ہزار روپیہ انعام کے وعدہ پر
کرامات الصادقین
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہزار روپیہ انعام کے وعدہ پر
رساله
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الحمد لله الذي لا تدركه حقیقی ستائش کا سزاوار اللہ ہے جس کو آنکھیں
الأبصار وهو يُدرك الأبصار نہیں پاسکتیں ہاں وہ خود آنکھوں تک پہنچتا ہے اور
ر عن فهم اس کی کنہ کی تفہیم سے افکار اتنے ہی دور ہیں جتنی
وتتباعد الأفكار
كُنهــه تبــاعُـد الليل من النهار
الذي دعا الناس بالقرآن و
رات دن سے دور ہے۔ وہ ذات جس نے قرآن
رسوله المصطفى إلى مأدبة اور اپنے اپنے رسول مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ
الجفلى من أهل الحضارة سے شہروں اور جنگلوں کے تمام باسیوں کو دعوتِ
و الفلا و الصلاة والسلام عام دی ہے ۔ پھر درود و سلام ہو اس کے حبیب محمد
على حبيبه محمد خاتم النبيين خاتم النبیین اور فخر المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم پر جو
دلائل و براہین کے ساتھ آیا اور اُس نے لوگوں کی
وفخر المرسلين الذي جاء
بالحجج والبراهين وأسعف حاجتیں پوری کیں اور تمام جہانوں کی اصلاح کا الناس بحاجاتهم ويَمَّمَ إصلاح
بیڑا اٹھایا ۔ پس کتنے ہی خواہشوں کے گرد گھومنے
الـعـالـمـيــن۔ فكم من مُحلّق إلى
الهوى دخل في الروحانيين والے تھے جو روحانی لوگوں کے حلقے میں داخل ہو
وكم من ذي لسان سلیط گئے اور کتنے زبان دراز اور غیظ و غضب سے
بھڑک اُٹھنے والے لوگ تھے جو نہایت مہذب،
وغيظ مستشيط صار من
المهذبين المطهرين۔ اللهم شائستہ اور پاک صاف ہو گئے ۔ اے اللہ ! اس
فصل على هذا الرسول النبي رسول نبی امی پر درود بھیج جو اپنے
الأُمّي الذي فاق الرسل كلهم کمالات میں تمام رسولوں پر فوقیت لے گئے
في كمالاته وحاز كل فضيلة اور جنہوں نے اپنی سیرت اور صفات میں ہر
في سيره وصفاته وألف بين فضیلت کو اپنے اندر سمو لیا اور ایسے لوگوں
قلوب أمم كانوا يداجون و کے دلوں میں الفت پیدا کی جو منافق تھے
لا يخلصون وأصلح قومًا اور مخلص نہ تھے ۔ اور ایسی قوم کی اصلاح کی
كانوا يشركون ولا يوحدون جو مشرک تھی ، موحد نہ تھی اور ایسے لوگوں کو
وطهر أُناسا كانوا يفجرون پاک کیا جو فاجر تھے، تقویٰی شعار نہ تھے۔
ولا يتقون وينيخون مطايا جنہوں نے اپنے نفسوں کی سواریوں کو بٹھا
۲ نفوسهم ولا يسيرون في سبل رکھا تھا اور اللہ کی راہوں پر نہیں چلتے تھے اور
الله ولا يتيقظون۔ وكان بيدار نہ تھے اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم
(صلى الله عليه وسلم) أُمِّيا اتى تھے جنہوں نے دنیا اور دین کے علوم میں
لم يقرأ شيئا من علوم الدنيا سے کچھ بھی پڑھا نہ تھا۔ آپ ان پڑھ اور
والدين وبلغ أشده فی قوم اندھی قوم میں پروان چڑھے ۔ اور آپ
أميين وعمين۔ ولم ير (صلى الله صلى اللہ علیہ وسلم نے عالموں اور عارفوں کا
عليه وسلم) وجه العالمين چهره تک نہ دیکھا تھا بلکہ آپ اپنے گھر سے
العارفين۔ بل لم يرم عن وجاره با ہر نہیں آئے اور نہ کبھی اپنے دوستوں اور
ولا ظعن عن الفه وجاره پڑوس کو چھوڑ کر سفر پر گئے ۔ اس کے باوجود
ومع ذلك سبق العالمين آپ سب عالموں اور دنیا جہان کے لوگوں
والعالمين في عقله وعلومه سے اپنی عقل ، اپنے علوم اور اپنی برکات
وبـركـاتــه وفـيــوضه و أنواره اور اپنے فیوض وانوار میں سبقت لے گئے ۔ یہاں
حتى غمرت مواهب هدايته تک کہ آپ کی ہدایت کی نوازشات نے مشارق و
المشارق والمغارب والأجانب مغارب اور غیروں اور اپنوں سب کو ڈھانپ دیا
والأقارب وأطال كلُّ ذی ذیل اور ہر صاحب دامن نے اپنا دامن آپ صلی اللہ
ذيله إلى بركاته وامتدت علیہ وسلم کی برکات کی طرف پھیلایا اور لوگوں کے
أيدى الناس إلى إفاداته ہاتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے افادات و فیوض و
وخيـــراتــــه۔ فأرى الناس خیرات کی جانب دراز ہوئے۔ پس آپ نے
سبل السلام ونجاهم م ونجاهم من لوگوں کو سلامتی کی راہیں دکھا ئیں اور انہیں تفرقے
المسالك الشاغرة وطرق اور تاریک و تار راہوں سے نجات بخشی اور انہیں ہر
الظلام وطهرهم من شعب قسم کے نفاق، پھوٹ ، نزاع ، لڑائی جھگڑے اور
النفاق والشقاق والنزاع کمینوں کے خصائل شنیعہ سے پاک کیا۔ نیز آپ
والمشاجرة وسِيرِ الليام نے آنکھوں کو بصارت بخشی ۔ حسنِ ظن پیدا کیا اور
وبصر العيون وأحسن الظنون اسیروں کی رستگاری فرمائی۔ یہاں تک کہ آپ
ونجي المسجون۔ حتى ألقى نے لوگوں کے دلوں میں تسلیم و رضا کی روح پیدا
في روع الناس الاستسلام فرمائی ، ان کے کفر کے جذبات کو ٹھنڈا کیا اور انہیں
وثبط جذبات كُفرهم و ثبت ثبات قدم عطا فرمایا۔ پامردی اور استقامت کے
الأقدام ونشطهم إلى الثبات لئے مستعد کیا اور پاؤں پر کھڑا کیا تو وہ دیکھنے
والاستقامة وأقام فأبصروا لگے اور انہوں نے اپنی راہوں اور اپنی منزلوں
ورأوا سبلهم ومنازلهم وتخيَّروا کو دیکھ لیا اور اپنی منزل کا تعین کر لیا اور شیریں
المناخ ووَرَدُوا الوِردَ النُّقاخَ اور مصفا ٹھنڈے پانی کے گھاٹ پر وارد ہوئے ۔
وزكوا ومُحْصُوا وطُهروا ان کا تزکیہ کیا گیا۔ اور وہ ایسے خالص اور
پاک وصاف کئے گئے کہ وہ خیار الناس سے موسوم
حتى سموا خيار الناس و
خلصوا من كل نوع النعاس ہوئے اور انہیں ہر طرح کی اُونگھ ( سُستی )
وكملوا فى العلم الباطنی سے نجات دی گئی اور وہ علم باطنی اور عرفان
روحانی میں اتنے طاق اور کامل ہو گئے کہ
والخبر الروحاني إلى
أن أترعوا بالمعارف انہوں نے بڑے بڑے داناؤں کو معارف
سے بھر دیا اور ان میں نو ر ا تنا ظاہر و با ہر ہوا
الأكياس وحصحص فيهم
کہ لوگوں کو منور کرنے لگا اور ان کی
نورينير الناس وبدلت
عادات اور طبائع بدل دی گئیں ۔ ان کے
شيمهم وقرائحهم ونُوّرت
نفوس منور کئے گئے اور ان کی تعریف و
نفوسهم ونشرت مدايحهم۔
توصیف پھیلا دی گئی اور وہ نبی کریم
واعتلــقــوا بالنبي الكريم ﷺ سے ایسے پیوست ہوئے جیسے پھل
صلى الله
علی
اعتلاق الأثمار بالأعواد ٹہنیوں سے پیوست ہوتے ہیں ۔ انہوں نے
ولووا أعنتهم من طرق اپنی باگیں فساد کی راہوں سے ہٹا کر سیدھی
الفساد إلى مناهج السداد راہوں کی طرف کر لیں ، یہاں تک کہ
حتى وصلوا منازل القرب انہوں نے قرب اور محبت اور مودت کی
والمحبة والوداد وبلغوا
منازل کو پا لیا اور وہ ان کمالات کی انتہاء
وانتهوا إلى كمالات قدرها تک پہنچ گئے جو اللہ نے اپنے بندں کے لئے
الله للعباد۔
مقدر فرمائے ہیں ۔
فالحمد لله الذي هدى پس حقیقی حمد کی سزاوار اللہ کی ذات ہے
عباده بهذا الرسول النبى الأمى جس نے اس مبارک امی رسول نبی کے
المبارك وأحيا به العالمين۔
ذریعہ اپنے بندوں کی ہدایت فرمائی اور اس
کے ذریعہ تمام جہانوں کو حیات بخشی ۔
آما بعد واضح ہو کہ موافق اس سنت غیر متبدلہ کے کہ ہر ایک غلبہ تاریکی کے وقت خدا تعالیٰ
اس امت مرحومہ کی تائید کے لئے توجہ فرماتا ہے اور مصلحت عامہ کے لئے کسی اپنے بندہ کو خاص
کر کے تجدید دین متین کے لئے مامور فرما دیتا ہے یہ عاجز بھی اس صدی کے سر پر خدا تعالیٰ کی
طرف سے مجدد کا خطاب پا کر مبعوث ہوا اور جس نوع اور قسم کے فتنے دنیا میں پھیل رہے تھے ان
کے رفع اور دفع اور قلع قمع کے لئے وہ علوم اور وسائل اس عاجز کو عطا کئے گئے کہ جب تک خاص
عنایت الہی ان کو عطا نہ کرے کسی کو حاصل نہیں ہو سکتے مگر افسوس کہ جیسا قدیم سے نا تمام اور
ناقص الفہم علماء کی عادت ہے کہ بعض اسرار اپنے فہم سے بالا تر پا کر منبع اسرار ک کا فرٹھہراتے رہے
ہیں اسی راہ پر اس زمانہ کے بعض مولوی صاحبوں نے بھی قدم مارا اور ہر چند نصوص قرآنیہ و
حدیثیہ سے سمجھایا گیا۔ مگر ایک ذرہ بھی صدق کی روشنی ان کے دلوں پر نہ پڑی بلکہ برعکس اس کے
تکفیر ر اور تکذیب کے بارہ میں وہ جوش دکھلایا کہ نہ صرف کافر کہنے پر کفایت کی بلکہ اکفر نام رکھا
اور ایک مومن اہل قبلہ کے خلود جہنم پر فتوے لکھے ۔ اس ۔ اس عاجز نے بار بار خداوند کریم کی قسمیں
کھا کر بلکہ مسجد میں جو خانہ خدا ہے بیٹھ کر ان پر ظاہر کیا کہ میں مسلمان ہوں اور اللہ جل شانه
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودہ پر ایمان لاتا ہوں مگر ان بزرگوں نے قبول نہ کیا اور کہا
کہ یہ منافقانہ اقرار ہے۔ خاص کر ان میں سے جو میاں محمد حسین بتالوی ہیں انہوں نے تو اپنی ضد
کو کمال تک پہنچا دیا اور کہا کہ اگر میں بچشم خود نشان بھی دیکھوں تو میں ہرگز مسلمان نہ سمجھوں گا اور
ہمیشہ کافر کہتا رہوں گا۔ چنانچہ بعض نشان بھی ظاہر ہوئے مگر حضرت بطالوی صاحب نے ان کا
نام استدراج یا نجوم رکھا اور ہر ایک طور سے لوگوں کو دھو کے دیئے۔ چنانچہ منجملہ ان دھوکوں کے
ایک یہ بھی ہے کہ یہ شخص بالکل جاہل اور علوم عربیہ سے بالکل بے بہرہ ہے اور مع ذالک دجال اور
مفتری جو خدا تعالیٰ سے بھی کچھ مدد نہیں پا سکتا اور اپنی عربی دانی کو بہت کروفر سے بیان کیا تا اس
وجہ سے اس کی عظمت دلوں میں جم جاوے اور اس عاجز کو ایک جاہل اور امی اور علوم عربیہ سے
بیگانہ اور ملعون اور مفتری قرار دے کر یہ چاہا کہ عوام پر تمام راہیں نیک ظنی کی بند ہو جائیں لیکن
عجیب قدرت خدا وند تعالیٰ ہے کہ اس امر میں بھی اس نے نہ چاہا کہ بطالوی صاحب اور ان کے ہم
مشرب علماء کی کچھ عزت اور راستی ظاہر ہو۔ سواگرچہ میں در حقیقت امیوں کی طرح ہوں لیکن محض
اس نے اپنے فضل سے علم ادب و دقائق و حقائق قرآن کریم میں میری وہ مدد کی کہ میرے پاس
ایسے الفاظ نہیں ہیں کہ میں اس خداوند کا شکر ادا کر سکوں اور مجھ کو بشارت دی کہ اگر میاں بطالوی یا
کوئی دوسرا اس کا ہم مشرب مقابلہ پر آئے تو شکست فاش اٹھا کر سخت ذلیل ہوگا۔ اسی بنا پر میں
نے اشتہار دیا کہ میاں بطالوی پر واجب ہے کہ میرے مقابل پر قرآن کریم کی ایک سورت کی تفسیر
عربی فصیح بلیغ میں لکھے جو دس جزو سے کم نہ ہو اور نیز ایک قصیدہ نعت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں
پیش کرے جو نوا شعر ہو اور ایسا ہی میرے پر واجب ہوگا کہ میں بھی اسی سورۃ کی تفسیر عربی فصیح بلیغ
میں لکھوں اور نیز شنوا شعر کا قصیدہ بھی نعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں تیار کروں اور پھر اگر
عندالمقابلہ والمواز نہ میاں بٹالوی صاحب کی تفسیر اور ان کا قصیدہ میری تفسیر اور قصیدہ سے افصح اور
ابلغ اور اتم اور اکمل ثابت ہوا تو میں اپنے دعوے سے تو بہ کروں گا اور سمجھ لوں گا کہ خدا تعالیٰ نے
بٹالوی صاحب کی تائید کی اور اپنی کتابیں جلا دوں گا ۔ اور اگر میں غالب ہوا تو بٹالوی صاحب کو اقرار
کرنا پڑے گا کہ وہ اپنے ان بیانات میں سراسر کا ذب اور دروغ گو تھے کہ یہ شخص مفتری اور دجال
اور کافر اور ملعون ہے اور نیز علوم عربیہ سے ایسا جاہل کہ ایک صیغہ بھی درست طور پر نہیں آتا اور ساتھ
اس کے میں نے یہ بھی لکھا تھا کہ اگر کوئی شخص ہم میں سے اس مقابلہ سے منہ پھیرے یا بیجا حجتوں اور
حیلوں سے اس طریق آزمائش کو ٹال دیوے تو اس پر خدا تعالیٰ کی دین العنتیں ہوں ۔ مگر افسوس
کہ بٹالوی صاحب نے ان لعنتوں کی کچھ بھی پروا نہیں کی۔ اور کئی عہد اور وعدے توڑ کر آخر
حیلہ جوئی کے طور پر یہ جواب دیا کہ اول ہم آپ کی عربی تالیفوں کو آزمائش کی نظر سے
دیکھیں گے کہ وہ سہو اور نسیان سے مبرا ہیں یا نہیں اور کوئی غلطی صرف اور نحو کی رو سے ان میں
پائی جاتی ہے یا نہیں اگر نہیں پائی جائیگی تو پھر بالمقابل تفسیر لکھنے اور سنوا شعر کا قصیدہ بنانے میں
کچھ عذر نہ ہوگا ۔ مگر دانشمندوں نے سمجھ لیا کہ بطالوی صاحب نے اپنی جان بچانے کیلئے یہ
حیلہ نکالا ہے کیونکہ ان کو خوب معلوم ہے کہ عربی یا فارسی کی کوئی مبسوط تالیف سہو اور غلطی سے
خالی نہیں ہو سکتی اور حیلہ جو کیلئے کوئی نہ کوئی لفظ گو سہو کا تب ہی سہی حجت پیش کرنے کیلئے ایک
سہارا ہو سکتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے بہت ہاتھ پیر مار کر اور مثل مشہور مرتا کیا نہ
کرتا پر عمل کر کے یہ شرمناک عذر پیش کر دیا اور اپنے دل کو اس بازاری چال بازی سے خوش
کر لیا کہ کسی ایک سہو کا تب یا فرض کرو اتفاقاً کسی غلطی کے نکلنے سے یہ حجت ہاتھ آجائے گی کہ
اب غلطی تمہاری کسی کتاب میں نکل آئی اسلئے اب بحث کی ضرورت نہیں رہی۔ لیکن افسوس کہ
بطالوی صاحب نے یہ نہ سمجھا کہ نہ مجھے اور نہ کسی انسان کو بعد انبیاء علیہم السلام کے معصوم
ہونے کا دعوی ہے۔ جو شخص عربی یا فارسی میں مبسوط کتا بیں تالیف کرے گا ممکن ہے کہ حسب مقولہ
مشهوره قَلَّمَا سَلِمَ مِكْثَارٌ کے کوئی صرفی یا نحوی غلطی اس سے ہو جائے اور بباعث خطاء نظر
کے اس غلطی کی اصلاح نہ ہو سکے۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ سہو کا تب سے کوئی غلطی چھپ جائے
اور باعث ذہول بشریت مؤلف کی اسپر نظر نہ پڑے پھر اس یکطرفہ نکتہ چینی میں دونوں فریق
کی علمی طاقتوں کا موازنہ کیونکر ہو۔ غرض بطالوی صاحب کے ایسے بیہودہ جوابات سے یقینی طور
پر معلوم ہو گیا کہ علم تفسیر اور علم ادب میں قسام حقیقی نے ان کو کچھ بھی حصہ نہیں دیا اور بجر لعن وطعن و
اور چال بازی کی مشق کے اور کچھ بھی اُن کے دل اور دماغ اور زبان کو لوازم انسانیت نہیں ملی
اسی وجہ سے اول مجھے اُن کے اس قسم کے تعصبات کو دیکھ کر دل میں یہ خیال آیا تھا کہ اب
ہمیشہ کے لئے ان سے اعراض کیا جائے۔ لیکن عوام کا یہ غلط خیال دور کرنے کے لئے کہ گویا میاں
محمد حسین بطالوی یا دوسرے مخالف مولوی جو اس بزرگ کے ہم مشرب ہیں علم ادب اور حقائق تفسیر زرگ کے ہم مشرب میں علم ادب اور حقائق تفسیر
کلام الہی میں ید طولیٰ رکھتے ہیں قرین مصلحت سمجھا گیا کہ اب آخری دفعہ اتمام حجت ﴿۲﴾
کے طور پر بطالوی صاحب اور ان کے ہم مشرب دوسرے علماء کی عربی دانی اور حقائق شناسی
کی حقیقت ظاہر کرنے کے لیے یہ رسالہ شائع کیا جائے اور واضح رہے کہ اس رسالہ میں چار
قصائد اور ایک تفسیر سورۃ فاتحہ کی ہے اور اگرچہ یہ قصائد صرف ایک ہفتہ کے اندر بنائے گئے
ہیں بلکہ حق یہ ہے کہ چند ساعت میں لیکن بطالوی صاحب اور ان کے ہم مشرب مخالفوں
کے لیے محض اتمام حجت کی غرض سے پوری ایک ماہ کی مہلت دیگر یہ اقرار شرعی قانونی شائع
کیا جاتا ہے کہ اگر وہ اس رسالہ کی اشاعت سے ایک ماہ کے عرصہ تک اسکے مقابل پر اپنا فصیح
بلیغ رسالہ شائع کر دیں جس میں اسی تعداد کے موافق اشعار عربیہ ہوں جو ربیہ ہوں جو ہمارے اس رسالہ
میں ہیں اور ایسے ہی حقایق اور معارف اور بلاغت کے التزام سے سورہ فاتحہ کی تفسیر ہو جو اس
رسالہ میں لکھی گئی ہے تو اُن کو ہزار روپیہ انعام دیا جائے گاور نہ آئندہ ان کو یہ دم مارنے کی
گنجائش نہیں ہوگی کہ وہ ادیب اور عربی دان ہیں یا قرآن کریم کی حقایق شناسی میں کچھ بھی
ان کو مس ہے۔ اور میں نے سنا ہے کہ یہ گروہ علماء کا اپنے اپنے مکانوں میں بیٹھ کر اس عاجز
کو ایک طرف تو کا ذب اور دجال اور کافر ٹھہراتے ہیں اور ایک طرف یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ
شخص سراسر جاہل ہے اور علم عربی سے بکلی بیخبر ۔سواس مقابلہ سے بتامتر صفائی ظاہر
اور ثابت ہو جائے گا کہ اس بیان میں یہ لوگ کا ذب ہیں یا صادق اور چونکہ ان لوگوں کے
دلوں میں دیانت اور خدا ترسی نہیں اس لئے اب میں نہیں چاہتا کہ بار بار ان کی طرف توجہ
کروں۔ اور اگرچہ میں ایک صریح کشف کے رُو سے ایسے متعصب اور کج دل لوگوں کے
ساتھ مباحثات کرنے سے روکا گیا ہوں جس کا ذکر میری کتاب آئینہ کمالات اسلام
میں چھپ چکا ہے لیکن یہ مقابلہ نشان نمائی کے طور پر ہے اور بلحاظ تو رع وتقویٰ
آئندہ یہ عہد بھی کرتا ہوں کہ اگر اب میاں محمد حسین بطالوی یا کسی دوسرے مولوی نے
بغیر کسی حیلہ و حجت کے میرے ان قصائد اور تفسیر کے مقابل پر عرصہ ایک ماہ تک اپنے قصائد
اور تفسیر شائع نہ کی تو پھر ہمیشہ کے لئے اس قوم سے ا سے اعراض کرونگا۔ اور اگر اس رسالہ کے
مقابل پر میاں بطالوی یا کسی اور اُنکے ہم مشرب نے سیدھی نیت سے اپنی طرف سے قصائد اور
الد
تفسیر سورہ فاتحہ تالیف کر کے بصورت رسالہ شائع کر دی تو میں سچے دل سے وعدہ کرتا ہوں کہ
اگر ثالثوں کی شہادت سے یہ ثابت ہو جاوے کہ ان کے قصائد اور انکی تفسیر جو سورہ فاتحہ کے
دقائق اور حقائق کے متعلق ہوگی میرے قصائد اور میری تفسیر سے جو اسی سورہ مبارکہ کے
اسرار لطیفہ کے بارہ میں ہے ہر پہلو سے بڑھ کر ہے تو میں ہزار روپیہ نقد اُن میں سے ایسے شخص
کوڑوں گا جو روز اشاعت سے ایک ماہ کے اندر ایسے قصائد اور ایسی تفسیر بصورت رسالہ شائع
کرے اور نیز یہ بھی اقرار کرتا ہوں کہ بعد بالمقابل قصائد اور تفسیر شائع کرنے کے اگر ان کے
قصائد اور ان کی تفسیر نحوی وصرفی اور علم بلاغت کی غلطیوں سے مبرا نکلے اور میرے قصائد اور
تفسیر سے بڑھ کر نکلے تو پھر باوصف اپنے اس کمال کے اگر میرے قصائد اور تفسیر بالمقابل کے
کوئی غلطی نکالیں گے تو فی غلطی پانچ روپیہ انعام بھی دوں گا۔ مگر یادر ہے کہ نکتہ چینی آسان
ہے ایک جاہل بھی کر سکتا ہے مگر نکتہ نمائی مشکل ۔ تفسیر لکھنے کے وقت یہ یادر ہے کہ کسی دوسرے
شخص کی تفسیر کی نقل منظور نہیں ہو گی بلکہ وہی تفسیر لائق منظوری ہوگی جس میں حقائق و معارف
جدیدہ ہوں بشرطیکہ کتاب اللہ اور فرمودہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مخالف نہ ہوں ۔ اللہ
جل شانه قرآن کریم کی تعریف میں صاف فرماتا ہے کہ اس میں ہر یک چیز کی تفصیل ہے پھر
معارف اور حقائق کا کوئی حصہ کیونکر اُس سے باہر رہ سکتا ہے۔ ماسوا اس کے خدا تعالیٰ کا قانون
قدرت بھی یہی شہادت دے رہا ہے کہ جو کچھ اُس سے صادر ہوا ہے خواہ ایک مکھی ہو وہ بے انتہا
عجائبات اپنے اندر رکھتا ہے پھر کیا ایک ایماندار یہ رائے ظاہر کر سکتا ہے کہ ایک مکھی یا مچھر کی
بناوٹ تو ایسی اعلیٰ درجہ کی ہے کہ اگر قیامت تک تمام فلاسفر اُس کے خواص عجیبہ کے دریافت
کرنے کے بارہ میں سوچتے چلے جائیں تب بھی ان کو یہ دعوی نہیں پہنچتا کہ جس قدر ان میں (۸)
خواص تھے انہوں نے معلوم کر لیے ہیں ۔ لیکن قرآن کریم کی عبارتیں صرف سطحی خیالات
تک محدود ہیں جو ایک جاہل ملا اُن پر سرسری نظر ڈال کر دعویٰ کر سکتا ہے کہ جو کچھ قرآن میں تھا
میں نے معلوم کر لیا ۔ خدا تعالیٰ کا قانون قدرت ہرگز بدل نہیں سکتا اور اسکی مخلوقات میں سے کرلیا۔ بدل اور
ایک پتہ بھی ایسا نہیں جسکو چند معلومہ خواص میں محدود کہہ سکیں بلکہ اسکی ہر یک مخلوق خواص
غیر محدودہ اپنے اندر رکھتی ہے اور اسی وجہ سے ہر یک مخلوق میں صفت بے نظیری پائی جاتی
ہے اور اگر تمام دنیا اُسکی نظیر بنانا چاہے تو ہرگز اُن کے لیے میسر نہ ہو جیسا کہ قرآن کریم میں
اللہ تعالیٰ نے آپ فرما دیا ہے کہ مکھی بنانے پر بھی کوئی قادر نہیں ہو سکتا۔ کیوں قادر نہیں ہو سکتا
اسکی یہی تو وجہ ہے کہ مکھی میں بھی اس قدر عجائبات صنعت صانع ہیں کہ انسانی طاقتوں بلکہ
تمام مخلوق کی قوتوں سے بڑھ کر ہیں پھر خدا تعالیٰ کا کلام کیوں ایسا گرا ہوا اور ادنی درجہ کا سمجھا
جاوے کہ جو اپنے خواص اور حقائق کے رُو سے مکھی کے درجہ پر نہیں ۔ کیا یہ وہی کلام نہیں
جس کے حق میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ نَّبِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسَ وَالْجِنُّ عَلَى
أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هَذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ
لِبَعْضٍ ظَهِيرًا ل یعنی اگر جن و انس اس بات پر اتفاق کر لیں کہ اس قرآن کی نظیر
بناویں تو ہرگز بنا نہیں سکیں گے اگر چہ وہ ایک دوسرے کی مدد بھی کریں۔ بعض نادان مُلّا اَخْزَاهُمُ
اللہ کہا کرتے ہیں کہ یہ بے نظیری صرف بلاغت کے متعلق ہے لیکن ایسے لوگ سخت جاہل اور
دلوں کے اندھے ہیں اس میں کیا کلام ہے کہ قرآن کریم اپنی بلاغت اور فصاحت کے رُو سے
بھی بے نظیر ہے لیکن قرآن کریم کا یہ منشاء نہیں ہے کہ اُس کی بے نظیری صرف اسی وجہ سے ہے
بلکہ اُس پاک کلام کا یہ منشاء ہے کہ جن جن صفات سے وہ متصف کیا گیا ہے اُن تمام
صفات کے رُو سے وہ بینظیر ہے مگر یہ حاجت نہیں کہ وہ تمام صفات جمع ہو کر بینظیری
پیدا ہو بلکہ ہر یک صفت جدا گا نہ بینظیری کی حد تک پہنچی ہوئی ہے اب ضروری سمجھ کر
قرآن کریم کی وہ صفات کاملہ جو اس پاک کلام میں مندرج ہیں جن کی رُو سے
قرآن کریم بینظیر کہلاتا ہے بطور نمونہ کسی قدر ذیل میں لکھی جاتی ہیں اور وہ یہ ہیں ۔
ا بنی اسرائیل : ۸۹
الر تِلْكَ أَيتُ الْكِتَبِ الْحَكِيمِ - - يَهْدِى إِلَى الْحَقِّ وَإِلَى طَرِيقٍ مُسْتَقِيمٍ إِنْ
هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَلَمِينَ - لِمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَسْتَقِيمَ مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَبِ
مِنْ شَيْءٍ - هُذَا بَصَابِرُ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ - فَلَا
أُقْسِمُ بِمَوقِعِ النُّجُومِ ۔ وَإِنَّهُ لَقَسَمُ لَوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ ۔ إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ
فِي كِتَبٍ مَكْنُونٍ ۔ لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ
تُؤْتِي أُكْلَهَا كُلَّ حِينٍ إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ إِنَّهُ
لَقَوْلُ فَصْلُ - لَا رَيْبَ فِيهِ حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ وَمُهَيْمِنَّا هُدًى لِلنَّاسِ
وَبَيِّنَةٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ " - وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةُ لِلْمُتَّقِينَ " وَإِنَّهُ لَحَقُّ
الْيَقِينِ ۔ وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِيْنِ " - قَدْ جَاءَكُمْ مِنَ اللَّهِ نُورٌ وَ كِتَبٌ
مُّبِينٌ يَهْدِي بِهِ اللهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهُ سُبُلَ السَّلْمِ وَيُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَتِ
إِلَى النُّورِ بِإِذْنِهِ وَيَهْدِيهِمْ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ - - هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ
بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ " - يَأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمْ
بُرْهَانُ مِنْ رَّبِّكُمْ وَاَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا " - اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ
وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا - اللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ
الْحَدِيثِ كِتبًا مُّتَشَابِهَا مَّثَانِيَ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ
جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكْرِ اللهِ ذَلِكَ هُدَى اللهِ يَهْدِي بِهِ مَنْ يَشَاءُ "۔
قُلِ اللهُ يَهْدِي لِلْحَقِّ " أَنْزَلَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ وَالْمِيزَانَ "
ایونس: ٢٢ الاحقاف: ٣٣١ التكوير : ۲۹۲۸ الانعام: ۵۳۹ الجاثية : ٢١
الواقعة : ٦ تا ٨٠ ك ابراهيم: ۲۵ ۸ بنی اسرائیل: ۱۰ و الطارق: ١٤ ١٠ البقرة :3
ال القمر : ٦ ١٢ المائدة: ١٣٤٩ البقرة : ١٨٦ ١٤ الحاقة : ۴۹ ۱۵ الحاقة : ۵۲ ۱۶ التكوير : ۲۵
كل المائدة : ١٦ ١٧ ١٨ الصف : ١٠ و النساء : ۱۷۵ ۲۰ المائدة : الزمر : ۲۴
۲۲ یونس: ۳۶ ۲۳ الشورى: ۱۸
١٠﴾ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَا وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتٰبَ إِلَّا
لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيهِ هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ عَلَى عَبْدِهِ أَيْتٍ بَيِّنَتٍ
لِيُخْرِجَكُمْ مِنَ الظُّلُمَتِ إِلَى النُّورِ - يَأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَتْكُمْ مَّوْعِظَةٌ
مِنْ رَبِّكُمْ وَشِفَاءُ لِمَا فِي الصُّدُورِ كِتَبُ اَنْزَلْتُهُ إِلَيْكَ مُبْرَكَ لِيَدَّبَّرُوا
اليهِ وَلِيَتَذَكَّرَ أُولُوا الْأَلْبَابِ وَتُنْذِرَ بِهِ قَوْمًا تُذَا وَكُلَّ شَيْءٍ فَضَلْنَهُ
تَفْصِيلًا - وَبِالْحَقِّ اَنْزَلْتُهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ - وَإِنَّهُ لَكِتُبُ عَزِيزُلًا
يَأْتِيْهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ - جَعَلْتُهُ نُورًا نَّهْدِي بِهِ مَنْ
نَّشَاءُ مِنْ عِبَادِنَا " - تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ " - رُوحًا مِنْ أَمْرِنَا " - بِلِسَانٍ عَرَبِي
مُّبِينٍ - فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ " - قُلْ لَبِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسَ وَالْجِنُّ عَلَى
أَنْ يَأْتُوْا بِمِثْلِ هَذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُوْنَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ
ظهِيرًا ها
خلاصہ ترجمہ ان تمام آیات کا یہ ہے کہ قرآن حکیم ہے یعنی حکمت سے بھرا ہوا ہے۔ راہ
راست کی تمام منازل طے کر دیتا ہے اور ذکر للعالمین ہے یعنی ہر ایک قسم کی فطرت کو اُسکے کمالات
مطلوبہ یاد دلاتا ہے اور ہر یک رتبہ کا آدمی اُس سے فائدہ اُٹھاتا ہے جیسے ایک عامی ویسا ہی ایک
فلسفی ۔ یہ اُس شخص کیلئے اُترا ہے جو انسانی استقامت کو اپنے اندر حاصل کرنا چاہتا ہے یعنی انسانی
درخت کی جس قدر شاخیں ہیں یہ کلام اُن سب شاخوں کا پرورش کرنیوالا اور حد اعتدال پر لانے
والا ہے۔ اور انسانی قومی کے ہریک پہلو پر اپنی تربیت کا اثر ڈالتا ہے۔ کوئی صداقت اس سے باہر
نہیں۔ اسکی تعلیمیں بصیرت بخشتی ہیں اور ایمان لانیوالوں کو وہ راہ دکھاتی ہیں جس سے ایمان قوی
ہوتا ہے اور رحمانیت اور رحیمیت الہی اُن کے شامل حال ہو جاتی ہے۔جس سے وہ ایمان سے
الرعد : ١٨ النحل : ۳۶۵ الحديد : ۱۰ ۴ یونس : ۵۵۸، ص: ۳۰ ۶ مریم: ۹۸ کے بنی
اسرائیل: ۱۳ ۸ بنی اسرائیل: ١٠٦ ٩ حم السجدة : ۴۲ ۴۳ ١٠ الشوری: ۵۳ الی النحل : ۱۲۹۰
الشورى: ۱۳۵۳ الشعراء: ۱۴۹۶ البينة : ۱۵۴ بنی اسرائیل : ۸۹