ازالہ اَوہام حصہ دوم
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 3
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مسیح کے اُترنے کے لئے دعا منظور نہ ہو تو صاف ثابت ہوگا کہ وہ دعا تحصیل حاصل میں داخل
ہے اسی وجہ سے منظور نہیں ہوئی۔
ہمارے دوست مولوی ! ابو سعید محمد حسین صاحب اپنے ایک خط میں لکھتے ہیں کہ میں عقلی
طور پر اس امر (وفات مسیح ) کو ثابت کر دکھاؤں گا مگر کچھ معلوم نہیں ہوا کہ مولوی صاحب کی
عقلی طور سے کیا مراد ہے۔ کیا بیلون میں آسمان کی طرف چڑھ کر ناظرین کو کوئی تماشہ دکھانا
چاہتے ہیں۔ حضرت مولوی صاحب کو لازم صاحب کو لازم ہے کہ عقلی طور کا نام نہ لیں تا نئے فلسفہ والے ان
۲۶۴ کے گرد نہ ہو جائیں بلکہ یہ کہا کریں کہ جو شخص عقل کا نام لے وہ کافر ہے۔ اگر کوئی دن ایسے ہی
اعتقاد کے ساتھ گزارہ کرنا ہے تو بجز تکفیر کے اور کوئی کار آمد حربہ نہیں لیکن ہمارا تو اس بات پر
ایمان ہے کہ خدائے تعالیٰ نے انسان کے وجود میں عقل کو بھی بیکار پیدا نہیں کیا اور اگر
مسلمانوں کے دو فریق میں سے جو کسی جزئی مسئلہ پر جھگڑتے ہیں اور باہم اختلاف رکھتے ہیں
ایک فریق ایسا ہے کہ علاوہ دلائل شرعی اور نصوص قرآن اور حدیث کے عقل کو بھی اپنے ساتھ
رکھتا ہے تو بلا شبہ وہی فریق سچا ہے کیونکہ اس کی تائید دعوی کے لئے گواہ بہت ہیں ۔ سواب
دیکھنا چاہیے کہ مسیح کی وفات کے بارے میں کیسے قرآن کریم اور حدیث اور عقل اور تجربہ
ہمارا موید ہو رہا ہے لیکن ہمارے مخالفین کو ان تمام شواہد میں سے کوئی مدد نہیں دیتا۔ قرآن کریم
کے سامنے جاتے ہیں تو قرآن کریم کہتا ہے کہ چل دور ہو۔ میرے خزانہ حکمت میں تیرے
خیال کے لئے کوئی مؤید بات نہیں۔ پھر وہاں سے محروم ہو کر حدیثوں کی طرف آتے ہیں تو
حدیثیں کہتی ہیں کہ اے سرکش قوم یکجائی نظر سے ہمیں دیکھ اور مومن ببعض اور کافر بعض نہ ہو
۳۶۵ تا تجھے معلوم ہو کہ میں قرآن کریم کے مخالف نہیں ۔ پھر حدیثوں سے نومید ہو کر سلف و خلف
کے اقوال متفرقہ کی طرف آتے ہیں تو اُن کو کسی ایک خاص شق پر قائم نہیں دیکھتے بلکہ
تفسیروں کو رطب و یابس کا ذخیرہ پاتے ہیں اور جب دیکھنا چاہتے ہیں کہ مبسوط تفسیروں میں
إِنِّي مُتَوَفِّیک کے کیا معنے نکلتے ہیں تو پہلے بسم اللہ کر کے ابن عباس سے یہی حدیث نکلتی
ہے کہ حضرت مسیح فوت ہو چکے ہیں پھر قرآن اور حدیث سے قطع امید کر کے عقل کی طرف
دوڑتے ہیں تو عقل ایک روشن دلیل کا طمانچہ مار کر دوسری طرف منہ پھیر دیتی ہے اور پھر
کانشنس اور نور قلب کی طرف آتے ہیں تو وہ اپنے نزدیک آنے سے دھکے دیتا ہے ۔
پس اس سے زیادہ محرومی کیا ہوگی کہ کوئی ان لوگوں کو قبول نہیں کرتا اور کسی جگہ اپنے مورچے
باندھ نہیں سکتے ۔
بعض چالاکی سے قرآن شریف کے کھلے کھلے ثبوت پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ
توفی کا لفظ لغت کی کتابوں میں کئی معنوں پر آیا ہے حالانکہ اپنے دلوں میں خوب جانتے ہیں
کہ جن لفظوں کو قرآن شریف اصطلاحی طور پر بعض معانی کے لئے خاص کر لیتا ہے اور اپنے
متواتر بیان سے بخوبی سمجھا دیتا ہے کہ فلاں معنے کے لئے اُس نے فلاں لفظ خاص کر رکھا ہے ﴿۴۶﴾
اس معنی سے اس لفظ کو صرف اس خیال سے پھیرنا کہ کسی لغت کی کتاب میں اس کے اور معنے
بھی آئے ہیں صریح الحاد ہے۔ مثلاً کتب لغت میں اندھیری رات کا نام بھی کافر ہے مگر تمام
قرآن شریف میں کافر کا لفظ صرف کا فردین یا کافر نعمت پر بولا گیا ہے۔ اب اگر کوئی شخص کفر کا
لفظ الفاظ مروجہ فرقان سے پھیر کر اندھیری رات اس سے مراد لے اور یہ ثبوت دے کہ لغت کی
کتابوں میں یہ معنے بھی لکھے ہیں تو سچ کہو کہ اُس کا یہ ملحدانہ طریق ہے یا نہیں؟ اسی طرح کتب
لغت میں صوم کا لفظ صرف روزہ میں محدود نہیں بلکہ عیسائیوں کے گرجا کا نام بھی صوم ہے
اور شتر مرغ کے سرگین کو بھی صوم کہتے ہیں لیکن قرآن شریف کی اصطلاح میں صوم صرف روزہ
کا نام ہے اور اسی طرح صلوۃ کے لفظ کے معنے بھی لغت میں کئی ہیں مگر قرآن شریف کی اصطلاح
میں صرف نماز اور درود اور دعا کا نام ہے۔ یہ بات سمجھنے والے جانتے ہیں کہ ہر یک فن ایک
اصطلاح کا محتاج ہوتا ہے اور اہل اس فن کے حاجات کے موافق بعض الفاظ کو متعدد معنوں سے
مجرد کر کے کسی ایک معنی سے مخصوص کر لیتے ہیں ۔ مثلاً طبابت کے فن کو دیکھئے کہ بعض الفاظ جو
کئی معنے رکھتے تھے صرف ایک معنے میں اصطلاحی طور پر محصور و محدود رکھے گئے ہیں اور سچ تو
یہ ہے کہ کوئی علم بغیرا بغیر اصطلاحی الفاظ کے چل ہی نہیں سکتا ۔ پس جو شخص !! ۔ پس جو شخص الحاد کا ارادہ نہیں رکھتا۔
۴۶۷﴾ اس کے لئے سیدھی راہ یہی ہے کہ قرآن شریف کے معنے اس کے مروجہ اور مصطلحہ الفاظ کے
لحاظ سے کرے ورنہ تفسیر بالرائے ہوگی ۔
ہے تو
اگر یہ کہا جائے کہ اگر توفی کے معنے الفاظ مروجہ قرآن میں عام طور پر قبض روح ہی ۔
پھر مفتروں نے اس کے برخلاف اقوال کیوں لکھے۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ موت کے معنے
بھی تو وہ برابر لکھتے چلے آئے ہیں۔ اگر ایک قوم کا ان معنوں پر اجماع نہ ہوتا تو کیوں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے آج تک جو تیرہ سو برس گزر گئے یہ معنے تفسیروں میں
درج ہوتے چلے آئے ۔ سو ان معنوں کا مسلسل طور پر درج ہوتے چلے آنا صریح اس بات پر
دلیل ہے کہ صحابہ کے وقت سے آج تک ان معنوں پر اجماع چلا آیا ہے۔ رہی یہ بات کہ پھر
دوسرے معنے انہیں تفسیروں میں کیوں لکھے گئے ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ وہ بعض لوگوں کی غلط
رائے ہے اور اس رائے کی غلطی ثابت کرنے کے لئے یہ کافی ہے کہ وہ رائے
سراسر قرآن شریف کے منشاء کے برخلاف ہے اور نیز یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ اُن میں سے
بعض وہ لوگ بھی ہیں جو خیال کرتے ہیں جو حضرت عیسی تین گھنٹہ یا سات گھنٹہ یا تین
۴۶۸ دن تک مردہ رہے اور پھر آسمان کی طرف زندہ کر کے اُٹھائے گئے ۔ اور اس رائے پر
ادنی نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ جنہوں نے ابتدا میں یہ رائے قائم کی ہے اُن کا یہ
منشاء ہو گا کہ جیسا کہ بعض حدیثوں میں آیا ہے اور مولوی عبد الحق صاحب دہلوی نے
بھی اس بارے میں اپنی کتابوں میں بہت کچھ لکھا ہے اور متصوفین بھی اس کے قائل
ہیں کہ جب کوئی مقدس اور راستباز بندہ فوت ہو جائے تو پھر وہ زندہ کیا جاتا ہے ۔ اور
قدرت حق سے ایک قسم کا اس کو جسم نورانی عطا ہوتا ہے اور وہ اس جسم کے ساتھ آسمان پر
حسب اپنے مرتبہ کے رہائش اختیار کرتا ہے سو کیوں مسیح کے اُٹھائے جانے کا ایک نرالا مسئلہ
بناویں ۔ ہم قبول کرتے ہیں کہ وہ ایک نورانی جسم کے ساتھ آسمان کی طرف اٹھایا گیا جیسا کہ
اور نبی اُٹھائے گئے ۔ اس کو نورانی جسم دیا گیا تبھی تو وہ کھانے اور پینے اور پاخانہ اور پیشاب
کرنے کا محتاج نہ ہوا ۔ اگر یہ کثیف اور خاکی جسم ہوتا تو آسمان پر اس کے لئے ایک
باورچی خانہ اور ایک پا خانہ بھی چاہیے تھا کیونکہ اس خاکی جسد کے لئے خدائے تعالیٰ نے یہ
تمام ضروری امور ٹھہرائے ہیں جیسا کہ قرآن شریف کی آیات بینات سے ظاہر ہے۔
اے حضرات مولوی صاحبان جبکہ عام طور پر قرآن شریف سے مسیح کی وفات ثابت ہوتی ۴۶۹
ہے اور ابتدا سے آج تک بعض اقوال صحابہ اور مفسرین بھی اس کو مارتے ہی چلے آئے ہیں تو
اب آپ لوگ ناحق کی ضد کیوں کرتے ہیں کہیں عیسائیوں کے خدا کو مرنے بھی تو
دو۔ کب تک اس کو حی لا یموت کہتے جاؤ گے ۔ کچھ انتہاء بھی ہے۔ پھر اگر آپ محض ضد
کی راہ سے یہ کہیں کہ مسیح ابن مریم فوت تو ضرور ہو گیا تھا مگر اُسی خاکی جسم میں اُس کی
روح آگئی تو کیا اس کا کوئی ثبوت بھی ہے۔ ماسوا اس کے اس صورت میں دو موتیں
اس کے لئے تجویز کرو گے۔ یہ کہاں لکھا ہے اور کس کی ہدایت ہے کہ خدائے تعالیٰ
موتت اولی پر کفایت نہ کرے اور سارے جہان کے لئے ایک موت اور مسیح نا کردہ
گناہ پر دو موتوں کی تکلیف نازل ہو۔ کیا کوئی حدیث ہے یا قرآن شریف کی آیت ہے
جو ان دو موتوں کے بارے میں آپ کے پاس ہے۔ یوں تو آپ حضرت مسیح کی لاش کو
بڑی عزت کے ساتھ دفن کرنا چاہتے ہیں جبکہ کہتے ہیں کہ حضرت سیدنا جناب رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں دفن کئے جائیں گے لیکن یہ خیال نہیں کرتے کہ یہ دوسری
موت اُن کے لئے کسی سخت گناہ کا پاداش ہوگی ۔ اور وار ں ہوگی ۔ اور واضح رہے کہ آنحضرت صلی اللہ ۴۷۰
علیہ وسلم کی قبر میں اُن کا آخری زمانہ میں دفن ہونا یہ اس بات کی فرع ہے کہ پہلے اُن کا اسی
جسم خاکی کے ساتھ زندہ اُٹھایا جانا ثابت ہو۔ ورنہ فرض کے طور پر اگر اس حدیث کو جو
نصوص بینہ کے مخالف صریح پڑی ہوئی ہے صحیح بھی مان لیں اور اس کے معنے کو ظاہر پر ہی حمل
کریں تو ممکن ہے کہ کوئی مثیل مسیح ایسا بھی ہو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ کے
پاس مدفون ہو کیونکہ اس حدیث کی رو سے کہ جو علماء امتی کا نبیاء بنی اسرائیل
ہے مثیلوں کی کمی نہیں اور ایسا ہی یہ آیت کریمہ بھی مثیلوں کی طرف اشارہ کر رہی ہے
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ اور نیز
قرائن قویہ کی وجہ سے بفرض صحت اس کو ایک استعارہ تسلیم کر کے یہ معنے بھی ہو سکتے ہیں کہ
یہ ایک اشارہ معیت اور اتحاد کی طرف ہے۔ مثلاً جو دشمن ہو اس کے لئے انسان کہتا ہے کہ
اس کی قبر بھی میرے نزدیک نہ ہو لیکن دوست کے لئے قبر کا بھی ساتھ چاہتا ہے اور مکاشفات
میں اکثر ایسے امور دیکھے جاتے ہیں۔ ایک مدت کی بات ہے جو اس عاجز نے خواب میں
۲۷۱) دیکھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارکہ پر میں کھڑا ہوں اور کئی لوگ مر گئے ہیں
یا مقتول ہیں ان کو لوگ دفن کرنا چاہتے ہیں ۔ اسی عرصہ میں روضہ کے اندر سے ایک آدمی
نکلا اور اس کے ہاتھ میں ایک سرکنڈہ تھا اور وہ اس سرکنڈہ کو زمین پر مارتا تھا اور ہر یک کو
کہتا تھا کہ تیری اس جگہ قبر ہوگی ۔ تب وہ یہی کام کرتا کرتا میرے نزدیک آیا اور مجھ کو دکھلا
کر اور میرے سامنے کھڑا ہو کر روضہ شریفہ کے پاس کی زمین پر اس نے اپنا سر کنڈہ مارا اور
کہا کہ تیری اس جگہ قبر ہو گی ۔ تب آنکھ کھل گئی اور میں نے اپنے اجتہاد سے اس کی یہ
تاویل کی کہ یہ معیت معادی کی طرف اشارہ ہے کیونکہ جو شخص فوت ہونے کے بعد روحانی
طور پر کسی مقدس کے قریب ہو جائے تو گویا اس کی قبر اس مقدس کی قبر کے قریب ہو گئی ۔
وَاللَّهُ أَعْلَمُ وَعِلْمُهُ أَحْكَمُ
ا الفاتحة : ٧،٦
نورافشاں مطبوعہ ۲۳ / اپریل کا اعتراض
پر چه نورافشان میں مسیح کے صعود کی نسبت یہ دلیل پیش کی گئی ہے کہ مسیح کے صعود کی
نسبت گیارہ شاگرد بچشم دید گواہ موجود ہیں جنہوں نے اُسے آسمان کو ج آسمان کو جہاں تک حد نظر ہے
جاتے دیکھا ۔ چنانچہ معترض صاحب نے اپنے دعوے کی تائید میں رسولوں کے اعمال باب
اول کی یہ آیتیں پیش کی ہیں ۔
(۳) ان پر (یعنی اپنے گیارہ شاگردوں پر ) اُس نے (یعنی مسیح نے ) اپنے مرنے کے
پیچھے آپ کو بہت سی قوی دلیلوں سے زندہ ثابت کیا کہ وہ چالیس دن تک انہیں نظر آتا رہا اور
خدا کی بادشاہت کی باتیں کہتار اتیں کہتا رہا۔ اور اُن کے ساتھ ایک جاہو کے حکم دیا کہ پروشا کے حکم دیا کہ یروشلم سے باہر
نہ جاؤ۔۔۔ اور وہ یہ کہہ کے اُن کے دیکھتے ہوئے اُوپر اُٹھایا گیا اور بدلی نے اُن کی نظروں سے ۴۷۳
چھپا لیا۔ اور اس کے جاتے ہوئے جب وے آسمان کی طرف تک رہے تھے دیکھو دو مرد
سفید پوشاک پہنے ہوئے اُن کے پاس کھڑے تھے (11) اور کہنے لگے اے جلیلی مردو تم کیوں
کھڑے آسمان کی طرف دیکھتے ہو یہی یسوع جو تمہارے پاس سے آسمان پر اٹھایا گیا ہے
اُسی طرح جس طرح تم نے اسے آسمان کو جاتے دیکھا پھر آوے گا۔
اب پادری صاحب صرف اس عبارت پر خوش ہو کر سمجھ بیٹھے ہیں کہ در حقیقت اسی جسم
خاکی کے ساتھ مسیح اپنے مرنے کے بعد آسمان کی طرف اُٹھایا گیا ۔ لیکن انہیں معلوم ہے
کہ یہ بیان لوقا کا ہے جس نے نہ مسیح کو دیکھا اور نہ اُس کے شاگردوں سے کچھ سنا ۔ پھر
ایسے شخص کا بیان کیوں کر قابل اعتبار ہو سکتا ہے جو شہادت رویت نہیں اور نہ کسی دیکھنے د
والے کے نام کا اُس میں حوالہ ہے ۔ ماسوا اس کے یہ بیان سراسر غلط فہمی سے بھرا ہوا
ہے۔ یہ تو سچ ہے کہ مسیح اپنے وطن گلیل میں جا کر فوت ہو گیا۔ لیکن یہ ہرگز پیچ نہیں کہ وہی
جسم جو دفن ہو چکا تھا پھر زندہ ہو گیا ۔ بلکہ اسی باب کی تیسری آیت ظاہر کر رہی ہے
کہ بعد فوت ہو جانے کے کشفی طور پر مسیح چالیس دن تک اپنے شاگردوں کو نظر آتا رہا۔ اس جگہ
کوئی یہ نہ سمجھ لیوے کہ مسیح بوجہ مصلوب ہونے کے فوت ہوا کیونکہ ہم ثابت کر آئے ہیں کہ
خدائے تعالی نے صلیب سے مسیح کی جان بچائی تھی بلکہ یہ تیسری آیت باب اول اعمال کی مسیح
۴۷۴ کی طبعی موت کی نسبت گواہی دے رہی ہے جو گلیل میں اس کو پیش آئی ۔ اس موت کے بعد
مسیح چالیس دن تک کشفی طور پر اپنے شاگردوں کو نظر آتا رہا۔ جو لوگ کشف کی حقیقت کو
نہیں سمجھتے وہ ایسے مقامات میں بڑا دھوکہ کھاتے ہیں۔ اسی وجہ سے حال کے عیسائی بھی جو
روحانی روشنی سے بے بہرہ ہیں اس عالم کشف کو در حقیقت عالم جسمانی سمجھ بیٹھے ہیں ۔ اصل
بات یہ ہے کہ مقدس اور راستباز لوگ مرنے کے بعد پھر زندہ ہو جایا کرتے ہیں اور اکثر صاف
باطن اور پُر محبت لوگوں کو عالم کشف میں جو بعینہ عالم بیداری ہے نظر آجایا کرتے ہیں۔ چنانچہ
اس بارہ میں خود یہ عاجز صاحب تجربہ ہے۔ بارہا عالم بیداری میں بعض مقدس لوگ نظر آئے
ہیں ۔ اور بعض مراتب کشف کے ایسے ہیں کہ میں کسی طور سے کہہ نہیں سکتا کہ اُن میں کوئی
حصہ غنودگی یا خواب یا غفلت کا ہے بلکہ پورے طور پر بیداری ہوتی ہے اور بیداری میں
گذشتہ لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے اور باتیں بھی ہوتی ہیں ۔ یہی حال حواریوں کی رویت
کا ہے جو انہیں کشفی طور پر مسیح ابن مریم مرنے کے بعد جبکہ وہ جلیل میں جا کر کچھ عرصہ کے
بعد فوت ہو گیا چالیس دن برابر نظر آتا رہا اور انہوں نے اس کشفی حالت میں صرف مسیح
۴۷۵ کو نہیں دیکھا بلکہ دوفرشتے بھی دیکھے جو سفید پوشاک پہنے ہوئے کھڑے تھے جس سے
اور زیادہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ کشف کا ہی عالم تھا۔ انجیل میں یہ بھی آیا ہے کہ ایک مرتبہ
انہوں نے کشفی طور پر حضرت موسیٰ اور حضرت یحییٰ کو بھی خواب میں دیکھا تھا۔ غرض اعلیٰ درجہ
کا کشف بعینہ عالم بیداری ہوتا ہے اور اگر کسی کو اس کو چہ میں کچھ دخل ہو تو ہم بڑی آسانی
سے اس کو تسلیم کرا سکتے ہیں مگر محض بیگانوں اور بے خبروں کے مقابل پر کیا کیا جائے۔
میں کئی بار لکھ چکا ہوں اور پھر بھی لکھتا ہوں کہ اہل کشف کے نزدیک یہ بات ثابت شدہ
ہے کہ مقدس اور راستباز لوگ مرنے کے بعد پھر زندہ ہو جایا کرتے ہیں اور ایک قسم کا انہیں
جسم نورانی مل جاتا ہے اور اس جسم کے ساتھ وہ آسمان کی طرف اُٹھائے جاتے ہیں اور بعض
احادیث میں آیا ہے کہ بعد موت کے اکثر مدت مقدس لوگوں کی زمین پر رہنے کی چالیس دن
ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ کوئی نبی فوت ہونے کے بعد چالیس دن
سے زیادہ زمین پر نہیں ٹھہرتا بلکہ اس عرصہ کے اندر اندر آسمان کی طرف اُٹھایا جاتا ہے۔
چنانچه خود اپنی نسبت آنجناب فرماتے ہیں کہ مجھے ہرگز امید نہیں کہ خدائے تعالی چالیس دن ۴۷۶)
سے زیادہ مجھ کو قبر میں رکھے ۔ سو سمجھنا چاہیے کہ آسمان کی طرف مع الجسد اُٹھایا جانا حضرت
مسیح کا جس کی نسبت کیا عیسائی اور کیا مسلمان شور مچا رہے ہیں دراصل یہی معنے رکھتا ہے اور
اس بارے میں مسیح کی کچھ بھی خصوصیت نہیں ۔ ہر یک مقدس اور کامل راستباز کا رفع اسی
طرح ہوتا ہے۔ اور یہ امر اہل کشف کے نزدیک مسلّمات اور مشاہدات میں سے ہے قرآن
کریم میں مسیح کے رفع کا ذکر اس کی راستبازی کی تصدیق کے لئے ہے۔ اور مسیح کے شاگردوں
کو جو کشفی طور پر اس کا اُٹھایا جانا دکھایا گیا یہ اُن کی تقویت ایمان کے لئے تھا کیونکہ اس
وقت کے مولویوں اور فقیہوں کی طرح اس وقت کے فقیہوں اور فریسیوں نے بھی حضرت
مسیح پر کفر کا فتوی لگایا تھا اور قریب تھا کہ وہ لوگ اپنی مکاریوں سے بہت سے شبہات
دلوں میں ڈال دیتے لہذا خداوند کریم نے مسیح کے شاگردوں کی کشفی آنکھ کھول دی اور انہوں
نے دیکھا کہ وہ خاص مقربوں کی طرح آسمان کی طرف اُٹھایا گیا ۔ اگر یہ کشف نہ ہوتا
تو نا محرم اور بد عقیدہ بیگا نہ لوگ بھی اس حالت کو دیکھتے کیونکہ وہ کوئی ایسی جگہ نہیں تھی کہ
جہاں دوسروں کی آمد و رفت حرام تھی ۔ پس بیگانے لوگ جو آیند روند تھے صرف اسی وجہ سے ﴿۴۷۷
نہیں دیکھ سکے کہ وہ ایک کشفی امر تھا اور پھر اخیر میں گیارہ آیت میں جو لکھا ہے جو فرشتوں
نے جو وہاں کھڑے تھے یہ کہا کہ اے گلیلی مردو! یہی یسوع جو تمہارے پاس سے آسمان پر
اُٹھایا گیا ہے اسی طرح جس طرح تم نے اُسے آسمان کو جاتے دیکھا پھر آوے گا یہ ایک
لطیف اشارہ اس بات کی طرف ہے جو تم نے عالم کشف میں جو عالم مثال ہے مسیح کو آسمان کی
طرف جاتے دیکھا اسی طرح مثالی طور پر اور مثالی وجود کے ساتھ مسیح پھر آوے گا جیسا کہ
ایلیا آیا اور یاد رہے کہ یہ تاویلات اس حالت میں ہیں کہ ہم ان عبارتوں کو صحیح اور غیر محرف
قبول کر لیں لیکن اس قبول کرنے میں بڑی دقتیں ہیں ۔ جاننے والے خوب جانتے ہیں کہ
مسیح کا آسمان کی طرف اُٹھائے جانا انجیل کی کسی الہامی عبارت سے ہرگز ہرگز ثابت نہیں
ہو سکتا اور جنہوں نے اپنی اٹکل سے بغیر رویت کے کچھ لکھا۔ اُن کے بیانات میں علاوہ اس
خرابی کے کہ اُن کا بیان چشم دید نہیں اس قدر تعارض ہے کہ ایک ذرہ ہم اُن میں سے
شہادت کے طور پر نہیں لے سکتے ۔
ضرور تھا کہ مسیح دجال گرجا میں سے ہی نکلے
ہم بیان کر آئے ہیں کہ مسیح دجال کی تعیین و تشخیص میں اسلام کے قرن اول کے بزرگوں
میں اختلاف رہا ہے۔ بعض صحابہ رضی اللہ عنہم قطعی اور یقینی طور پر ابن صیاد کو مسیح دجال
سمجھ بیٹھے تھے۔ چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے رو برو قسم
کھا کر کہا کہ الدجال یہی ہے یعنی مسیح دجال کیونکہ الدجال بجز مسیح دجال کے اور کسی کو
نہیں کہا جاتا ۔ ایسا ہی ابن عمرؓ نے بھی صریح لفظوں میں کہا کہ مسیح الدجال یہی ہے ۔ اور ہم
پہلے اس سے تحریر کر چکے ہیں کہ بعض احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ ابن صیاد مسلمان
ہونے کے بعد مدینہ میں فوت ہو گیا اور مسلمانوں نے اس کا جنازہ پڑھا۔ بعض یہ کہتے
ہیں کہ وہ گم ہو گیا مگر قول اول ارجح ہے کیونکہ فوت کی خبر میں زیادت علم ہے جو موجب
قطع و یقین ہے۔ بہر حال جبکہ مسلم کی حدیث سے ابن صیاد کا اسلام ثابت ہے اور ارتداد
ثابت نہیں تو خواہ مخواہ ایک مسلمان کے پیچھے پڑنا اور اس کو دجال دجال کر کے پکارنا اور پھر ۴۷۹
اس کی نسبت یہ یقین رکھنا کہ وہی ابن صیاد یہودی الاصل آخری زمانہ میں پھر کفر کا جامہ پہن
کر اور خدائی کا دعویٰ کر کے خروج کرے گا۔ میرے نزدیک بالکل نا مناسب اور ایک مسلمان
بھائی کی ناحق کی غیبت اور بدگوئی ہے جو آیت کریمہ لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ
علم کے تحت میں داخل ہے۔ علاوہ اس کے ابن صیاد سے اس کی کفر کی حالت میں بھی
کوئی ایسا کام فتنہ اور شرارت کا صادر نہیں ہوا ۔ جس سے وہ اپنے وقت میں فتنہ انگیزی میں
بے نظیر سمجھا گیا ہو۔ پھر جب اس کے دل میں لا اله الا اللہ کا نور داخل ہو گیا اور تصدیق
رسالت نبوی سے اس کا سینہ منور کیا گیا تو پھر شک کرنے کی کوئی وجہ بھی باقی نہ رہی۔ بے شک
وہ حدیثیں نہایت حیرت انگیز ہیں جن میں یقین کے طور پر بیان کیا گیا ہے کہ مسیح دجال یہی
شخص ہے۔ اور اب ہم اُن کی کوئی تاویل نہیں کر سکتے بجز اس کے کہ یہ کہیں کہ جو آخری زمانہ
میں دجال پیدا ہونے کی خبر دی گئی ہے اس دجال میں بعض صفات ابن صیاد کی بھی ہوں گی اور
کفر کی حالت میں جو کچھ مکر وفریب کی ابن صیاد کو مشق تھی۔ اور جو سیرت غفلت اور دلیری
اور دھوکہ دہی اس میں موجود تھی وہی صفتیں اور خصلتیں اس آنے والے دجال میں بھی ہوں گی ۴۸۰
گویا وہ اس کا مثیل ہوگا اور اس کے کفر کی حالت کا رنگ اس میں پایا جائے گا۔
لیکن گر جا سے نکلنے والا دجال جس کے بارے میں امام مسلم نے اپنی صحیح میں فاطمہ
بنت قیس سے روایت کی ہے اور جس کو نہایت درجہ کا قوی ہیکل اور زنجیروں سے
جکڑا ۔ ڑا ہوا بیان کیا ہے اور اس کے ایک جساسہ کی بھی خبر لکھی ہے۔ اور یہ دجال وہ ہے جس
کو تمیم داری نے کسی جزیرہ کے ایک گرجا میں دیکھا کہ خوب مضبوط بندھا ہوا تھا اور
اس کے ہاتھ اس کی گردن کی طرف جکڑے ہوئے تھے ۔ اس دجال پر علماء کی بہت نظر
ہے کہ در حقیقت یہی دجال ہے جو آخری زمانہ میں نکلے گا۔ اور یہ تو کسی کا بھی مذہب نہیں
بنی اسرائیل : ۳۷
کہ آخری زمانہ میں دجال تولد کے طور پر کسی عورت کے پیٹ سے پیدا ہوگا بلکہ بالا تفاق
سلف و خلف یہی کہتے آئے ہیں کہ دجال معہود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں موجود
تھا اور پھر آخری زمانہ میں بڑی قوت کے ساتھ خروج کرے گا۔ اور اب تک وہ زندہ کسی جزیرہ
میں موجود ہے۔ مگر یہ خیال کہ اب تک وہ زندہ ہے ہر گز صحیح نہیں ہے۔ مسلم کی دو حدیثیں
۴۸۱ مفصلہ ذیل اس خیال کی بکلی استیصال کرتی ہیں اور وہ یہ ہیں :۔
( 1 ) عن جابر قال سمعت النبي صلى الله عليه وسلم قبل ان يموت بشهر
تسئلوني عن الساعة وانما علمها عند الله واقسم بالله ماعلى الارض من
نفس منفوسة ياتي عليها مائة سنة وهي حية يومئذ رواہ مسلم یعنی روایت ہے جابر
سے کہ کہا سنا میں نے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتے تھے مہینہ بھر پہلے اپنی وفات سے
جو تکمیل مقاصد دین اور اظہار بقایا اسرار کا وقت تھا کہ تم مجھ سے پوچھتے ہو کہ قیامت کب
آئے گی اور بجز خدائے تعالیٰ کے کسی کو اس کا علم نہیں اور میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھاتا ہوں کہ
روئے زمین پر کوئی ایسا نفس نہیں جو پیدا ہو گیا ہو اور موجود ہو اور پھر آج سے سو برس اس پر
گذرے اور وہ زندہ رہے۔
(۲) پھر دوسری حدیث صحیح مسلم کی یہ ہے و عن ابي سعيد عن النبي صلى الله
عليه وسلم لاياتي مائة سنة وعلى الارض نفس منفوسة رواه مسلم یعنی
ابوسعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں آوے گی سو برس اس
حال میں کہ زمین پر کوئی شخص بھی آج ۔ کی شخص بھی آج کے لوگوں میں سے زندہ موجود ہو۔
۴۸۲ اب ان دونوں حدیثوں کی رو سے جن میں سے ایک میں ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ
علیہ وسلم نے قسم بھی کھائی ہے اگر ہم تکلفات سے تاویلیں نہ کریں تو صاف طور پر ثابت
ہوتا ہے کہ جساسہ والا دجال بھی ابن صیاد کی طرح فوت ہو گیا ہے۔ اسی کی نسبت علماء کا
خیال ہے کہ آخری زمانہ میں نکلے گا اور حال یہ ہے کہ اگر اس کو آج تک زندہ فرض کیا جائے
بحوالہ مشکواة المصابيح كتاب الفتن باب قرب الساعة - (ناشر)
☆
*
تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حتمی حدیثوں کی تکذیب لازم آتی ہے اور اس حدیث میں
دجال کا یہ قول اني انا المسيح واني ان يوشك ان يوذن لي في الخروج جو
زیادہ تر اس کے مسیح دجال ہونے پر دلالت کرتا ہے بظاہر اس شبہ میں ڈالتا ہے کہ آخری زمانہ
میں وہ نکلنے والا ہے لیکن بہت آسانی سے یہ شبہ رفع ہو سکتا ہے جبکہ اس طرح پر سمجھ لیں کہ یہ
عیسائی دجال بطور مورث اعلیٰ کے اس دجال کے لئے ہے جو عیسائی گروہ میں ہی پیدا ہو گا اور
گرجا میں سے ہی ۔ نکلے گا۔ اور ظاہر ہے کہ وارث اور موروث کا وجود ایک ہی حکم رکھتا ہے اور
ممکن ہے کہ اس بیان میں استعارات ہوں اور زنجیروں سے مراد وہ موانع ہوں جو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں عیسائی واعظوں کو روک رہے تھے اور وہ مجبور ہو کر گویا ایک
جگہ بند تھے۔ اور یہ اشارہ ہو کہ آخری زمانہ میں بڑی قوت کے ساتھ ان کا خروج ہوگا جیسا کہ ۴۸۳
آج کل ہے۔ اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ حدیث مذکورہ بالا میں اس دجال نے خدائی کا دعوی
نہیں کیا بلکہ فقرہ وانی یوشک ان یوذن لي صاف دلالت کرتا رہا ہے کہ دجال کو
خدائے تعالیٰ کے وجود کا اقرار ہے۔ اور حدیثوں میں کوئی ایسا لفظ پایا نہیں جاتا جس سے معلوم
ہو کہ جساسہ والا دجال اپنے آخری ظہور کے وقت میں بالجبر خالق السموات والارض ہونے کا
دعوی کرے گا لیکن معلوم ہوتا ہے کہ تکبر کی راہ سے خداوند خداوند کہلائے گا جیسے اُن لوگوں کا
طریقہ ہوتا ہے جو خدائے تعالیٰ کو بکلی فراموش کر دیتے ہیں اور اس کی پرستش اور اطاعت سے
کچھ غرض نہیں رکھتے اور چاہتے ہیں کہ لوگ ان کو ربّی ربی کہیں یعنی خداوند خدا وند کر
کے پکاریں اور ایسی اُن کی اطاعت کریں جیسی خدائے تعالیٰ کی کرنی چاہیے۔ اور یہی بد معاشی
اور غفلت کا اعلیٰ درجہ ہے کہ خدائے تعالیٰ کی تحقیر دل میں بیٹھ جائے ۔ مثلاً ایک ایسا امیر ہے
کہ نماز پڑھنے سے منع کرتا ہے کہ واہیات کام ہے اس سے کیا فائدہ۔ اور روزہ پر ٹھٹھا
کرتا ہے۔ اور خدائے تعالیٰ کی عظمت کو کچھ بھی چیز نہیں سمجھتا اور اس کی آسمانی تقدیروں کا
قائل نہیں بلکہ اپنی تدبیروں اور مکروں کو تمام کامیابیوں کا مدار سمجھتا ہے اور چاہتا ہے کہ لوگ ۴۸۴
انی یوشک “ ہونا چاہیے بحوالہ مشکوۃ المصابيح كتاب الفتن باب العلامات بين يدى الساعة - (ناشر)
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے کر رہا “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)