ازالہ اَوہام حصہ دوم
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 5
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کوشش کر کے نئی دنیا کا سراغ لگا ہی لیا۔ آپ اس ایک ناکارہ کام میں ہی کامیابی
دکھلائیے شاید ان لوگوں میں سے کسی کا پتہ چلے بہرکارے کہ ہمت بسته گردد ۔ اگر خارے
بود گلدسته گردد ۔ اور اگر ایسا نہیں کرو گے تو پھر خیر اس میں ہے کہ ان بیہودہ خیالات سے
باز آجائیں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قسمیں کھا کر فرمایا ہے کہ کوئی جاندار اس وقت
سے سو برس تک زمین پر زندہ نہیں رہ سکتا ۔ مگر آپ ناحق ان سب جانداوں کو اس زمانہ
سے آج تک زندہ خیال کر رہے ۔ بال کر رہے ہیں ۔ یہ حقیق ا یہ تحقیق اور تدقیق کا زمانہ ہے اسلام کا ایسا خاکہ
کھینچ کر نہ دکھلائیے جس پر بچہ بچہ ہنسی کرے۔ غور کر کے سوچئے کہ یہ کروڑ ہا انسان جو
صد ہا برسوں سے زندہ فرض کئے گئے ہیں جو اب تک مرنے میں نہیں آتے کس ملک اور
۵۰۷ کس شہر میں رہتے ہیں ۔ تعجب کہ معمورۂ دنیا کی حقیقت بخوبی کھل گئی اور پہاڑوں اور
جزیروں کا حال بھی بخوبی معلوم ہو گیا اور تفتیش کرنے والوں نے یہاں تک اپنی تفتیش
کو کمال تک پہنچادیا جو ایسی آبادیاں جو ابتداء دنیا سے معلوم نہ تھیں وہ اب معلوم ہوگئیں
مگر اب تک اس جساسہ اور دجال اور ابن صیاد مفقود الخبر اور دابۃ الارض اور یا جوج ماجوج
کے کروڑہا انسانوں کا کچھ پتہ نہیں ملتا ۔ سواے حضرات ! یقیناً سمجھو کہ وہ سب جاندار
جو انسان کی قسم میں سے تھے اس دنیا سے کوچ کر گئے پردہ زمین میں چھپ گئے اور مسلم کی
سو برس والی حدیث نے اپنی جلالی سچائی سے موت کا مزہ اُنہیں چکھا دیا۔ اب ان کی
انتظار آپ کی خام خیالی ہے ۔ اب تو انا اللہ کہہ کر ان کو رخصت شدہ سمجھتے ۔
اور اگر آپ کے دل میں یہ خلجان گذرے کہ احادیث نبویہ میں اُن کے خروج کا وعدہ ہے
اس کے اس صورت میں کیا معنے ہوں گے ۔ سوسنو ! اس کے سچے معنے جو اللہ جل شانه
نے میرے پر ظاہر کئے ہیں وہ یہ ہیں کہ ان سب چیزوں کا آخری زمانہ میں جلالی طور پر
صور مثالیہ میں ظہور مراد ہے مثلاً پہلے دجال کو اس طرح پر دیکھا گیا کہ وہ زنجیروں میں
۵۰۸ جکڑا ہوا کمزور اور ضعیف ہے کسی پر حملہ نہیں کر سکتا مگر اس آخری زمانہ میں عیسائی مشن کا
دجال اُسی دجال کے رنگ میں ہو کر قوت کے ساتھ خروج کر رہا ہے اور گویا مثالی اور ظلی
وجود کے ساتھ وہی ہے اور جیسا کہ وہ اول زمانہ میں گرجا میں جکڑا ہوا نظر آیا تھا اب وہ اس
بند سے مخلصی پا کر عیسائیوں کے گر جاتے ہی نکلا ہے اور دنیا میں ایک آفت برپا ایک آفت بر پا کر رہا ہے۔
ایسا ہی یا جوج ماجوج کا حال بھی سمجھ لیجئے ۔ یہ دونوں پرانی قو میں ہیں جو پہلے زمانوں میں
دوسروں پر کھلے طور پر غالب نہیں ہو سکیں اور اُن کی حالت میں ضعف رہا لیکن خدائے تعالیٰ فرماتا
ہے کہ آخری زمانہ میں یہ دونوں قو میں خروج کریں گی یعنی اپنی جلالی قوت کے ساتھ ظاہر ہوں
گی جیسا کہ سورہ کہف میں فرماتا ہے وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَمُوجُ فِي بَعْضٍ !
یعنی یہ دونوں قو میں دوسروں کو مغلوب کر کے پھر ایک دوسرے پر حملہ کریں گی اور جس کو
خدائے تعالیٰ چاہے گا فتح دے گا۔ چونکہ ان دونوں قوموں سے مراد انگریز اور روس ہیں اس لئے ﴿۵۰۹
هر یک سعادتمند مسلمان کو دعا کرنی چاہیے کہ اُس وقت انگریزوں کی فتح ہو کیونکہ یہ لوگ
ہمارے محسن ہیں۔ اور سلطنت برطانیہ کے ہمارے سر پر بہت احسان ہیں۔ سخت جاہل اور سخت
نادان اور سخت نالائق وہ مسلمان ہے جو اس گورنمنٹ سے کینہ رکھے اگر ہم ان کا شکر نہ کریں تو
پھر ہم خدائے تعالیٰ کے بھی نا شکر گزار ہیں کیونکہ ہم نے جو اس گورنمنٹ کے زیر سایہ آرام پایا
اور پارہے ہیں وہ آرام ہم کسی اسلامی گورنمنٹ میں بھی نہیں پا سکتے ۔ ہرگز نہیں پاسکتے۔
ایسا ہی دابتہ الارض یعنی وہ علماء و واعظین جو آسمانی قوت اپنے اندر نہیں رکھتے ابتدا سے ۵۱۰
چلے آتے ہیں لیکن قرآن کا مطلب یہ ہے کہ آخری زمانہ میں ان کی حد سے زیادہ کثرت
ہوگی اور اُن کے خروج سے مراد وہی اُن کی کثرت ہے۔
اور یہ نکتہ بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ جیسی ان چیزوں کے بارے میں جو آسمانی قوت
ا الكهف : ٩٩
اپنے اندر نہیں رکھتیں اور آخری زمانہ میں پورے جوش اور طاقت کے ساتھ ظہور کریں گی۔
خروج کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ ایسا ہی اُس شخص کے بارے میں جو حدیثوں میں لکھا ہے کہ
آسمانی وحی اور قوت کے ساتھ ظہور کرے گا نزول کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ سو ان دونوں
لفظوں خروج اور نزول میں در حقیقت ایک ہی امر مد نظر رکھا گیا ہے یعنی اس بات کا سمجھانا
منظور ہے کہ یہ ساری چیزیں جو آخری زمانہ میں ظاہر ہونے والی ہیں باعتبار اپنی قوت ظہور کے
خروج اور نزول کی صفت سے متصف کی گئی ہیں جو آسمانی قوت کے ساتھ آنے والا تھا اس کو
نزول کے لفظ سے یاد کیا گیا اور جو زمینی قوت کے ساتھ نکلنے والا تھا اس کو خروج کے لفظ کے
ساتھ پکارا گیا تا نزول کے لفظ سے آنے والے کی ایک عظمت سمجھی جائے اور خروج کے لفظ
سے ایک خفت اور حقارت ثابت ہو اور نیز یہ بھی معلوم ہو کہ نازل خارج پر غالب ہے۔
ایسا ہی دخان جس کا قرآن شریف میں ذکر ہے کچھ آخری زمانہ سے ہی خاص نہیں ہے
ہاں آخری زمانہ میں جو ہمارا زمانہ ہے اس کا بین اور کھلے کھلے طور پر ظہور ہوا ہے جیسا کہ اللہ
جل شانہ فرماتا ہے حُمَّ وَالْكِتَبِ الْمُبِيْنِ إِنَّا اَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبْرَكَةٍ إِنَّا كُنَّا
مُنْذِرِينَ فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ اَمْرًا مِنْ عِنْدِنَا إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ رَحْمَةً
مِنْ رَّبِّكَ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ رَبِّ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا
إِنْ كُنْتُمْ مُوْقِنِينَ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِ وَيُمِيتُ وَرَبُّ أَبَا بِكُمُ الْأَوَّلِينَ بَلْ هُمْ فِي
شَكٍّ يَلْعَبُونَ فَارْتَقِبُ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُّبِيْنٍ يَغْشَى النَّاسَ هَذَا
عَذَابٌ أَلِيمٌ رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ کے سورة الدخان الجزو نمبر ۲۵ یعنی
اس روشن اور کھلی کھلی کتاب کی قسم ہے کہ ہم نے اس قرآن کریم کو ایک مبارک رات میں اُتارا
۵۱۲ ہے کیونکہ ہمیں منظور تھا کہ نافرمانی کے نتائج سے ڈراویں۔ وہ رات ایک ایسی بابرکت رات
ہے کہ تمام حکمت کی باتیں اس میں کھولی جاتی ہیں اور ایسا ہی ہم نے چاہا ہے اور تیرے
الدخان : ۲ تا ۱۳
رب نے رحمت کی راہ سے ایسا ہی ارادہ کیا ہے کہ کل معارف و دقائق الہیہ کا تیری بعثت
مبارکہ پر ہی خاتمہ ہوا اور وہی کلام کل معارف حکمیہ کا جامع ہو جو تجھ پر نازل ہوا ہے اور یہ بات
ہم پہلے بھی لکھ چکے ہیں کہ اس برکت والی رات سے مراد ایک تو وہی معنے ہیں جو مشہور ہیں اور
دوسری آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ بعثت کی رات ہے اور اس کا دامن قیامت کے دن
تک پھیلا ہوا ہے اور آیت فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَکیم میں اس بات کی طرف اشارہ ہے
کہ وہ تمام زمانہ جو قیامت تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد رسالت کے تحت میں ہے
فیوض قرآن کریم سے بہت فائدہ اُٹھائے گا اور وہ تمام معارف الہیہ جو دنیا میں مخفی چلے آتے
تھے اس زمانہ میں وقتا فوقتا ظہور پذیر ہوتے رہیں گے اور نیز آیت فِيهَا يُفْرَقُ
كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ میں یہ بھی اشارہ ہے کہ اس زمانہ با برکت کے خواص میں سے یہ بھی ہوگا
کہ معاش اور معاد کے کل علوم حکمیہ اپنے اعلیٰ درجہ کے کمالات کے ساتھ ظہور پذیر ہوں گے
اور کوئی امر حکمت ایسا نہیں رہے گا جس کی تفصیل نہ کی جائے۔ پھر آگے فرمایا کہ خدا وہ خدا ۵۱۳
ہے جس نے زمین و آسمان کو بنایا اور جو کچھ اس کے درمیان ہے سب اُسی نے پیدا کیا تا تم
اسی صانع حقیقی پر یقین لاؤ اور شک کرنے کی کوئی وجہ نہ رہے۔ کوئی معبود اس کے سوا نہیں ۔ وہ
زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے تمہارا رب ہے اور تمہارے اُن باپ دادوں کا رب جو تم سے پہلے
گزر چکے ہیں بلکہ وہ تو شکوک و شبہات میں پڑے ہوئے ہیں ۔ ان دلائل کی طرف انہیں
کہاں نظر ہے ۔ پس تو اُس دن کا امیدوار رہ جس دن آسمان ایک کھلا کھلا دھواں لائے گا
جس کو دیکھ کر کہیں گے کہ یہ عذاب دردناک ہے اور کہیں گے کہ اے ہمارے خدا یہ عذاب
ہم سے اٹھا۔ ہم ایمان لائے ۔
اس جگہ دخان سے مراد قحط عظیم و شدید ۔ ظیم و شدید ہے جو سات برس تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ مبارکہ میں پڑا یہاں تک کہ لوگوں نے مُردے اور ہڈیاں کھائی تھیں جیسا کہ ابن
مسعود کی حدیث میں مفصل اس کا بیان ہے لیکن آخری زمانہ کے لئے بھی جو ہمارا زمانہ ہے
ا الدخان : ۵
اس دخان مبین کا وعدہ تھا اس طرح پر کہ قبل از ظهور مسیح نہایت درجہ کی شدت سے اس کا ظہور
۵۱۴ ہوگا ۔ اب سمجھنا چاہیے کہ یہ آخری زمانہ کا قحط جسمانی اور روحانی دونوں طور سے وقوع میں آیا۔
جسمانی طور سے اس طرح کہ اگر اب سے پچاس برس گذشتہ پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوگا
کہ جیسے اب غلہ اور ہر یک چیز کا نرخ عام طور پر ہمیشہ کم رہتا ہے اس کی نظیر پہلے زمانوں
میں کہیں نہیں پائی جاتی۔ کبھی خواب خیال کی طرح چند روز گرانی غلہ ہوتی تھی اور پھر وہ دن
گزر جاتے تھے لیکن اب تو یہ گرانی لازم غیر منفک کی طرح ہے اور قحط کی شدت اندر ہی اندر
ایک عالم کو تباہ کر رہی ہے۔
اور روحانی طور پر صداقت اور امانت اور دیانت کا قحط ہو گیا ہے اور مکر اور فریب اور علوم
وفنون مظلمہ دُخان کی طرح دنیا میں پھیل گئی ہیں اور روز بروز ترقی پر ہیں ۔ اس زمانہ کے
مفاسد کی صورت پہلے زمانوں کے مفاسد سے بالکل مختلف ہے۔ پہلے زمانوں میں اکثر
نادانی اور اُمیت رہنزن تھی اس زمانہ میں تحصیل علوم رہزن ہو رہی ہے۔ ہمارے زمانہ کی
نئی روشنی جس کو دوسرے لفظوں میں دخان سے موسوم کرنا چاہیے عجیب طور پر ایمان اور
دیانت اور اندرونی سادگی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ سوفسطائی تقریروں کے غبار نے صداقت
۵۱۵﴾ کے آفتاب کو چھپا دیا ہے اور فلسفی مغالطات نے سادہ لوحوں کو طرح طرح کے شبہات میں
ڈال دیا ہے۔ خیالات باطلہ کی تعظیم کی جاتی ہے اور حقیقی صداقتیں اکثر لوگوں کی نظر میں
کچھ حقیر سی معلوم ہوتی ہیں۔ سو خدائے تعالیٰ نے چاہا کہ عقل کے رہنز دوں کو عقل سے
درست کرے اور فلسفہ کے سرگشتوں کو آسمانی فلسفہ کے زور سے راہ پر لاوے سو یہ کامل درجہ
کا دُخان مبین ہے جو اس زمانہ میں ظاہر ہوا ہے ۔
ایسا ہی طلوع شمس کا جو مغرب کی طرف سے ہوگا ۔ ہم اس پر بہر حال ایمان لاتے ہیں
لیکن اس عاجز پر جو ایک رویا میں ظاہر کیا گیا وہ یہ ہے جو مغرب کی طرف سے آفتاب کا چڑھنا
یہ معنی رکھتا ہے کہ ممالک مغربی جو قدیم سے ظلمت کفر وضلالت میں ہیں آفتاب صداقت
سے منور کئے جائیں گے اور اُن کو اسلام سے حصہ ملے گا۔ اور میں نے دیکھا کہ میں شہر لنڈن
میں ایک منبر پر کھڑا ہوں اور انگریزی زبان میں ایک نہایت مدلل بیان سے اسلام کی صداقت
ظاہر کر رہا ہوں ۔ بعد اس کے میں نے بہت سے پرندے پکڑے جو چھوٹے چھوٹے درختوں
پر بیٹھے ہوئے تھے اور اُن کے رنگ سفید تھے اور شاید تیتر کے جسم کے موافق اُن کا جسم ہوگا ۔ ۵۱۲
سو میں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ اگرچہ میں نہیں مگر میری تحریریں اُن لوگوں میں پھیلیں گی ۔ اور
بہت سے راستباز انگریز صداقت کے شکار ہو جائیں گے۔ در حقیقت آج تک مغربی ملکوں کی
مناسبت دینی سچائیوں کے ساتھ بہت کم رہی ہے گویا خدا تعالیٰ نے دین کی عقل تمام ایشیا
کو دے دی اور دنیا کی عقل تمام یورپ اور امریکہ کو ۔ نبیوں کا سلسلہ بھی اوّل سے آخر تک
ایشیا کے ہی حصہ میں رہا اور ولایت کے کمالات بھی انہیں لوگوں کو ملے ۔ اب خدائے تعالیٰ
ان لوگوں پر نظر رحمت ڈالنا چاہتا ہے۔
اور یادر ہے کہ مجھے اس بات سے انکار نہیں کہ طلوع الشمس من مغربها کے کوئی اور
معنے بھی ہوں میں نے صرف اُس کشف کے ذریعہ سے جو خدائے تعالیٰ نے مجھے عطا کیا ہے
مذکورہ بالا معنے کو بیان کیا ہے۔ اگر کوئی مولوی ملا ان الہی مکاشفات کو الحاد کی طرف منسوب
کرے تو وہ جانے اور اس کا کام - و ما قلت من عقد نفسى بل اتبعت ما كشف |
على والله بصير بحالي وسميع المقالي فاتقوا الله ايها العلماء ۔
لیکن اگر کوئی اس جگہ یہ سوال کرے کہ جب مغرب کی طرف سے آفتاب طلوع کرے گا ۵۱۷
تو جیسا کہ لکھا ہے تو بہ کا دروازہ بند ہو جائے گا تو پھر اگر یہی معنے سچ ہیں تو ایسے اسلام
سے کیا فائدہ جو مقبول ہی نہیں ۔
اس کا جواب یہ ہے کہ ہے کہ توبہ کا دروازہ کا دروازہ بند ہونے سے یہ مطلب تو نہیں کہ تو بہ منظور
ہی نہیں ہو گی بلکہ مطلب یہ ہے کہ جب ممالک مغربی کے لوگ فوج در فوج دین اسلام
میں داخل ہو جائیں گے تب ایک انقلاب عظیم ادیان میں پیدا ہوگا ۔ اور جب یہ آفتاب
پورے طور پر ممالک مغربی میں طلوع کرے گا تو وہی لوگ اسلام سے محروم رہ جائیں گے جن
پر دروازہ تو بہ کا بند ہے یعنی جن کی فطرتیں بالکل مناسب حال اسلام کے واقع نہیں ۔ سو تو بہ کا
دروازہ بند ہونے کے یہ معنے نہیں کہ لوگ تو بہ کریں گے مگر منظور نہ ہوگی ۔ اور خشوع اور خضوع
سے روئیں گے مگر رد کئے جائیں گے کیونکہ یہ تو اس دنیا میں اس رحیم و کریم کی شان سے
بالکل بعید ہے بلکہ مطلب یہ ہے کہ اُن کے دل سخت ہو جائیں گے اور ان کو توبہ کی توفیق
نہیں دی جائے گی اور وہ وہی اشرار ہیں جن پر قیامت آئے گی ۔ فتفکر و تدبر ۔
ایسا ہی مہدی کے بارہ میں جو بیان کیا جاتا ہے کہ ضرور ہے کہ پہلے امام محمد مہدی آویں
۵۱۸﴾ اور بعد اس کے ظہور مسیح ابن مریم کا ہو۔ یہ خیال قلت تدبر کی وجہ سے پیدا ہوا ہے اگر مہدی کا
آنا مسیح ابن مریم کے زمانہ کے لئے ایک لازم غیر منفک ہوتا اور مسیح کے سلسلہ ظہور میں داخل
ہوتا تو دو بزرگوار شیخ اور امام حدیث کے یعنی حضرت محمد اسمعیل صاحب صحیح بخاری اور حضرت
امام مسلم صاحب صحیح مسلم اپنی صحیحوں ۔ میچوں سے اس واقعہ کو خ واقعہ کو خارج نہ رکھتے لیکن جس حالت میں
انہوں نے اس زمانہ کا تمام نقشہ کھینچ کر آگے رکھ دیا اور حصر کے طور پر دعوی کر کے بتلا دیا
کہ فلاں فلاں امر کا اس وقت ظہور ہو گا لیکن امام محمد مہدی کا نام تک بھی تو نہیں لیا۔
پس اس سے سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی صحیح اور کامل تحقیقات کی رو سے ان حدیثوں کو
صحیح نہیں سمجھا جو مسیح کے آنے کے ساتھ مہدی کا آنا لازم غیر منفک ٹھہرا رہی ہیں اور
در اصل یہ خیال بالکل فضول اور مہمل معلوم ہوتا ہے کہ باوجود یکہ ایک ایسی شان کا آدمی ہو کہ
جس کو با اعتبار باطنی رنگ اور خاصیت اس کی کے مسیح ابن مریم کہنا چاہیے دنیا میں ظہور کرے
اور پھر اس کے ساتھ کسی دوسرے مہدی کا آنا بھی ضروری ہو۔ کیا وہ خود مہدی نہیں ہے؟
کیا وہ خدائے تعالیٰ کی طرف سے ہدایت پا کر نہیں آیا ؟ کیا اُس کے پاس اس قدر
۵۱۹ جواہرات و خزائن واموال معارف و دقائق نہیں ہیں کہ لوگ لیتے لیتے تھک جائیں اور اس
قدر ان کا دامن بھر جائے جو قبول کرنے کی جگہ نہ رہے ۔ پس اگر یہ سچ ہے تو اُس وقت
دوسرے مہدی کی ضرورت ہی کیا ہے اور یہ صرف امامین موصوفین کا ہی مذہب نہیں بلکہ
ابن ماجہ اور حاکم نے بھی اپنی صحیح میں لکھا ہے کہ لا مهدی الا عیسی یعنی بجز عیسی کے
اُس وقت کوئی مہدی نہ ہوگا ۔ اور یوں تو ہمیں اس بات کا اقرار ہے کہ پہلے بھی کئی مہدی
آئے ہوں اور ممکن ہے کہ آئندہ بھی آویں اور ممکن ہے کہ امام محمد کے نام پر بھی کوئی مہدی
ظاہر ہو لیکن جس طرز سے عوام کے خیال میں ہے اس کا ثبوت پایا نہیں جاتا۔ چنانچہ یہ صرف
ہماری ہی رائے نہیں اکثر محقق یہی رائے ظاہر کرتے آئے ہیں ۔
بعض کہتے ہیں کہ اچھا مہدی کا قصہ جانے دو لیکن یہ جو بار بار حدیثوں میں بیان کیا گیا ہے کہ
عیسی آئے گا۔ مسیح ابن مریم نازل ہوگا ۔ ان صریح لفظوں کی کیوں تاویل کی جائے ۔ اگر
الله جل شانہ کے علم اور ارادہ میں ابن مریم سے مراد ابن مریم نہیں تھا تو اس نے لوگوں کو
دانستہ ان مشکلات میں کیوں ڈالا اور سیدھا کیوں یہ نہ کہہ دیا کہ کوئی مثیل مسیح آئے گا بلکہ ۵۲۰
کون سی ضرورت اس بات کی طرف داعی تھی جو ضرور مثیل مسیح آتا کوئی اور نہ آتا۔ اب کھلے کھلے
لفظوں سے کیوں کر انکار کریں یہ انکار تو دراصل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب ہے اور
در پردہ اس انکار کے یہ معنے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ پیشگوئی غلط ہے۔
لیکن واضح ہو کہ یہ تمام اوہام باطلہ ہیں۔ قرآن کریم اور احادیث میں بغرض آزمائش خلق الله
ایسے ایسے استعارات کا مستعمل ہونا کوئی انوکھی اور بے اصل بات نہیں۔ اور پہلی کتابوں میں
ایسے استعارات کی نظیر موجود ہے فَسْتَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ
ایلیا کے قصہ کو دیکھو جس کو یوحنا کہا گیا ہے۔ جبکہ قرآن شریف نے قطعی اور یقینی نے قطعی اور یقینی طور پر ظاہر
کر دیا کہ حضرت مسیح ابن مریم فوت ہو گئے ہیں تو اب اس سے بڑھ کر ضرورت تاویل
کے لئے اور کیا قرینہ ہوگا ۔ مثلاً فرض کے طور پر بیان کرتا ہوں کہ ایک مستند خط کے ذریعہ
سے معلوم ہوا کہ ایک ب شخص کلکتہ میں رہنے والا عبد الرحمن نام جس کی شہادت کسی مقدمہ
کے
لئے موثر تھی فوت ہو گیا ہے۔ پھر بعد اس کے ہم ۔ پھر بعد اس کے ہم نے ایک ایسا کا ایسا کاغذ تمسک دیکھا جس پر
ا
ا النحل : ۴۴
ایک شخص عبد الرحمن نام کلکتہ کے رہنے والے کی گواہی تاریخ وفات کے بعد میں درج تھی تو کیا
ہمیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ وہی عبدالرحمن جو فوت ہو چکا تھا زندہ ہو کر اپنی گواہی لکھ گیا ہے ۔
پس چونکہ اس عبد الرحمن کے زندہ ہو جانے کا ہمارے پاس کوئی بھی ثبوت نہیں تو کیا صرف
خدائے تعالیٰ کی قدرت کے حوالہ سے ہم کسی ایسی صورت کے مقدمہ میں جو عدالت میں پیش
ہے بغیر اس بات کے ثبوت دینے کے کہ در حقیقت وہی عبدالرحمن زندہ ہو کر اپنی گواہی لکھ
گیا ہے ڈگری کے پانے کے مستحق ٹھہر سکتے ہیں ہرگز نہیں۔
اور یہ دغدغہ کہ کیوں مسیح ابن مریم کے لفظ کو اختیار کیا گیا ۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ
اُسی طرز کا محاورہ ہے جیسے کی ابن زکریا کے لئے ایلیا کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ خدائے تعالیٰ
کو منظور تھا کہ آخری زمانہ میں کوئی شخص مسیح کی قوت اور طبع میں پیدا ہو اور وہ اس گروہ کذاب
کا مقابلہ کرے جن کی طبیعت اس طبیعت کے مغائر و مخالف واقع ہے۔ سو گر وہ کذاب کا نام
اُس نے مسیح دجال رکھا اور حامی حق کا نام مسیح ابن مریم قرار دیا اور اس کو بھی ایک گروہ بنایا
جو مسیح ابن مریم کے نام سے سچائی کی فتح کے لئے دنیا کے اخیر تک کوشش کرتا رہے گا ۔
۵۲۲ سوضرور تھا کہ یہ آنے والا مسیح ابن مریم کے نام سے ہی آتا کیونکہ جس تا ثیر امانت احیاء کو
مسیح دجال نے پھیلانا چاہا ہے اس تاثیر کے مخالف مسیح ابن مریم کو تا شیر دی گئی ہے جو
روح القدس کے ذریعہ سے اس کو ملی ہے سو جو شخص مسیح کے قدم پر وہ تاثیر لے کر آیا اور
زہر ناک ہوا کے مقابل پر جو ہلاک کرتی ہے یا ہلاکت تک پہنچاتی ہے ایک تریاقی نفس
اس کو عطا ہوا ۔ اس وجہ سے وہ مسیح ابن مریم کہلایا کیونکہ وہ روحانی طور پر مسیح کے رنگ میں
ہو کر آیا۔ مسیح کیوں کر آ سکتا۔ وہ رسول تھا اور خاتم النبیین کی دیوار روئیں اس کو آنے سے روکتی
ہے۔ سو اس کا ہم رنگ آیا ۔ وہ رسول نہیں مگر رسولوں کے مشابہ ہے اور امثل ہے۔ کیا عام
لفظوں میں کسی حدیث میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ بعض گزشتہ رسولوں میں سے پھر اس
امت میں آئیں گے جیسا کہ یہ بیان کیا گیا ہے کہ اُن کے مثیل آئیں گے اور امثل آئیں گے
جو فطرتاً انبیاء سے بہت اقرب ہیں سوجن کے آنے کا صاف طور پر بلا تعارض وعدہ دیا گیا ہے
اُن سے منہ مت پھیرو اور اُن کے الہام سے بھی شہادت کا فائدہ اُٹھاؤ کیونکہ اُن کی گواہی
اس بات کو کھولتی ہے جو تم اپنی عقلوں سے کھول نہیں سکتے ۔ آسمانی گواہی کے رڈ کرنے میں ﴿۵۲۳
جرات نہ کرو کیونکہ یہ بھی اُسی پاک چشمہ سے نکلی ہے جس سے وحی نبوت نکلی ہے۔ سو یہ وحی
کے معنے کی شارح اور صراط مستقیم کو دکھلانے والی ہے۔
وصیت الحق
اے ناظرین ! اب یہ عاجز اس مضمون کو ختم کر چکا اور اس تمام تحقیقات سے معلوم ہوا کہ
شرعی اور نقلی طور پر ہمارے اس الہام کی تصدیق یا تکذیب کے لئے جو مسیح ابن مریم وفات
پاچکا ہے تین راہیں ہیں۔ (۱) قرآن کریم (۲) احادیث (۳) اقوال سلف و خلف ۔ اور ان
تینوں راہوں کے ذریعہ سے ہمارے الہام کی تصدیق ہو رہی ہے۔ سب سے سیدھی راہ اور
بڑا ذریعہ جو انوار یقین اور تواتر سے بھرا ہوا اور ہماری روحانی بھلائی اور ترقی علمی کے لئے
کامل رہنما ہے قرآن کریم ہے جو تمام دنیا کے دینی نزاعوں کے فیصل کرنے کے متکفل ہو کر ۵۲۴
آیا ہے جس کی آیت آیت اور لفظ لفظ ہزار ہا طور کا تواتر اپنے ساتھ رکھتی ہے اور جس میں
بہت سا آب حیات ہماری زندگی کے لئے بھرا ہوا ہے اور بہت سے نادر اور بیش قیمت جواہر
اپنے اندر مخفی رکھتا ہے جو ہر روز ظاہر ہوتے جاتے ہیں۔ یہی ایک عمدہ ملک ہے جس کے ذریعہ
سے ہم راستی اور ناراستی میں فرق کر سکتے ہیں۔ یہی ایک روشن چراغ ہے جو عین سچائی کی
را ہیں دکھاتا ہے۔ بلا شبہ جن لوگوں کو راہ راست سے مناسبت اور ایک قسم کا رشتہ ہے اُن کا
دل قرآن شریف کی طرف کھنچا چلا جاتا ہے اور خدائے کریم نے اُن کے دل ہی اس طرح کے
بنا رکھے ہیں کہ وہ عاشق کی طرح اپنے اس محبوب کی طرف جھکتے ہیں اور بغیر اس کے کسی جگہ
قرار نہیں پکڑتے اور اس سے ایک صاف اور صریح بات سن کر پھر کسی دوسرے کی نہیں سنتے اس
کی ہر یک صداقت کو خوشی سے اور دوڑ کر قبول کر لیتے ہیں اور آخر وہی ہے جو موجب اشراق
اور روشن ضمیری کا ہو جاتا ہے اور عجیب در عجیب انکشافات کا ذریعہ ٹھہرتا ہے اور ہر ایک کو حسب
استعداد معراج ترقی پر پہنچاتا ہے۔ راستبازوں کو قرآن کریم کے انوار کے نیچے چلنے کی ہمیشہ
۵۲۵ حاجت رہی ہے اور جب کبھی کسی حالت جدیدہ زمانہ نے اسلام کو کسی دوسرے مذہب کے
ساتھ ٹکرا دیا ہے تو وہ تیز اور کارگر ہتھیار جو فی الفور کام آیا ہے قرآن کریم ہی ہے۔ ایسا ہی جب
کہیں فلسفی خیالات مخالفانہ طور پر شائع ہوتے رہے تو اس خبیث پودہ کی بیخ کنی آخر قرآن
کریم ہی نے کی اور ایسا اس کو حقیر اور ذلیل کر کے دکھلا دیا کہ ناظرین کے آگے آئینہ رکھ
دیا کہ سچا فلسفہ یہ ہے نہ وہ حال کے زمانہ میں بھی جب اول عیسائی واعظوں نے سر اٹھایا اور
بد فہم اور نادان لوگوں کو توحید سے کھینچ کر ایک عاجز بندہ کا پرستار بنانا چاہا اور اپنے مغشوش
طریق کو سو فسطائی تقریروں سے آراستہ کر کے اُن کے آگے رکھ دیا اور ایک طوفان ملک ہند
میں برپا کر دیا آخر قرآن کریم ہی تھا جس نے انہیں پسپا کیا کہ اب وہ لوگ کسی با خبر آدمی کو منہ
بھی نہیں دکھلا سکتے اور اُن کے لمبے چوڑے عذرات کو یوں الگ کر کے رکھ دیا جس طرح کوئی
کاغذ کا تختہ لیٹے ۔ قرآن کریم نے اُن کے ایک بڑے بھارے عقیدہ کو جو کفارہ کا عقیدہ تھا
مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ کا ثبوت دے کر معدوم کر دیا۔ اور انسان کی نجات کے لئے وہ طبعی اور
۵۲۶) فطرتی طریقہ بتلایا جو آدم کی پیدائش سے ہر یک آدمی کی جبلت کو لازم ہے۔ اب وہ لوگ اس
بات سے تو رہے کہ اپنا پر ظلم اور بے اثر کفارہ عقلمند انسانوں کے سامنے پیش کر سکیں ہاں یہ ممکن
ہے کہ اب جنات کی طرف جن کا وجود انجیل کی رو سے ثابت ہے اس کفارہ کے لئے کوئی مشن
بھیجیں کیونکہ ان کو تو بھی تو خدائے تعالیٰ نے ہلاکت کے لئے پیدا نہیں کیا۔ مگر مشکل تو یہ ہے کہ
یہ دروغ بے فروغ اسی حد تک بنا گیا تھا کہ مسیح ابن مریم بنی آدم کے کفارہ کے لئے آیا ہے۔
اور ابن آدم کہلا کر اور آدمی کا ہم جنس ہو کر اس کو یہ استحقاق بنی نوع کی ہمدردی کا پیدا ہوا ہے
ہاں یہ ممکن ہے کہ یہ حجت پیش کی جائے کہ مسیح کا ایک اور بھائی تھا کہ جو ابن آدم نہیں بلکہ
ابن جن کہلاتا تھا وہ جنات کے کفارہ کے لئے مصلوب ہوا تھا مگر پھر بھی انجیل کی رو سے کوئی
ثبوت پیش کرنا پڑے گا۔
ایسا ہی قرآن کریم نے ہندوؤں پر بھی بہت سی صداقتیں ظاہر کی ہیں اور وہ قیوم العالمین
جس سے وہ بے خبر تھے ان کا انہیں پتہ دیا ہے اگر وہ لوگ اس صداقت کو قبول کرتے تو
اس خدا کو دیکھ لیتے جس کی عظمت و قدرت سے وہ غافل ہیں لیکن انہوں نے انگریزوں کے
فلسفہ جدیدہ کو دیکھ کر فلسفی بنا چاہا اور ہر ایک چیز کے اسباب تلاش کرنا شروع کئے تا قرآن کریم ۵۲۷
کی حقانی فلاسفی کے۔ کے ساتھ مقابلہ کریں مگر یہ حرکت اُن کے لئے بڑی سرگشتگی کا موجب ہوئی
اور یہاں تک نوبت پہنچی کہ انہوں نے اپنے اعتقادات اور اعمال کی نسبت جو وید کی تعلیم
کے رو سے اُن کے ایمان میں داخل ہیں دوبرے نمونے ظاہر کر دئے ۔ اعتقاد کی نسبت یہ نمونہ
کہ خدائے تعالیٰ کی خالقیت لقیت کی نسبت انکار کر کے اس کے وجود کے پتہ لگنے کی راہیں ا۔ اپنے
پر بند کر دیں اور دنیا کے ذرہ ذرہ اور تمام ارواح کو خود بخود اور قدیم اور واجب الوجود
سمجھ کر تو حید کے اس دقیق راز کو چھوڑ دیا جس پر سچی معرفت اور سچا گیان اور سچی مکتی موقوف
ہے اور اعمال کی نسبت یہ نمونہ کہ نیوگ کا ایک قابل شرم مسئلہ جو ویدوں میں چھپا ہوا چلا
آتا تھا جس کے رو سے ایک شوہر دار عورت کسی آریہ کی اولاد حاصل کرنے کی غرض سے کسی
غیر آدمی سے ہم بستر ہو سکتی ہے اپنی کتابوں میں شائع کیا۔ اگر ایسے اعتقاد کو ایک مختص الزمان
قانون کی طرح سمجھتے تو شاید اس کی قباحت کسی قدر نرم ہو جاتی مگر اب تو یہ مسئلہ ہمیشہ کے
لئے اور ہر زمانہ کے لئے ایک غیر متبدل قانون کی طرح سمجھا گیا ہے جو ویدوں کی طرح ۵۲۸
انا دی چلا آیا اور انادی ہی رہے گا ۔ پس یہ قرآن کریم کی مخالفت کی سزا ہے جس کو ہم