یہ مکالمہ الٰہیہ جو مجھ سے ہوتا ہے یقینی ہے

تجلیاتِ الہٰیہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تجلیات الهیه
نہ کرتا تو اگر دنیا کے تمام پہاڑوں کے برابر میرے اعمال ہوتے تو پھر بھی میں کبھی یہ شرف
مکالمه مخاطبہ ہرگز نہ پاتا کیونکہ اب بجز محمدی نبوت کے سب نبوتیں بند ہیں شریعت والا نبی
کوئی نہیں آسکتا اور بغیر شریعت کے نبی ہو سکتا ہے مگر وہی جو پہلے اُمتی ہو۔ پس اسی بنا پر میں
اُمتی بھی ہوں اور نبی بھی اور میری نبوت یعنی مکالمہ مخاطبہ الہیہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
نبوت کا ایک ظل ہے اور بجز اس کے میری نبوت کچھ بھی نہیں ۔ وہی نبوت محمد یہ ہے جو مجھ
میں ظاہر ہوئی ہے اور چونکہ میں محض ظل ہوں اور اُمتی ہوں اس لئے آنجناب کی اس
سے کچھ کسر شان نہیں ۔ اور یہ مکالمہ الہیہ جو مجھ سے ہوتا ہے یقینی ہے۔ اگر میں ایک دم
کے لئے بھی اس میں شک کروں تو کافر ہو جاؤں اور میری آخرت تباہ ہو جائے ۔ وہ کلام |
جو میرے پر نازل ہوا یقینی اور قطعی ہے اور جیسا کہ آفتاب اور اس کی روشنی کو دیکھ کر کوئی
شک نہیں کر سکتا کہ یہ آفتاب اور یہ اس کی روشنی ہے ایسا ہی میں اس کلام میں بھی شک
نہیں کر سکتا جو خدا تعالیٰ کی طرف سے میرے پر نازل ہوتا ہے اور میں اس پر ایسا ہی
۲۶ ایمان لاتا ہوں جیسا کہ خدا کی کتاب پر ۔ یہ تو ممکن ہے کہ کلام الہی کے معنے کرنے میں
بعض مواضع میں ایک وقت تک مجھ سے خطا ہو جائے ۔ مگر یہ ممکن نہیں کہ میں شک کروں
کہ وہ خدا کا کلام نہیں ۔ اور چونکہ میرے نزدیک نبی اُسی کو کہتے ہیں جس پر خدا کا کلام
یقینی و قطعی بکثرت نازل ہو جو غیب پر مشتمل ہو اس لئے خدا نے میرا نام نبی رکھا مگر بغیر
شریعت کے۔ شریعت کا حامل قیامت تک قرآن شریف ہے ۔ پس وہ خدا کا کلام جو
میرے پر نازل ہوتا ہے ایک خارق عادت کیفیت اپنے اندر رکھتا ہے اور اپنی نورانی
شعاعوں سے اپنا چہرہ دکھلاتا ہے۔ وہ فولادی میخ کی طرح دل کے اندر دھنس جاتا ہے اور
اپنی روحانی قوتوں کے ساتھ مجھے پُر کر دیتا ہے۔ وہ لذیذ اور فصیح اور راحت بخش ہے اور
ایک الہی ہیبت اپنے اندر رکھتا ہے اور غیب کے بیان کرنے میں بخیل نہیں بلکہ غیب کی

تجلیات الهیه
نہریں اس میں چل رہی ہیں لیکن بعض ہمارے مخالف جو الہام کا دعویٰ کرتے ہیں اوّل
تو یہ امواج غیبیہ اور ایک دریا اسرار الہیہ کا اُن کے الہامات میں نہیں ۔ اور خدائی طاقت
اور شوکت اُن کو چھو بھی نہیں گئی ۔ علاوہ اس کے وہ خود اس بات کے قائل ہیں کہ انہیں
معلوم نہیں کہ یہ الہامات اُن کے رحمانی ہیں یا شیطانی ہیں ۔ اسی وجہ سے اُن کا عام عقیدہ ﴿۲۷﴾
ہے کہ ان کے الہام امور ظنیہ میں سے ہیں ۔ نہیں کہہ سکتے کہ ایسے القاء خدا سے ہیں یا
شیطان سے ۔ پس ایسے الہاموں پر فخر کرنا جائے شرم ہے جن میں اس قدر بھی چمک نہیں
جس سے پتہ لگ سکے کہ وہ ضرور خدا کی طرف سے ہیں نہ شیطان کی طرف سے ۔ خدا
پاک ہے اور شیطان پلید ہے۔ پس یہ عجیب الہام ہیں کہ ان سے کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ یہ
پاک چشمہ سے نکلے ہیں یا پلید چشمہ سے اور دوسری مصیبت یہ کہ اگر کوئی کسی الہام کو خدا کا
الہام سمجھ کر اس پر کار بند ہوا اور دراصل وہ شیطان کا الہام ہو تو وہ تو ہلاک ہو گیا یا اگر
شیطان کا الہام سمجھ کر خدا کے الہام پر کار بند نہ ہوا تو وہ بھی ہلاکت کے گڑھے میں گرا
تو یہ الہام کیا ہوئے؟ ایک خوفناک مصیبت ہوئی جس کا انجام موت ہے اور نیز یہ اسلام
پر بھی ایک داغ ہے کہ بنی اسرائیل میں تو ایسے یقینی الہام ہوتے تھے جن کی وجہ سے
حضرت موسی کی ماں نے اپنے معصوم بچے کو دریا میں ڈال دیا اور اس الہام کی سچائی میں
کچھ شک نہ کیا اور ظنی نہ سمجھا ۔ اور خضر نے ایک بچہ کو قتل بھی کر دیا مگر اس اُمت مرحومہ کو
وہ مرتبہ بھی نہ ملا جو بنی اسرائیل کی عورتوں کو مل گیا ۔ پھر اس آیت کے کیا معنے ہوئے کہ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ہے کیا انہیں ظنی الہاموں کا نام انعام ہے ﴿۲۸﴾
جو شیطان اور رحمن میں مشترک ہیں ۔ جائے شرم ۔
اور مذکورہ بالا سوال کا دوسرا جواب یہ ہے کہ چھوٹے چھوٹے واقعات
ا الفاتحة : 2

آج 10 میں سے 10 باقی