انگریزی کو
مذاہب سے کچھ سروکار نہیں اپنے شاہانہ انتظام سے مطلب ہے مگر در حقیقت پادری صاحبوں
کی بھی ایک الگ گورنمنٹ ہے جو بے شمار روپے کی مالک اور گویا تمام دنیا میں اپنا تاروپود
پھیلا رہی ہے اور ایک قسم کا جنت اور جہنم اپنے ساتھ ساتھ ساتھ ساتھ لئے پھرتے ہیں۔ جو شخص اُن کے
مذہب میں آنا چاہتا ہے اس کو وہ جنت دکھلایا جاتا ہے اور جو شخص اُن کا اشد مخالف ہو جائے
اس کے لئے لئے جہنم جہنہ کی دھمکی ہے۔ ان کے گھر میں روٹیاں بہت ہیں گویا ایک پہاڑ روٹیوں کا
جس جگہ رہیں ساتھ رہتا ہے۔ اور اکثر شکم بندہ لوگ اُن کی سفید سفید روٹیوں پر مفتون ہو
کر ربنا المسیح کہنا شروع کر دیتے ہیں ۔ مسیح دجال کی کوئی بھی ایسی علامت نہیں جو
اُن میں نہ پائی جائے ۔ ایک وجہ سے یہ مردوں کو بھی زندہ کرتے ہیں اور زندوں کو مارتے ہیں
سمجھنے والا سمجھ لے ) اور اس میں تو شک نہیں کہ اُن کی آنکھ ایک ہی ہے جو بائیں ہے اگر
اُن کی دائیں آنکھ موجود ہوتی تو یہ لوگ خدائے تعالیٰ سے ڈرتے اور خدائی کے دعوے سے باز ۴۹۱
آتے ۔ بے شک یہ بھی سچ ہے کہ پہلی کتابوں میں اس قوم دجال کا ذکر ہے حضرت مسیح ابن
مریم نے بھی انجیل میں بہت ذکر کیا ہے پہلے صحیفوں میں بھی جا بجا ان کا ذکر پایا جاتا ہے۔ بلاشبہ
ایسا ہی چاہیے تھا کہ ہر یک نبی اس مسیح دجال کے آنے کی اور پہلے سے خبر دیتا۔ سو ہر یک نے
شخص
تصريحاً یا اجمالاً ، اشار تا یا کنایتاً خبر دی ہے ۔ حضرت نوح سے لے کر ہمارے سید و مولی
خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک تک اس مسیح دجال کی خبر موجود ہے جس کو میں
دلائل کے ساتھ ثابت کر سکتا ہوں ۔
اور جس قدر اسلام کو ان لوگوں کے ہاتھ سے ضرر پہنچا ہے اور جس قدر انہوں نے سچائی اور
انصاف کا خون کیا ہے ان تمام خرابیوں کا کون اندازہ کر سکتا ہے۔ ہجرت مقدسہ کی تیرھویں صدی
سے پہلے ان تمام فتنوں کا نام و نشان نہ تھا اور جب تیرھویں صدی کچھ نصف سے زیادہ گذر گئی
تو یک دفعه اس دجالی گروہ کا خروج ہوا اور پھر ترقی ہوتی گئی یہاں تک کہ اس صدی کے اواخر
۲۹۲ میں بقول پادری ہیکر صاحب پانچ لاکھ تک صرف ہندوستان میں ہی کرسٹان شدہ لوگوں کی
نوبت پہنچ گئی اور اندازہ کیا گیا کہ قریباً بارہ سال میں ایک لاکھ آدمی عیسائی مذہب میں داخل
ہو جاتا ہے جو ایک عاجز بندہ کو خدا خدا کر کے پکارتا ہے۔ اس بات سے کوئی دانا بے خبر نہیں کہ
ایک جماعت کثیر اسلام کی یا یوں کہو کہ اسلام کے بھوکوں اور ننگوں کا ایک گروہ پادری صاحبوں نے
صرف روٹیاں اور کپڑے دکھلا کر اپنے قبضہ میں کر لیا ہے اور جو روٹیوں کے ذریعہ سے قابونہ
آئے وہ عورتوں کے ذریعہ سے اپنے پنجہ میں کئے گئے اور جو اس طرح پر بھی دام میں پھنس نہ سکے
اُن کے لئے ملحد اور بے دین کرنے والا فلسفہ پھیلایا گیا جس میں آج لاکھوں نو خیز بچے مسلمانوں
کے گرفتار اور مبتلا پائے جاتے ہیں جو نماز پر ہنستے اور روزہ کو ٹھٹھے سے یاد کرتے اور وحی الہی کو ایک
خواب پریشان خیال کرتے ہیں۔ اور جو لوگ اس لائق بھی نہیں تھے کہ انگریزی فلسفہ کی تعلیم پاویں
اُن کے لئے بہت سے بناوٹی قصے جو محض پادری صاحبوں کے بائیں ہاتھ کا کرتب تھا جن میں
۴۹۳ کسی تاریخ یا کہانی کے پیرایہ میں ہجو اسلام درج تھی عام طور پر شائع کر دئے گئے اور پھر اسلام
کے رڈ میں اور ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب میں بے شمار کتا بیں تالیف کر
کے ان لوگوں نے ایک دنیا میں مفت تقسیم کیں اور اکثر کتابوں کے بہت سی زبانوں میں ترجمے
کر کے شائع کئے ۔ رسالہ فتح اسلام کے ۴۶ صفحہ کے حاشیہ کو پڑھ کر دیکھو کہ اکیلی سال میں
ان لوگوں نے اپنے پر تلیس خیالات کے پھیلانے کے لئے سات کروڑ سے کچھ زیادہ کتا بیں
مفت تقسیم کی ہیں تا کسی طرح اسلام سے لوگ دستبردار ہو جائیں اور حضرت مسیح کو خدامان
لیا جائے ۔ اللہ اکبر اگر اب بھی ہماری قوم کی نظر میں یہ لوگ اول درجہ کے دجال نہیں اور
ان کے الزام کے لئے ایک سچے مسیح کی ضرورت نہیں تو پھر اس قوم کا کیا حال ہوگا۔
دیکھو! اے غافلود دیکھو !! کہ اسلامی عمارت کے مسمار کرنے کے لئے کس درجہ کی یہ کوشش
کر رہے۔ اور کس کثرت سے ایسے وسائل مہیا کئے گئے ہیں اور اُن کے پھیلانے میں اپنی ۴۹۴
جانوں کو بھی خطرہ میں ڈال کر اور اپنے مال کو پانی کی طرح بہا کر وہ کوششیں کی ہیں کہ انسانی
طاقتوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ یہاں تک کہ نہایت شرمناک ذریعے اور پاکیزگی کے برخلاف
منصوبے اس راہ میں ختم کئے گئے اور سچائی اور ایمانداری کے اُڑانے کے لئے طرح طرح کی
سرنگیں طیار کی گئیں اور اسلام کے مٹا دینے کے لئے جھوٹ اور بناوٹ کی تمام بار یک باتیں
نہایت درجہ کی جانکاہی سے پیدا کی گئیں ۔ ہزار ہا قصے اور مباحثات کی کتابیں محض افترا کے
طور پر اور محض اس غرض سے بنائی گئیں تا اگر اور طریق سے نہیں تو اسی طریق سے دلوں پر
بداثر پڑے ۔ کیا کوئی ایسار ہرنی کا طریق ہے جو ایجاد نہیں کیا گیا ؟ ۔ کیا کوئی ایسی سبیل گمراہ
کرنے کی باقی ہے جس کے یہ موجد نہیں ؟ پس ظاہر ہے کہ یہ کر سچن قوموں اور تثلیث کے
حامیوں کی جانب سے وہ ساحرانہ کارروائیاں ہیں اور سحر کے اس کامل درجہ کا نمونہ ہے جو
بجز اول درجہ کے دجال کے جو دجال معہود ہے اور کسی سے ظہور پذیر نہیں ہو سکتیں ۔ لہذا
انہیں لوگوں کو جو پادری صاحبوں کا گروہ ہے دجال معہود ماننا پڑا۔ اور جبکہ ہم دنیا کے اس ﴿۴۹۵
اکثر حصہ کی طرف نظر اٹھا کر دیکھتے ہیں جو گذر چکا تو ہماری نظر اس استقرائی شہادت کو ساتھ
لے کر عود کرتی ہے کہ زمانہ کے سلسلہ گذشتہ میں جہاں تک پتہ مل سکتا ہے دجالیت کی صفت
اور اس کی کامیابیوں میں کوئی ان لوگوں کا نظیر نہیں اور ان کے ان ساحرانہ کاموں میں کوئی ان
کے مساوی نہیں۔ اور چونکہ احادیث صحیحہ میں دجال معہود کی یہی علامت لکھی ہے کہ وہ ایسے
فتنے برپا کرے گا کہ جہاں تک اس وقت سے ابتدائے دنیا کے وقت تک نظر ڈالیں اس کا
نظیر نہیں ملے گا لہذا اس بات پر قطع اور یقین کرنا چاہیے کہ وہ مسیح دجال جو گر جا سے نکلنے والا
ہے یہی لوگ ہیں جن کے سحر کے مقابل پر معجزہ کی ضرورت تھی ۔ اور اگر انکار ہے تو پھر زمانہ
گذشتہ کے دجالین میں سے ان کی نظیر پیش کرو۔
اب یہ سوال جو کیا جاتا ہے کہ ضرور ہے کہ مسیح ابن مریم سے پہلے دجال آگیا ہو۔ اس کا
۴۹۶ جواب ظاہر ہو گیا اور بپایہ ثبوت پہنچ گیا کہ مسیح دجال جس کے آنے کی انتظار تھی یہی پادریوں
کا گروہ ہے جو ٹڈی کی طرح دنیا میں پھیل گیا ہے۔ سوالے بزرگو! دجال معہود یہی ہے جو آچکا
مگر تم نے اُسے شناخت نہیں کیا۔ ہاتھ میں تر از ولو اور وزن کر کے دیکھو کہ کیا ان سے بڑھ
کر کوئی اور ایسا دجال آنا ممکن ہے جو فریبوں میں ان سے زیادہ ہو۔ اس دجال کے لئے جو
تمہارے وہم میں ہے تم لوگ بار بار یہ حدیث پیش کرتے ہو کہ اس قدر اس کا بڑا فتنہ ہوگا
کہ ستر ہزار مسلمان اس کا معتقد ہو جائے گا لیکن اس جگہ تو لاکھوں آدمی دین اسلام کو چھوڑ
گئے اور چھوڑتے جاتے ہیں تمہاری عورتیں تمہارے بچے، تمہارے پیارے دوست،
تمہارے بڑے بڑے بزرگوں اور ولیوں کی اولاد تمہارے بڑے بڑے خاندانوں کے آدمی
اس دجالی مذہب میں داخل ہوتے جاتے ہیں ۔ کیا یہ اسلام کے لئے سخت ماتم کی جگہ
نہیں ۔ سوچ کر دیکھو کہ کس قدر ان لوگوں کے فتنوں نے دامن پھیلا رکھا ہے اور کس قدر
ان لوگوں کی کوششیں انتہاء تک پہنچ گئی ہیں کیا کوئی ایسا بھی دقیقہ فریب اور مکر کا ہے جو
انہوں نے رہزنی کے لئے استعمال نہیں کیا۔ کروڑ ہا کتا بیں اسی غرض سے ملکوں میں پھیلائیں۔
۴۹۷ ہزار ہا واعظ اور مناد اسی غرض کے لئے جا بجا چھوڑ دئے ۔ کروڑ ہا روپیہ اسی راہ میں
خرچ ہو رہا ہے ۔ نہایت دشوار گزار راہوں سے پُر خطر پہاڑوں اور یاغستان کے ملک
۔
غرض ۔
اور کافرستان کے وحشی لوگوں اور افریقہ کے جنگلیوں آدمیوں کے پاس جاتے ہیں اور اسی
اسے ہمیشہ خشکی اور تری کا سفر کرتے رہتے ہیں تا کسی شخص کو اپنے و اپنے دام میں لاویں۔
حضرت آدم سے آج تک جو متفرق طور پر گمراہ کرنے کے لئے لوگوں نے فریب کئے ہیں ان
مشنوں میں اُن تمام کا مجموعہ پایا جاتا ہے۔ کوئی شخص اگر ایک سال تک سوچتا رہے اور گمراہ
کرنے کے جدید جدید فریب نکالے تو آخر جب غور کر کے دیکھے گا تو وہ سب فریب ان
مشنوں میں پائے گا۔ بہت جگہ ان لوگوں نے ڈاکٹری عہدے بھی حاصل کئے ہیں تا اگر اور
نہیں تو مصیبت زدہ بیمار ہی قابو آویں۔ بہت ساغلہ اس غرض سے خریدا جاتا ہے کہ تا اگر قحط
پڑے تو قحط زدہ لوگوں کو وہ غلہ مفت دیا جاوے اور کچھ وعظ بھی سنا دیا جائے ۔ اکثر جگہ دیکھا
گیا ہے کہ اتوار کے دن پادری صاحبان کا خیرات خانہ کھلتا ہے اور بہت سے مسکین اکٹھے
ہو جاتے ہیں اور مناسب وقت کچھ کچھ وعظ کے طور پر اُن کو سنا کر پھر پیسے ٹکے اُن کو دئے ۴۹۸
جاتے ہیں۔ بہت سی ایسی مسوں نے جو پادری کا منصب رکھتی ہیں دونوں وقت لوگوں کے
گھروں میں پھرنا اختیار کر رکھا ہے اور اشرافوں کی لڑکیوں کو سینا پرونا اور کئی قسم کا سوئی کا کام
سکھلاتی ہیں اور رہزنی کے لئے آلہ نقب بھی بغل میں ہوتا ہے موقعہ پر وہ حربہ بھی چلایا جاتا
ہے۔ چنانچہ کئی جوان لڑکیاں اچھے اچھے خاندانوں کی سید اور شیخ اور مغل اور نوابوں اور
شہزادوں کی اولاد کہلا کر پھر مس صاحبوں کی کوششوں سے عیسائی جماعت میں جا ملی ہیں ۔
اور جن مستورہ اور شریفہ عورتوں نے کبھی مدت العمر غیر آدمی کی شکل بھی نہ دیکھی تھی اب وہ
عیسائی ہو کر نا محرموں کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر پھرتی ہیں۔ پاک محبت کے خیال سے نامحرم
اگر بوسہ بھی لے لیں تو کچھ بُرا نہیں سمجھا جاتا ۔ اور یا تو انہوں نے کبھی شراب کا نام بھی نہ سنا
تھا اور یا اس خبیث عرق کی دن رات خوب مشق ہو رہی ہے اور برانڈی، شیری، وہسکی ، رم،
پوٹ، وائن وغیرہ شرابوں کے نام نوک زبان ہو رہے ہیں ۔ اسی طرح ہزار ہالا وارث بچے
مسلمانوں کے ان لوگوں کے قبضہ میں آکر اور ان کے تلبیسات کی تعلیم پا کر اب پکے دشمن ۴۹۹
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے جنگلی “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
اسلام کے نظر آتے ہیں کیا کوئی فتنہ اندازی کا کام خیال میں آسکتا ہے جو ان لوگوں نے نہیں
کیا۔ کیا دین اسلام کے مٹانے والی تدبیریں کوئی ایسی بھی باقی رہ گئی ہیں جو ان کے ہاتھ سے
ظہور میں نہیں آئیں ۔ اب انصاف کرنا چاہیے کہ جس حالت میں دنیا کی ابتدا سے آج تک
تلبیس کے تمام کاموں میں اور دجالیت کے تمام طریقوں میں انہیں لوگوں کا نمبر سب سے
اول معلوم ہوتا ہے اور اس قسم کی وبا کے پھیلانے میں دنیا کے صفحہ میں اوّل سے آج کے دن
تک کوئی نظیر ان کی معلوم نہیں ہوتی اور ان لوگوں کی زہر ناک تاثیروں نے بعض لوگوں کو تو
پورے طور پر ہلاک کر دیا ہے۔ اور بعض کا مفلوج کی طرح نصف حصہ بیکار کر دیا ہے اور بعض
کے خون میں جذامیوں کی طرح فساد ڈال دیا ہے۔ جن کے چہروں پر بڑے بڑے داغ جذام
کے نظر آتے ہیں اور بعض کی آنکھوں پر ایسا ہاتھ پھیر دیا ہے کہ اب اُن کو کچھ بھی نظر نہیں
آتا۔ اور نوکر سٹانوں کی ذریت کے پھیلنے کی وجہ سے مادر زاد اندھوں کی بھی جماعت بڑھتی
۵۰۰ جاتی ہے اور کروڑہا تیرہ طبع لوگوں میں ناپاک روحیں شور کر رہی ہیں ۔ غرض اس وبا پھیلانے
والی ہوا کی وجہ سے ایسا زمانہ آگیا ہے کہ کروڑ ہا جذامی اور کروڑ ہا مادر زاد اندھے اور کروڑہا
مفلوج اور کروڑ ہا مردوں کی لاشیں سڑی گلی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔ اب پھر میں کہتا ہوں کہ کیا
اُن کے لئے کوئی مسیح ابن مریم محی اموات نہیں آنا چاہیے تھا جس حالت میں ایسا
مسیح دجال آگیا تو کیا مسیح ابن مریم نہ آتا ؟
اب یہ شبہات پیش کئے جاتے ہیں کہ دجال دائیں آنکھ سے کانا ہوگا اور یا جوج ماجوج
اسی زمانہ میں ظہور کریں گے اور دابتہ الارض بھی آئے گا اور دُخان بھی اور طلوع شمس
مغرب کی طرف سے ہوگا اور امام محمد مہدی بھی اس وقت ظہور کرے گا اور دجال کے ساتھ
بہشت اور دوزخ ہوگا اور زمین کے خزانے بھی اس کے ساتھ ہوں گے اور ایک پہاڑ
۵۰۱ روٹیوں کا بھی ساتھ ہوگا ۔ اور ایک گدھا بھی ہوگا اور دجال اپنے شعبدے دکھائے گا اور
آسمان اور زمین دونوں اس کے حکم میں ہوں گے جس قوم پر چاہے بارش نازل کرے
اور جس قوم کو چاہے خشک سالی سے ہلاک کر دے۔ اور انہیں دنوں میں قو میں یا جوج
اور ماجوج کی ترقی پر ہوں گی اور زمین کو دباتی چلی جاویں گی اور ہر یک بلند زمین سے دوڑے
گی اور دجال ایک جسیم آدمی سرخ رنگ ہوگا ۔ یہ تمام علامتیں اب کہاں پائی جاتی ہیں۔
ان شبہات کا ازالہ اس طرح پر ہے کہ یک چشم سے مراد در حقیقت یک چشم نہیں ۔ اللہ
جل شانہ قرآن کریم میں فرماتا ہے مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى کیا
اس جگہ نابینائی سے مراد جسمانی نابینائی ہے بلکہ روحانی نابینائی مراد ہے اور مطلب یہ ہے کہ
دجال میں دینی عقل نہیں ہوگی اور گودنیا کی عقل اس میں تیز ہوگی اور ایسی حکمتیں ایجاد کرے گا
اور ایسے عجیب کام دکھلائے گا کہ گویا خدائی کا دعوی کر رہا ہے لیکن دین کی آنکھ بالکل نہیں
ہوگی ۔ جیسے آج کل یورپ اور امریکہ کے لوگوں کا حال ہے کہ دنیا کی تدبیروں کا انہوں نے
خاتمہ کر دیا ہے۔ اور حدیث میں جو گانی کا لفظ موجود ہے وہ بھی دلالت کر رہا ہے جو یہ ایک
کشفی امر اور لائق تعبیر ہے جیسا کہ ملا علی قاری نے اسی کی طرف اشارہ کیا ہے۔
اور یا جوج ماجوج کی نسبت تو فیصلہ ہو چکا ہے جو یہ دنیا کی دو بلند ا قبال قو میں ہیں جن میں سے ۵۰۲
ایک انگریز اور دوسرے روس ہیں۔ یہ دونوں قو میں بلندی سے نیچے کی طرف حملہ کر رہی ہیں یعنی اپنی
خداداد طاقتوں کے ساتھ فتحیاب ہوتی جاتی ہیں۔ مسلمانوں کی بد چلنیوں نے مسلمانوں کو نیچے گرا
دیا اور اُن کی تہذیب اور متانت شعاری اور ہمت اور اولوالعزمی اور معاشرت کے اعلیٰ اصولوں نے
بحکم و مصلحت قادر مطلق ان کو اقبال دے دیا۔ ان دونوں قوموں کا بائبل میں بھی ذکر ہے۔
اور دابتہ الارض سے مراد کوئی لا یعقل جانور نہیں بلکہ بقول حضرت علی رضی اللہ عنہ آدمی کا
نام ہی دآبۃ الارض بتہ الارض ہے۔ اور اس جگہ لفظ دآبۃ الارض سے آ سے ایک ایسا طائفہ انسانوں کا
☆
یونوٹ : آثار القیامہ میں لکھا ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجھہ سے پوچھا گیا کہ لوگ گمان کرتے ہیں کہ
دآبتہ الارض آپ ہی ہیں تب آپ نے جواب دیا کہ دابتہ الارض میں تو کچھ چارپایوں اور کچھ
پرندوں کی بھی مشابہت ہوگی۔ مجھ میں وہ کہاں ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ دابتہ الارض اسم جنس ہے جس
سے ایک طائفہ مراد ہے۔ منہ
بنی اسرائیل : ۷۳
مراد ہے جو آسمانی روح اپنے اندر نہیں رکھتے لیکن زمینی علوم وفنون کے ذریعہ سے منکرین
اسلام کو لاجواب کرتے ہیں اور اپنا علم کلام اور طریق مناظرہ تائید دین کی راہ میں خرچ کر کے
بجان و دل خدمت شریعت غرا بجالاتے ہیں۔ سو وہ چونکہ در حقیقت زمینی ہیں آسمانی نہیں ۔ اور
۵۰۳ آسمانی روح کامل طور پر اپنے اندر نہیں رکھتے اس لئے دآبۃ الارض کہلاتے ہیں اور چونکہ کامل
تزکیہ نہیں رکھتے اور نہ کامل وفاداری۔ اس لئے چہرہ اُن کا انسانوں کا ہے مگر بعض اعضاء ان
کے بعض دوسر۔ دوسرے حیوانات سے سے مشابہ م ہیں ۔ اسی کی طرف اللہ جل شانہ اشارہ فرماتا ہے
وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ اَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِنَ الْأَرْضِ تُكَلِّمُهُمُ أَنَّ النَّاسَ
كَانُوا بِايْتِنَا لَا يُوقِنُونَ کے یعنی جب ایسے دن آئیں گے جو کفار پر عذاب نازل ہو اور ان کا
وقت مقدر قریب آجائے گا تو ہم ایک گروہ دابتہ الارض کا زمین میں سے نکالیں گے وہ گروہ
متکلمین کا ہو گا جو اسلام کی حمایت میں تمام ادیان باطلہ پر حملہ کرے گا یعنی وہ علماء ظاہر ہوں
گے جن کو علم کلام اور فلسفہ میں ید طولیٰ ہوگا ۔ وہ جابجا اسلام کی حمایت میں کھڑے ہو جائیں
گے اور اسلام کی سچائیوں کو استدلالی طور پر مشارق مغارب میں پھیلائیں گے اور اس جگہ
اَخْرَجْنَا کا لفظ اس وجہ سے اختیار کیا کہ آخری زمانہ میں اُن کا خروج ہوگا نہ حدوث
یعنی حتمی طور پر یا کم مقدار کے طور پر تو پہلے ہی سے تھوڑے بہت ہر یک زمانہ میں وہ
۵۰۴ پائے جائیں گے لیکن آخری زمانہ میں بکثرت اور نیز اپنے کمال لائق کے ساتھ پیدا ہوں
گے اور حمایت اسلام میں جا بجا واعظین کے منصب پر کھڑے ہو جائیں گے اور شمار میں
بہت بڑھ جائیں گے ۔
واضح ہو کہ یہ خروج کا لفظ قرآن شریف میں دوسرے پیرا یہ میں یا جوج ماجوج کے لئے
بھی آیا ہے اور دخان کے لئے بھی قرآن شریف میں ایسا ہی لفظ استعمال کیا گیا ہے جس
کے معنوں کا ما حصل خروج ہی ہے اور دجال کے لئے بھی حدیثوں میں یہی خروج کا لفظ
استعمال کیا گیا ہے۔ سو اس لفظ کے استعمال کرنے کی وجہ یہ ہے تا اس بات کی طرف
ا النمل : ٨٣
اشارہ ہو کہ یہ چیزیں جو آخری زمانہ میں ظہور پذیر ہوں گی وہ ابتدائی زمانوں میں بکلی معدوم
نہیں ہوں گی بلکہ اپنے وجود نوعی یا مثالی کے ساتھ جو آخری وجود کا ہم رنگ اور مماثل ہوگا پہلے
بھی بعض افراد میں ان کا وجود محقق ہو گا لیکن وہ وجود ایک ضعف اور کمزوری اور نا کامی کی
حالت میں ہوگا مگر دوسرا وجود جس کو خروج کے لفظ سے تعبیر کیا گیا ہے اس میں ایک جلالی
حالت ہو گی یعنی پہلے وجود کی طرح ضعف اور کمزوری نہیں ہوگی اور ایک طاقت کے ساتھ اس
کا ظہور ہوگا جس کے اظہار کے لئے خروج کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ اسی بنا پر مسلمانوں میں
یہ خیال چلا آتا ہے کہ مسیح دجال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت سے موجود ہے اور پھر اُن ۵۰۵
کے خیالات ات میں ایسی غلطی پک گئی ہے کہ اب تک مسیح ابن مریم کی طرح اس کو زندہ سمجھا ہوا ہے
جو کسی جزیرہ میں مقید اور جکڑا ہوا ہے اور اس کی جساسہ بھی اب تک زندہ ہے جو اس کو خبر میں
پہنچارہی ہے افسوس کہ یہ لوگ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں غلط فہمی کر کے کیسی
مصیبتوں میں پھنس گئے ۔ ایسا ہی یہ لوگ یا جوج ماجوج کو بھی وجود شخصی کے ساتھ زندہ سمجھتے
ہیں یعنی بقاء شخصی کے قائل ہیں۔ اب جبکہ دجال اور اس کی جساسہ اور یا جوج ماجوج کے کروڑ ہا
آدمی اور دابتہ الارض اور بقول بعض ابن صیاد بھی اب تک زندہ ہیں تو حضرت مسیح اگر زندہ
نہ ہوں تو ان کی حق تلفی ہے۔ میرے نزدیک بہت سہل طریق ثبوت کا یہ ہے کہ مولوی صاحبان
کوشش کر کے کوئی یا جوج ماجوج کا آدمی یا دجال کی جساسہ یا ابن صیاد کو ہی کسی جنگل سے
پکڑ کر لے آویں پھر کیا بات ہے سب مان جائیں گے کہ اسی طرح حضرت مسیح بھی آسمان پر
زندہ ہیں اور مفت میں فتح ہو جائے گی ۔ حضرات ! اب ہمت کیجئے کہیں سے دجال شریر کی
جساسہ کو ہی پکڑئیے حوصلہ نہ ہاریں آخر یہ سب زمین پر ہی ہیں ۔ ابن تمیم کی حدیث کو مسلم ۵۰۶
میں پڑھ کر اسی پتہ سے جساسہ دجال کا سراغ لگائیے یا خبیث دجال کو ہی جو زنجیروں میں
جکڑا ہوا ہے بچشم خود دیکھ کر پھر اوروں کو دکھلائیے ۔ بات تو خوب ہے۔ انگریزوں نے ہمت اور