۴ اپریل ۱۹۰۵ کا زلزلہ (زلزلہ کا دھکّا)
تجلیاتِ الہٰیہ
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تجلیات الهیه
ایسا نہ ہو کہ تم خدا کے الزام کے نیچے آجاؤ ۔ تم سن چکے ہو کہ ۴ ر ا پریل ۱۹۰۵ء کے زلزلہ کی
پیشگوئی ایک برس پہلے میں نے اخباروں میں شائع کی تھی۔ اور اس میں صرف یہی لفظ نہیں تھا
کہ زلزلہ کا دھکا بلکہ یہ الہام بھی تھا کہ عفت الدیار محلها ومقامها یعنی ملک پنجاب
کے بعض حصوں کی عمارتیں تباہ اور نا پدید ہو جائیں گی ۔ سواب مجھے اس بات کے لکھنے کی
ضرورت نہیں کہ کس صفائی سے وہ پیشگوئی پوری ہوگئی۔ پھر بعد اس کے اُسی اپریل کے
مہینہ میں یہ دوسری : پیشگوئی خدا تعالیٰ کی وحی سے میں نے شائع کی تھی کہ جیسا کہ یہ زلزلہ
۴ را پریل ۱۹۰۵ ء کا موسم بہار میں آیا ایسا ہی ایک دوسرا زلزلہ موسم بہار میں ہی آئے گا اور
اس سے پہلے نہیں آئے گا اور ضروری ہے کہ ۲۵ فروری ۱۹۰۶ ء تک وہ زلزلہ نہ آوے۔ سو
گیارہ مہینہ تک کوئی زلزلہ نہ آیا اور جب ۲۵ فروری ۱۹۰۶ ء گزرگئی تب ۲۷ فروری ۱۹۰۶ ء -
کی رات کو عین وسط بہار میں ایک بجے کے وقت ایسا سخت زلزلہ آیا کہ انگریزی اخبارات ما سول
وغیرہ کو بھی اقرار کرنا پڑا کہ یہ زلزله ۴ ر ا پریل ۱۹۰۵ء کے زلزلہ کے برابر تھا اور رام پور شہر
علاقہ شملہ اور بہت سے اور مقامات میں جانوں اور عمارتوں کا نقصان ہوا۔ یہ وہی زلزلہ تھا
جس کی نسبت گیارہ مہینے پہلے خدا تعالیٰ کی وحی نے یہ خبر دی تھی کہ
پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی “*
افسوس کہ بعض متعصب مولوی محض ہٹ دھرمی سے اس کھلی کھلی پیشگوئی پر گرد ڈالنا چاہتے ہیں اور
لوگوں کو دھوکا دے کر یہ کہتے ہیں کہ آئندہ زلزلہ کی نسبت تو یہ لکھا گیا تھا کہ وہ قیامت کا نمونہ ہوگا مگر یہ
زلزلہ تو قیامت کا نمونہ نہیں ۔ اس کے جواب میں بجز اس کے کیا کہیں کہ لعنة الله على الكاذبين
میں بار بار اپنے رسالوں اور اشتہارات میں یہ پیشگوئی شائع کر چکا ہوں کہ کئی زلزلے آئیں گے
اور ایک قیامت کا نمونہ ہوگا یعنی اُس میں بہت سی جانوں کا نقصان ہو گا مگر ایک زلزلہ بہار میں
آئے گا جیسا کہ ۴ ر ا پریل ۱۹۰۵ء کا زلزلہ بہار کے دنوں میں آیا تھا اور اس کی نسبت یہ الہام تھا
تجلیات الهیه
سواسی کے مطابق موسم بہار میں یہ زلزلہ آیا ۔ اب سوچ کر دیکھ لو کہ یہ بجز خدا کے کس کی
طاقت ہے کہ اس تصریح کے ساتھ پیشگوئی کر سکے۔ میرے ہاتھ میں تو زمین کے طبقات
نہیں تھے کہ میں گیارہ مہینے تک ان کو تھام رکھتا اور پھر ۲۵ رفروری ۱۹۰۶ء کے بعد ایک زور
کا دھکا دے کر زمین کو ہلا دیتا۔ سواے عزیز و ! جبکہ تم نے یہ دونوں زلزلے اپنی آنکھوں سے
دیکھ لئے تو اب تمہیں اس بات کا سمجھنا سہل ہے کہ آئندہ پنج زلزلوں کی خبر بھی کوئی گپ نہیں
ہے۔ اور تم یہ بھی سمجھ سکتے ہو کہ جیسا کہ یہ یقین کرنا انسانی طاقت سے باہر تھا کہ گیا راہ ماہ
تک اپریل کے زلزلہ کی مانند کوئی زلزلہ نہیں آئے گا بلکہ عین بہار میں ۲۵ فروری ۱۹۰۶ء
کے بعد آئے گا۔ ایسا ہی یہ یقین کرنا بھی انسانی طاقت سے باہر ہے کہ اب بعد اس کے
پانچ شدید زلزلے آئیں گے جن کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ اپنے چہرہ کی چمکار دکھلائے گا
یہاں تک کہ ان کو جو خدا کی ہستی کے قائل نہیں اقرار کی طرف کھینچے گا۔ اور پھر بعد اس کے
امن ہو جائے گا اور دنیا اپنی معمولی حالت پر آجائے گی اور ایک مدت تک ایسے زلزلے ۱۲
پھر کبھی نہیں ئیں گے ۔ آپ لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ کوئی علم طبقات الارض کا اس تصریح اور
تفصیل کو بتلا نہیں سکتا بلکہ وہ خدا جو زمین اور آسمان کا خدا ہے وہ اپنے خاص رسولوں کو یہ
اسرار بتلاتا ہے نہ ہر ایک کو تا دنیا کے لوگ کفر اور انکار سے بچ جائیں اور تا وہ ایمان لائیں اور
جہنم کے عذاب سے نجات پائیں۔ سود دیکھو میں زمین و آسمان کو گواہ کرتا ہوں کہ آج میں نے
♡
پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی ۔ سو ۲۸ فروری ۱۹۰۶ء کا زلزلہ عین بہار میں آیا جس سے آٹھ
آدمی مر گئے اور انیس مجروح ہوئے اور صدہا مکان گر گئے ۔ اور اسی زلزلہ کے بارے میں پیسہ اخبار
۶ ار مارچ ۱۹۰۶ ء صفحه ۵ تیسرے کالم میں لکھا ہے کہ ۲۸ فروری ۱۹۰۶ء کی شب کے بھونچال میں موضع
دوده پور ضلع انبالہ تحصیل جگا دھری کے سارے آدمی رات کو سوئے ہوئے مر گئے ۔ صرف تین آدمی بچے
اور زیرہ ضلع سہارنپور میں زلزلہ کی رات کو ایک سوکھا کنواں پانی سے بھر گیا ۔ منہ