ازالہ اَوہام حصہ دوم

ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 17

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور وہ وبا پھیل رہی ہے جو کسی آنکھ نے پہلے اس سے نہیں دیکھی تھی ۔ اس نازک وقت میں
ایک شخص خدائے تعالیٰ کی طرف سے اُٹھا اور چاہتا ہے کہ اسلام کا خوبصورت چہرہ تمام دنیا پر
ظاہر کرے اور اس کی راہیں مغربی ملکوں کی طرف کھولے لیکن قوم اس کی امداد سے دستکش
ہے اور سوء ظن اور دنیا پرستی کی راہ سے بکلی قطع تعلقات کر کے چپ چاپ بیٹھی ہے۔ افسوس
۷۷۰﴾ کہ ہماری قوم میں سے بہتوں نے سوء ظن کی راہ سے ہر یک شخص کو ایک ہی مد مکر اور فریب
میں داخل کر دیا ہے اور کوئی ایسا شخص جو روحانی سرگرمی اور دیانتداری کا اثر اپنے اندر رکھتا ہو
شاید ان کے نزدیک ممتنع الوجود ہے۔ بہت سے ان میں ایسے ہیں کہ وہ صرف دنیوی زندگی
کی فکروں میں لگے ہوئے ہیں اور ان کی نگاہ میں وہ لوگ سخت بے وقوف ہیں جو کبھی آخرت
کا بھی نام لیتے ہیں۔ بعض ایسے ہیں کہ دین سے بھی کچھ دلچسپی رکھتے ہیں مگر صرف بیرونی
صورت اور مذہب کی بے اصل باتوں میں اُلجھے ہوئے ہیں۔ وہ نہیں جانتے کہ نبیوں کی تعلیم
کا اعلیٰ مقصد کیا ہے اور ہمیں کیا کرنا چاہیے جس سے ہم اپنے مولی کی دائمی رضا مندی
میں داخل ہو جائیں ۔
میرے پیارے دوستو ! میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مجھے خدائے تعالیٰ نے سچا جوش
آپ لوگوں کی ہمدردی کے لئے بخشا ہے اور ایک سچی معرفت آپ صاحبوں کی زیادت
ایمان و عرفان کے لئے مجھے عطا کی گئی ہے اس معرفت کی آپ کو اور آپ کی ذریت کو
۷۷﴾ نہایت ضرورت ہے ۔ سو میں اس لئے مستعد کھڑا ہوں کہ آپ کو کے مستعد کھڑا ہوں کہ آپ لوگ اپنے اموال طیبہ
سے اپنے دینی مہمات مات - کے لئے مدد دیں اور ہر ایک شخص ص جہاں جہاں تک خدائے ئے تو تعالیٰ نے اس
کو وسعت و طاقت و مقدرت دی ہے اس راہ میں دریغ نہ کرے اور اللہ اور رسول سے
اپنے اموال کو مقدم نہ سمجھے اور پھر میں جہاں تک میرے امکان میں ہے تالیفات کے
ذریعہ سے اُن علوم اور برکات کو ایشیا اور یورپ کے ملکوں میں پھیلاؤں جو خدا تعالیٰ
کی پاک روح نے مجھے دی ہیں ۔ مجھ سے پوچھا گیا تھا کہ امریکہ اور یوروپ میں

تعلیم اسلام پھیلانے کے لئے کیا کرنا چاہیے۔ کیا یہ مناسب ہے کہ بعض انگریزی خوان
مسلمانوں میں سے یورپ اور امریکہ میں جائیں اور وعظ اور منادی کے ذریعہ سے مقاصد
اسلام اُن لوگوں پر ظاہر کریں لیکن میں عموماً اس کا جواب ہاں کے ساتھ کبھی نہیں دوں گا۔ میں
ہرگز مناسب نہیں جانتا کہ ایسے لوگ جو اسلامی تعلیم سے پورے طور پر واقف نہیں اور اس کی
اعلیٰ درجہ کی خوبیوں سے بکلی بے خبر اور نیز زمانہ حال کی نکتہ چینیوں کے جوابات پر کامل طور پر
حاوی نہیں ہیں اور نہ روح القدس سے تعلیم پانے والے ہیں وہ ہماری طرف سے وکیل ہو کر
جائیں۔ میرے خیال میں ایسی کارروائی کا ضرر اس کے نفع سے اقرب اور اسرع الوقوع ہے ﴿۷۷۲﴾
الا ماشاء اللہ ۔ بلا شبہ یہ سچ بات ہے کہ یورپ اور امریکہ نے اسلام پر اعتراضات کرنے کا
ایک بڑا ذخیرہ پادریوں سے حاصل کیا ہے اور ان کا فلسفہ اور طبعی بھی ایک الگ ذخیر ہ نکتہ چینی کا
رکھتا ہے۔ میں نے دریافت کیا ہے کہ تین ہزار کے قریب حال کے زمانہ نے وہ مخالفانہ باتیں
پیدا کی ہیں جو اسلام کی نسبت بصورت اعتراض سمجھی گئی ہیں حالانکہ اگر مسلمانوں کی لاپرواہی
کوئی بد نتیجہ پیدا نہ کرے تو ان اعتراضات کا پیدا ہونا اسلام کے لئے کچھ خوف کا مقام نہیں۔
بلکہ ضرور تھا کہ وہ پیدا ہوتے تا اسلام اپنے ہر ایک پہلو سے چمکتا ہوا نظر آتا لیکن ان
اعتراضات کا کافی جواب دینے کے لئے کسی منتخب آدمی کی ضرورت ہے جو ایک دریا معرفت کا
اپنے صدر منشرح میں موجود رکھتا ہو جس کی معلومات کو خدائے تعالیٰ کے الہامی فیض نے بہت
وسیع اور عمیق کر دیا ہو۔ اور ظاہر ہے کہ ایسا کام ان لوگوں سے کب ہو سکتا ہے جن کی سماعی طور پر
بھی نظر محیط نہیں اور ایسے سفیر اگر یورپ اور امریکہ میں جائیں تو کس کام کو انجام دیں گے اور
مشکلات پیش کردہ کا کیا حل کریں گے۔ اور ممکن ہے کہ اُن کے جاہلانہ جوابات کا اثر معکوس ہو جس ۷۷۳﴾
سے وہ تھوڑا سا ولولہ اور شوق بھی جو حال میں امریکہ اور یوروپ کے بعض منصف دلوں میں

پیدا ہوا ہے جاتا رہے اور ایک بھاری شکست اور ناحق کی سبکی اور ناکامی کے ساتھ واپس
ہوں ۔ سو میری صلاح یہ ہے کہ بجائے ان واعظوں کے عمدہ عمدہ تالیفیں ان ملکوں میں بھیجی
جائیں ۔ اگر قوم بدل و جان میری مدد میں مصروف ہوں تو میں چاہتا ہوں کہ ایک تفسیر بھی تیار
کر کے اور انگریزی میں ترجمہ کرا کر اُن کے پاس بھیجی جائے۔ میں اس بات کو صاف صاف
بیان کرنے سے رہ نہیں سکتا کہ یہ میرا کام ہے دوسرے سے ہرگز ایسا نہیں ہوگا جیسا مجھ سے
یا جیسا اس سے جو میری شاخ ہے اور مجھ میں ہی داخل ہے۔ ہاں اس قدر میں پسند کرتا ہوں
کہ ان کتابوں کے تقسیم کرنے کے لئے یا اُن لوگوں کے خیالات اور اعتراضات کو ہم تک
پہنچانے کی غرض سے چند آدمی ان ملکوں میں بھیجے جائیں جو امامت اور مولویت کا دعوی نہ
کریں بلکہ ظاہر کر دیں کہ ہم صرف اس لئے بھیجے گئے ہیں کہ تا کتابوں کو تھے کتابوں کو تقسیم کریں اور اپنی
۷۷۴ معلومات کی حد تک سمجھاویں اور مشکلات اور مباحث دقیقہ کا حل ان اماموں سے چاہیں جو
اس کام کے لئے ملک ہند میں موجود ہیں۔
اس میں کچھ شک نہیں کہ اسلام میں اس قدر صداقت کی روشنی چمک رہی ہے اور اس قدر
اس کی سچائی پر نورانی دلائل موجود ہیں کہ اگر وہ اہل تحقیق کے زیر توجہ لائی جاویں تو یقینا وہ
ہر یک سلیم العقل کے دل میں گھر کر جاویں لیکن افسوس کہ ابھی وہ دلائل اندرونی طور پر بھی اپنی
قوم میں شائع نہیں چہ جائیکہ مخالفوں کے مختلف فرقوں میں شائع ہوں۔ سو انہیں براہین اور
دلائل اور حقائق اور معارف کے شائع کرنے کے لئے قوم کی مالی امداد کی حاجت ہے کیا قوم
میں کوئی ہے جو اس بات کو سنے؟
جب سے میں نے رسالہ فتح اسلام کو تالیف کیا ہے ہمیشہ میرا اسی طرف خیال لگا
رہا کہ میری اس تجویز کے موافق جو میں نے دینی چندہ کے لئے رسالہ مذکورہ میں
لکھی ہے دلوں میں حرکت پیدا ہو گی ۔ اسی خیال سے میں نے چارسو کے قریب

وہ رسالہ مفت بھی تقسیم کر دیا تا لوگ اس کو پڑھیں اور اپنے پیارے دین کی امداد کے لئے اپنے ﴿۷۷۵﴾
گذشتنی گذاشتنی مالوں میں سے کچھ حق مقرر کریں مگر افسوس کہ بجز چند میرے مخلصوں کے
جن کا ذکر میں عنقریب کروں گا کسی نے اس طرف توجہ نہیں کی ۔ میں حیران ہوں کہ کن الفاظ کو
استعمال کروں تا میری قوم پر وہ مؤثر ہوں۔ میں سوچ میں ہوں کہ وہ کون سی تقریر ہے جس
سے وہ میرے غم سے بھرے ہوئے دل کی کیفیت سمجھ سکیں ۔ اے قادر خدا اُن کے دلوں میں
آپ الہام کر اور غفلت اور بدظنی کی رنگ آمیزی سے ان کو باہر نکال اور حق کی روشنی دکھلا ۔
پیار و یقینا سمجھو کہ خدا ہے اور وہ اپنے دین کو فراموش نہیں کرتا بلکہ تاریکی کے زمانہ میں اس
کی مدد فرماتا ہے مصلحت عام کے لئے ایک کو خاص کر لیتا ہے اور اُس پر علوم لدنیہ کے انوار
نازل کرتا ہے۔ سواُسی نے مجھے جگایا اور سچائی کے لئے میرا دل کھول دیا۔ میری روزانہ زندگی
کا آرام اسی میں ہے کہ میں اسی کام میں لگا رہوں بلکہ میں اس کے بغیر جی ہی نہیں سکتا کہ
میں اس کا اور اس کے رسول کا اور اس کی کلام کا جلال ظاہر کروں ۔ مجھے کسی کی تکفیر کا اندیشہ نہیں ﴿۷۷۶
اور نہ کچھ پرواہ۔ میرے لئے یہ بس ہے کہ وہ راضی ہو جس نے مجھے بھیجا ہے۔ ہاں میں اس
میں لذت دیکھتا ہوں کہ جو کچھ اُس نے مجھ پر ظاہر کیا وہ میں سب لوگوں پر ظاہر کروں اور یہ
میرا فرض بھی ہے کہ جو کچھ مجھے دیا گیا وہ دوسروں کو بھی دوں ۔ اور دعوت مولی میں ان سب کو
شریک کرلوں جو ازل سے بلائے گئے ہیں۔ میں اس مطلب کے پورا کرنے کے لئے قریباً
سب کچھ کرنے کے لئے مستعد ہوں اور جانفشانی کے لئے راہ پر کھڑا ہوں لیکن جو امر میرے
اختیار میں نہیں میں خداوند قدیر سے چاہتا ہوں کہ وہ آپ اس کو انجام دیوے۔ : وے۔ میں مشاہدہ
کر رہا ہوں کہ ایک دست غیبی مجھے مدد دے رہا ہے۔ اور اگر چہ میں تمام فانی انسانوں کی
طرح ناتواں اور ضعیف البنیان ہوں تاہم میں دیکھتا ہوں کہ مجھے غیب سے قوت ملتی ہے

اور نفسانی قلق کو دبانے والا ایک صبر بھی عطا ہوتا ہے اور میں جو کہتا ہوں کہ ان الہی کاموں میں
قوم کے ہمدرد مدد کریں وہ بے صبری سے نہیں بلکہ صرف ظاہر کے لحاظ اور اسباب کی رعایت
۷۷۷ سے کہتا ہوں ۔ ورنہ خدا تعالیٰ کے فضل پر میرا دل مطمئن ہے اور امید رکھتا ہوں کہ وہ میری
دعاؤں کو ضائع نہیں کرے گا اور میرے تمام ارادے اور امیدیں پوری کر دے گا ۔ اب میں
ان مخلصوں کا نام لکھتا ہوں جنھوں نے حتی الوسع میرے دینی کاموں میں مدددی یا جن پر مدد کی
امید ہے یا جن کو اسباب میسر آنے پر طیار دیکھتا ہوں ۔
(1) حبّى فى الله مولوی حکیم نوردین صاحب بھیروی۔ مولوی صاحب ممدوح کا
حال کسی قدر رسالہ فتح اسلام میں لکھ آیا ہوں لیکن ان کی تازہ ہمدردیوں نے پھر مجھے اس
وقت ذکر کرنے کا موقعہ دیا۔ اُن کے مال سے جس قدر مجھے مدد پہنچی ہے میں کوئی ایسی نظیر
نہیں دیکھتا جو اس کے مقابل پر بیان کر سکوں ۔ میں نے ان کو طبعی طور پر اور نہایت انشراح
صدر سے دینی خدمتوں میں جان شار پایا۔ اگر چہ ان کی روز مرہ زندگی اسی راہ میں وقف ہے۔
کہ وہ ہریک پہلو سے اسلام اور مسلمانوں کے سچے خادم ہیں مگر اس سلسلہ کے ناصرین میں
سے وہ اول درجہ کے نکلے ۔ مولوی صاحب موصوف اگر چہ اپنی فیاضی کی وجہ سے اس مصرعہ
۷۷۸﴾ کے مصداق ہیں کہ قرار در کف آزادگان نگیرد مال لیکن پھر بھی انہوں نے بارہ سو روپیہ نقد
متفرق حاجتوں کے وقت اس سلسلہ کی تائید میں دیا۔ اور اب بیس روپے ماہواری دینا اپنے
نفس پر واجب کر دیا اور اس کے سوا اور بھی ان کی مالی خدمات ہیں جو طرح طرح کے رنگوں میں
ان کا سلسلہ جاری ہے میں یقینا دیکھتا ہوں کہ جب تک وہ نسبت پیدا نہ ہو جو محب کو اپنے
محبوب سے ہوتی ہے تب تک ایسا انشراح صدر کسی میں پیدا نہیں ہو سکتا۔ اُن کو خدائے تعالیٰ
نے اپنے قوی ہاتھ سے اپنی طرف کھینچ لیا ہے اور طاقت بالا نے خارق عادت اثر اُن پر کیا ہے۔

انہوں نے ایسے وقت میں بلاتر ڈر مجھے قبول کیا کہ جب ہر طرف سے تکفیر کی صدائیں بلند ہونے کو
تھیں اور بہتیروں نے باوجود بیعت کے عہد بیعت فسخ کر دیا تھا اور بہتیرے سُست اور متذبذب
ہو گئے تھے۔ تب سب سے پہلے مولوی صاحب ممدوح کا ہی خط اس عاجز کے اس دعوی کی تصدیق
میں کہ میں ہی مسیح موعود ہوں قادیان میں میرے پاس پہنچا جس میں یہ فقرات درج تھے۔ امنا
وصدقنا فاكتبنا مع الشاهدين مولوی صاحب موصوف کے اعتقاد اور اعلیٰ درجہ کی قوت ایمانی
کا ایک یہ بھی نمونہ ہے کہ ریاست جموں کے ایک جلسہ میں مولوی صاحب کا ایک ڈاکٹر صاحب ۷۷۹
سے جن کا نام جگن ناتھ ہے اس عاجز کی نسبت کچھ تذکرہ ہو کر مولوی صاحب نے بڑی قوت اور
استقامت سے یہ دعوی پیش کیا کہ خدائے تعالیٰ اُن کے یعنی اس عاجز کے ہاتھ پر کوئی آسمانی نشان
دکھلانے پر قادر ہے۔ پھر ڈاکٹر صاحب کے انکار پر مولوی صاحب نے ریاست کے بڑے بڑے
ارکان کی مجلس میں یہ شرط قبول کی کہ اگر وہ یعنی یہ عاجز کسی مدت مسلمہ فریقین پر کوئی آسمانی نشان
دکھلا نہ سکے تو مولوی صاحب ڈاکٹر صاحب کو پہنچ ہزار روپیہ بطور جرمانہ دیں گے اور ڈاکٹر صاحب
کی طرف سے یہ شرط ہوئی کہ اگر انہوں نے کوئی نشان دیکھ لیا تو بلا توقف مسلمان ہو جائیں گے
اور ان تحریری اقراروں پر مندرجہ ذیل گواہیاں ثبت ہوئیں ۔
خان بہادر جنرل ممبر کونسل ریاست جموں غلام محی الدین خاں
سراج الدین احمد سپرنٹنڈنٹ وافسر ڈاکخانجات ریاست جموں
سر کار سنگھ سیکرٹری راجہ امر سنگھ صاحب بہادر پریذیڈنٹ کونسل
مگر افسوس کہ ڈاکٹر صاحب نا قابل قبول اعجازی صورتوں کو پیش کر کے ایک حکمت ۷۸۰
عملی سے گریز کر گئے ۔ چنانچہ انہوں نے ایک آسمانی نشان یہ مانگا کہ کوئی مرا ہوا

پرندہ زندہ کر دیا جائے حالانکہ وہ خوب جانتے ہوں گے کہ ہمارے اصولوں سے یہ مخالف
ہے۔ ہمارا یہی اصول ہے کہ مردوں کو زندہ کرنا خدائے تعالیٰ کی عادت نہیں اور وہ آپ فرماتا
ہے حَرُمُ عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْتُهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ کے یعنی ہم نے یہ واجب کر
دیا ہے کہ جو مر گئے پھر وہ دنیا میں نہیں آئیں گے۔ میں نے ڈاکٹر صاحب کو یہ کہا تھا کہ آسمانی
نشان کی اپنی طرف سے کوئی تعیین ضروری نہیں بلکہ جو امر انسانی طاقتوں سے بالاتر ثابت ہو
خواہ وہ کوئی امر ہو اسی کو آسمانی نشان سمجھ لینا چاہیے اور اگر اس میں شک ہو تو بالمقابل ایسا ہی
کوئی دوسرا امر دکھلا کر یہ ثبوت دینا چاہیے کہ وہ امر الہی قدرتوں سے مخصوص نہیں لیکن ڈاکٹر
صاحب اس سے کنارہ کر گئے اور مولوی صاحب نے وہ صدق قدم دکھلایا جو مولوی صاحب کی
عظمت ایمان پر ایک محکم دلیل ہے۔ دل میں از بس آرزو ہے کہ اور لوگ بھی مولوی صاحب
۷۸۱ کے نمونہ پر چلیں ۔ مولوی صاحب پہلے راستبازوں کا ایک نمونہ ہیں ۔ جزاهم الله خيرا
الجزاء و احسن اليهم في الدنيا والعقبى
(۲) حبی فی الله حکیم فضل دین صاحب بھروی۔ حکیم صاحب اخویم مولوی حکیم نوردین
صاحب کے دوستوں میں سے اور ان کے رنگ اخلاق سے رنگین اور بہت با اخلاص آدمی ہیں ۔
میں جانتا ہوں کہ اُن کو اللہ اور رسول سے سچی محبت ہے اور اسی وجہ سے وہ اس عاجز کو خادم دین
دیکھ کر حب للہ کی شرط کو بجالا رہے ہیں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ انہیں دین اسلام کی حقانیت کے
بھائی مولوی حکیم نور
پھیلانے میں اُسی عشق کا وافر حصہ ملا ہے جو قسیم ازلی سے میرے پیارے بھائی مولوی لی-
دین صاحب کو دیا گیا ہے۔ وہ اِس سلسلہ کے دینی اخراجات کو بنظر غور دیکھ کر ہمیشہ اس فکر میں
رہتے ہیں کہ چندہ کی صورت پر کوئی اُن کا احسن انتظام ہو جائے ۔ چنانچہ رسالہ فتح اسلام میں جس
میں مصارف دینیہ کی پنج شاخوں کا بیان ہے اُنہیں کی تحریک اور مشورہ سے لکھا گیا تھا۔ ان کی
الانبياء : ٩٦

فراست نہایت صحیح ہے اور وہ بات کی تہ تک پہنچتے ہیں اور ان کا خیال ظنون فاسدہ سے مصفی
A
اور مزتی ہے۔ رسالہ ازالہ اوہام کے طبع کے ایام میں دوسو او پید ان کی طرف سے پہنچا اور ان (۷۸۲﴾
کے گھر کے آدمی بھی اُن کے اس اخلاص سے متاثر ہیں اور وہ بھی اپنے کئی زیورات اس راہ
میں محض اللہ خرچ کر چکے ہیں ۔ حکیم صاحب موصوف نے باوجود ان سب خدمات کے جوان
کی طرف سے ہوتی رہتی ہیں خاص طور پر پنج روپے ماہواری اس سلسلہ کی تائید میں دینا مقرر
کیا ہے۔ جزاهم الله خيرا الجزاء واحسن اليهم في الدنيا والعقبي۔
(۳) حبّى فى الله مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی ۔ مولوی صاحب اس عاجز کے
یکرنگ دوست ہیں اور مجھ سے ایک سچی اور زندہ محبت رکھتے ہیں اور اپنے اوقات عزیز کا اکثر
حصہ انہوں نے تائید دین کے لئے وقف کر رکھا ہے ۔ اُن کے بیان میں ایک اثر ڈالنے والا جو
ش ہے۔ اخلاص کی برکت اور نورانیت اُن کے چہرہ سے ظاہر ہے۔ میری تعلیم کی اکثر باتوں
سے وہ متفق الرائے ہیں مگر میرے خیال میں ہے کہ شاید بعض سے نہیں لیکن اخویم مولوی
حکیم نور دین صاحب کے انوار صحبت نے بہت سا نورانی اثر اُن کے دل پر ڈالا ہے اور (۷۸۳)
نیچریت کی اکثر خشک باتوں سے وہ بیزار ہوتے جاتے ہیں۔ اور در حقیقت میں بھی اس بات
کو پسند نہیں کرتا کہ الہی کتاب کے واقعی اور سچے منشاء کے مخالف نیچر کے ایسے تابع ہو جائیں
کہ گویا کامل ہادی ہمارا وہی ہے۔ میں ایسے حصہ نیچریت کو قبول کرتا ہوں جس کو میں دیکھتا
ہوں کہ میرے مولی اور ہادی نے اپنی کتاب قرآن کریم میں اس کو قبول کر لیا ہے اور سنت اللہ
کے نام سے اس کو یاد کیا ہے۔ میں اپنے خداوند کو کامل طور پر قادر مطلق سمجھتا ہوں اور اسی بات
پر ایمان لا چکا ہوں کہ وہ جو چاہتا ہے کر دکھاتا ہے اور اسی ایمان کی برکت سے میری معرفت
زیادت میں ہے اور محبت ترقی میں ۔ مجھے بچوں کا ایمان پسند آتا ہے اور فلسفیوں کے بودے ایمان
سے میں متنفر ہوں ۔ مجھے یقین ہے کہ مولوی صاحب اپنی محبت کے پاک جذبات کی وجہ سے

اور بھی ہم رنگی میں ترقی کریں گے اور اپنے بعض معلومات میں نظر ثانی فرمائیں گے۔
(۴) حبّي في الله مولوی غلام قادر صاحب فصیح جوان صالح خوش شکل اور اس عاجز
۷۸۴) کی بیعت میں داخل ہیں۔ باہمت اور ہمدرد اسلام ہیں ۔ قول فصیح جو مولوی عبد الکریم صاحب
کی تالیف ہے اسی مرد با ہمت نے اپنے مصارف سے چھاپی اور مفت تقف چھاپی اور مفت تقسیم کی ۔ قوت بیانی نئی
طرز کے موافق بہت عمدہ رکھتے ہیں۔ اب ایک ماہواری رسالہ ان کی طرف سے نکلنے والا ہے
جس کا نام الحق ہو گا ۔ یہ رسالہ محض اس غرض سے جاری کیا جائے گا کہ تا اس میں وقتا فوقتاً
ان مخالفوں کا جواب دیا جائے جو دین اسلام پر حملہ کرتے ہیں خدائے تعالیٰ اس کام میں
اُن کی مدد کرے ۔
(۵) سید حامد شاہ صاحب سیالکوئی ۔ یہ سید صاحب محب صادق اور اس عاجز کے ایک
نہایت مخلص دوست کے بیٹے ہیں جس قدر خدائے تعالیٰ نے شعر اور سخن میں اُن کو قوت بیان
دی ہے وہ رسالہ قول فصیح کے دیکھنے سے ظاہر ہوگی ۔ میر حامد شاہ کے بشرہ سے علامات
صدق و اخلاص و محبت ظاہر ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ وہ اسلام کی تائید میں اپنی نظم و نثر سے
عمدہ عمدہ خدمتیں بجالائیں گے ۔ اُن کا جوش سے بھرا ہوا اخلاص اور ان کی محبت صافی جس
حد تک مجھے معلوم ہوتی ہے۔ میں اس کا اندازہ نہیں کر سکتا۔ مجھے نہایت خوشی ہے کہ وہ
۷۸۵﴾ میرے پرانے دوست میر حسام الدین صاحب رئیس سیا لکوٹ کے خلف رشید ہیں۔
(1) حبّى فى الله مولوی سید محمد احسن صاحب امروہی مہتم مصارف ریاست
بھو پال ۔ مولوی صاحب موصوف اس عاجز سے کمال درجہ کا اخلاص و محبت اور تعلق
روحانی رکھتے ہیں ۔ اُن کی تالیفات کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک اعلیٰ
لیاقت کے آدمی اور علوم عربیہ میں فاضل ہیں بالخصوص علم حدیث میں ان کی نظر
بہت محیط اور عمیق معلوم ہوتی ہے ۔ حال میں انہوں نے ایک رسالہ اعلام الناس

اس عاجز کے تائید دعوی میں بکمال متانت و خوش اسلوبی لکھا ہے جس کے پڑھنے سے
ناظرین سمجھ لیں گے کہ مولوی صاحب موصوف علوم دینیہ میں کس قدر محقق اور وسیع النظر اور
مدقق آدمی ہیں انہوں نے نہایت تحقیق اور خوش بیانی سے اپنے رسالہ میں کئی قسم کے
معارف بھر دئے ہیں۔ ناظرین اس کو ضرور دیکھو۔
(2) حبّى فى الله مولوی عبدالغنی صاحب معروف مولوی غلام نبی خوشابی دقیق فہم اور
حقیقت شناس ہیں اور علوم عربیہ تازہ بتازہ ان کے سینہ میں موجود ہیں اوائل میں مولوی
صاحب موصوف سخت مخالف الرائے تھے۔ جب ان کو اس بات کی خبر پہنچی کہ یہ عاجز مسیح موعود (۷۸۶)
ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے اور مسیح ابن مریم کی نسبت وفات کا قائل ہے تب مولوی صاحب میں
پورا نے خیالات کے جذبہ سے ایک جوش پیدا ہوا اور ایک عام اشتہار دیا کہ جمعہ کی نماز کے
بعد اس شخص کے رڈ میں ہم وعظ کریں گے۔ شہر لو دھانہ کے صدہا آدمی وعظ کے وقت موجود ہو
گئے ۔ تب مولوی صاحب اپنے علمی زور سے بخاری اور مسلم کی حدیثیں بارش کی طرح لوگوں
پر برسانے لگے اور صحاح ستہ کا نقشہ پُرانی لکیر کے موافق آگے رکھ دیا۔ اُن کے وعظ سے
سخت جوش مخالفت کا تمام شہر میں پھیل گیا کیونکہ ان کی علمیت اور فضیلت دلوں میں مسلم تھی
لیکن آخر سعادت از لی کشاں کشاں اُن کو اس عاجز کے پاس لے آئی اور مخالفانہ خیالات
سے تو بہ کر کے سلسلہ بیعت میں داخل ہوئے ۔ اب اُن کے پرانے دوست اُن سے سخت
ناراض ہیں مگر وہ نہایت ا مایت استقامت سے اس شعر کے مضمون کا ورد کر رہے ہیں
حضرت ناصح جو آویں دیدہ و دل فرش راہ پر کوئی مجھ کو تو سمجھا دے کہ سمجھاویں گے کیا
(۸) حبّي في الله نواب محمد علی خان صاحب رئیس خاندان ریاست مالیر کوٹلہ - ۷۸۷
یہ نواب صاحب ایک معزز خاندان کے نامی رئیس ہیں۔ مورث اعلیٰ نواب صاحب موصوف
کے شیخ صدر جہاں ایک با خدا بزرگ تھے جو اصل باشندہ جلال آباد سروانی قوم کے
ه

پٹھان تھے ۱۴۶۹ ء میں عہد سلطنت بہلول لودھی میں اپنے وطن سے اس ملک میں آئے۔
شاہ وقت کا اُن پر اس قدر اعتقاد ہو گیا کہ اپنی بیٹی کا نکاح شیخ موصوف سے کر دیا اور چند گاؤں
جاگیر میں دے دیئے چنانچہ ایک گاؤں کی جگہ میں یہ قصبہ شیخ صاحب نے آباد کیا جس کا نام
مالیر ہے۔ شیخ صاحب کے پوتے بایزید خاں نامی نے مالیر کے متصل قصبہ کوٹلہ کو تقریباً
۱۵۷۳ء میں آباد کیا جس کے نام سے اب یہ ریاست مشہور ہے۔ بایزید خان کے پانچ بیٹوں
میں سے ایک کا نام فیروز خان تھا اور فیروز خان کے بیٹے کا نام شیر محمد خان اور شیر محمد خان کے
بیٹے کا نام جمال خان تھا۔ جمال خان کے پانچ بیٹے تھے مگر ان میں سے صرف دو بیٹے تھے
۷۸۸ جن کی نسل باقی رہی یعنی بہادر خان اور عطاء اللہ خان ۔ بہادر خان کی نسل میں سے یہ جوان
صالح خلف رشید نواب غلام محمد خان صاحب مرحوم ہے جس کا عنوان میں ہم نے نام
لکھا ہے ے خدا تعالیٰ اس کو ایمانی امور میں بہادر کرے اور اپنے جد شیخ بزرگوار صدر جہان
کے رنگ میں لاوے۔ سردار محمد علی خان صاحب نے گورنمنٹ برطانیہ کی توجہ اور مہربانی
سے ایک شائستگی بخش تعلیم پائی جس کا اثر ان کے دماغی اور دلی قومی پر نمایاں ہے۔ اُن کی
خدا دا د فطرت بہت سلیم اور معتدل ہے اور باوجود عین شباب کے کسی قسم کی حدت اور تیزی
اور جذبات نفسانی اُن کے نزدیک آئی معلوم نہیں ہوتی۔ میں قادیان میں جب کہ وہ ملنے
کے لئے آئے اور کئی دن رہے پوشیدہ نظر سے دیکھتا رہا ہوں کہ التزام ادائے نماز میں اُن کو
خوب اہتمام ہے اور صلحاء کی طرح توجہ اور شوق سے نماز پڑھتے ہیں اور منکرات اور
مکروہات سے بکلی مجتنب ہیں۔ مجھے ایسے شخص کی خوش قسمتی پر رشک ہے جس کا ایسا صالح
بیٹا ہو کہ با وجود بہم پہنچنے تمام اسباب اور وسائل غفلت اور عیاشی کے اپنے عنفوان جوانی
میں ایسا پر ہیز گار ہو۔ معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے بتوفیقہ تعالیٰ خود اپنی اصلاح پر آپ
۷۸۹ زور دے کر رئیسوں کے بے جا طریقوں اور چلنوں سے نفرت پیدا کر لی ہے اور نہ صرف

اسی قدر بلکہ جو کچھ نا جائز خیالات اور اوہام اور بے اصل بدعات شیعہ مذہب میں ملائی گئی
ہیں اور جس قدر تہذیب اور صلاحیت اور پاک باطنی کے مخالف ان کا عملدرآمد ہے ان
سب باتوں سے بھی اپنے نور قلب سے فیصلہ کر کے انہوں نے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ وہ
اپنے ایک خط میں مجھ کو لکھتے ہیں کہ ابتدا میں گو میں آپ کی نسبت نیک ظن ہی تھا لیکن صرف
اس قدر کہ آپ اور علماء اور مشائخ ظاہری کی طرح مسلمانوں کے تفرقہ کے مؤید نہیں ہیں بلکہ
مخالفان اسلام کے مقابل پر کھڑے ہیں مگر الہامات کے بارہ میں مجھ کو نہ اقرار تھا اور نہ
انکار ۔ پھر جب میں معاصی سے بہت تنگ آیا اور اُن پر غالب نہ ہو سکا تو میں نے سوچا کہ
آپ نے بڑے بڑے دعوے کئے ہیں یہ سب جھوٹے نہیں ہو سکتے ۔ تب میں نے بطور
آزمائش آپ کی طرف خط و کتابت شروع کی جس سے مجھ کو تسکین ہوتی رہی اور جب قریباً
اگست میں آپ سے لودھیا نہ ملنے گیا تو اُس وقت میری تسکین خوب ہو گئی اور آپ کو ایک
با خدا بزرگ پایا اور بقیہ شکوک کا پھر بعد کی خط و کتابت میں میرے دل سے بکلی دھویا گیا ۔ ۷۹۰
اور جب مجھے یہ اطمینان دی گئی کہ ایک ایسا شیعہ جو خلفائے ثلاثہ کی کسر شان نہ کرے
سلسلہ بیعت میں داخل ہو سکتا ہے تب میں نے آپ سے بیعت کر لی۔ اب میں اپنے آپ کو
نسبتاً بہت اچھا پاتا ہوں۔ اور آپ گواہ رہیں کہ میں نے تمام گنا ہوں سے آئندہ کے لئے
تو بہ کی ہے۔ مجھ کو آپ کے اخلاق اور طرز معاشرت سے کافی اطمینان ہے کہ آپ ایک سچے
مجدد اور دنیا کے لئے رحمت ہیں ۔
( ۹ ) حبي في الله میر عباس علی لود بانوی ۔ یہ میرے وہ اوّل دوست ہیں جن
کے دل میں خدائے تعالیٰ نے سب سے پہلے میری محبت ڈالی اور جو سب سے پہلے
تکلیف سفر اُٹھا کر ابرا را خیار کی سنت پر بقدم تجرید محض اللہ قادیان میں میرے ملنے
کے لئے آئے وہ یہی بزرگ ہیں ۔ میں اِس بات کو کبھی نہیں بھول سکتا کہ بڑے

·

آج 10 میں سے 10 باقی