ازالہ اَوہام حصہ دوم
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 8
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
یہ اس زمانہ کی طرف اشارہ ہے کہ جب عیسائی سوسائٹی جو یہودیت کی صفتیں بھی اپنے اندر
رکھتی ہے، عام طور پر مسلمانوں کے خیالات ، مسلمانوں کے عادات، مسلمانوں کے لباس،
۵۷۱ مسلمانوں کی طرز معاشرت پر اپنے جذبات کا اثر ڈالے۔ سو دراصل وہ یہی زمانہ ہے جس
سے روحانیت بکلی دور ہوگئی ہے خدائے تعالیٰ کو منظور تھا کہ اس زمانہ کے لئے کوئی ایسا مصلح
بھیجے جو یہودیت اور عیسائیت کی زہر ناک خصلتوں کو مسلمانوں سے مٹا دے۔ پس اُس نے
ایک مصلح ابن مریم کے نام پر بھیج دیا تا معلوم ہو کہ جن کی طرف وہ بھیجا گیا ہے وہ بھی یہودیوں
اور عیسائیوں کی طرح ہو چکے ہیں ۔ سو جہاں یہ لکھا ہے کہ تم میں ابن مریم اُترے گا وہاں صریح
اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اُس وقت تمہاری ایسی حالت ہوگی جیسی مسیح ابن مریم کے
مبعوث ہونے کے وقت یہودیوں کی حالت تھی۔ بلکہ یہ لفظ اسی اشارہ کی غرض سے اختیار
کیا گیا ہے تاہر یک کو خیال آجائے کہ خدائے تعالیٰ نے پہلے ان مسلمانوں کو جن میں ابن مریم
کے اُترنے کا وعدہ دیا تھا یہودی ٹھہرا لیا ہے۔ افسوس کہ ہمارے علماء میں سے اس اشارہ کو
کوئی نہیں سمجھتا اور یہودیوں کی طرح صرف ظاہر لفظ کو پکڑ کر بار بار یہی بات پیش کرتے ہیں
که هیچ هیچ مسیح ابن مریم کا آنا ضروری ہے وہ ذرہ خیال نہیں کرتے کہ اگر کسی کو کہا جائے کہ تو
فرعون کی طرح بگڑ گیا ہے اب تیرے درست کرنے کے لئے موسیٰ آئے گا تو کیا اس عبارت کے
یہ معنے ہوں گے کہ سچ مچ موسیٰ رسول اللہ جس پر توریت نازل ہوئی تھی پھر زندہ ہو کر آجائیں
۵۷۲ گے۔ ظاہر ہے کہ ہرگز یہ معنے نہیں ہوں گے بلکہ ایسے قول سے مراد یہ ہوگی کہ کوئی مثیل موسیٰ
تیرے درست کرنے کے لئے آئے گا۔ سو اسی طرح جاننا چاہیے کہ احادیث نبویہ کا لب لباب
اور خلاصہ یہ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب تم آخری زمانہ میں یہودیوں
کی طرح چال چلن خراب کر دو گے تو تمہارے درست کرنے کے لئے عیسی ابن مریم آئے گا
یعنی جب تم اپنی شرارتوں کی وجہ سے یہودی بن جاؤ گے تو میں بھی عیسی ابن مریم کسی کو
بنا کر تمہاری طرف بھیجوں گا اور جب تم اشد سرکشیوں کی وجہ سے سیاست کے لائق ٹھہر جاؤ
گے تو محمد ابن عبداللہ ظہور کرے گا جو مہدی ہے۔ واضح رہے کہ یہ دونوں وعدے کہ محمد بن
عبد اللہ آئے گا یا عیسی ابن مریم آئے گا دراصل اپنی مراد و مطلب میں ہمشکل ہیں ۔ محمد بن
عبداللہ کے آنے سے مقصود یہ ہے کہ جب دنیا ایسی حالت میں ہو جائے گی جو اپنی درستی کے
لئے سیاست کی محتاج ہوگی تو اُس وقت کوئی شخص مثیل محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہو کر ظاہر ہوگا اور
یہ ضرور نہیں کہ در حقیقت اس کا نام محمد ابن عبد اللہ ہو۔ بلکہ احادیث کا مطلب یہ ہے کہ
خدائے تعالیٰ کے نزدیک اس کا نام محمد ابن عبداللہ ہوگا ۔ کیونکہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ﴿۵۷۳
مثیل بن کر آئے گا ۔ اسی طرح عیسی بن مریم کے آنے سے مقصود یہ ہے کہ جب عقل کی
بد استعمالی سے دنیا کے لوگ یہودیوں کے رنگ پر ہو جائیں گے اور روحانیت اور حقیقت کو
چھوڑ دیں گے اور خدا پرستی اور حب الہی دلوں سے اُٹھ جائے گی تو اُس وقت وہ لوگ اپنی
روحانی اصلاح کے لئے ایک ایسے مصلح کے محتاج ہوں گے جو روح اور حقیقت اور حقیقی نیکی
کی طرف ان کو توجہ دلاوے اور جنگ اور لڑائیوں سے کچھ واسطہ نہ رکھے اور یہ منصب
مسیح ابن مریم کے لئے مسلم ہے کیونکہ وہ خاص ایسے کام کے لئے آیا تھا اور یہ ضرور نہیں کہ
آنے والے کا نام در حقیقت عیسی بن مریم ہی ہو بلکہ احادیث کا مطلب یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ
کے نزدیک قطعی طور پر اس کا نام عیسی بن مریم ہے۔ جیسے یہودیوں کے نام خدائے تعالیٰ
نے بندر اور سور رکھا اور فرمادیا وَجَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ کے ایسا ہی اُس
نے اس اُمت کے مفسد طبع لوگوں کو یہودی ٹھہرا کر اس عاجز کا نام مسیح ابن مریم رکھ دیا اور
اپنے الہام میں فرما دیا جعلناک المسيح ابن مریم ۔
پھر مولوی صدیق حسن صاحب اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ عیسی ابن مریم جب نازل ہوگا تو
قرآن کریم کے تمام احکام حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ذریعہ سے اُن پر کھولے جائیں گے
یعنی وحی اُن پر نازل ہوا کرے گی مگر وہ حدیث کی طرف رجوع نہیں کرے گا کیونکہ وحی کے
المائدة : ٦١
۵۷۴ ذریعہ سے قرآن کریم کی تفسیر ان پر نازل ہو جائے گی جو حدیث سے مستغنی کر دے گی۔
پھر لکھتے ہیں کہ بعض کا یہ بھی خیال ہے کہ عیسیٰ ابن مریم جب نازل ہوگا تو محض اُمتی ہوگا
ایک ذرہ اس میں نبوت یا رسالت نہیں ہوگی ۔ پھر لکھتے ہیں کہ حق یہ ہے کہ وہ اُمتی بھی ہوگا اور
نبی بھی ۔ اور عام اُمتی لوگوں کی طرح متابعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اُس پر واجب کی جائے
گی ۔ اور جن باتوں پر اجماع امت ہو چکا ہے وہ سب باتیں اُسے ماننی پڑیں گی۔ اور چونکہ
معراج کی رات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ دیکھ چکا ہے اس لئے وہ صحابہ میں بھی
داخل ہے اور ایک صحابی ہے مگر باتفاق سنت و جماعت تمام صحابہ سے ابو بکر درجہ و مرتبہ میں
افضل ہے۔ پھر لکھتے ہیں کہ وہ باوجود نبی ہونے کے اُمتی کیوں بن گئے ۔ اس کا جواب یہ
دیتے ہیں کہ انہوں نے دعا کی تھی کہ خدا وندا مجھے نبی آخر الزمان کی اُمت میں داخل کر ۔
اس لئے خدائے تعالیٰ نے انہیں باوجود نبوت کے اُمتی بھی بنا دیا ۔ اور پھر صفحہ ۴۲۷ میں لکھتے
ہیں کہ وہ وقت کے مجدد ہوں گے اور اس اُمت کے مجددوں میں سے شمار کئے جائیں گے۔
۵۷۵) لیکن وہ امیر المومنین نہیں ہوں گے کیونکہ خلیفہ تو قریش میں سے ہونا چاہیے مسیح ابن مریم
کیوں کر اُن کا حق لے سکتا ہے ۔ اس لئے وہ خلافت کا کوئی بھی کام نہیں کرے گا نہ جدال
نہ قتال نہ سیاست بلکہ خلیفہ وقت کا تابع اور محکوموں کی طرح آئے گا۔
اس جگہ بڑے شبہات یہ پیش آتے ہیں کہ جس حالت میں مسیح ابن مریم اپنے نزول
کے وقت کامل طور پر اُمتی ہوگا تو پھر وہ با وجود اُمتی ہونے کے کسی طرح سے رسول
نہیں ہو سکتا کیونکہ رسول اور اُمتی کا مفہوم متبائن ہے اور نیز خاتم النبیین ہونا ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کسی دوسرے نبی کے آنے سے مانع ہے ۔ ہاں ایسا نبی جو مشکوۃ
نبوت محمد یہ سے نور حاصل کرتا ہے اور نبوت تامہ نہیں رکھتا جس کو دوسرے لفظوں میں
محدث بھی کہتے ہیں وہ اس تحدید سے باہر ہے کیونکہ وہ بباعث اتباع اور فنا فی الرسول
ہونے کے جناب ختم المرسلین کے وجود میں ہی داخل ہے جیسے جز کل میں داخل ہوتی ہے لیکن
مسیح ابن مریم جس پر انجیل نازل ہوئی جس کے ساتھ جبرائیل کا بھی نازل ہونا ایک لازمی امر
سمجھا گیا ہے کسی طرح اُمتی نہیں بن سکتا کیونکہ اس پر اُس وحی کا اتباع فرض ہوگا جو وقتا فوقتا
اس پر نازل ہوگی جیسا کہ رسولوں کی شان کے لائق ہے اور جب کہ وہ اپنی ہی وحی کا متبع ہوا ﴿۵۷۶
اور جونئی کتاب اس پر نازل ہو گی اُسی کی اُس نے پیروی کی تو پھر وہ امتی کیوں کر کہلائے گا۔
اور اگر یہ کہو کہ جو احکام اُس پر نازل ہوں گے وہ احکام قرآنیہ کے مخالف نہیں ہوں گے تو میں
کہتا ہوں کہ محض اس تو ارد کی وجہ سے وہ اُمتی نہیں ٹھہر سکتا۔ صاف ظاہر ہے کہ بہت سا حصہ
توریت کا قرآن کریم سے بکلی مطابق ہے تو کیا نعوذ باللہ اس تو ارد کی وجہ سے ہمارے سید و مولی
محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم حضرت موسیٰ کی اُمت میں سے شمار کئے جائیں گے۔ تو ارد اور چیز
ہے اور محکوم بن کرتا بعدار ہو جانا اور چیز ہے۔ ہم ابھی لکھ چکے ہیں کہ خدائے تعالیٰ قرآن کریم
میں فرماتا ہے کہ کوئی رسول دنیا میں مطیع اور محکوم ہو کر نہیں آتا بلکہ وہ مطاع اور صرف اپنی اس
وحی کا متبع ہوتا ہے جو اس پر بذریعہ جبرائیل علیہ السلام نازل ہوتی ہے اب یہ سیدھی سیدھی
بات ہے کہ جب حضرت مسیح ابن مریم نازل ہوئے اور حضرت جبرائیل لگا تار آسمان سے وحی
لانے لگے اور وحی کے ذریعہ سے انہیں تمام اسلامی عقائد اور صوم اور صلوٰۃ اور زکوۃ اور حج
اور جمیع مسائل فقہ کے سکھلائے گئے۔ تو پھر بہر حال یہ مجموعہ احکام دین کا کتاب اللہ ۵۷۷
کہلائے گا۔ اگر یہ کہو کہ مسیح کو وحی کے ذریعہ سے صرف اتنا کہا جائے گا کہ تو قرآن پر عمل کر
اور پھر وحی مدت العمر تک منقطع ہو جائے گی اور کبھی حضرت جبرئیل اُن پر نازل نہیں ہوں گے
بلکہ وہ بکلی مسلوب النبوت ہو کر اُمتیوں کی طرح بن جائیں گے تو یہ طفلا نہ خیال ہنسی کے
لائق ہے۔ ظاہر ہے کہ اگر چہ ایک ہی دفعہ وحی کا نزول فرض کیا جائے اور صرف ایک ہی
فقرہ حضرت جبرئیل لاویں اور پھر چپ ہو جاویں یہ امر بھی ختم نبوت کا منافی ہے کیونکہ
جب ختمیت کی مہر ہی ٹوٹ گئی اور وحی رسالت پھر نازل ہونی شروع ہو گئی تو پھر تھوڑا یا بہت
نازل ہونا برابر ہے۔ ہر یک دانا سمجھ سکتا ہے کہ اگر خدائے تعالیٰ صادق الوعد ہے اور جو آیت
خاتم النبیین میں وعدہ دیا گیا ہے اور جو حدیثوں میں بتصریح بیان کیا گیا ہے کہ اب جبرائیل
بعد وفات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ کے لئے وحی نبوت لانے سے منع کیا گیا ہے یہ
تمام باتیں سچ اور صحیح ہیں تو پھر کوئی شخص بحیثیت رسالت ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد
۵۷۸) ہرگز نہیں آسکتا لیکن اگر ہم فرض کے طور پر مان بھی لیں کہ مسیح ابن مریم زندہ ہو کر پھر دنیا
میں آئے گا تو ہمیں کسی طرح اس سے انکار نہیں ہو سکتا کہ وہ رسول ہے اور بحیثیت رسالت
آئے گا اور جبرئیل کے نزول اور کلام الہی کے اُترنے کا پھر سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ جس
طرح یہ بات ممکن نہیں کہ آفتاب نکلے اور اس کے ساتھ روشنی نہ ہو۔ اسی طرح ممکن نہیں کہ
دنیا میں ایک رسول اصلاح خلق اللہ کے لئے آوے اور اس کے ساتھ وحی الہی اور جبرائیل نہ
ہو۔ علاوہ اس کے ہر یک عاقل معلوم کر سکتا ہے کہ اگر سلسلہ نزول جبرائیل اور کلام الہی کے
اُترنے کا حضرت مسیح کے نزول کے وقت بکلی منقطع ہوگا تو پھر وہ قرآن شریف کو جو عربی
زبان میں ہے کیوں کر پڑھ سکیں گے۔ کیا نزول فرما کر دو چار سال تک مکتب میں بیٹھیں گے
اور کسی ملا سے قرآن شریف پڑھ لیں گے ۔ اگر فرض کر لیں کہ وہ ایسا ہی کریں گے تو پھر وہ
بغیر وحی نبوت کے تفصیلات مسائل دینیہ مثلاً نماز ظہر کی سنت جو اتنی رکعت ہیں اور نماز مغرب
کی سنت جو اتنی رکعات ہیں اور یہ کہ زکوۃ کن لوگوں پر فرض ہے۔ اور نصاب کیا ہے کیوں کر
۵۷۹ قرآن شریف سے استنباط کر سکیں گے۔ اور یہ تو ظاہر ہو چکا کہ وہ حدیثوں کی طرف رجوع
بھی نہیں کریں گے۔ اور اگر وحی نبوت سے ان کو یہ تمام علم دیا جائے گا تو بلا شبہ جس کلام کے
ذریعہ سے یہ تمام تفصیلات اُن کو معلوم ہوں گی وہ بوجہ وحی رسالت ہونے کے کتاب اللہ
کہلائے گی ۔ پس ظاہر ہے کہ اُن کے دوبارہ آنے میں کس قدر خرابیاں اور کس قدر مشکلات
ہیں۔ منجملہ ان کے یہ بھی کہ وہ بوجہ اس کے کہ وہ قوم کے قریشی نہیں ہیں کسی حالت میں امیر
نہیں ہو سکتے ۔ نا چار ان کو کسی دوسرے امام اور امیر کی بیعت کرنی پڑے گی ۔ بالخصوص جبکہ
ایسا خیال کیا گیا ہے کہ اُن کے نزول سے پہلے محمد ابن عبد اللہ مہدی کی بیعت میں سب داخل
ہو چکیں گے تو اس صورت میں اور بھی یہ مصیبت پیش آئے گی کہ اُن کا مہدی کی بیعت سے
تخلف کرنا سخت معصیت میں داخل ہوگا بلکہ وہ بموجب حديث مَن شَدَّ شُدَّ فِي النَّارِ ضرور
مہدی کی بیعت کریں گے یا خلیفہ وقت کے نہ ماننے کی وجہ سے اُن پر فتوی ۔۔۔۔۔ لگ جائے گا۔
پھر اسی کتاب آثار القیامۃ کے صفحہ ۴۲۷ میں لکھا ہے کہ ابن خلدون کا قول ہے کہ متصوفین
نے اپنے کشف سے یہ گمان کیا ہے کہ سن سات سو تینتالیس میں خروج دجال ہوگا ۔ پھر لکھتے ﴿۵۸۰
ہیں کہ یہ کشف بھی صحیح نہ نکلا۔ پھر لکھتے ہیں کہ یعقوب بن اسحاق کندی نے بھی کشف کی رو
سے چھ سو اٹھانوے سال نزول مسیح کے لئے دریافت کئے تھے مگر اس سے بھی بہت زیادہ
مدت گزر گئی لیکن اب تک مسیح نہ آیا۔ پھر لکھتے ہیں کہ ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ میں امید رکھتا ہوں کہ اگر میری عمر کچھ لمبی ہوگی تو عیسی بن مریم
میرے ہی وقت میں ظہور کرے گا یعنی محمد بن عبد اللہ مہدی کا درمیان میں ہونا ضروری نہیں
بلکہ امید سے بعید نہیں کہ میرے ہی وقت میں مسیح ابن مریم آجائے لیکن اگر میری عمر وفا نہ
کرے تو جو شخص اس کو دیکھے میری طرف سے اس کو السلام علیکم کہہ دے۔ اس حدیث کو مسلم
اور احمد نے بھی لکھا ہے۔ اس جگہ مولوی صدیق حسن صاحب لکھتے ہیں کہ اگر میرے جیتے جیتے
حضرت مسیح آجائیں تو میری تمنا ہے کہ حضرت خاتم المرسلین کا السلام علیکم میں اُن کو پہنچا دوں
مگر یہ سب تمنا ہی تھی ۔ خدائے تعالیٰ ان پر رحم کرے۔ مجدد الف ثانی صاحب نے ٹھیک لکھا
ہے کہ جب مسیح آئے گا تو تمام مولوی اُن کی مخالفت پر آمادہ ہو جائیں گے اور خیال کریں گے ﴿۵۸۱
کہ یہ اہل الرائے ہے اور اجماع کو ترک کرتا ہے اور کتاب اللہ کے معنے الٹاتا ہے۔
پھر لکھتے ہیں کہ عیسی کی موت قبل از رفع کے بارے میں اختلاف ہے بعض کے نزدیک یہ
ہے کہ وہ موت کے بعد اُٹھایا گیا ہے اور پھر بھی آکر مرے گا اس لئے اُس کے لئے دو موتیں
ہیں۔ اور ہر چند آیت وَرَفَعْنَهُ مَكَانًا عَلِيًّا لے میں اور لیس کی موت کا ذکر نہیں لیکن صحیح مذہب
مریم : ۵۸
یہی ہے کہ وہ بھی موت کے بعد ہی اُٹھایا گیا تھا۔ پھر لکھتے ہیں کہ شیعہ کا یہ بھی قول ہے کہ
آسمان سے آنے والا عیسی کوئی بھی نہیں در حقیقت مہدی کا نام ہی عیسی ہے پھر بعد اس کے
تحریر فرماتے ہیں کہ بعض صوفیوں نے اپنے کشف سے اسی کے مطابق اس حدیث کے معنے
۔
کہ لَا مَهْدِى إِلا عِیسٰی یہ کئے ہیں کہ مہدی جو آنے والا ہے در حقیقت عیسی ہی ہے کسی
اور عیسی کی حاجت نہیں جو آسمان سے نازل ہو۔ اور صوفیوں نے اس طرح آخر الزمان - کے
۵۸۲ مہدی کو عیسی ٹھہرایا ہے کہ وہ شریعت محمدیہ کی خدمت کے لئے اُسی طرز اور طریق سے آئے گا
جیسے عیسی شریعت موسویہ کی خدمت اور اتباع کے لئے آیا تھا۔
پھر صفحہ ۴۳۱ میں لکھتے ہیں کہ احادیث سے ثابت ہے کہ عیسی پر اس کے نزول کے بعد
رسولوں کی طرح وحی نبوت نازل ہوتی رہے گی جیسا کہ مسلم کے نزدیک نواس بن سمعان
کی حدیث میں ہے کہ يقتل عيسى الدجال عند باب لد الشرقي فبينهما هم
کذالک اذ اوحی الله تعالى الى عیسی بن مریم یعنی جب عیسی دجال کو قتل کرے گا
تو اس پر اللہ تعالیٰ وحی نازل کرے گا۔ پھر لکھتے ہیں کہ وحی کا لانے والا جبرائیل ہوگا کیونکہ
جبرائیل ہی پیغمبروں پر وحی لاتا ہے۔
اس تمام تقریر سے معلوم ہوا کہ چالیس سال تک برابر جو مدت توقف حضرت مسیح کی دنیا
میں بعد دوبارہ آنے کے لئے قرار دی گئی ہے حضرت جبرائیل وحی الہی لے کر نازل ہوتے
رہیں گے۔ اب ہر یک دانشمند اندازہ کر سکتا ہے کہ جس حالت میں انیس برس میں تھیں جزو
۵۸۳) قرآن شریف کی نازل ہوگئی تھیں تو بہت ضروری ہے کہ اس چالیس برس میں کم سے کم پچاس
جزو کی کتاب اللہ حضرت مسیح پر نازل ہو جائے ۔ اور ظاہر ہے کہ یہ بات مستلزم محال ہے کہ خاتم
النبیین کے بعد پھر جبرائیل علیہ السلام کی وحی رسالت کے ساتھ زمین پر آمد و رفت شروع
ہو جائے اور ایک نئی کتاب اللہ کو مضمون میں قرآن شریف سے تو ارد رکھتی ہو پیدا ہو جائے ۔
اور جوامر مستلزم محال ہو وہ محال ہوتا ہے فتدبر ۔
اور اس انقلاب عظیم پر خوب غور سے نظر دوڑانی چاہیے کہ چونکہ حضرت مسیح (اگر اُن کا
نزول فرض کیا جائے ) ایسی حالت میں آئیں گے کہ اُن کو شریعت محمدیہ سے جو غیر زبان
میں ہے کچھ بھی خبر نہیں ہوگی اور وہ اس بات کے محتاج ہوں گے کہ قرآنی تعلیم پر اُن کو
اطلاع ہوا اور ان تفصیلات احکام دین پر بھی مطلع ہو جائیں جو احادیث کی رو سے معلوم ہوتے
ہیں غرض شریعت محمدیہ کے تمام اجزاء پر خواہ وہ از قبیل عقائد ہیں یا از قسم عبادات یا از نوع
معاملات یا از قبیل قوانین قضاء وفصل مقدمات اطلاع پانا اُن کے لئے ضروری ہوگا اور
یہ تو ممکن ہی نہیں کہ معمر ہونے کی حالت میں ایک عمر خرچ کر کے دوسروں کی شاگردی کریں ﴿۵۸۴﴾
لہذا اُن کے لئے یہی لابدی اور ضروری ہے کہ جمیع اجزاء شریعت کے نئے سرے اُن پر نازل
ہوں کیونکہ بجز اس طریق کے استعلام مجہولات کے لئے اور کوئی اُن کے لئے راہ نہیں۔ اور
رسولوں کی تعلیم اور اعلام کے لئے یہی سنت اللہ قدیم سے جاری ہے جو وہ بواسطہ جبرائیل
علیہ السلام کے اور بذریعہ نزول آیات ربانی اور کلام رحمانی کے سکھلائی جاتی ہیں اور جبکہ
تمام قرآن کریم اور احادیث صحیحہ نبویہ نئے سرے معرفت جبرائیل علیہ السلام کے حضرت مسیح
کی زبان میں ہی اُن پر نازل ہو جائے گی اور جیسا کہ احادیث میں آیا ہے جزیہ وغیرہ کے
متعلق بعض بعض احکام قرآن شریف کے منسوخ بھی ہو جائیں گے تو ظاہر ہے کہ اس نئی
کتاب کے اُترنے سے قرآن شریف توریت وانجیل کی طرح منسوخ ہو جائے گا اور مسیح
کانیا قرآن جو قرآن کریم سے کسی قدر مختلف بھی ہوگا اجرا اور نفاذ پائے گا اور حضرت مسیح
نماز میں اپنا قرآن ہی پڑھیں گے اور وہی قرآن جبراً قہراً دوسروں کو بھی سکھلایا جائے گا۔
بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت یہ کلمہ بھی کہ لَا اِلهَ اِ إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ ﴿٥٨٥)
کسی قدر ترمیم و تنسیخ کے لائق ٹھہرے گا کیونکہ جبکہ کل شریعت محمدیہ کی نعوذ باللہ (نقل
کفر کفر نباشد ) بیخ کنی ہو گئی اور ایک اور ہی قرآن گو وہ ہمارے قرآن کریم سے کسی قدر
مطابق ہی سہی آسمان سے نازل ہو گیا تو پھر کلمہ بھی ضرور واجب التبدیل ہوگا ۔ بعض بہت
اور
منفعل ہو کر جواب دیتے ہیں کہ اگرچہ در حقیقت یہ صریح خرابیاں ہیں جن سے انکار نہیں ہو
سکتا مگر کیا کریں در حقیقت اسی بات پر اجماع ہو گیا ہے کہ حضرت مسیح رسول اللہ ہونے کی
حالت میں نزول فرمائیں گے اور چالیس برس حضرت جبرائیل علیہ السلام ان پر نازل ہوتے
رہیں گے۔ چنانچہ یہی مضمون حدیثوں سے بھی نکلتا ہے اس کے جواب میں کہتا ہوں کہ اس
قدر تو بالکل سچ ہے کہ اگر وہی مسیح رسول اللہ صاحب کتاب آجائیں گے جن پر جبرائیل نازل
ہوا کرتا تھا تو وہ شریعت محمدیہ کے قوانین دریافت کرنے کے لئے ہرگز کسی کی شاگردی اختیار
نہیں کریں گے بلکہ سنت اللہ کے موافق جبرائیل کی معرفت وحی الہی اُن پر نازل ہوگی اور
۵۸۲) شریعت محمدیہ کے تمام قوانین اور احکام نئے سرے اور نئے لباس اور نئے پیرا یہ اور نئی زبان
میں اُن پر نازل ہو جائیں گے اور اس تازہ کتاب کے مقابل پر جو آسمان سے نازل ہوئی ہے
قرآن کریم منسوخ ہو جائے گا لیکن خدائے تعالیٰ ایسی ذلت اور رسوائی اس اُمت کے لئے اور
ایسی ہتک اور کسر شان اپنے نبی مقبول خاتم الانبیاء کے لئے ہرگز روا نہیں رکھے گا کہ ایک رسول
کو بھیج کر جس کے آنے کے ساتھ جبرائیل کا آنا ضروری امر ہے اسلام کا تختہ ہی الٹا دیوے
حالانکہ وہ وعدہ کر چکا ہے کہ بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کوئی رسول نہیں بھیجا جائے گا۔
اور حدیثوں کے پڑھنے والوں نے یقینا یہ بڑی بھاری غلطی کھائی ہے کہ صرف عیسی یا ابن مریم
کے لفظ کو دیکھ کر اس بات کو یقین کر لیا ہے کہ سچ سچ وہی ابن مریم آسمان سے نازل ہو جائے گا
جو رسول اللہ تھا۔ اور اس طرف خیال نہیں کیا کہ اُس کا آنا گویا دین اسلام کا دنیا سے رخصت
ہونا ہے یہ تو اجماعی عقیدہ ہو چکا۔ اور مسلم میں اس بارہ میں حدیث بھی ہے کہ مسیح نبی اللہ
ہونے کی حالت میں آئے گا۔ اب اگر مثالی طور پر مسیح یا ابن مریم کے لفظ سے کوئی اُمتی شخص
۵۸۷) مراد ہو جو محد ثیت کا مرتبہ رکھتا ہو تو کوئی بھی خرابی لازم نہیں آتی کیونکہ محدث من وجه
نبی بھی ہوتا ہے مگر وہ ایسا نبی ہے جو نبوت محمدیہ کے چراغ سے روشنی حاصل کرتا ہے اور اپنی
طرف سے براہ راست نہیں بلکہ اپنے نبی کے طفیل سے علم پاتا ہے جیسا کہ براہین احمدیہ کے
صفحہ ۲۳۹ میں جو ایک الہام اس عاجز کا درج ہے وہ اسی کی طرف اشارہ کرتا ہے اور وہ یہ
ہے کل بركة من محمد صلى الله عليه وسلم ۔ فتبارك من عَلَّمَ وتَعَلَّمَ یعنی
هر یک برکت جو اس عاجز پر به پیرا یہ الہام و کشف و غیرہ نازل ہو رہی ہے وہ محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کے طفیل سے اور اُن کے توسط سے ہے پس اس ذات میں کثرت سے برکتیں ہیں
جس نے سکھلایا یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور اُس میں بھی کثرت سے برکتیں ہیں جس
نے سیکھا یعنی یہ عاجز لیکن اگر واقعی اور حقیقی طور پر مسیح ابن مریم کا نازل ہونا خیال کیا جائے
تو اس قدر خرابیاں پیش آتی ہیں جن کا شمار نہیں ہو سکتا اور اس بات کے سمجھنے کے لئے
نہایت صریح اور صاف قرائن موجود ہیں کہ اس جگہ حقیقی طور پر نزول ہرگز مراد نہیں بلکہ ایک
استعارہ کے لحاظ سے دوسرا استعارہ استعمال کیا گیا ہے یعنی جبکہ اس اُمت کے لوگوں کو (۵۸۸
استعارہ کے طور پر یہود ٹھہرایا گیا اور اُن میں ان تمام خرابیوں کا دخل کر جانا بیان کیا گیا
جو حضرت مسیح ابن مریم کے وقت دخل کر گئی تھیں تو اسی مناسبت کے لحاظ سے یہ بھی کہا گیا
رنے کے لئے بطور حکم کے
کہ تمہاری اصلاح کے لئے اور تمہارے مختلف فرقوں کا فیصلہ کرنے کے لئے بطور
تم میں سے ہی ایک شخص بھیجا جائے گا جس کا نام مسیح یا عیسی یا ابن مریم ہوگا ۔ یہ اس بات
کی طرف اشارہ ہے کہ یہ امت ایسی ناکارہ اور نالائق اُمت نہیں کہ صرف اپنے اندر یہی
مادہ رکھتی ہو کہ ان وحشی طبع یہودیوں کا نمونہ بن جائے جو حضرت مسیح کے وقت میں تھے
بلکہ یہ مسیح بھی بن سکتی ہے ۔ پس جس وقت بعض یہودی بن جائیں گے اُس وقت بعض
مسیح ابن مریم بن کر آئیں گے تا لوگوں کو معلوم ہو کہ یہ امت مرحومہ جیسے ادنی اور نفسانی
آدمیوں کو اپنے گروہ میں داخل رکھتی ہے ایسا ہی اس گروہ میں وہ لوگ بھی داخل ہیں جن کو
اُن کے کمالات کی وجہ سے عیسی بن مریم یا موسیٰ بن عمران بھی کہہ سکتے ہیں اور دونوں قسم کی
استعداد میں اِس اُمت میں موجود ہیں ۔ می تواند شد یهودی می تواند شد مسیح ۔ واضح ہو کہ
۵۸۹ حضرت عیسی ابن مریم بھی اسی کام کے لئے آئے تھے اور اُس زمانہ میں آئے تھے جبکہ
یہودیوں کے مسلمانوں کی طرح بہت فرقے ہو گئے تھے اور توریت کے صرف ظاہر الفاظ کو
انہوں نے پکڑ لیا تھا اور روح اور حقیقت اس ت اس کی چھوڑ دی تھی اور نکمی نکمی باتوں پر جھگڑے
برپا ہو گئے تھے اور با ہم کمینگی اور کمر تھے اور باہم کمینگی اور کم حوصلگی کی وجہ سے بغض اور حسد اور کینہ ان متفرق فرقوں
میں پھیل گیا تھا۔ ایک کو دوسرا دیکھ نہیں سکتا تھا اور شیر اور بکری کی عداوت کی طرح ذاتی
عداوتوں تک نوبت پہنچ گئی تھی اور بباعث اختلاف عقیدہ اپنے بھائیوں سے محبت نہیں
رہی تھی بلکہ درندگی پھیل گئی تھی اور اخلاقی حالت بغایت درجہ بگڑ گئی تھی اور باہمی رحم اور
ہمدردی بکلی دور ہو گئی تھی۔ اور وہ لوگ ایسے حیوانات کی طرح ہو گئے تھے کہ حقیقی نیکی کو ہرگز
شناخت نہیں کر سکتے تھے اور تباغض تحاسد کا بازار گرم ہو گیا تھا اور صرف چند رسوم اور عادات کو
مذہب سمجھا گیا تھا۔ سو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اُمت کو بشارت دی تھی کہ آخری
۵۹۰ زمانہ میں تمہارا بھی یہی حال ہوگا۔ بہت سے فرقے تم میں نکل آئیں گے اور بہت سے متضاد
خیالات پیدا ہو جائیں گے اور ایک گروہ دوسرے گروہ کو یہودیوں کی طرح کافر سمجھے گا اور
اگر ننانوے وجوہ اسلام کے موجود ہوں تو صرف ایک وجہ کو کفر کی وجہ سمجھ کر کا فر ٹھہرایا جائے
گا۔ سو با ہمی تکفیر کی وجہ سے سخت نفرت اور بغض اور رت اور بغض اور عداوت با ہم پیدا ہو جائے گی ۔ اور ۔ بوجہ اختلاف رائے کے کینہ اور حسد اور درندوں کی سی خصلتیں پھیل جائیں گی اور وہ
اسلامی خصلت جو ایک وجود کی طرح کامل اتحاد کو چاہتی ہے اور محبت اور ہمدردی باہمی
لے گا
سے پر ہوتی ہے بکلی تم میں تم میں سے دور ہو جائے گی اور ایک ئے گی اور ایک دوسرے کو ایسا اجنبی سمجھ ۔
کہ جس سے مذہبی رشتہ کا بکلی تعلق ٹوٹ جائے گا اور ایک گروہ دوسرے کو کافر
بنانے میں کوشش کرے گا جیسا کہ مسیح ابن مریم کی بعثت کے وقت یہی حال یہود کا ہو
رہا تھا اور اس اندرونی تفرقہ اور بغض اور حسد اور عداوت کی وجہ سے دوسری قوموں
کی نظر میں نہایت درجہ کے حقیر اور ذلیل اور کمزور ہو جائیں گے اور اس معکوس ترقی کی
وجہ سے جو اندرونی جھگڑوں کی طفیل سے کمال کو پہنچے گی فنا کے قریب ہو جائیں گے اور کیڑوں
کی طرح ایک دوسرے کو کھا جانے کا قصد کریں گے اور بیرونی حملوں کو اپنے پر وارد ہونے ﴿۵۹۱
کے لئے موقعہ دیں گے جیسا کہ اس زمانہ میں یہودیوں کے ساتھ ہوا جو اندرونی نفاقوں کی
وجہ سے اُن کی ریاست بھی گئی اور قیصر کے تحت میں غلاموں کی طرح بسر کرنے لگے۔ سو
خدائے تعالیٰ نے اپنے نبی کریم کی معرفت فرمایا کہ آخری زمانہ میں ایسا ہی تمہارا حال ہوگا۔
تمہاری مذہبی عداوتیں اپنے ہی بھائیوں سے انتہاء تک پہنچ جائیں گی۔ بغض اور حسد اور کینہ
سے بھر جاؤ گے۔ اس شامت سے نہ تمہاری دنیا کی حالت اچھی رہے گی نہ دین کی نہ انسانی
اخلاق کی نہ خدا ترسی باقی رہے گی نہ حق شناسی ۔ اور پورے وحشی اور ظالم اور جاہل ہو جاؤ گے
اور وہ علم جو دلوں پر نیک اثر ڈالتا ہے تم میں باقی نہیں رہے گا۔ اور یہ تمام بے دینی اور
نا خدا ترسی اور بے مہری پہلے ممالک مشرقیہ میں ہی پیدا ہو گی اور دجال اور یا جوج ماجوج
انہیں ممالک سے خروج کریں گے یعنی اپنی قوت اور طاقت کے ساتھ دکھلائی دیں گے ۔
ممالک مشرقیہ سے مراد ملک فارس اور نجد اور ملک ہندوستان ہے کیونکہ یہ سب ممالک
زمین حجاز سے مشرق کی طرف ہی واقع ہیں اور ضرور تھا کہ حسب پیشگوئی رسول الله (۵۹۲
صلی اللہ علیہ وسلم کفر اور کافری انہیں جگہوں سے قوت کے ساتھ اپنا جلوہ دکھاوے انہیں
ممالک میں سے کسی جگہ دجال خروج کرے اور انہیں میں مسیح بھی نازل ہو کیونکہ جو جگہ محل
کفر اور فتن ہو جائے وہی جگہ صلاح اور ایمان کی بنا ڈالنے کے لئے مقرر ہونی چاہیے سو
ان ممالک مشرقیہ میں سے ملک ہند جیسا زیادہ تر محل کفر او رفتن اور نفاق اور بغض اور کینہ
ہو گیا ہے۔ ایسا ہی وہ زیادہ تر اس بات کے لائق تھا کہ مسیح بھی اسی ملک میں ظہور کرے اور
جیسا کہ سب سے اول آدم کے خروج کے بعد اسی ملک پر نظر رحم ہوئی تھی ایسا ہی آخری زمانہ
میں بھی اسی ملک پر نظر رحم ہو۔ اور ہم اوپر بیان کر آئے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
کھلے کھلے طور پر اپنی اُمت کے حق میں فرما دیا تھا کہ تم آخری زمانہ میں بکلی یہودیوں کے