تقریر حضرت مسیح موعود عليه الصلوة و السلام
حضرت مسیح موعودؑ کی دو اہم تقریریں
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
تقریر حضرت مسیح موعود عليه الصلوة و السلام
جو کہ آپ نے ۲۹ دسمبر ۱۹۰۴ء کو سالانہ جلسہ کی تقریب
پر بعد نماز ظہر مسجد اقصیٰ میں فرمائی
خاتمہ بالخیر ہو
میری طرف سے اپنی جماعت کو بار بار وہی نصیحت ہے جو میں پہلے بھی کئی دفعہ کر چکا
ہوں کہ عمر چونکہ تھوڑی اور عظیم الشان کام در پیش ہے اس لئے کوشش کرنی چاہیئے کہ خاتمہ
بالخیر ہو جاوے۔
تقسیم عمر
خاتمہ بالخیر ایسا امر ہے کہ اس کی راہ میں بہت سے کانٹے ہیں ۔ جب انسان دنیا
میں آتا ہے تو کچھ زمانہ اس کا بے ہوشی میں گذر جاتا ہے۔ یہ بے ہوشی کا زمانہ وہ ہے جبکہ وہ
بچہ ہوتا ہے ۔ اور اس کو دنیا اور اس کے حالات سے کوئی خبر نہیں ہوتی ۔ اس کے بعد جب
ہوش سنبھالتا ہے تو ایک ایسا زمانہ آتا ہے کہ وہ بے ہوشی تو نہیں ہوتی جو بچپن میں تھی۔ لیکن
جوانی کی ایک مستی ہوتی ہے جو اس ہوش کے دنوں میں بھی بے ہوشی پیدا کر دیتی ہے۔ اور
کچھ ایسا از خود رفتہ ہو جاتا ہے کہ نفس امارہ غالب آجاتا ہے۔ اس کے بعد پھر تیسرا زمانہ آتا
ہے کہ علم کے بعد پھر لاعلمی آجاتی ہے ۔ اور حواس میں اور دوسرے قوئی میں فتور آنے لگتا
ہے۔ یہ پیرانہ سالی کا زمانہ ہے۔ بہت سے لوگ اس زمانہ میں بالکل حواس باختہ ہو جاتے
ہیں اور قومی بیکار ہو جاتے ہیں۔ اکثر لوگوں میں جنون کا مادہ پیدا ہو جاتا ہے ۔ ایسے بہت
سے خاندان ہیں کہ ان میں ۶۰ یا ۷۰ سال کے بعد انسان کے حواس میں فتور آ جاتا ہے ۔
غرض اگر ایسا نہ بھی ہو تو بھی قومی کی کمزوری اور طاقتوں کے ضائع ہو جانے سے انسان ہوش
میں بے ہوش ہوتا ہے اور ضعف و تکامل اپنا اثر کرنے لگتا ہے۔ انسان کی عمر کی تقسیم انہیں
تین زمانوں پر ہے اور یہ تینوں ہی خطرات اور مشکلات میں ہیں ۔ پس اندازہ کرو کہ خاتمہ
بالخیر کے لئے کس قدر مشکل مرحلہ ہے۔
بچپن کا زمانہ تو ایک مجبوری کا زمانہ ہے۔ اس میں سوائے لہو لعب اور کھیل کود اور
چھوٹی چھوٹی خواہشوں کے اور کوئی خواہش ہی نہیں ہوتی ۔ ساری خواہشوں کا منتہا کھانا پینا
ہی ہوتا ہے۔ دنیا اور اس کے حالات سے محض نا واقف ہوتا ہے۔ اُمور آخرت سے بکلی
نا آشنا اور لا پروا ہوتا ہے۔ عظیم الشان امور کی اسے کوئی خبر ہی نہیں ہوتی ۔ وہ نہیں جانتا کہ
دنیا میں اس کے آنے کی کیا غرض اور مقصد ہے۔ یہ زمانہ تو یوں گزر گیا ۔ اس کے بعد جوانی
کا زمانہ آتا ہے۔ کچھ شک نہیں کہ اس زمانہ میں اس کے معلومات بڑھتے ہیں اور اس کی
خواہشوں کا حلقہ وسیع ہوتا ہے مگر جوانی کی مستی اور نفس امارہ کے جذبات عقل مار دیتے
ہیں اور ایسی مشکلات میں پھنس جاتا ہے اور ایسے ایسے حالات پیش آتے ہیں کہ اگر ایمان
بھی لاتا ہے تب بھی نفس امارہ اور اس کے جذبات اپنی طرف کھینچتے ہیں اور اُسے ایمان اور
اس کے ثمرات سے دور پھینک دینے کے لئے حملے کرتے ہیں ۔ اس کے بعد جو پیرانہ سالی کا
زمانہ ہے وہ تو بجائے خود ایسا نکھتا اور رڈی ہوتا ہے جیسے کسی چیز سے عرق نکال لیا جاوے
اور اس کا پھوگ باقی رہ جاوے۔ اسی طرح پر انسانی عمر کا پھوگ بڑھایا ہے۔ انسان اس
وقت نہ دنیا کے لائق رہتا ہے اور نہ دین کے مخبوط الحواس اور مضمحل سا ہو کر اوقات بسر کرتا
ہے۔ میں وہ اور حرکت ہے۔ اور ۔
ہے۔ قومی میں وہ تیزی اور حرکت نہیں ہوتی جو جوانی میں ہوتی ہے۔ اور بچپن کے زمانہ
سے
بھی گیا گذرا ہو جاتا ہے۔ بچپن میں اگر چہ شوخی حرکت اور نشو و نما ہوتا ہے لیکن بڑھاپے میں
یہ باتیں نہیں ۔ نشو و نما کی بجائے اب قوئی میں تحلیل ہوتی ہے۔ اور کمزوری کی وجہ سے سستی
اور کاہلی پیدا ہونے لگتی ہے۔
بچه اگرچہ نماز اور اس کے مراتب اور ثمرات اور فوائد سے ناواقف ہوگا یا ہوتا ہے
لیکن اپنے کسی عزیز کو دیکھ کر ریس اور اُمنگ ہی پیدا ہو جاتی ہے ۔ مگر اس پیرانہ سالی کے
زمانہ میں تو اس کے بھی قابل نہیں رہتا۔
حواس باطنی میں جس طرح اس وقت فرق آجاتا ہے جو اس ظاہری میں بھی معمر ہو کر
بہت کچھ فتور پیدا ہو جاتا ہے ۔ بعض اندھے ہو جاتے ہیں۔ بہرہ ہو جاتے ہیں ۔ چلنے
پھرنے سے عاری ہو جاتے ہیں اور قسم قسم کی مصیبتوں اور دکھوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
غرض یہ زمانہ بھی بڑا ہی رڈی زمانہ ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک ہی زمانہ ہے جوان
دونوں کے بیچ کا زمانہ ہے یعنی شباب کا جب انسان کوئی کام کر سکتا ہے۔ کیونکہ اس وقت
قومی میں نشو و نما ہوتا ہے۔ اور طاقتیں آتی ہیں۔ لیکن یہی زمانہ ہے جبکہ نفس امارہ ساتھ ہوتا
ہے۔ اور وہ اس پر مختلف رنگوں میں حملے کرتا ہے اور اپنے زیر اثر رکھنا چاہتا ہے۔ یہی زمانہ
ہے جو مؤاخذہ کا زمانہ ہے۔ اور خاتمہ بالخیر کے لئے کچھ کرنے کے دن بھی یہی ہیں ۔ لیکن
ایسی آفتوں میں گھر اہوا ہے کہ اگر بڑی سعی نہ کی جاوے تو یہی زمانہ ہے جو جہنم میں لے
جائے گا اور شقی بنا دے گا۔ ہاں اگر عمدگی اور ہوشیاری اور پوری احتیاط کے ساتھ اس زمانہ کو
بسر کیا جاوے تو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اُمید ہے کہ خاتمہ بالخیر ہو جاوے کیونکہ ابتدائی
زمانہ تو بے خبری اور غفلت کا زمانہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کا مؤاخذہ نہ کرے گا ۔ جیسا کہ اس
نے خود فرمایا : لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا اور آخری زمانہ میں گو بڑھاپے کی وجہ سے
البقرة : ۲۸۷