القصیدة
کرامات الصادقین
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الْقَصِيدَةُ الْأُولَى فِي نَعْتِ رَسُولِ اللَّهُ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح میں پہلا قصیدہ
يَا قَلْبِي اذْكُرُ اَحْمَدًا عَيْنَ الْهُدَى مُفْنِي الْعِدَا
اے میرے دل ! احمد صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد کر جو ہدایت کا سر چشمہ اور دشمنوں کو فنا کرنے والا ۔
بَرًا كَرِيمًا مُحْسِنًا بَحْرَ الْعَطَايَا وَالْجَدَا
نیک، کریم، محسن ، بخششوں اور سخاوت کا سمندر ہے۔
بَدْرٌ مُّنِيرٌ زَاهِرٌ فِى كُلِّ وَصْفٍ حُمِّدًا
وہ چودھویں کا نورانی روشن چاند ہے۔ وہ ہر وصف میں تعریف کیا گیا ہے۔
إِحْسَانُهُ يُصْبِى الْقُلُوبَ وَحُسْنُهُ يُرْوِي الصَّدَا
اس کا احسان دلوں کو موہ لیتا ہے اور اس کا حسن پیاس کو بجھا دیتا ہے۔
الظَّالِمُونَ بِظُلْمِهِمْ قَدْ كَذَّبُوهُ تَمَرُّدَا
ظالموں نے اپنے ظلم کی وجہ سے اسے سرکشی سے جھٹلایا ہے۔
وَ الْحَقُّ لَا يَسَعُ الْوَرَى اِنْكَارَهُ لَمَّا بَدَا
اور سچائی ایسی تھے ہے کہ مخلوق اس کا انکار نہیں کر سکتی جب وہ ظاہر ہو جائے ۔
أطْلُبُ نَظِيرَ كَمَالِهِ فَسَتَدَ مَنَّ مُلَدَّدًا
تو اُس کے کمال کی نظیر تلاش کر ۔ سوتو (اس میں ) یقیناً حیران ہو کر شرمندہ ہوگا ۔
مَا إِنْ رَأَيْنَا مِثْلَهُ لِلنَّائِمِينَ مُسَهّدًا
ہم نے اس کی مانند سوتوں کو جگانے والا کوئی نہیں دیکھا۔
نُورٌ مِّنَ اللهِ الَّذِى اَحْيَى الْعُلُوْمَ تَجَدُّدَا
وہ اللہ کا نور ہے جس نے علوم کو نئے سرے سے زندہ کر دیا۔
الْمُصْطَفَى وَالْمُجْتَبى وَالْمُقْتَدَا وَالْمُجْتَدَا
وہ برگزیدہ ہے چنا ہوا ہے اس کی پیروی کی جاتی ہے اس سے فیض طلب کیا جاتا ہے۔
جُمِعَتْ مَرَابِيعُ الْهُدَى فِي وَبُلِهِ حِيْنَ النَّدَى
ہدایت کی بارشیں سخاوت کے وقت اس کی موسلا دھار بارش میں جمع کر دی گئیں ۔
نَسِيَ الزَّمَانُ رِهَامَهُ مِنْ جَوْدِ هَذَا الْمُقْتَدَا
زمانہ اپنی مسلسل تھوڑی بارش کو بھول گیا ہے اس مقتدا کی موسلا دھار بارش کے مقابلہ میں ۔
الْيَوْمَ يَسْعَى النِّكْسُ أَنْ يُطْفِي هُدَاهُ وَيُخْمِدًا
آج کمینہ کوشش کرتا ہے کہ اس کی ہدایت کو بجھا دے اور ٹھنڈا کر دے۔
وَاللهُ يُبْدِي نُورَهُ يَوْمًا وَإِنْ طَالَ الْمَدَى
اور اللہ اس کے نور کو ظاہر کر دیگا کسی نہ کسی دن خواہ مدت لمبی ہی ہو جائے ۔
يَا قَطْرَ سَارِيَةٍ وَغَادٍ قَدْ عُصِمُتَ مِنَ الرَّدَا
اے رات کو برسنے والی اور دن کو برسنے والی بارش ! تو ہلاکت سے محفوظ کر دی گئی ہے۔
رَبَّيْتَ أَشْجَارَ الْآسِرَّةِ بِالْفُيُوضِ وَقَرْدَدَا
تو نے اپنے فیوض سے پست زمین کے درختوں کی پرورش کی ہے اور اونچی زمین کے بھی ۔
إِنَّا وَجَدْنَاكَ الْمَلَاةَ فَبَعُدَ كَهْفِ قَدْ بَدَا
بے شک ہم نے تجھے جائے پناہ پایا ہے سوایسی عظیم الشان پناہ گاہ کے بعد جو ظاہر ہو چکی ہے۔
لَا نَتَّقِي قَوْسَ الْخُطُوْبِ وَلَا تُبَالِي مُرْجِدًا
ہم حادثات کی کمان سے نہیں ڈرتے اور نہ ہم لرزہ طاری کر دینے والی تلوار کی پرواہ کرتے ہیں۔
لَا نَتَّقِى نَوْبَ الزَّمَانِ وَلَا نَـخَـــــــافُ تَهَدُّدًا
ہم زمانے کے حادثات سے نہیں ڈرتے اور نہ ہی ہم کسی دھمکی سے خوف کھاتے ہیں ۔
وَ نَمُدُّ فِي أَوْقَاتِ أَفَاتٍ إِلَى الْمَوْلى يَدَا
اور ہم مصیبتوں کے اوقات میں اپنے مولا کی طرف ہاتھ پھیلاتے ہیں۔
كَمْ مِنْ مُّنَازَعَةٍ جَرَتْ بَيْنِي وَ أَقْوَامِ الْعِدًا
بہت سے مقابلے ہیں جو میرے اور دشمنوں کی قوموں کے درمیان ہوئے۔
حَتَّى انْثَنَيْتُ مُظَفَّرًا وَمُؤَقَرًا وَ مُؤَيَّدًا
یہاں تک کہ میں کامیاب معر ز اور مؤید ہو کر لوٹا۔
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا يَوْمًا يُشَيِّبُ ثَوْهَدَا
اے لوگو! ڈرو اس دن سے جو ایک جواں مرد انسان کو ( بھی ) بوڑھا کر دے گا۔
الامُهُ مَا تَنْقَضِي وَاَسِيرُهُ مَا يُفْتَدى
اس دن کے دکھ ختم نہیں ہوں گے اور اس دن کے قیدی کو فدیہ دے کر چھڑایا نہ جا سکے گا۔
وَاللَّهِ إِنِّي مَا ضَلَلْتُ وَمَا عَدَلْتُ عَنِ الْهُدَى
اللہ کی قسم بے شک میں نہ گمراہ ہوا اور نہ ہی میں راہِ ہدایت سے ہٹا ہوں ۔
لكِنَّنِي مُذْ لَمُ اَزَلُ مِمَّنْ إِذَا هُدِى اهْتَدَى
لیکن میں جب سے کہ میں وجود میں آیا ان لوگوں میں سے ہوں کہ جب وہ راہ دکھائے جائیں تو راہ پا جائیں۔
۲۹ لِلَّهِ حَمُدٌ ثُمَّ حَمْدٌ قَدْ عَرَفْنَا الْمُقْتَدى
اللہ ہی کی سب تعریف ہے پھر تعریف ہے کہ ہم نے اپنے مقتدا کو پہچان لیا ہے۔
كَادَتْ تُعَفِّينِي ضَلَالَاتٌ فَادْرَكَنِي الْهُدَى
قریب تھا کہ گمراہیاں مجھے مٹادیتیں پر ہدایت نے مجھے پالیا۔
يَا صَاحِ إِنَّ اللَّهَ قَدْ اَعْطَى لَنَا هَذَا جَدَا
اے ساتھی ! بے شک اللہ تعالیٰ ) نے ہمیں یہ عطیہ بخش دیا ہے۔
هُوَ لَيْلَةُ الْقَدْرِ الَّتِى تُعْطِي نَعِيمًا مُّخْلَدَا
وہ ایسی لیلۃ القدر ہے جو دائمی نعمت عطا کرتی ہے۔
اتَجُولُ فِي حَوْمَاتِ نَفْسِكَ تَارِكا سُنَنَ الْهُدَى
کیا تو ! (اے مخاطب) اپنے نفس کے میدانوں میں ہدایت کے طریقوں کو چھوڑ کر گھوم رہا ہے؟
هَلَّا انْتَهَجُتَ مَحَجَّةَ الْأَحْيَاءِ يَا صَيدَ الرَّدَا
تو کیوں زندوں کے طریق کار پر گامزن نہ ہوا ؟ اے ہلاکت کے شکار !
يَامَنُ غَدَا لِلْمُؤْمِنِينَ اشَدُّ بُغْضًا كَالْعِدًا
اے وہ شخص جو مومنوں کے لئے دشمنوں کی طرح شدید ترین بغض رکھنے والا ہو گیا ہے !
اخْتَرْتَ لَذَّةَ هَذِهِ وَنَسِيتَ مَا يُعْطَى غَدَا
تو نے اس دنیا کی لذت کو اختیار کر لیا اور جو گل ملے گا اسے بھلا دیا ہے۔
يَا خَاطِبَ الدُّنْيَا الدَّنِيَّةِ قَدْ هَلَكْتَ تَجَلُّدًا
اے حقیر دنیا کے طالب ! تو گناہوں پر دلیری کی وجہ سے ہلاک ہو گیا ہے۔
عَادَيْتَ أَهْلَ وَلَايَةٍ وَقَفَوْتَ اثَارَ الْعِدًا
تو نے (اللہ سے ) دوستی کرنے والوں سے دشمنی کی اور دشمنوں کے نشانِ قدم پر چلا ہے۔
الْيَوْمَ تُكْفِرُنِي وَتَحْسَبُنِي شَقِيًّا مُلْحِدًا
آج تو مجھے کا فر کہتا ہے اور مجھے بد بخت اور بے دین خیال کرتا ہے ۔
و تَرى بِوَقْتِ بَعْدَهُ فِي زِيِّ أَحْمَدَ أَحْمَدَا
اور تو کسی وقت اس کے بعد احمد کو احمد کے لباس میں دیکھ لے گا۔
يَامَنْ تَظَنَّى الْمَاءَ مِنْ حُمُقِ سَرَابًا وَاعْتَدى
اے وہ شخص جس نے بے وقوفی سے سراب کو پانی خیال کیا اور حد سے بڑھ گیا !
السَّبُرُ سَهْلٌ هَيِّنٌ إن كَانَ فَهُمْ أَوْ صَدَا
آزمائش سہل اور آسان ہو جاتی ہے اگر فہم یا پیاس موجود ہو۔
وَاللَّهِ لَوْ كُشِفَ الْغِطَاءُ وَجَدْتَنِي عَيْنَ الْهُدَى
اللہ کی قسم ! اگر پردہ کھول دیا جاتا تو تو مجھے ہدایت کا چشمہ پاتا۔
وَنُظِمْتَ فِي سِلْكِ الرِّفَاقِ وَجِتَنِي مُسْتَرْشِدَا
اور تو پرو دیا جاتا میرے رفقاء کی لڑی میں ۔ اور میرے پاس ہدایت کا طالب ہو کر آتا۔