دَور خسروی

تجلیاتِ الہٰیہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تجلیات الهیه
دوں گا ۔ اُسی طرح جس طرح فرعون کے ہاتھ سے موسیٰ نبی اور اُس کی جماعت کو رہائی دی گئی
اور یہ معجزات اُسی طرح ظاہر ہوں گے کہ جس طرح موسیٰ نے فرعون کے سامنے دکھلائے ۔ اور
خدا فرماتا ہے کہ میں صادق اور کاذب میں فرق کر کے دکھلاؤں گا اور میں اُسے مدد دوں گا جو
میری طرف سے ہے اور میں اس کا مخالف ہو جاؤں گا جو اس کا مخالف ہے کی
سواے سننے والو ! تم سب یا درکھو کہ اگر یہ پیشگوئیاں صرف معمولی طور پر ظہور میں آئیں
تو تم سمجھ لو کہ میں خدا کی طرف سے نہیں ہوں لیکن ان پیشگوئیوں نے اپنے پورے ہونے
کے وقت دنیا میں ایک تہلکہ برپا کر دیا اور شدت گھبراہٹ سے دیوانہ سا بنا دیا اور اکثر
مقامات میں عمارتوں اور جانوں کو نقصان پہنچایا تو تم اس خدا سے ڈرو جس نے میرے لئے یہ
سب کچھ کر دکھایا۔ وہ خدا جس کے قبضہ میں ذرہ ذرہ ہے اُس سے انسان کہاں بھاگ سکتا
ہے۔ وہ فرماتا ہے کہ میں چوروں کی طرح پوشیدہ آؤں گا یعنی کسی جوتشی یا ملہم یا خواب بین کو
اُس وقت کی خبر نہیں دی جائے گی بجز اس قدر خبر کے کہ جو اُس نے اپنے مسیح موعود کو دے دی
یا آئندہ اس پر کچھ زیادہ کرے۔ ان نشانوں کے بعد دنیا میں ایک تبدیلی پیدا ہو گی اور اکثر دل
خدا کی طرف کھینچے جائیں گے اور اکثر سعید دلوں پر دنیا کی محبت ٹھنڈی ہو جائے گی اور غفلت
کے پردے درمیان سے اُٹھا دیئے جائیں گے اور حقیقی اسلام کا شربت انہیں پلایا جائے گا
جیسا کہ خدا تعالیٰ خود فرماتا ہے :
چو دور خسروی آغاز کردند مسلمان را مسلمان باز کردند
دور خسروی سے مراد اس عاجز کا عہد دعوت ہے مگر اس جگہ دنیا کی بادشاہت مراد
نہیں بلکہ آسمانی بادشاہت مراد ہے جو مجھ کو دی گئی ۔ خلاصہ معنی اس الہام کا یہ ہے
تھوڑی غنودگی کی حالت میں خدا تعالیٰ نے ایک کاغذ پر لکھا ہوا مجھے یہ دکھلایا کہ تلک آیات
الكتاب المبین یعنی قرآن شریف کی سچائی پر یہ نشان ہوں گے۔ منہ

تجلیات الهیه
کہ جب دور خسروی یعنی دور مسیحی جو خدا کے نزدیک آسمانی بادشاہت کہلاتی ہے ششم ہزار
کے آخر میں شروع ہوا جیسا کہ خدا کے پاک نبیوں نے پیشگوئی کی تھی تو اس کا یہ اثر ہوا کہ وہ
جو صرف ظاہری مسلمان تھے وہ حقیقی مسلمان بننے لگے جیسا کہ اب تک چار لاکھ کے قریب
بن چکے ہیں۔ اور میرے لئے یہ شہ لئے یہ شکر کی جگہ ہے کہ میرے ہاتھ پر چار لاکھ کے قریب لوگوں
نے اپنے معاصی اور گناہوں اور شرک سے توبہ کی اور ایک جماعت ہندوؤں اور انگریزوں
کی بھی مشرف باسلام ہوئی ۔ چنانچہ کل کے دن ہی ایک ہندو میرے ہاتھ پر مشرف با سلام
ہوا جس کا نام محمد اقبال رکھا گیا اور میں کل کے دن چند دفعہ اس الہام الہی کو پڑھ رہا تھا کہ ۴
یک دفعہ میری روح میں یہ عبارت پھونکی گئی جو پہلے الہام کے بعد میں ہے۔
مقام اومبیس از راه تحقیر بدورانش رسولاں ناز کردند
ایسا ہی خدا تعالیٰ نے اس وحی الہی میں جو لکھی جاتی ہے میرے ہاتھ پر دین اسلام
کے پھیلانے کی خوشخبری دی جیسا کہ اُس نے فرمایا: يا قمر يا شمس انت منى وانا
منک یعنی اے چاند اور اے سورج ! تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں ۔ اس وحی الہی
میں ایک دفعہ خدا تعالیٰ نے مجھے چاند قرار دیا اور اپنا نام سورج رکھا ۔ اس سے یہ مطلب
ہے کہ جس طرح چاند کا نور سورج سے فیضیاب اور مستفاد ہوتا ہے اسی طرح میرا نور
خدا تعالیٰ سے فیضیاب اور مستفاد ہے۔ پھر دوسری دفعہ خدا تعالیٰ نے اپنا نام چاند رکھا اور
مجھے سورج کر کے پکارا اس سے یہ مطلب ہے کہ وہ اپنی جلالی روشنی میرے ذریعہ سے
ظاہر کرے گا ۔ وہ پوشیدہ تھا۔ اب میرے ہاتھ سے ظاہر ہو جائے گا ۔ اور اُس کی چمک
سے دنیا بے خبر تھی مگر اب میرے ذریعہ سے اس کی جلالی چمک دنیا کی ہر ایک طرف پھیل
جائے گی اور جس طرح تم بھجلی کو دیکھتے ہو کہ ایک طرف سے روشن ہو کر ایک دم میں
تمام سطح آسمان کی روشن کر دیتی ہے۔ اسی طرح اس زمانہ میں بھی ہوگا ۔ خدا تعالیٰ مجھے ﴿۵﴾
مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ تیرے لئے میں زمین پر اترا اور تیرے لئے میرا نام چپکا اور

آج 10 میں سے 10 باقی