جن لوگوں پر وسوسہ اور وہم غالب ہے وہ کسی نہ کسی وہم میں گرفتار ہو جاتے ہیں
تجلیاتِ الہٰیہ
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تجلیات الهیه
کی پیشگوئیاں اگر چہ خدا کے مرسلوں کی صداقت کی وہ بھی ایک کافی دلیل ہیں کیونکہ مقدار
اور کیفیت کے لحاظ سے ان پیشگوئیوں میں بھی دوسرے لوگ ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے تاہم
جن لوگوں پر وسوسہ اور وہم غالب ہے وہ کسی نہ کسی وہم میں گرفتار ہو جاتے ہیں ۔ مثلاً اگر کسی
مامور من اللہ کی دعا سے کسی کے گھر میں لڑکا پیدا ہو یا وہ مامور لڑکا پیدا ہونے کی خبر دے اور لڑکا
پیدا ہو جائے تو بہت سے لوگ بول اُٹھتے ہیں کہ یہ کوئی خاص نشان نہیں بہتیری عورتوں کو بھی
اپنی نسبت یا ہمسایہ عورت کی نسبت خوابیں آجاتی ہیں کہ اس کے گھر میں لڑکا پیدا ہوگا۔ تو پھر
لڑکا بھی پیدا ہو جاتا ہے تو کیا اُس عورت کو خدا کا نبی یا رسول یا محدث مان لیا جائے؟ اور گو
ایسے تو ہمات میں یہ لوگ جھوٹے ہیں مگر جاہلوں کی زبان کون بند کرے؟ اور جھوٹے اس
۲۹ لئے ہیں کہ ہم یہ تو نہیں کہتے کہ کسی ایک قول اور شاذ و نادر واقعہ سے کسی کا منجانب اللہ ہونا
ثابت ہو جاتا ہے تا ہر ایک خواب دیکھنے والا خدا کا برگزیدہ سمجھا جائے بلکہ اوّل دعوٹی چاہیے
پھر ایسی پیشگوئیاں چاہئیں جو اپنی اپنی کمیت اور کیفیت کی رو سے اس حد تک پہنچ چکی ہوں کہ
جو معمولی انسانوں کی خوابوں یا الہاموں کی شراکت اُن کے ساتھ ممتنع ہو جیسا کہ ایسی
پیشگوئیاں چھوٹے چھوٹے واقعات کے متعلق جو میرے ذریعہ سے خدا نے پوری کیں اُن کا
عدد کئی ہزار تک پہنچتا ہے اور کون ہے جس نے تعداد اور صفائی کے لحاظ سے اُن کا مقابلہ کر
کے دکھلایا۔ چند سال ہوئے ہیں کہ ایک بد قسمت نادان نے اعتراض کیا تھا کہ مولوی حکیم
نورالدین صاحب جو اس قدرا خلاص رکھتے ہیں اُن کا لڑ کا فوت ہو گیا ہے۔ یہ اعتراض اگر چہ
نرا تعصب اور جہالت کی وجہ سے تھا کیونکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گیارہ لڑکے
فوت ہوئے تھے مگر میری دعا پر خدا نے مجھ پر ظاہر کیا کہ مولوی حکیم نورالدین صاحب کے گھر
میں لڑکا پیدا ہو گا اور اس کے بدن پر پھوڑے نمودار ہو جائیں گے تا اس بات کا نشان ہو
رچه
تجلیات الهیه
کہ یہ وہی لڑکا ہے جو دعا کے ذریعہ سے پیدا ہوا۔ پس ایسا ہی وقوع میں آیا اور تھوڑے ہی
دنوں کے بعد مولوی صاحب کے گھر میں لڑکا پیدا ہوا جس کا نام عبدالحی رکھا گیا اور اُس کی ﴿۳۰﴾
پیدائش کے زمانہ کے قریب ہی بہت سے پھوڑے اُس کے بدن پر نکل آئے جن کے داغ
اب تک موجود ہیں۔ یہ پھوڑے خدا نے اس لئے اُس کے بدن پر پیدا کئے تاکسی کو یہ وہم
پیدا نہ ہو کہ یہ اتفاقی معاملہ ہے دعا کا اثر نہیں اور نہ اس کو پیشگوئی پر دلالت قطعی ہے جیسا کہ
بعض اوقات ایسا اتفاق ہو جاتا ہے کہ چند آدمی ایک کسی غائب دوست کا ذکر کرتے ہیں کہ
وہ اس وقت آتے تو اچھا تھا اور ابھی وہ ذکر شروع ہی ہوتا ہے کہ وہ خود بخود آ جاتے ہیں ۔
تب لوگ کہتے ہیں ۔ آئیے صاحب ابھی ہم آپ کا ذکر ہی کر رہے تھے کہ آپ آ ہی گئے ۔
سوخدا نے اس پیشگوئی کے ساتھ پھوڑوں کا نشان بتلا دیا تا معلوم ہو کہ وہ لڑکا دعا کے اثر
سے پیدا ہوا ہے نہ اتفاقی طور پر ۔ ایسے ہی ہزار ہا میرے پاس نمونے ہیں مگر افسوس میں اس
مختصر رسالہ میں ان کا ذکر نہیں کر سکتا۔
جیسا کہ میں ابھی بیان کر چکا ہوں چھوٹے چھوٹے واقعات کی پیش گوئیاں جبکہ
ہزاروں تک ان کی تعداد پہنچ جائے تو اس بات کی قطعی دلیل ٹھہرتی ہیں کہ جس شخص
کے ہاتھ پر وہ پیش گوئیاں ظاہر ہوئی ہیں اور جو منجانب اللہ ہونے کا دعوی کرتا ہے
وہ در حقیقت منجانب اللہ ہے لیکن جن کے دلوں میں شک اور وسوسہ کی مرض ہے وہ ۳۱
پھر بھی شبہات سے باز نہیں آتے اور فی الفور کہہ دیتے ہیں کہ فلاں فقیر نے بھی تو ایسی
ہی کرامت دکھلائی تھی اور فلاں جوتشی صاحب نے بھی کچھ ایسا ہی فرمایا تھا جو سچ سچ
نکلا ۔ اور اس طرح پر نہ وہ صرف خود گمراہ ہوتے ہیں بلکہ لوگوں کو بھی گمراہ کرتے
ہیں ۔ اور یہ نادان آنکھ تو رکھتے ہیں مگر وہ آنکھ ہر ایک گوشہ کو دیکھ نہیں سکتی ۔ اور دل تو
رکھتے ہیں مگر وہ دل ہر ایک پہلو کو سوچ نہیں سکتا۔ ہم نے کب اور کس وقت کہا کہ