ہزار روپیہ انعام کے وعدہ پر

کرامات الصادقین, حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

شخص اہل علم اور اہل ادب میں سے ہوتا تو ان سوا دو نو سے ہوتا تو ان سوا دو سو " شرائط اور حیلوں کی اس جگہ ضرورت ہی ۲۴
کیا تھی ۔ تنقیح طلب تو صرف اس قدرا مر تھا کہ شیخ مذکور اپنے ان بیانات میں جو جا بجا شائع کر چکا
ہے صادق ہے یا کا ذب اور یہ عاجز بالمقابل عربی بلیغ اور تفسیر لکھنے میں شیخ سے کم رہتا ہے یا زیادہ،
کم رہنے کی حالت میں میں نے اقرار کر دیا تھا کہ میں اپنی کتا بیں جلا دوں گا اور توبہ کروں گا اور شیخ
مذکور کی رعایت کے لئے اس مقابلہ کے بارے میں دن بھی چالیس مقرر کر دیئے تھے جن کے
معنی شیخ نے خباثت کی راہ سے یہ کئے کہ گویا میرا چالیس دن کے مقرر کرنے سے یہ منشاء ہے کہ شیخ
مذکور چالیس دن تک مر جائے گا ۔ حالانکہ صاف لکھا تھا کہ چالیس دن تک یہ مقابلہ ہو نہ کہ یہ کہ
چالیس دن کے بعد شیخ اس جہان سے انتقال کر جائے گا۔ اب چونکہ شیخ جی نے اس طور پر مقابلہ
کرنا نہ چاہا اور بیہودہ طور پر بات کو ٹال دیا اس لئے ہمیں اب اس مقابلہ کیلئے دوسرا پہلو بدلنا پڑا۔
اور ہم فراست ایمانیہ کے طور پر یہ پیشگوئی کر سکتے ہیں کہ شیخ صاحب اس طریق مقابلہ کو بھی ہرگز
قبول نہیں کرینگے اور اپنی پرانی عادت کے موافق ٹالنے کیلئے کوشش کرینگے۔ بات یہ ہے کہ شیخ
صاحب علم ادب اور تفسیر سے سراسر عاری اور کسی نام رعاری اور کسی نامعلوم وجہ سے مولوی کے نام سے مشہور ہو گئے
ہیں مگر اب شیخ صاحب کے لئے طریق آسان نکل آیا ہے کیونکہ اس رسالہ میں صرف شیخ صاحب
ہی مخاطب نہیں بلکہ وہ تمام مکٹر مولوی بھی مخاطب ہیں جو اس عاجز متبع اللہ اور رسول کو دائرہ اسلام
سے خارج خیال کرتے ہیں۔ سولازم ہے کہ شیخ صاحب نیاز مندی کے ساتھ اُن کی خدمت میں
جائیں اور اُن کے آگے ہاتھ جوڑیں اور روویں اور اُن کے قدموں پر گریں تا یہ لوگ اس نازک
وقت میں اُن کی عربی دانی کی پردہ دری سے ان کو بچالیں کچھ تعجب نہیں کہ کسی کو اُن پر رحم
آجاوے۔ ہاں اس قدر ضرور ہے کہ اگر حنفی مولوی کے پاس جائیں تو اسکو کہہ دیں کہ اب میں حنفی
ہوں اور اگر شیعہ کی خدمت میں جائیں تو کہہ دیں کہ اب میں شیعیان اہلبیت میں سے ہوں
چنانچہ یہی و تیرہ آجکل شیخ جی کا سُنا بھی جاتا ہے لیکن مشکل یہ کہ اس عاجز کو شیخ جی اور ہر یک مکفر

۲۵ بداندیش کی نسبت الہام ہو چکا ہے کہ اِنِّي مُهِينٌ مَنْ أَرَادَ اِهَانَتَكَ اس لئے یہ کوششیں شیخ
جی کی ساری عبث ہوں گی اور اگر کوئی مولوی شوخی اور چالا کی کی راہ سے شیخ صاحب کی حمایت کے
لئے اُٹھے گا تو منہ کے بل گرایا جائیگا ۔ خدا تعالیٰ ان متکبر مولویوں کا تکبر توڑے گا اور اُنہیں دکھلا ئیگا
کہ وہ کیونکر غریبوں کی حمایت کرتا ہے اور شریروں کو جلتی ہوئی آگ میں ڈالتا ہے۔ شریر انسان کہتا
ہے کہ میں اپنے مکروں اور چالاکیوں سے غالب آجاؤں گا اور میں راستی کو اپنے منصوبوں صوبوں سے مٹا
دوں گا اور خدا تعالیٰ کی قدرت اور طاقت اسے کہتی ہے کہ اے شریر میرے سامنے اور میرے
مقابل پر منصوبہ باندھنا تجھے کس نے سکھایا۔ کیا تو وہی نہیں جو ایک ذلیل قطرہ رحم میں تھا۔ کیا تجھے
اختیار ہے جو میری باتوں کو ٹال دے۔
بالآخر پھر میں عامہ ناس پر ظاہر کرتا ہوں کہ مجھے اللہ جل شانہ کی قسم ہے کہ میں
کا فرنہیں لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ میر ا عقیدہ ہے۔ اور لكِنْ رَسُولَ اللهِ
وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت میرا ایمان ہے میں اپنے اس
بیان کی صحت پر اس قدر قسمیں کھاتا ہوں جس قدر خدا تعالیٰ کے پاک نام ہیں اور جس
قدر قرآن کریم کے حرف ہیں اور جس قدر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خدا تعالیٰ کے
نزدیک کمالات ہیں کوئی عقیدہ میرا اللہ اور رسول کے فرمودہ کے برخلاف نہیں ۔ اور جو کوئی
ایسا خیال کرتا ہے خود اُسکی غلط فہمی ہے اور جو شخص مجھے اب بھی کافر سمجھتا ہے اور تکفیر سے باز
نہیں آتا وہ یقیناً یا درکھے کہ مرنے کے بعد اُس کو پوچھا جائیگا میں اللہ جَلَّ شَانۂ کی قسم
کھا کر کہتا ہوں کہ میرا خدا اور رسول پر وہ یقین ہے کہ اگر اس زمانہ کے تمام ایمانوں
کو ترازو کے ایک پلہ میں رکھا جائے اور میرا ایمان دوسرے پلہ میں تو
بفضلہ تعالیٰ یہی پلہ بھاری ہوگا۔
الاحزاب: اے

آج 10 میں سے 10 باقی