مولوی وعید کی پیشگوئیوں سے ناواقف ہیں
تجلیاتِ الہٰیہ
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تجلیات الهیه
اُس کا بدن خوف سے کانپ اُٹھا اور توبہ کرنے والے کی شکل بنا کر کہا کہ میں نے آنحضرت
کو ہرگز دجال نہیں کہا۔ میرے خیال میں اس وقت تین سے زیادہ اس جلسہ میں عیسائی
موجود ہوں گے جن میں سے ایک ڈاکٹر مارٹن کلارک بھی تھے جواب تک زندہ موجود ہیں ۔
۱۶ اگر ان سے حلفاً دریافت کیا جائے تو میں امید نہیں رکھتا کہ وہ خلاف واقعہ بیان کر سکیں یا اس
واقعہ کا اخفا کر سکیں ۔ پھر باوجود اس کے یہ امر بھی ثابت ہے کہ اس پیشگوئی کے سنتے ہی
ڈپٹی عبد اللہ آتھم کے دل پر سخت بے چینی اور بے قراری طاری ہوگئی اور وہ پیشگوئی کے اثر
سے دیوانہ کی طرح ہو گیا اور اکثر روتا تھا اور بعد اس کے دین اسلام کے رد میں ایک سطر بھی
اُس نے شائع نہ کی یہاں تک کہ صرف چند ماہ بعد فوت ہو گیا اور میں نے متواتر اشتہاروں
سے اس پر حجت پوری کی۔ اور اشتہاروں میں لکھا کہ اگر اُس نے پیشگوئی کی شرط کے موافق
اپنے دل میں حق کی طرف رجوع نہیں کیا تو وہ حلفاً بیان کرے تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں
چار ہزار روپیہ اس حلف کے بعد بلا توقف اس کو دوں گا مگر باوجود عیسائیوں کے اصرار کے
کہ حلف اُٹھا لے) اُس نے قسم نہ کھائی۔ اور اس طرح ٹال دیا کہ قسم کھانا ہمارے مذہب
میں منع ہے حالانکہ انجیل سے ثابت ہے کہ پطرس نے قسم کھائی ۔ پولوس نے قسم کھائی اور
خود حضرت مسیح نے قسم کھائی۔ پھر منع کیونکر ہوگئی اور اب تک عدالتوں میں عیسائی گواہوں کو
قسم دی جاتی ہے بلکہ دوسروں کے لئے اقرار صالح اور عیسائیوں کے لئے خاص طور پر قسم
ہے۔ غرض با وجود اس حیلہ بہانہ کے پھر موت سے بچ نہ سکا اور جیسا کہ میں نے اشتہارات
میں شائع کیا تھا میرے آخری اشتہار سے صرف چند مہینے بعد مر گیا اور موت کی بیماری تو
اُنہیں دنوں میں اس کو شروع ہو گئی تھی ۔
یہ ہیں ہمارے مخالف مولویوں کے اعتراض جنہوں نے علم قرآن اور حدیث کا پڑھ کر
ڈبو دیا۔ اب تک انہیں معلوم نہیں کہ وعید کی پیشگوئی اور وعدہ کی پیشگوئی میں فرق کیا ہے؟
اور اب تک یونس نبی کے قصہ سے بھی بے خبر ہیں جو در منثور میں بھی تفصیل سے مندرج ہے
تجلیات الهیه
چونکہ اُن کی نیتیں درست نہیں اس لئے اعتراض کے وقت اُن کو وہ پیشگوئیاں یاد نہیں رہتیں
جو دس ہزار سے بھی زیادہ مجھ سے وقوع میں آگئی ہیں اور جیسا کہ خدا نے فرمایا تھا ویسا ہی ظہور
میں آئیں۔ اور اگر کوئی وعید کی پیشگوئی جو کسی شخص ۔ جو کسی شخص کے عذاب پر مشتمل تھی اپنے وقت سے ٹل
گئی ہو تو اس پر شور مچاتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان لوگوں کو خدا تعالیٰ کی کتابوں پر
ایمان ہی نہیں اور میرے پر حملہ کرنے کے جوش سے تمام نبیوں پر حملہ کرتے ہیں۔ یہ نادان
نہیں ں جانتے کہ اگر ڈپٹی آتھم پندرہ مہینے میں نہیں مرا را تو تو آخر آخر چہ چند ماہ بعد میری زندگی میں ہی
مر گیا اور پیشگوئی میں صاف یہ لفظ تھے کہ جھوٹا سچے کی زندگی میں مر جائے گا۔ اُس کا دعوی تھا
کہ عیسائی مذہب سچا ہے اور میرا دعویٰ تھا کہ اسلام سچا ہے پس خدا نے میری زندگی میں اُس کو ﴿۱۸﴾
ہلاک کر دیا اور مجھے سچا کیا۔ پندرہ مہینے کو بار بار بیان کرنا اور ان امور کا ذکر نہ کرنا کیا یہی ان
مولویوں کی دیانتداری ہے؟ نہیں سوچتے کہ یونس نبی کی تو قطعی عذاب کی پیشگوئی تھی جس کی
نسبت خبر دی گئی تھی کہ چالیس دن تک بہر حال اس قوم پر عذاب وارد ہو جائے گا مگر وہ
عذاب اُن پر وارد نہ ہوا یہاں تک کہ یونس اُن میں سے بہتوں کی زندگی میں ہی فوت ہو گیا ۔
ہائے افسوس! اگر ان لوگوں کی نیت درست ہوتی تو آتھم کے واقعہ کے بعد جو پیشگوئی لیکھر ام
کی نسبت کی گئی تھی جس کے ساتھ کوئی بھی شرط نہ تھی اور جس میں صاف طور پر وقت اور قسم
موت بتلائی گئی تھی اسی پر غور کرتے کہ کیسی صفائی سے وہ پوری ہوئی مگر کون غور کرے
جب تعصب سے دل اندھے ہو گئے ۔ اور اگر ایک ذرہ دلوں میں انصاف ہوتا تو ایک نہایت
سہل طریق اُن کے لئے مہیا تھا کہ جن پیشگوئیوں کے نہ پورے ہونے پر ان کو اعتراض ہے
وہ لکھ کر میرے سامنے پیش کرتے کہ وہ کس قدر ہیں اور پھر مجھ سے اس بات کا ثبوت لیتے
کہ وہ پیشگوئیاں جو پوری ہوگئیں وہ کس قدر ہیں تو اس امتحان سے اُن کے تمام پردے پرد- کھل
جاتے اور میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ محل اعتراض اُن کے پاس صرف ایک دو 19
تجلیات الهیه
وعید کی پیشگوئیاں ہیں جن کے ساتھ شرط بھی تھی جن میں خوف اور ڈرنے کی وجہ سے
تاخیر ہو گئی اور جن کی نسبت خدا تعالیٰ کا قدیم قانون ہے کہ وہ تو بہ استغفار اور صدقہ اور دعا
سے مل سکتی ہیں لیکن اُن کے مقابل پر وہ پیشگوئیاں پوری ہوئیں جو دس ہزار سے بھی زیادہ
ہیں جن کی سچائی کے لئے کئی لاکھ انسان گواہ ہیں ۔ اور صرف ایک فرقہ نہیں بلکہ تمام
فرقے ۔ کیا مسلمان اور کیا ہندو اور کیا عیسائی ان کی سچائی کی شہادت دینے کے لئے مجبور
ہیں پس کیا یہ ایمانداری تھی کہ پیشگوئیوں کی ایک عظیم الشان فوج کو جن کی سچائی پر لاکھوں
انسان گواہ ہیں کا لعدم سمجھ کر ان سے کچھ فائدہ نہ اٹھانا اور وعید کی ایک دو پیشگوئیوں کو
جو خدا کے قدیم قانون کے موافق تاخیر پذیر ہو گئیں بار بار پیش کرنا ۔ اگر یہی حال ہے تو
کسی نبی کی نبوت قائم نہیں رہ سکتی کیونکہ ان واقعات کا ہر ایک نبوت میں نمونہ موجود ہے
اسی لئے میں کہتا ہوں کہ یہ لوگ دین اور سچائی کے دشمن ہیں۔ اور اگر اب بھی ان لوگوں کی
کوئی جماعت دلوں کو درست کر کے میرے پاس آوے تو میں اب بھی اس بات کے لئے
حاضر ہوں کہ اُن کے لغو اور بے ہودہ شبہات کا جواب دوں اور ان کو دکھلاؤں کہ کس قدر
خدا نے ایک فوج کثیر کی طرح میری شہادت میں پیشگوئیاں مہیا کر رکھی ہیں جو ایسے طور
سے اُن کی سچائی ظاہر ہوئی ہے جیسا کہ دن چڑھ جاتا ہے۔ یہ نادان مولوی اگر اپنی
آنکھیں دیدہ و دانستہ بند کرتے ہیں تو کریں ۔ سچائی کو ان سے کیا نقصان ؟ لیکن وہ زمانہ
آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ بہتیرے فرعون طبع ان پیشگوئیوں پر غور کرنے سے غرق ہونے
سے بچ جائیں گے ۔ خدا فرماتا ہے کہ میں حملہ پر حملہ کروں گا یہاں تک کہ میں تیری سچائی
دلوں میں بٹھا دوں گا ۔
پس اے مولو یو ! اگر تمہیں خدا سے لڑنے کی طاقت ہے تو لڑو۔ مجھ سے پہلے ایک
غریب انسان مریم کے بیٹے سے یہودیوں نے کیا کچھ نہ کیا اور کس طرح اپنے گمان
میں اُس کو سولی دے دی مگر خدا نے اس کو سولی کی موت سے بچایا۔ اور یا تو وہ