دوسرا طریق دعا ہے

حضرت مسیح موعودؑ کی دو اہم تقریریں

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میں سچ کہتا ہوں کہ جب انسان نفس امارہ کے پنجہ میں گرفتار ہونے کے باوجود بھی کے پنجہ میں رفتار ہو۔
تدبیروں میں لگا ہوا ہوتا ہے تو اس کا نفس امارہ خدا تعالیٰ کے نزدیک لوامہ ہو جاتا ہے اور
ایسی قابل قدر تبدیلی پالیتا ہے کہ یا تو وہ امارہ تھا جو لعنت کے قابل تھا اور یا تدبیر اور تجویز
کرنے سے وہی قابلِ لعنت نفس امارہ نفس لوامہ ہو جاتا ہے جس کو یہ شرف حاصل ہے کہ
خدا تعالی بھی اس کی قسم کھاتا ہے۔ یہ کوئی چھوٹا شرف نہیں ہے۔ پس حقیقی تقوی اور طہارت
کے حاصل کرنے کے واسطے اول یہ ضروری شرط ہے کہ جہاں تک بس چلے اور ممکن ہو تد بیر
کرو اور بدی سے بچنے کی کوشش کرو۔ اور بد عادتوں اور بد صحبتوں کو ترک کر دو۔ ان مقامات
کو چھوڑ دو جو اس قسم کی تحریکوں کا موجب ہو سکیں۔ جس قدر دنیا میں تدبیر کی راہ کھلی ہے
اس قدر کوشش کرو۔ اور اس سے بھگو نہ ہٹو۔
دوسرا طریق دعا ہے
دوسرا طریق حقیقی پاکیزگی کے حاصل کرنے اور خاتمہ بالخیر کے لئے جو خدا تعالیٰ
نے سکھایا ہے وہ دعا ہے ۔ اس لئے جس قدر ہو سکے دعا کرو۔ یہ طریق بھی اعلیٰ درجہ کا
مجرب اور مفید ہے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے خود وعدہ فرمایا ہے اُدْعُوْنِيْ اَسْتَجِبْ لَكُمْ تم
مجھ سے دعا کرو میں تمہارے لئے قبول کروں گا ۔ دعا ہی ایک ایسی چیز ہے جس کے ساتھ
مسلمانوں کو فخر کرنا چاہئے ۔ دوسری قوموں کو دعا کی کوئی قدر نہیں ۔ اور نہ انہیں اس پاک
طریق پر کوئی فخر اور ناز ہو سکتا ہے۔
اسلام کا خاص فخر
بلکہ یہ فخر اور ناز صرف صرف اسلام ہی کو ہے دوسرے مذاہب اس سے بکلی بے بہرہ
ہیں۔ مثلاً عیسائیوں نے جب یہ سمجھ لیا ہے کہ ایک انسان (جس کو انہوں نے خدا مان لیا) نے
المؤمن : ۶۱

ہمارے لئے قربانی دے دی ہے ۔ انہوں نے اس پر بھروسہ کر لیا اور سمجھ لیا کہ ہمارے
سارے گناہ اُس نے اٹھا لئے ہیں۔ پھر وہ کونسا امر ہے جو اس کو دعا کے لئے تحریک کرے
گا۔ نا ممکن ہے کہ وہ گدازش دل کے ساتھ دعا کرے۔ دعا تو وہ کرتا ہے جو اپنی ذمہ داری
اور جواب دہی کو سمجھتا ہے۔ لیکن جو شخص اپنے آپ کو بری الذمہ تصور کرتا ہے وہ دعا کیوں
کرے گا۔ اس نے تو پہلے ہی سمجھ لیا ہے کہ گناہ دوسرے شخص نے اُٹھا لئے ہیں اور اس طرح
پر اس کے ذمہ کوئی جوابد ہی نہیں تو اس کے دل میں تحریک کس طرح ہوگی ۔ اس نے اور شئے
پر بھروسہ کر لیا ہے اور اس طرح پر اس طریق سے جو دعا کا طریق ہے وہ دور چلا گیا ہے۔
غرض ایک عیسائی کے نزدیک دعا بالکل بے سود ہے اور وہ اس پر عمل نہیں کر سکتا۔
اس کے دل میں وہ رقت اور جوش جو دعا کے لئے حرکت پیدا کرتا ہے، نہیں ہو سکتا۔
اسی طرح پر ایک آریہ جو تناسخ کا قائل ہے اور سمجھتا ہے کہ تو بہ قبول ہی نہیں ہو سکتی
اور کسی طرح پر اس کے گناہ معاف نہیں ہو سکتے ۔ وہ دعا کیوں کرے گا؟ اس نے تو یہ یقین
کیا ہوا ہے کہ جونوں کے چکر میں جانا ضروری ہے۔ اور بیل، گھوڑا، گدھا، گائے ، کتا ، سؤر
وغیرہ بننا ہے۔ وہ اس راہ کی طرف آئے گا ہی نہیں ۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ دعا
اسلام کا خاص فخر ہے اور مسلمانوں کو اس پر بڑا ناز ہے۔
مگر یہ یاد رکھو کہ یہ دعا زبانی بک بک کا نام نہیں ہے بلکہ یہ وہ چیز ہے کہ دل خدا
تعالیٰ کے خوف سے بھر جاتا ہے اور دعا کرنے والے کی رُوح پانی کی طرح بہہ کر آستانہ
الوہیت پر گرتی ہے اور اپنی کمزوریوں اور لغزشوں کے لئے قومی اور مقتدر خدا سے طاقت اور
قوت اور مغفرت چاہتی ہے۔ اور یہ وہ حالت ہے کہ دوسرے الفاظ میں اس کو موت کہہ
سکتے ہیں ۔ جب یہ حالت میسر آجاوے تو یقیناً سمجھو کہ باب اجابت اس کے لئے کھولا جاتا
ہے ۔ اور خاص قوت اور فضل اور استقامت بدیوں سے بچنے اور نیکیوں پر استقلال کے
لئے عطا ہوتی ہے۔ یہ ذریعہ سب سے بڑھ کر زبردست ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی