ازالہ اَوہام حصہ دوم

ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 9

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قدم پر قدم رکھ کر یہودی بن جاؤ گے اور یہ بلائیں آخری زمانہ میں سب سے زیادہ مشرقی ملکوں
میں پھیلیں گی یعنی ہندوستان و خراسان وغیرہ میں ۔ تب اس یہودیت کی بیخ کنی کے لئے مسیح
ابن مریم نازل ہو گا یعنی مامور ہو کر آئے گا۔ اور فرمایا کہ جیسا کہ یہ امت یہودی بن جائے گی
۵۹۳ ایسا ہی ابن مریم بھی اپنی صورت مثالی میں اسی اُمت میں سے پیدا ہوگا نہ یہ کہ یہودی تو
یہ امت بنی اور ابن مریم بنی اسرائیل میں سے آوے۔ ایسا خیال کرنے میں سراسر ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کی کسر شان ہے اور نیز آیت ثلةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ }
کے برخلاف ۔ اس جگہ یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ متصوفین کے مذاق کے موافق صعود اور
نزول کے ایک خاص معنے ہیں اور وہ یہ ہیں کہ جب انسان خلق اللہ سے بکلی انقطاع کر کے
خدائے تعالیٰ کی طرف جاتا ہے تو اس حالت کا نام متصوفین کے نزدیک صعود ہے اور جب
مامور ہو کر نیچے کو اصلاح خلق اللہ کے لئے آتا ہے تو اس حالت کا نام نزول ہے۔ اسی اصطلاحی
معنے کے لحاظ سے نزول کا لفظ اختیار کیا گیا ہے اسی کی طرف اشارہ ہے جو اس آیت میں اللہ
جل شانه فرماتا ہے وَ بِالْحَقِّ اَنْزَلْتُهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ کو اب اس تمام
تحقیقات سے ظاہر ہے کہ رسول اللہ نے ابن مریم سے مراد وہ ابن مریم ہرگز نہیں لیا جو
رسول اللہ تھے جس پر انجیل نازل ہوئی تھی بلکہ اوّل استعارہ کے طور پر آخری زمانہ کے
لوگوں کو یہودی قرار دے کر اور ان یہودیوں کا ہر یک باب میں مثیل ٹھہرا کر جو حضرت
۵۹۴ مسیح ابن مریم کے وقت میں تھے پھر پہلے استعارہ کے مناسب حال ایک دوسری پیشگوئی
بطور استعارہ کے فرمادی کہ جب تم ایسے یہودی بن جاؤ گے تو تمہارے حال کے
مناسب حال ایسا ہی ایک مسیح تم میں سے ہی تمہیں دیا جائے گا اور وہ تم میں حکم ہوگا اور
تمہارے کینہ اور بغض کو دور کر دے گا ۔ شیر اور بکری کو ایک جگہ بٹھا دے گا اور سانپوں کی
زہر نکال دے گا اور بچے تمہارے سانپوں اور بچھوؤں سے کھیلیں گے اور اُن کی زہر سے ضرر
نہیں اُٹھاویں گے ۔ یہ تمام اشارات اسی بات کی طرف ہیں کہ جب مذہبی اختلافات
الواقعة : ۴۰ ۴۱ ۲ بنی اسرائیل : ۱۰۶

دور ہو جاویں گے تو یکدفعہ فطرتی محبت کا چشمہ جوش مارے گا اور تباغض اور تحاسد دور ہو جائے
گا اور تعصب کی زہریں نکل جائیں گی اور ایک بھائی دوسرے بھائی پر نیک ظن پیدا کرے گا۔
تب اسلام کے دن پھر سعادت اور اقبال کی طرف پھریں گے اور سب مل کر اس کوشش میں
لگیں گے کہ اسلام کو بڑھایا جائے اور مسلمانوں کی کثرت ہو جیسا کہ آج کل یہ کوشش ہو رہی
ہے کہ مسلمانوں کو جہاں تک ممکن ہے کم کر دیا جائے اور بد سرشت مولویوں کے حکم و فتوے سے
دین اسلام سے خارج کر دئے جائیں اور اگر ہزار وجہ اسلام کی پائی جائے تو اس سے چشم پوشی (۵۹۵
کر کے ایک بیہودہ اور بے اصل وجہ کفر کی نکال کر اُن کو ایسا کافر ٹھہرا دیا جائے کہ گویا وہ
ہندوؤں اور عیسائیوں سے بدتر ہیں اور نہ صرف شرع کی بد استعمالی سے یہ جدو جہد شروع ہے
بلکہ ایسے مادہ کے لوگوں کو الہام بھی ہو رہے ہیں کہ فلاں مسلم کا فر ہے اور فلاں مسلم جہنمی ہے
اور فلاں ایسا کفر میں غرق ہے کہ ہرگز ہدایت پذیر نہیں ہوگا ۔ اور درندگی کے جوشوں کی وجہ
سے لعنتوں پر بڑا زور دیا جاتا ہے اور لعنت بازی کے لئے با ہم مسلمانوں کے مباہلہ کے فتوے
دئے جاتے ہیں۔ اور یہ سب ملا یا یوں کہو کہ ایک دوسرے کو کھانے والے کیڑے اس بات
کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتے کہ مسلمانوں کے تمام مذاہب میں عام طور پر اختلافات جزئیہ
جاری وساری ہیں اور کسی بات میں کوئی خطا پر ہے اور کسی بات میں کوئی ۔ اب کیا یہ انسانیت
ہے یا ہمدردی اور ترحم میں داخل ہے کہ طریق تصفیہ یہ ٹھہرایا جائے کہ تمام مسلمانوں کیا ائمہ
اربعہ کے پیرو اور کیا محدثین کے پیرو اور کیا متصوفین ۔ اِن ادنی ادنی اختلافات کی وجہ سے
مباہلہ کے میدان میں آکر ایک دوسرے پر لعنت کرنا شروع کر دیں ۔ اب عقلمند سوچ سکتا ﴿۵۹۶
ہے کہ اگر مباہلہ اور ملاعنہ کے بعد صاعقہ قہر الہی فرقہ مخطیه پر ضروری الوقوع ہے تو کیا
اس کا بجز اس کے کوئی اور نتیجہ ہوگا کہ ایک دفعہ خدائے تعالی تمام مسلمانوں کو ہلاک کر دے گا
اور اپنے اپنے اجتہادی خطا کی وجہ سے سب ہلاک کئے جائیں گے۔ یہ نادان کہتے ہیں
کہ ابن مسعود نے جو مباہلہ کی درخواست کی تھی اس سے نکلتا ہے کہ مسلمانوں کا باہم مباہلہ

جائز ہے مگر یہ ثابت نہیں کر سکتے کہ ابن مسعود نے اپنے اس قول سے رجوع نہیں کیا اور نہ
یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ مباہلہ ہو کر مخطیوں پر یہ عذاب نازل ہوا تھا ۔ حق بات یہ ہے کہ
ابن مسعود ایک معمولی انسان تھا نبی اور رسول تو نہیں تھا۔ اُس نے جوش میں اگر غلطی کھائی
تو کیا اس کی بات کو اِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى ل میں داخل کیا جائے ۔ صحابہ کے مشاجرات
اور اختلافات پر نظر ڈالو جن کی بعض اوقات سیف وسنان تک نوبت پہنچ گئی تھی ۔ حضرت
معاویہ بھی تو صحابی ہی تھے جنہوں نے خطا پر جم کر ہزاروں آدمیوں کے خون کرائے ۔ اگر
ابن مسعود نے خطا کی تو کون سا غضب آگیا۔ اور بے شک اُس نے اگر جزئی اختلافات میں
۵۹۷ مباہلہ کی درخواست کی تو سخت خطا کی جبکہ صحابی سے اور باتوں میں خطا ممکن ہے تو کیا پھر
مباہلہ کی درخواست میں خطا ممکن نہیں۔ ظاہر ہے کہ صحابہ میں کس قدر اختلافات واقع تھے۔
کوئی جساسہ والے دجال کو دجال معہود سمجھتا تھا اور کوئی قسم کھا کر کہتا تھا کہ ابن صیاد ہی
دجال ہے۔ کوئی جسمانی معراج کا قائل تھا اور کوئی اس کو خواب بناتا تھا اور کوئی بعض سورتوں
کو جیسے معوذتین قرآن شریف کی جزو سمجھتا تھا اور کوئی اس سے باہر خیال کرتا تھا۔ اب کیا یہ
سارے سچ پر تھے اور جب ایک قسم کی کسی سے غلطی ہوئی تو دوسری قسم کی بھی ہو سکتی ہے۔ یہ کیا
جہالت ہے کہ صحابی کو بکلی غلطی اور خطا سے پاک سمجھا جائے اور اس کے مجرد اپنے ہی قول کو
ایسا قبول کیا جائے جیسا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا قول قبول کرنا چاہیے۔
مسلمانو ! آؤ خدا سے شرماؤ اور یہ نمونہ اپنی مولویت اور تفقہ کا مت دکھلاؤ۔ مسلمان تو آگے
ہی تھوڑے ہیں تم ان تھوڑوں کو اور نہ گھٹاؤ اور کافروں کی تعداد نہ بڑھاؤ۔ اور اگر ہمارے کہنے
کا کچھ اثر نہیں تو اپنی ہی تحریرات مطبوعہ کو شرم سے دیکھو اور فتنہ انگیز تقریروں سے باز آؤ۔
النجم : ۵

قرآن شریف کی وہ تنیس آیتیں
جن سے مسیح ابن مریم کا فوت ہونا ثابت ہوتا ہے
(1) پہلی آیت - يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ
كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ لا یعنی اے میسی
میں تجھے وفات دینے والا ہوں اور پھر عزت کے ساتھ اپنی طرف اٹھانے والا اور کافروں
کی تہمتوں سے پاک کرنے والا ہوں اور تیرے متبعین کو تیرے منکروں پر قیامت تک غلبہ
دینے والا ہوں ۔
(۲) دوسری آیت جو مسیح ابن مریم کی موت پر دلالت کرتی ہے یہ ہے بَلْ رَفَعَهُ
الله إِلَيْهِ ہے یعنی مسیح ابن مریم مقتول اور مصلوب ہو کر مردود اور ملعون لوگوں کی
موت سے نہیں مرا جیسا کہ عیسائیوں اور یہودیوں کا خیال ہے بلکہ خدائے تعالیٰ نے ﴿۵۹۹
عزت کے ساتھ اس کو اپنی طرف اٹھا لیا۔ جاننا چاہیے کہ اس جگہ رفع سے مراد وہ موت ہے جو
عزت کے ساتھ ہو جیسا کہ دوسری آیت اس پر دلالت کرتی ہے وَرَفَعْنَهُ مَكَانًا
علیا سے یہ آیت حضرت ادریس کے حق میں ہے اور کچھ شک نہیں کہ اس آیت کے یہی
معنے ہیں کہ ہم نے اور لیس کو موت دے کر مکان بلند میں پہنچا دیا کیونکہ اگر وہ بغیر موت
کے آسمان پر چڑھ گئے تو پھر بوجہ ضرورت موت جو ایک انسان کے لئے ایک لازمی
امر ہے یہ تجویز کرنا پڑے گا کہ یا تو وہ کسی وقت اوپر ہی فوت ہو جائیں اور یا زمین پر
آ کر فوت ہوں ۔ مگر یہ دونوں شق ممتنع ہیں کیونکہ قرآن شریف سے ثابت ہے کہ جسم
خا کی موت کے بعد پھر خاک ہی میں داخل کیا جاتا ہے اور خاک ہی کی طرف عود کرتا
ہے اور خاک ہی سے اس کا حشر ہوگا ۔ اور ادریس کا پھر زمین پر آنا اور دوبارہ آسمان سے
ال عمران : ۵۶ ۲ النساء : ۱۵۹ مریم: ۵۸

نازل ہونا قرآن اور حدیث سے ثابت نہیں ۔ لہذا یہ امر ثابت ہے کہ دفع سے مراد اس
جگہ موت ہے مگر ایسی موت جو عزت کے ساتھ ہو جیسا کہ مقربین کے لئے ہوتی ہے کہ
۲۰۰ بعد موت اُن کی روحیں علیین تک پہنچائی جاتی ہیں فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ
مَلِيْكَ مُقْتَدِرٍ ۔
(۳) تیسری آیت جو حضرت عیسی ابن مریم کے مرنے پر کھلی کھلی گواہی دے رہی ہے یہ
ہے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ کے یعنی جب تو نے مجھے وفات دی تو تو ہی
اُن پر نگہبان تھا۔ ہم پہلے ثابت کر آئے ہیں کہ تمام قرآن شریف میں توفی کے معنی یہ ہیں کہ
روح کو قبض کرنا اور جسم کو بیکار چھوڑ دینا جیسا کہ اللہ جلَّ شَانُهُ فرماتا ہے کہ قُلْ يَتَوَفَّكُمْ
مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِي وُكِّلَ بِكُمْ ہے اور پھر فرماتا ہے وَلَكِنْ أَعْبُدُ اللَّهَ الَّذِي
يَتَوَفَّكُمْ ہے اور پھر فرماتا ہے کہ حَتَّى يَتَوَفَهُنَّ الْمَوْتُ ے اور پھر فرماتا ہے
حَتَّى إِذَا جَاءَتْهُمْ رُسُلُنَا يَتَوَفَّوْنَهُمْ (الجزء نمبر ٨ سورة الاعراف) ، اور پھر فرماتا ہے تَوَفَّتْهُ
رُسُلُنَا ۔ ایسا ہی قرآن شریف کے تیس مقام میں برابر توفی کے معنے امانت اور قبض
روح ہے لیکن افسوس کہ بعض علماء نے محض الحاد اور تحریف کی رو سے اس جگہ تَوَفَّيْتَنِی سے
مراد رَفَعْتَنِی لیا ہے اور اس طرف ذرہ خیال نہیں کیا کہ یہ معنے نہ صرف لغت کے مخالف
۲۰۱ بلکہ سارے قرآن کے مخالف ہیں ۔ پس یہی تو الحاد ہے کہ جن خاص معنوں کا قرآن کریم
نے اوّل سے آخر تک التزام کیا ہے ان کو بغیر کسی قرینہ قویہ کے ترک کر دیا گیا ہے۔ توفی کا
لفظ نہ صرف قرآن کریم میں بلکہ جابجا احادیث نبویہ میں بھی وفات دینے اور قبض روح کے
معنوں پر ہی آتا ہے۔ چنانچہ جب میں نے غور سے صحاح ستہ کو دیکھا تو ہر یک جگہ جو توفی
کا لفظ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلا ہے یا کسی صحابی کے منہ سے تو انہیں
معنوں میں محدود پایا گیا۔ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ کسی ایک صحیح حدیث میں بھی کوئی ایسا
توفی کا لفظ نہیں ملے گا جس کے کوئی اور معنے ہوں ۔ میں نے معلوم کیا ہے کہ اسلام میں
القمر : ۵۶ - المائدة : ۱۱۸
الاعراف : ۳۸ ک الانعام : ۶۲
السجدة : ١٢ یونس : ۱۰۵ ۵ النساء : ۱۶

بطور اصطلاح کے قبض روح کے لئے یہ لفظ مقرر کیا گیا ہے تا روح کی بقا پر دلالت کرے۔
افسوس کہ بعض علماء جب دیکھتے ہیں کہ توفی کے معنے حقیقت میں وفات دینے کے ہیں تو
پھر یہ دوسری تاویل پیش کرتے ہیں کہ آیت فلما تو فیتنی میں جس تو فی کا ذکر ہے وہ ۲۰۲
حضرت عیسی کے نزول کے بعد واقع ہو گی لیکن تعجب کہ وہ اس قدر تا ویلات رکیکہ کرنے سے
ذرہ بھی شرم نہیں کرتے ۔ وہ نہیں سوچتے کہ آیت فلما توفیتنی سے پہلے یہ آیت ہے
وَإِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ وَ اَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ کے الخ اور ظاہر ہے کہ قال کا
صیغہ ماضی کا ہے اور اس کے اوّل اذ موجود ہے جو خاص واسطے ماضی کے آتا ہے جس سے یہ
ثابت ہوتا ہے کہ یہ قصہ وقت نزول آیت زمانہ ماضی کا ایک قصہ تھا نہ زمانہ استقبال کا اور پھر
ایسا ہی جو جواب حضرت عیسیٰ کی طرف سے ہے یعنی فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی وہ بھی بصیغہ ماضی ہے اور
اس قصہ سے پہلے جو بعض دوسرے قصے قرآن کریم میں اسی طرز سے بیان کئے گئے ہیں وہ بھی
انہیں معنوں کے مؤید ہیں۔ مثلاً یہ قصہ وَ إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ
خَلِيفَةً ہے کیا اس کے یہ معنے کرنے چاہیے کہ خدائے تعالیٰ کسی استقبال کے زمانہ میں ملائکہ
سے ایسا سوال کرے گا ماسوا اس کے قرآن شریف اس سے بھرا پڑا ہے اور حدیثیں بھی اس کی
مصدق ہیں کہ موت کے بعد قبل از قیامت بھی بطور باز پرس سوالات ہوا کرتے ہیں۔
(۴) چوتھی آیت جو مسیح کی موت پر دلالت کرتی ہے وہ یہ آیت ہے کہ اِن مِنْ أَهْلِ (۲۰۳)
الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ - سے اور ہم اسی رسالہ میں اس کی تفسیر بیان کر چکے ہیں۔
(۵) پانچویں یہ آیت ہے مَا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ
الرُّسُلُ وَأُمَّهُ صِدِّيقَةً كَانَا يَأْكُلْنِ الطَّعَامَ ) ( الجزو نمبر 1 ) یعنی مسیح صرف ایک رسول
ہے اس سے پہلے نبی فوت ہو چکے ہیں اور ماں اس کی صدیقہ ہے جب وہ دونوں زندہ تھے تو
طعام کھایا کرتے تھے۔ یہ آیت بھی صریح نص حضرت مسیح کی موت پر ہے کیونکہ اس آیت میں
المائدة : ١١
البقرة : ٣١
النساء : ١٦٠
المائدة : ٧٦

بتصریح بیان کیا گیا ہے کہ اب حضرت عیسیٰ اور اُن کی والدہ مریم طعام نہیں کھاتے ہاں کسی زمانہ
میں کھایا کرتے تھے جیسا کہ گانا کا لفظ اس پر دلالت کر رہا ہے جو حال کو چھوڑ کر گذشتہ زمانہ کی خبر
دیتا ہے۔ اب ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ حضرت مریم طعام کھانے سے اسی وجہ سے روکی گئی کہ وہ
۲۰۴ فوت ہوگئی اور چونکہ گانا کے لفظ میں جو تثنیہ کا صیغہ ہے حضرت عیسی بھی حضرت مریم کے ساتھ
شامل ہیں اور دونوں ایک ہی حکم کے نیچے داخل ہیں لہذا حضرت مریم کی موت کے ساتھ ان کی
موت بھی ماننی پڑی کیونکہ آیت موصوفہ بالا میں ہرگز یہ بیان نہیں کیا گیا کہ حضرت مریم تو بوجہ موت
طعام کھانے سے روکے گئے لیکن حضرت ابن مریم کسی اور وجہ سے۔ اور جب ہم اس آیت مذکورہ
بالا کو اس دوسری آیت کے ساتھ ملا کر پڑھیں کہ مَا جَعَلْتُهُمْ جَسَدً الَّا يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ لا
جس کے یہ معنے ہیں کہ کوئی ہم نے ایسا جسم نہیں بنایا کہ زندہ تو ہو مگر کھانا نہ کھا تا ہو تو اس یقینی اور
قطعی نتیجہ تک ہم پہنچ جائیں گے کہ فی الواقعہ حضرت مسیح فوت ہو گئے کیونکہ پہلی آیت سے ثابت
ہو گیا کہ اب وہ کھانا نہیں کھاتے اور دوسری آیت بتلا رہی ہے کہ جب تک یہ جسم خاکی زندہ ہے
طعام کھانا اس کے لئے ضروری ہے۔ اس سے قطعی طور پر یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ اب وہ زندہ نہیں ہیں۔
(۶) چھٹی یہ آیت ہے وَمَا جَعَلْتُهُمْ جَسَدً الَّا يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ ہے ۔ اس آیت کا پہلی
آیت کے ساتھ ابھی بیان ہو چکا ہے اور در حقیقت یہی اکیلی آیت کافی طور پر مسیح کی
۲۰۵) موت پر دلالت کر رہی ہے کیونکہ جبکہ کوئی جسم خاکی بغیر طعام کے نہیں رہ سکتا یہی سنت اللہ
ہے تو پھر حضرت مسیح کیونکر اب تک بغیر طعام کے زندہ موجود ہیں اور اللہ جل شانه
فرماتا ہے وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللهِ تَبْدِيلًا ہے۔ اور اگر کوئی کہے کہ اصحاب کہف بھی تو
بغیر طعام کے زندہ موجود ہیں۔ تو میں کہتا ہوں کہ اُن کی زندگی بھی اس جہان کی زندگی نہیں ۔
مسلم کی حدیث سو برس والی اُن کو بھی مار چکی ہے۔ بیشک ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ
ا الانبياء : 9 الاحزاب : ٦٣

اصحاب کہف بھی شہداء کی طرح زندہ ہیں۔ اُن کی بھی کامل زندگی ہے مگر وہ دنیا کی ایک نا قصہ
کثیفہ زندگی سے نجات پاگئے ہیں۔ دنیا کی زندگی کیا چیز ہے اور کیا حقیقت ۔ ایک جاہل اسی کو
بڑی چیز سمجھتا ہے اور ہر یک قسم کی زندگی کو جو قرآن شریف میں مذکور و مندرج ہے اسی کی طرف
گھسیٹتا چلا جاتا ہے۔ وہ یہ خیال نہیں کرتا کہ دنیوی زندگی تو ایک ادنی درجہ کی زندگی ہے جس
کے ارذل حصہ سے حضرت خانم حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پناہ مانگی ہے اور جس کے ساتھ
نہایت غلیظ اور مکر وہ لوازم لگے ہوئے ہیں۔ اگر ایک انسان کو اس سفلی زندگی سے ایک بہتر ۲۰۶
زندگی حاصل ہو جائے اور سنت اللہ میں فرق نہ آوے تو اس سے زیادہ اور کون سی خوبی ہے۔
(۷) ساتویں آیت یہ ہے وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ
أَفَابِنُ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ کے یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم صرف
ایک نبی ہیں ان سے پہلے سب نبی فوت ہو گئے ہیں۔ اب کیا اگر وہ بھی فوت ہو جائیں یا
مارے جائیں تو ان کی نبوت میں کوئی نقص لازم آئے گا جس کی وجہ سے تم دین سے پھر جاؤ۔
اس آیت کا ماحصل یہ ہے کہ اگر نبی کے لئے ہمیشہ زندہ رہنا ضروری ہے تو کوئی ایسا نبی پہلے
نبیوں میں سے پیش کرو جواب تک زندہ موجود ہے اور ظاہر ہے۔ کہ اگر مسیح ابن مریم زندہ
ہے تو پھر یہ دلیل جو خدائے تعالیٰ نے پیش کی صحیح نہیں ہوگی ۔
(۸) آٹھویں یہ آیت ہے وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ أَفَأَبِنْ مِتَ
فَهُمُ الْخُلِدُونَ ہے ۔ یعنی ہم نے تجھ سے پہلے کسی بشر کو ہمیشہ زندہ اور ایک حالت پر
رہنے والا نہیں بنایا ۔ پس کیا اگر تو مر گیا تو یہ لوگ باقی رہ جائیں گے ۔ اس آیت کا مدعا ۲۰۷
یہ ہے کہ تمام لوگ ایک ہی سنت اللہ کے نیچے داخل ہیں اور کوئی موت سے بچا نہیں اور نہ
آئندہ بچے گا۔ اور لغت کے رو سے خلود کے مفہوم میں یہ بات داخل ہے کہ ہمیشہ ایک ہی
حالت میں رہے کیونکہ تغیر موت اور زوال کی تمہید ہے پس نفی خلود سے ثابت ہوا
ال عمران : ۱۴۵ ۲ الانبياء : ۳۵

کہ زمانہ کی تاثیر سے ہر یک شخص کی موت کی طرف حرکت ہے اور پیرانہ سالی کی طرف
رجوع اور اس سے مسیح ابن مریم کا بوجہ امتداد زمانہ اور شیخ فانی ہو جانے کی باعث سے فوت
ہو جانا ثابت ہوتا ہے۔
(۹) نویس آیت تِلْكَ أُمَّةً قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُمْ مَّا كَسَبْتُمْ
وَلَا تُسْأَلُونَ عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ لے یعنی اس وقت سے جتنے پیغمبر پہلے ہوئے ہیں یہ
ایک گروہ تھا جو فوت ہو گیا۔ اُن کے اعمال اُن کے لئے اور تمہارے اعمال تمہارے لئے
اور اُن کے کاموں سے تم نہیں پوچھے جاؤ گے۔
(۱۰) دسویں آیت وَأَوْصُنِي بِالصَّلوةِ وَالزَّكُوةِ مَا دُمْتُ حَيًّا ہے ۔ اس کی تفصیل
ہم اسی رسالہ میں بیان کر چکے ہیں۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہے کہ انجیلی طریق پر نماز پڑھنے کے لئے
حضرت عیسیٰ کو وصیت کی گئی تھی اور وہ آسمان پر عیسائیوں کی طرح نماز پڑھتے ہیں اور حضرت بیچی
ان کی نماز کی حالت میں اُن کے پاس یو نہی پڑے رہتے ہیں مردے جو ہوئے۔ اور جب دنیا میں
حضرت عیسی آئیں گے تو بر خلاف اس وصیت کے امتی بن کر مسلمانوں کی طرح نماز پڑ ہیں گے۔
۶۰۸ (۱۱) گیارھویں آیت وَالسَّلَامُ عَلَى يَوْمَ وُلِدْتُ وَيَوْمَ أَمُوْتُ وَيَوْمَ ابْعَثُ
حَيًّا ۔ اس آیت میں واقعات عظیمہ جو حضرت مسیح کے وجود کے متعلق تھے ۔ صرف تین
بیان کئے گئے ہیں حالانکہ اگر رفع اور نزول واقعات صحیحہ میں سے ہیں تو ان کا بیان بھی
ضروری تھا۔ کیا نعوذ باللہ رفع اور نزول حضرت مسیح کا مورد اور محل سلام الہی نہیں ہونا چاہیے
تھا۔ سو اس جگہ پر خدائے تعالیٰ کا اس رفع اور نزول کو ترک کرنا جو مسیح ابن مریم کی نسبت
مسلمانوں کے دلوں میں بسا ہوا ہے صاف اس بات پر دلیل ہے کہ وہ خیال پیچ اور خلاف
واقعہ ہے بلکہ وہ رفع یوم اموت میں داخل ہے اور نزول سراسر باطل ہے۔
(۱۲) بارھویں آیت وَمِنْكُمْ مَّنْ يُتَوَفَّى وَمِنْكُمْ مَّنْ يُرَدُّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ
لِكَيْلَا يَعْلَمَ مِنْ بَعْدِ عِلْمٍ شَيْئًا " ۔ اس آیت میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ سنت اللہ
دو ہی طرح سے تم پر جاری ہے۔
البقرة : ۱۳۵ ۲ مریم : ۳۲
مریم :۳۴
الحج :

بعض تم میں سے عمر طبعی سے پہلے ہی فوت ہو جاتے ہیں اور بعض عمر طبعی کو پہنچتے ہیں ۔ ۶۰۹
یہاں تک کہ ارذل عمر کی طرف رد کئے جاتے ہیں اور اس حد تک نوبت پہنچتی ہے کہ بعد علم
کے نادان محض ہو جاتے ہیں۔ یہ آیت بھی مسیح ابن مریم کی موت پر دلالت کرتی ہے کیونکہ
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان اگر زیادہ عمر پاوے تو دن بدن ارذل عمر کی طرف حرکت
کرتا ہے یہاں تک کہ بچے کی طرح نادان محض ہو جاتا ہے اور پھر مر جاتا ہے۔
(۱۳) تیرھویں یہ آیت ہے وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَمَتَاعٌ إِلَى حِينٍ
یعنی تم اپنے جسم خاکی کے ساتھ زمین پر ہی رہو گے یہاں تک کہ اپنے تمتع کے دن پورے کر
کے مر جاؤ گے ۔ یہ آیت جسم خاکی کو آسمان پر جانے سے روکتی ہے کیونکہ لَكُم جو اس جگہ
فائدہ تخصیص کا دیتا ہے اس بات پر بصراحت دلالت کر رہا ہے کہ جسم خاکی آسمان پر جا نہیں
سکتا بلکہ زمین سے ہی نکلا اور زمین میں ہی رہے گا اور زمین میں ہی داخل ہوگا۔
(۱۴) چودھویں یہ آیت ہے وَمَنْ نُعَمِّرُهُ نُنَكِّسُهُ فِي الْخَلْقِ ہے ۔ یعنی جس کو ﴿۱۰﴾
ہم زیادہ عمر دیتے ہیں تو اُس کی پیدائش کو اُلٹا دیتے ہیں ۔ یعنی انسانیت کی طاقتیں اور
قوتیں اس سے دور ہو جاتی ہیں ۔ حواس میں اس کے فرق آجاتا ہے۔ عقل اس کی زائل
ہو جاتی ہے۔ اب اگر مسیح ابن مریم کی نسبت فرض کیا جائے کہ اب تک جسم خاکی کے
ساتھ زندہ ہیں تو یہ ماننا پڑے گا کہ ایک مدت دراز سے اُن کی انسانیت کے قومی میں بکلی
فرق آگیا ہو گا اور یہ حالت خودموت کو چاہتی ہے اور یقینی طور پر ماننا ہے اور تینی طور پر ماننا پڑتا ہے کہ مدت
سے وہ مر گئے ہوں گے۔
(۱۵) پندرھویں آیت یہ ہے اللهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ ضُعْفِ ثُمَّ جَعَلَ مِنْ
بَعْدِ ضُعْفِ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ قُوَّةٍ۔ قُوَّةٍ ضُعْفًا وَ شَيْبَةً ہے۔ یعنی خدا وہ خدا ہے
جس نے تمہیں ضعف سے پیدا کیا پھر ضعف کے بعد قوت دے دی ۔ پھر قوت کے بعد
ضعف اور پیرانہ سالی دی۔ یہ آیت بھی صریح طور پر اس بات پر دلالت کر رہی ہے
البقرة : ۳۷ - يس : ۶۹ ۳ الروم : ۵۵

کہ کوئی انسان اس قانون قدرت سے باہر نہیں اور ہر یک مخلوق اس محیط قانون میں داخل ہے
کہ زمانہ اُس کی عمر پر اثر کر رہا ہے یہاں تک کہ تاثیر زمانہ کی سے وہ پیر فرتوت ہو جاتا ہے
اور پھر مر جاتا ہے۔
(۱۶) سولہویں آیت یہ ہے۔ اِنَّمَا مَثَلُ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا كَمَاءِ أَنْزَلْتُهُ مِنَ السَّمَاءِ
فَاخْتَلَطَ بِهِ نَبَاتُ الْأَرْضِ مَّا يَأْكُلُ النَّاسُ وَالْأَنْعَامُ کے الخ یعنی اس زندگی
دنیا کی مثال یہ ہے کہ جیسے اس پانی کی مثال ہے جس کو ہم آسمان سے اتارتے ہیں پھر زمین
کی روئیدگی اس سے مل جاتی ہے پھر وہ روئیدگی بڑھتی اور پھولتی ہے اور آخر کائی جاتی ہے
یعنی کھیتی کی طرح انسان پیدا ہوتا ہے اوّل کمال کی طرف رخ کرتا ہے پھر اس کا زوال ہوتا
جاتا ہے کیا اس قانون قدرت سے مسیح باہر رکھا گیا ہے۔
(۱۷) سترھویں آیت ثُمَّ إِنَّكُمْ بَعْدَ ذَلِكَ لَمَيِّتُونَ کے الجزو نمبر ۱۸ سورۃ المومنون یعنی
اول رفتہ رفتہ خدائے تعالیٰ تم کو کمال تک پہنچاتا ہے اور پھر تم اپنا کمال پورا کرنے کے بعد زوال
کی طرف میل کرتے ہو یہاں تک کہ مر جاتے ہو یعنی تمہارے لئے خدائے تعالیٰ کی طرف سے
۶۱۲ یہی قانون قدرت ہے کوئی بشر اس سے باہر نہیں ۔ اے خداوند قدیر اپنے اس قانون قدرت
کے سمجھنے کے لئے ان لوگوں کو بھی آنکھ بخش جو مسیح ابن مریم کو اس سے باہر سمجھتے ہیں ۔
(۱۸) اٹھارھویں آیت اَلَمْ تَرَ أَنَّ اللهَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَلَكَهُ يَنَابِيعَ
فِي الْأَرْضِ ثُمَّ يُخْرِجُ بِهِ زَرْعًا مُخْتَلِفًا اَلْوَانُهُ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَهُ مُصْفَرًّا
ثُمَّ يَجْعَلُهُ حُطَامًا إِنَّ فِي ذَلِكَ لَذِكْرَى لِأُولِي الْأَلْبَابِ - الجزء نمبر ۲۳
سورة الزمر ان آیات میں بھی مثال کے طور پر یہ ظاہر کیا ہے کہ انسان کھیتی کی طرح رفتہ رفتہ
اپنی عمر کو پورا کر لیتا ہے اور پھر مر جاتا ہے۔
ا یونس : ۲۵ المومنون : ۱۶ - الزمر : ۲۲

(۱۹) انیسویں آیت یہ ہے وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنَ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا إِنَّهُمْ
لَيَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَيَمْشُونَ فِي الْأَسْوَاقِ لى الجزو نمبر ۱۸ سورة الفرقان یعنی
ہم نے تجھ سے پہلے جس قدر رسول بھیجے ہیں وہ سب کھانا کھایا کرتے تھے اور بازاروں میں
پھرتے تھے۔ اس آیت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اب وہ تمام نبی نہ کھانا کھاتے ہیں اور نہ
بازاروں میں پھرتے ہیں اور پہلے ہم بہ نص قرآنی ثابت کر چکے ہیں کہ دنیوی حیات کے لوازم ۶۱۳
میں سے طعام کا کھانا ہے سو چونکہ وہ اب تمام نبی طعام نہیں کھاتے لہذا اس سے ثابت ہوتا
ہے کہ وہ سب فوت ہو چکے ہیں جن میں بوجہ کلمہ حصر مسیح بھی داخل ہے۔
(۲۰) بیسویں آیت یہ ہے وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَخْلُقُوْنَ شَيْئًا وَهُمْ
يُخْلَقُونَ أَمْوَاتٌ غَيْرُ أَحْيَاء - وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ ، سورة النحل الجز و نمبر ۱۴
یعنی جو لوگ بغیر اللہ کے پرستش کئے جاتے اور پکارے جاتے ہیں وہ کوئی چیز پیدا نہیں کر سکتے بلکہ آپ
پیدا شدہ ہیں۔ مرچکے ہیں زندہ بھی تو نہیں ہیں اور نہیں جانتے کہ کب اُٹھائے جائیں گے۔ دیکھو یہ
آیتیں کس قدر صراحت سے مسیح اور اُن سب انسانوں کی وفات پر دلالت کر رہی ہیں جن کو یہود اور
نصاری اور بعض فرقے عرب کے اپنا معبود ٹھہراتے تھے اور اُن سے دعائیں مانگتے تھے۔ اگر اب بھی آپ
لوگ مسیح ابن مریم کی وفات کے قائل نہیں ہوتے تو سیدھے یہ کیوں نہیں کہہ دیتے کہ ہمیں قرآن کریم ۶۱۴
کے ماننے میں کلام ہے۔ قرآن کریم کی آیتیں سن کر پھر وہیں ٹھہر نہ جانا کیا ایمانداروں کا کام ہے۔
(۲۱) اکیسویں آیت یہ ہے مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللَّهِ
وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ سے یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم تم میں سے کسی مرد کا باپ نہیں ہے مگر وہ
رسول اللہ ہے اور ختم کرنے والا نبیوں کا ۔ یہ آیت بھی صاف دلالت کر رہی ہے کہ بعد
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کوئی رسول دنیا میں نہیں آئے گا ۔ پس اس سے بھی
بکمال وضاحت ثابت ہے کہ مسیح ابن مریم رسول اللہ دنیا میں آ نہیں سکتا کیونکہ
ا الفرقان : ۲۱ النحل : ۲۲۲۱ الاحزاب : ۴۱

·

آج 10 میں سے 10 باقی