دعا اور اہل زمانہ

حضرت مسیح موعودؑ کی دو اہم تقریریں

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دعا اور اہل زمانہ
مگر بڑی مشکل یہ ہے کہ لوگ دُعا کی حقیقت اور حالت سے محض نا واقف ہیں۔ اور
اسی وجہ سے اس زمانہ میں بہت سے لوگ اس سے منکر ہو گئے ہیں۔ کیونکہ وہ ان تاثیرات
کو نہیں پاتے اور منکر ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ جو کچھ ہونا ہے وہ تو ہونا
ہی ہے۔ پھر دُعا کی کیا حاجت ہے ۔ مگر میں خوب جانتا ہوں کہ یہ تو نر ا بہانہ ہے انہیں چونکہ
دعا کا تجربہ نہیں اس کی تاثیرات پر اطلاع نہیں اس لئے اس طرح کہہ دیتے ہیں۔ ورنہ اگر
وہ ایسے ہی متوکل ہیں تو پھر بیمار ہو کر علاج کیوں کرتے ہیں؟ خطرناک امراض میں مبتلا
ہوتے ہیں تو طبیب کی طرف دوڑے جاتے ہیں۔ بلکہ میں سچ کہتا ہوں کہ سب سے زیادہ
چارہ کرنے والے یہی ہوتے ہیں۔ سید احمد خان بھی دعا کے منکر تھے۔ لیکن جب اُن کا
پیشاب بند ہوا تو دہلی سے معالج ڈاکٹر کو بلایا۔ یہ نہ سمجھ لیا کہ خود بخود ہی پیشاب کھل جاوے
گا۔ حالانکہ وہی خدا ہے جس کے ملکوت میں ظاہری دنیا ہے جبکہ دوسرے اشیاء میں
تاثیرات موجود ہیں تو کیا وجہ ہے کہ باطنی دنیا میں تاثیرات نہ ہوں۔ جن میں سے دعا ایک
زبردست چیز ہے۔ یہ سچ ہے کہ خدا تعالیٰ کے قضا و قدر میں سب کچھ ہے۔ مگر کوئی یہ تو بتائے
کہ خدا تعالیٰ نے وہ فہرست کس کو دی ہے جس سے معلوم ہو جاوے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ
ان اسرار پر کوئی فتح نہیں پا سکتا۔ ظاہر میں ہم دیکھتے ہیں کہ ایک شخص قبض سے بیمار ہے تو
تر بد یا کسٹرائیل جب اس کو دیا جاوے گا تو اسے اسہال آجاویں گے۔ اور قبض کھل جائے گی
کیا یہ اس امر کا بین ثبوت نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ نے تاثیرات رکھی ہوئی ہیں ۔
اسی طرح پر اور تدابیر کرنے والے ہیں۔ مثلاً زراعت کرنے والے اور یہی
معالجات کرنے والے وہ خوب جانتے ہیں کہ ان تدابیر کی وجہ سے انہوں نے فائدہ اُٹھایا
الحکم جلد ۹ نمبر اصفحه ۲ ۳۰ مورخه ۱۰ار جنوری ۱۹۰۵ء

ہے۔ اور اشیاء میں مختلف اثر دیکھے ہیں۔ پھر جبکہ ان چیزوں میں تاثیرات موجود ہیں تو کیا
وجہ ہے کہ دُعاؤں میں جو وہ بھی مخفی اسباب اور تدابیر ہیں اثر نہ ہوں؟ اثر ہیں اور ضرور ہیں ۔
لیکن تھوڑے لوگ ہیں جو ان تاثیرات سے واقف اور آشنا ہیں اس لئے انکار کر بیٹھتے
ہیں۔ میں یقیناً جانتا ہوں کہ چونکہ بہت سے لوگ دنیا میں ایسے ہیں جو اس نقطہ سے جہاں
دعا اثر کرتی ہے دور رہ جاتے ہیں اور وہ تھک کر دعا چھوڑ دیتے ہیں اور خود ہی یہ نتیجہ نکال
لیتے ہیں کہ دعاؤں میں کوئی اثر نہیں ہے۔ میں کہتا ہوں کہ یہ تو اُن کی اپنی غلطی اور کمزوری
ہے۔ جب تک کافی وزن نہ ہو خواہ زہر ہو یا تریاق اس کا اثر نہیں ہوتا۔ کسی کو بھوک لگی ہوئی
ہو اور وہ چاہے کہ ایک دانہ سے پیٹ بھر لے یا تو لہ بھر غذا کھالے تو کیا ہو سکتا ہے کہ وہ سیر
ہو جاوے؟ کبھی نہیں۔ اسی طرح جس کو پیاس لگی ہوئی ہے ایک قطرہ پانی سے اس کی پیاس
کب سمجھ سکتی ہے۔ بلکہ سیر ہونے کے لئے چاہیے کہ وہ کافی غذا کھاوے اور پیاس بجھانے
کے واسطے لازم ہے کہ کافی پانی پیوے۔ تب جا کر اس کی تسلی ہو سکتی ہے۔
اسی طرح پر دعا کرتے وقت بے دلی اور گھبراہٹ سے کام نہیں لینا چاہئے۔
اور جلدی ہی تھک کر نہیں بیٹھنا چاہئے ۔ بلکہ اس وقت تک ہٹنا نہیں چاہئے جب تک دعا اپنا
پورا اثر نہ دکھائے ۔ جو لوگ تھک جاتے اور گھبرا جاتے ہیں وہ غلطی کرتے ہیں کیونکہ یہ محروم
رہ جانے کی نشانی ہے۔ میرے نزدیک دعا بہت عمدہ چیز ہے اور میں اپنے تجربہ سے کہتا
ہوں خیالی بات نہیں۔ جو مشکل کسی تدبیر سے حل نہ ہوتی ہو اللہ تعالیٰ دعا کے ذریعہ اُسے
آسان کر دیتا ہے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ دعا بڑی زبر دست اثر والی چیز ہے ۔ بیماری سے شفا
اس کے ذریعہ ملتی ہے ۔ دنیا کی تنگیاں مشکلات اس سے دور ہوتی ہیں۔ دشمنوں کے
منصوبے سے یہ بچا لیتی ہے۔ اور وہ کیا چیز ہے جو دعا سے حاصل نہیں ہوتی ۔ سب سے بڑھ
کر یہ کہ انسان کو پاک یہ کرتی ہے اور خدا تعالیٰ پر زندہ ایمان یہ بخشتی ہے۔ گناہ سے نجات
دیتی ہے اور نیکیوں پر استقامت اس کے ذریعہ سے آتی ہے ۔ بڑا ہی خوش قسمت وہ شخص

ہے جس کو دعا پر ایمان ہے۔ کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کی عجیب در عجیب قدرتوں کو دیکھتا ہے۔ اور دعا وہ اللہ
خدا تعالیٰ کو دیکھ کر ایمان لاتا ہے کہ وہ قادر کریم خدا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے شروع قرآن ہی میں دعا سکھائی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ
بڑی عظیم الشان اور ضروری چیز ہے۔ اس کے بغیر انسان کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے : الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۔ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۔ مَالِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ اس
میں اللہ تعالیٰ کی چار صفات کو جو ام الصفات ہیں بیان فرمایا ہے۔ رب العلمین ظاہر کرتا
ہے کہ وہ ذرہ ذرہ کی ربوبیت کر رہا ہے۔ عالم اُسے کہتے ہیں جس کی خبر مل سکے۔ اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ کوئی چیز دنیا میں ایسی نہیں ہے جس کی ربوبیت نہ کرتا ہو ۔ ارواح اجسام
وغیرہ سب کی ربوبیت کر رہا ہے۔ وہی ہے جو ہر ایک چیز کے حسب حال اس کی پرورش کرتا
ہے ۔ جہاں جسم کی پرورش فرماتا ہے وہاں روح کی سیری اور تسلی کے لئے معارف
اور حقائق وہی عطا فرماتا ہے۔
پھر فرمایا ہے کہ وہ رحمن ہے۔ یعنی اعمال سے بھی پیشتر اس کی رحمتیں موجود
ہیں۔ پیدا ہونے سے پہلے ہی زمین ، چاند، سورج ، ہوا، پانی وغیرہ جس قد ر اشیاء انسان
کے لئے ضروری ہیں موجود ہوتی ہیں۔
اور پھر وہ اللہ رحیم ہے یعنی کسی کے نیک اعمال کو ضائع نہیں کرتا بلکہ پاداش عمل
دیتا ہے۔ پھر مالک یوم الدین ہے یعنی جزا وہی دیتا ہے۔ اور وہی یوم الجزاء کا مالک
ہے۔ اس قدر صفات اللہ کے بیان کے بعد دعا کی تحریک کی ہے۔ جب انسان اللہ تعالیٰ کی
ہستی اور ان صفات پر ایمان لاتا ہے تو خواہ مخواہ روح میں ایک جوش اور تحریک ہوتی ہے اور
دعا کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف جھکتی ہے۔ اس لئے اس کے بعد اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِیم کی ہدایت فرمائی۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی تجلیات اور رحمتوں کے ظہور
الفاتحه : ۲ تا ۴

لئے دعا کی بہت بڑی ضرورت ہے۔ اس لئے اس پر ہمیشہ کمر بستہ رہو اور کبھی مت تھکو۔
غرض اصلاح نفس کے لئے اور خاتمہ بالخیر ہونے کے لئے نیکیوں کی توفیق پانے ہونے لئے
کے واسطے دوسرا پہلو دعا کا ہے ۔ اس میں جس قدر تو کل اور یقین اللہ تعالیٰ پر کرے گا اور
اس راہ میں نہ تھکنے والا قدم رکھے گا اسی قدر عمدہ نتائج اور ثمرات ملیں گے۔ تمام مشکلات
دور ہو جائیں گی۔ اور دعا کرنے والا تقویٰ کے اعلیٰ محل پر پہنچ جائے گا۔ یہ بالکل سچی بات
ہے کہ جب تک خدا تعالیٰ کسی کو پاک نہ کرے کوئی پاک نہیں ہو سکتا۔ نفسانی جذبات پر محض
خدا تعالیٰ کے فضل اور جذبہ ہی سے موت آتی ہے اور یہ فضل اور جذ بہ دعا ہی سے پیدا ہوتا
ہے۔ اور یہ طاقت صرف دعا ہی سے ملتی ہے۔
میں پھر کہتا ہوں کہ مسلمانوں اور خصوصاً ہماری جماعت کو ہرگز ہرگز دعا کی بے قدری
نہیں کرنی چاہئے ۔ کیونکہ یہی دعا تو ہے جس پر مسلمانوں کو ناز کرنا چاہئے ۔ اور دوسرے
مذاہب کے آگے تو دعا کے لئے گندے پتھر پڑے ہوئے ہیں اور وہ توجہ نہیں کر سکتے ۔ میں
نے ابھی بیان کیا ہے کہ ایک عیسائی جو خون مسیح پر ایمان لا کر سارے گناہوں کو معاف شدہ
سمجھتا ہے اُسے کیا ضرورت پڑی ہے کہ وہ دعا کرتا رہے اور ایک ہندو جو یقین کرتا ہے کہ
تو بہ قبول ہی نہیں ہوتی اور تناسخ کے چکر سے رہائی ہی نہیں ہے وہ کیوں دعا کے واسطے ٹکریں
مارتا رہے گا۔ وہ تو یقیناً سمجھتا ہے کہ کتے ، بلے ، بندر، سؤر بننے سے چارہ ہی نہیں ہے۔ اس
لئے یاد رکھو کہ یہ اسلام کا فخر اور ناز ہے کہ اس میں دعا کی تعلیم ہے۔ اس میں کبھی سستی نہ
کرو اور نہ اس سے تھکو۔
پھر دعا خدا تعالیٰ کی ہستی کا زبردست ثبوت ہے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ ایک جگہ فرماتا
ہے: وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا
کے
دَعَانِ ۔ یعنی جب میرے بندے تجھ سے سوال کریں کہ خدا کہاں ہے اور اس کا کیا ثبوت
البقرة : ۱۸۷

آج 10 میں سے 10 باقی