نماز پڑھنے کا طریق

دینیات کا پہلا رسالہ

دفعہ نرم آواز سے اور تیسری دفعہ ذرا بلند آواز سے پڑھیں۔نماز پڑھنے کا طریق
نماز کے لئے بدن کپڑا اور نماز پڑھنے کی جگہ پاک ہو۔بدن
ڈھا نہیں۔اگر مرد کا ناف سے گھٹنوں تک۔عورت کا منہ ہتھیلیوں اور
قدموں کے سوا بدن کا کوئی حصہ نگا ہو جائے۔تو نماز نہیں ہوتی۔صلى الله
حضرت نبی کریم ﷺ ہمیشہ جماعت کے ساتھ نماز کے فرض
پڑھا کرتے تھے۔اس لئے ہر ایک مسلمان کو چاہئیے۔کہ آپ کی پیروی
کرے۔اور جماعت کے ساتھ نماز ادا کرے۔نماز جماعت کے لئے
پہلے اذان کہی جاتی ہے۔اور اس کے بعد جب نمازی جمع ہو جائیں۔تو
مو زن یا اس کی اجازت سے کوئی اور شخص امام کے پیچھے پہلی صف میں
قبلہ کی طرف منہ کر کے کھڑا ہو۔اور کانوں پر ہاتھ دھرے بغیرا قامت
کہے یعنی اذان کے الفاظ ذرا جلدی جلدی کہے۔اور حَـــى عــلــى
الْفَلَاحِ کے بعد قَدْ قَامَتِ الصَّلوة دودفعہ کہہ کر باقی الفاظ کہے۔جب تکبیر ہورہی ہو۔اس وقت امام اپنی جگہ پر کھڑا ہو اور مقتدی
صفیں درست کر لیں۔اور ایک دوسرے کے ساتھ خوب مل کر کھڑے

۱۵
ہوں۔آگے پیچھے کوئی نہ ہو۔پھر امام اور مقتدی سب قبلہ کی طرف منہ کر
کے دونوں ہاتھ اٹھا کر اللهُ أَكْبَرُ ہیں۔مگر امام پہلے اللهُ أَكْبَرُ کہے
اور مقتدی بعد میں کہیں۔اور ہاتھ باندھ لیں۔ہاتھ باندھنے کے لئے
احادیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے۔کہ سینہ پر ہاتھ باندھے جائیں۔اور یہ بھی کہ ناف کے نیچے دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھیں۔( بعض
مسلمان ہاتھ کھول کر بھی نماز پڑھتے ہیں) پھر سب ثناء آہستہ پڑھیں۔پھر تعوذ اور تسمیہ پڑھا جائے۔اور اس کے بعد الحمد شریف پوری
پڑھیں۔پھرا مین کہیں۔پھر امام الحمد شریف کے بعد کوئی سورت چھوٹی یا
بڑی پڑھے۔ظہر اور عصر کی ساری نماز میں اور مغرب کی تیسری رکعت
میں اور عشاء کی اخیر دو رکعت میں سب کچھ آہستہ پڑھا جائے۔اور صبح
کے فرض اور شام کی پہلی اور عشاء کی پہلی دو رکعت میں امام بلند آواز
سے پڑھے جمعہ اور عیدین کی نماز میں بھی بلند آواز سے پڑھے۔اور
جب امام اونچا پڑھتا ہو۔تو مقتدی چپکے سنا کریں۔البتہ مقتدی لوگ
الحمد شریف آہستگی سے پڑھیں۔فرائض وضو
ایک بارمنہ کا دھونا پیشانی کے بالوں سے ٹھوڑی کے نیچے تک اور
ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک۔ایک بار دونوں ہاتھوں کا دھونا مع کہنیوں کے۔ایک بار دونوں پاؤں کو مع ٹخنوں کے دھونا۔چوتھاسر کا مسح کرنا۔سنن وضو
وضو کی نیت دل میں کرے کہ نماز کے واسطے وضو کرتا ہوں۔وضو کے شروع میں بِسمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پڑھنا۔مسواک کرنا۔۴- دونوں ہاتھوں کو پہنچوں تک دھونا۔۵- تین بار کلی کرنا۔تین بار ناک میں پانی ڈالنا اور ناک کو صاف کرنا۔ے۔تین بار منہ کا دھونا۔

۱۸
۱۷
- تین بار ہاتھوں کا کہنیوں تک دھونا۔تمام سر کا مسح کرنا۔11-
سر کے پانی سے دونوں کانوں کا مسح کرنا۔دونوں پاؤں کو معہ شخنے کے تین بار دھونا۔۱۲- ترتیب سے وضو کرنا۔-١٣
ہے۔پے در پے وضو کرنا کہ ایک عضو خشک نہ ہونے پائے کہ دوسرا دھو
پیشاب کرنا۔پاخانہ پھرنا۔نواقض وضو
کسی عضو سے خون یا پیپ کا اس قد ر نکلنا کہ بہ جائے۔چت یا کروٹ لےکرسونا۔کسی چیز سے سہارا لگا کر اس طرح سو جانا کہ وہ ہٹالی جائے۔تو
سونے والا گر پڑے۔اگر نماز میں کھڑے کھڑے اور رکوع اور سجدہ میں
کوئی سو جائے۔تو وضو نہیں ٹوٹتا۔۔بے ہوشی۔مستی۔-۸- جنون
بعض حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے۔کہ اونٹ کے گوشت کھانے
پر وضو کیا جائے۔نیز عورت کے مس سے بھی۔کلی کرنا۔غسل کے فرائض
ناک میں پانی ڈالنا۔سارے بدن پر ایک بار پانی ڈالنا۔غسل کی سنتیں
دونوں ہاتھوں کا مٹی مل کر دھونا۔۲- بدن سے ناپا کی دور کرنا۔

19
-
وضو کرنا۔تمام بدن پر تین بار پانی بہانا۔تیم کن صورتوں میں جائز ہے
پانی نہ مل سکے۔پانی کے استعمال سے بیمار ہو جانے کا اندیشہ ہو۔پانی کے استعمال سے بیماری بڑھ جانے کا اندیشہ ہو۔پانی پر دشمن یا درندہ جانور کا قبضہ ہو۔پانی صرف پینے کے لائق ہو۔کنوئیں میں سے پانی کھینچنے کا
سامان موجود نہ ہو یا اس پر مال بے جا اور زیادہ خرچ ہو۔فرائض نماز
چھ نماز شروع کرنے سے پہلے ہیں۔جن کو شرائط کہتے ہیں۔اور
سات نماز کے اندر ہیں۔جن کو ارکان کہتے ہیں۔-1
شرائط نماز
بدن کا پاک ہونا۔کپڑوں کا پاک ہونا۔جہاں نماز پڑھی جائے اس جگہ کا پاک ہونا۔۴۔ستر ڈھانکنا۔-1
قبلہ کی طرف منہ کرنا۔نماز کی نیت کرنا مگر صرف دل میں زبان سے نہیں۔ارکان نماز
نماز کے شروع میں اللهُ أَكْبَرُ کہنا۔جس کو تکبیر
تحریمہ کہتے ہیں۔کھڑا ہونا جس کو قیام کہتے ہیں۔۳ قرآت یعنی کچھ قرآن شریف پڑھنا۔۴- رکوع -
-۵ سجده
قعدہ اخیرہ یعنی نماز کے آخر میں بیٹھنا۔-4

۲۲
۷۔ قصداً نماز ختم کرنا۔مسائل شرائط نماز
اگر زخم سے ہر وقت خون وغیرہ نکلتا ہو۔یا ہر وقت نکسیر چلتی ہو۔یا
پیشاب کے قطرے آتے ہوں۔تو ان صورتوں میں نماز ترک نہ کرنی
چاہئیے - ایک بار وضو کر کے پڑھ لینی چاہئیے۔مرد کا ستر ناف کے نیچے تک ہے۔اور زانو بھی ستر میں داخل
ہے۔عورت کے لئے سوائے دونوں ہاتھ اور دونوں پاؤں اور منہ کے
تمام بدن کا ستر ہے اور اگرستر کے حصہ میں سے چوتھائی کھل جائے گا۔تو نماز فاسد ہو جائے گی۔اگر کپڑے پاک نہ ہوں اور ان کے دھونے کا بھی کچھ سامان نہ
ہو۔تو ناپاک کپڑوں سے ہی نماز پڑھ لینی چاہئیے۔ترک نہ کریں۔نماز ایسی جگہ ہو۔کہ قبلہ معلوم نہ ہو سکے۔یا شب کی تاریکی ہو۔یا
اور کوئی آدمی نہ ملے۔جس سے قبلہ کا رخ پوچھ سکیں۔تو ایسے وقت میں
دل میں سوچیں کہ قبلہ کس طرف ہوگا۔جس طرف دل شہادت دے۔اسی طرف منہ کر کے نماز پڑھ لیں۔مسائل ارکان نماز
اگر نمازی کسی وجہ سے کھڑا نہ ہو سکے۔تو بیٹھ کے نماز پڑھ لے۔قرات میں کم از کم ایک بڑی آیت یا چھوٹی تین آیتیں ہونی چاہئیں۔-۲- قعدہ میں اس قدر بیٹھنا فرض ہے کہ جتنی دیر میں التحیات پڑھ
الحَمْدُ پڑھنا۔واجبات نماز
۲- الحمد کے بعد کوئی سورت یا ایک بڑی آیت یا تین چھوٹی
آیتیں پڑھنا۔تمام ارکان
نماز کوٹھی ٹھیر کر ادا کرنا۔اس کو تعدیل ارکان کہتے
ہیں۔چار رکعتی یا سہ رکھتی نماز میں دو رکعت کے بعد بیٹھنا اس کو قعدہ
عملی طور پر فرض اور واجب میں کوئی فرق نہیں۔

اولی کہتے ہیں۔-۵ دونوں قعدوں میں خواہ اولی ہو خواہ آخری میں التحیات پڑھنا۔جمعہ اور عیدین اور مغرب وعشاء اور صبح کی نماز میں امام کا قرآت
کو بلند آواز سے پڑھنا۔جو شخص تنہا نماز پڑھے۔اسے اختیار ہے کہ ان
وقتوں میں قرآت آہستہ پڑھے یا آواز سے۔ظہر اور عصر کی نمازوں
میں قرآت آہستہ پڑھنا۔جو فرض اور واجب بار بار ہر رکعت میں آتے ہیں۔انہیں ترتیب
سے ادا کرنا۔فرض کی دو پہلی رکعتوں میں قرآت ضرور پڑھنا۔اخیر نماز میں
سلام پھیرنا۔ان کے علاوہ وتروں کی تیسری رکعت میں دعاء قنوت
پڑھنا۔اور نیز عیدین میں کئی بار اللہ اکبر کہنا بھی واجب ہے۔یعنی
پہلی رکعت میں قرآت سے پہلے تین بار اور دوسری رکعت میں قرآت
کے بعد تین بارا حادیث سے یہ بھی جائز معلوم ہوتا ہے۔کہ پہلی رکعت
میں قرآت سے پہلے سات بار اور دوسری رکعت میں قرآت سے
پہلے پانچ بار اللهُ أَكْبَرُ کہے۔-1
سنن نماز
رفع یدین یعنی نماز کے شروع میں دونوں ہاتھوں کو کانوں تک
اٹھانا اس طرح کہ انگوٹھا کان کی لو سے چھو جائے۔یا اس کے سامنے
ہو۔اور باقی انگلیاں نہ بہت کشاہ ہوں۔نہ بند۔۲۔دونوں ہاتھ باندھ کر نماز پڑھنا اس طرح کہ ناف کے نیچے
دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھ کر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کو پکڑ لیں۔احادیث صحیحہ سے ہاتھوں کو سینہ پر رکھنا بھی ثابت ہے۔۳- نماز کے شروع میں ثناء پڑھنا۔۴- ثناء کے بعد تعوذ پڑھنا۔ہر رکعت کے شروع میں بسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پڑھنا۔اَلْحَمْدُ کے بعد آمین کہنا۔-4۔ایک رکن سے دوسرے رکن کی طرف جاتے وقت سوائے قومہ
کے الله اکبر کہنا اس کو تکبیرات انتقالات کہتے ہیں۔

۲۶
۲۵
- رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ تین - پانچ - سات بار
کہنا۔رکوع سے کھڑے ہو کر سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَہ کہنا اس کو
تَسْمِيع کہتے ہیں اور مقتدی کو رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ اور تنہا نماز پڑھنے
والے کو فقط سمیع یا دونوں کہنا۔-١٠- سجدہ میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَی تین- پانچ - سات بار کہنا۔التحیات کے بعد درود شریف پڑھنا۔۱۲
درودشریف کے بعد کوئی دعا پڑھنا ہر شخص اپنی اپنی زبان میں
دعا مانگ لے۔-1
مفسدات نماز
نماز میں بات چیت کرنا۔۲- در دیا مصیبت کی وجہ سے آواز سے رونا۔بے اختیار حالت کا یہ
حکم نہیں۔اگر خدا کے حکم سے روئے گا۔تو نماز نہ جائے گی۔لے اور بیج احادیث سے ثابت ہے کہ آپ سجدہ اور رکوع میں سُبْحَنَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَ
بِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ اغْفِرْلِی - بھی پڑھا کرتے تھے۔بلکہ آخر یہی پڑھا
اپنے امام کے سوا کوئی اور قرآن پڑھنے میں بھولے تو اسے
بتانا۔اپنے امام کو بتانے سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔-۴- نماز میں کچھ کھانا پینا۔بہت سا کام وہ ہے۔جو دونوں ہاتھوں
سے کیا جائے اور جسے دیکھ کر لوگ یہ سمجھیں کہ یہ شخص نماز میں نہیں ہے۔مکروہات نماز
چادر یا رضائی کوسر یا کاندھے پر اس طرح ڈالنا کہ ان کے
کنارے لٹکتے رہیں۔یا کوٹ اور لبادہ وغیرہ کو بغیر آستین میں ہاتھ
ڈالے ہوئے اوڑھنا۔پیشانی سے مٹی پونچھنا۔کپڑے کو مٹی سے بچانے کے لئے سمیٹنا یا اٹھانا۔۴۔ننگے سر نماز پڑھنا۔۵- پیشانی کے سامنے سے بلاضرورٹ کنکری یا مٹی کو ہٹانا۔البتہ اگر
سجدہ ہی نہ ہو سکے تو ایک بار ہٹانا درست
۶ - انگلیوں کا نماز میں چٹیا نا۔

آج 10 میں سے 10 باقی