دفع شر و کسب خیر
حضرت مسیح موعودؑ کی دو اہم تقریریں
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سے شیطانی حملوں سے احتیاط کی جاوے۔ جو شخص ان تینوں ہتھیاروں سے اپنے آپ کو مسلح سے
نہیں کرتا ہے مجھے اندیشہ ہے کہ وہ کسی اتفاقی حملہ سے نقصان اٹھادے۔
دفع شر و کسب خیر
لیکن یہ بات یاد رکھو کہ کتابوں میں جب لکھا جاتا ہے کہ بدیاں چھوڑ دو اور نیکیاں
کرو تو بعض آدمی اتنا ہی سمجھ لیتے ہیں کہ نیکیوں کا کمال اسی قدر ہے کہ جو مشہور بدیاں ہیں
مثلاً چوری ، زنا، غیبت، بد دیانتی ، بد نظری وغیرہ موٹی موٹی بدیوں سے بچتے ہیں تو اپنے
آپ کو سمجھنے لگتے ہیں کہ ہم نے نیکی کے تمام مدارج حاصل کر لئے ہیں اور ہم بھی کچھ ہو گئے
ہیں۔ حالانکہ اگر غور کر کے دیکھا جاوے تو یہ کچھ بھی چیز نہیں ہے۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں
جو چوری نہیں کرتے ہیں ۔ بہت سے ایسے ہیں جو ڈا کے نہیں مارتے یا خون نہیں کرتے یا
بد نظری یا بدکاری کی بد عادتوں میں مبتلا نہیں ہیں۔ زیادہ سے زیادہ اسے ہم یہ کہہ سکتے ہیں
کہ اس نے ترک شرکیا ہے۔ خواہ وہ عدم قدرت ہی کی وجہ سے ہو۔ قرآن شریف صرف اتنا
ہی نہیں چاہتا کہ انسان ترک شرکر کے سمجھ لے کہ بس اب میں صاحب کمال ہو گیا ۔ بلکہ وہ تو
انسان کو اعلیٰ درجہ کے کمالات اور اخلاق فاضلہ سے متصف کرنا چاہتا ہے کہ اس سے ایسے
اعمال وافعال سرزد ہوں جو بنی نوع کی بھلائی اور ہمدردی پر مشتمل ہوں اور اُن کا نتیجہ یہ ہو
کہ اللہ تعالی اس سے راضی ہو جاوے۔ میں اس بات کو بار بار کہتا ہوں کہ تم میں سے کوئی
اپنی ترقی اور کمال روحانی کی یہی انتہا نہ سمجھ لے کہ میں نے ترک بدی کی ہے۔ صرف ترک
بدی نیکی کے کامل مفہوم اور منشاء کو اپنے اندر نہیں رکھتی۔ بار بار ایسا تصور کرنا کہ میں نے
خون نہیں کیا خوبی کی بات نہیں کیونکہ خون کرنا ہر ایک شخص کا کام نہیں ہے ۔ یا یہ کہنا کہ زنا
نہیں کیا کیونکہ زنا کرنا تو کنجروں کا کام ہے نہ کہ کسی شریف انسان کا۔ ایسی بدیوں سے
پر ہیز زیادہ سے زیادہ انسان کو بد معاشوں کے طبقے سے خارج کر دے گا۔ اور اس سے
زیادہ کچھ نہیں۔ مگر وہ جماعت ( جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں کیا کیا ہے کہ انہوں
نے ایسے اعمال صالحہ کئے کہ خدا تعالیٰ اُن سے راضی ہو گیا اور وہ خدا تعالیٰ سے راضی
ہو گئے ) صرف ترک بدی ہی سے نہ بنی تھی۔ انہوں نے اپنی زندگیوں کو خدا تعالیٰ کی رضا
حاصل کرنے کے لئے بیچ سمجھا۔ خدا تعالیٰ کی مخلوق کو نفع پہنچانے کے واسطے اپنے آرام و
آسائش کو ترک کر دیا ۔ تب جا کر وہ ان مدارج اور مراتب پر پہنچے کہ آواز آگئی رَضِيَ اللهُ
عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ
**
مگر میں دیکھتا ہوں کہ اس وقت مسلمانوں کی یہ حالت ہو رہی ہے کہ کسب خیر تو
بڑی بات ہے اور وہی اصل مقصد ہے لیکن وہ تو ترک بدی میں بھی سُست نظر آتے
ہیں۔ اور ان کاموں کا تو ذکر ہی کیا ہے جو صلحاء کے کام ہیں۔
پس تمہیں چاہئے کہ تم ایک ہی بات اپنے لئے کافی نہ سمجھ لو۔ ہاں اوّل بدیوں سے
پر ہیز کرو۔ اور پھر ان کی بجائے نیکیوں کے حاصل کرنے کے واسطے سعی اور مجاہدہ سے کام لو
اور پھر خدا تعالیٰ کی توفیق اور اس کا فضل دعا سے مانگو۔ جب تک انسان ان دونو صفات سے
متصف نہیں ہوتا یعنی بدیاں چھوڑ کر نیکیاں حاصل نہیں کرتا وہ اس وقت تک مومن نہیں کہلا
سکتا۔ مومن کامل ہی کی تعریف میں تو انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ فرمایا گیا ہے۔ اب غور کرو کہ کیا اتنا
ہی انعام تھا کہ وہ چوری چکاری رہزنی نہیں کرتے تھے۔ یا اس سے کچھ بڑھ کر مراد ہے؟
نہیں۔ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ میں تو وہ اعلیٰ درجہ کے انعامات رکھے گئے ہیں جو مخاطبہ اور
مکالمہ البہیہ کہلاتے ہیں ہے
اگر اسی قدر مقصود ہوتا جو بعض لوگ سمجھ لیتے ہیں کہ موٹی موٹی بدیوں سے پر ہیز کرنا
ہی کمال ہے تو انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دعا تعلیم نہ ہوتی ۔ جس کا انتہائی اور آخری مرتبہ اور مقام
خدا تعالیٰ کے ساتھ مکالمہ اور مخاطبہ ہے۔ انبیا علیہم السلام کا اتنا ہی تو کمال نہ تھا۔ کہ وہ چوری
ل المائده: ۱۲۵، ۲ الحکم جلد ۹ نمبر ۲ صفحه ۲ ،۳ مورخہ ۷ ارجنوری ۱۹۰۵ء۔
چکاری نہ کیا کرتے تھے بلکہ وہ خدا تعالیٰ کی محبت ، صدق ، وفا میں اپنا نظیر نہ رکھتے تھے۔ پس
اس دعا کی تعلیم سے یہ سکھایا کہ نیکی اور انعام ایک الگ شئی ہے۔ جب تک انسان اُسے حاصل
نہیں کرتا اس وقت تک وہ نیک اور صالح نہیں کہلا سکتا۔ اور منعم علیہ کے زمرہ میں نہیں آتا۔ اس
سے آگے فرمایا : غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّين ۔ اس مطلب کو قرآن شریف
نے دوسرے مقام پر یوں فرمایا ہے کہ مومن کے نفس کی تکمیل دوشربتوں کے پینے سے ہوتی
ہے۔ ایک شربت کا نام کافوری ہے اور دوسرے کا نام زنجبیلی ہے۔ کافوری
شربت تو یہ ہے کہ اس کے پینے سے نفس بالکل ٹھنڈا ہو جاوے اور بدیوں کے لئے کسی قسم کی
حرارت اس میں محسوس نہ ہو۔ جس طرح پر کافور میں یہ خاصہ ہوتا ہے کہ وہ زہریلے مواد کو دبا
دیتا ہے۔ اسی لئے اسے کافور کہتے ہیں ۔ اسی طرح پر یہ کافوری شربت گناہ اور بدی کی زہر
کو دبا دیتا ہے۔ اور وہ مواد ر ڈ یہ جو اُٹھ کر انسان کی روح کو ہلاک کرتے ہیں اُن کو اُٹھنے نہیں
دیتا بلکہ بے اثر کر دیتا ہے۔ دوسرا شربت شربت زنجبیلی ہے جس کے ذریعہ سے انسان
میں نیکیوں کے لئے ایک قوت اور طاقت آتی ہے اور پھر حرارت پیدا ہوتی ہے۔ پس اهدنا
الصراط المستقيم صراط الذين انعمت عليهم تو اصل مقصد اور غرض ہے۔ یہ
گویا زنجبیلی شربت ہے۔ اور غیر المغضوب عليهم ولا الضالين كافورى شربت
ہے۔
اب ایک اور مشکل ہے کہ انسان موٹی موٹی بدیوں کو تو آسانی سے چھوڑ بھی دیتا
ہے۔ لیکن بعض بدیاں ایسی باریک اور مخفی ہوتی ہیں کہ اول تو انسان مشکل سے انہیں معلوم
کرتا ہے اور پھر ان کا چھوڑ نا اُسے بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ
محرقہ بھی گوسخت تپ ہے۔ مگر اس کا علاج کھلا کھلا ہو سکتا ہے۔ لیکن تپدق جو اندر ہے کھا رہا
ہے اس کا علاج بہت ہی مشکل ہے۔ اسی طرح پر یہ باریک اور مخفی بدیاں ہوتی ہیں جو
انسان کو فضائل کے حاصل کرنے سے روکتی ہیں ۔ یہ اخلاقی بدیاں ہوتی ہیں جو ایک
دوسرے کے ساتھ میل ملاپ اور معاملات میں پیش آتی ہیں اور ذرا ذرا سی بات اور
ے کے ساتھ میل ملاپ اور معاملات میں پیش آج اختلاف رائے پر دلوں میں بغض ، کینہ، حسد، ریا، تکبر پیدا ہو جاتا ہے۔ اور اپنے بھائی کو حقیر اور بھائی کو
سمجھنے لگتا ہے۔ چند روز اگر نماز سنوار کر پڑھی ہے اور لوگوں نے تعریف کی تو ریا اور نمود پیدا
ہو گیا اور وہ اصل غرض جو اخلاص تھی جاتی رہی ۔ اور اگر خدا تعالیٰ نے دولت دی ہے یا علم دیا
ہے یا کوئی خاندانی وجاہت حاصل ہے تو اس کی وجہ سے اپنے دوسرے بھائی کو جس کو یہ
باتیں نہیں ملی ہیں، حقیر اور ذلیل سمجھتا ہے اور اپنے بھائی کی عیب چینی کے لئے حریص ہوتا
ہے اور تکبر مختلف رنگوں میں ہوتا ہے۔ کسی میں کسی رنگ میں اور کسی میں کسی طرح سے۔ علماء
علم کے رنگ میں اُسے ظاہر کرتے ہیں۔ اور علمی طور پر نکتہ چینی کر کے اپنے بھائی کو گرانا
چاہتے ہیں۔ غرض کسی نہ کسی طرح عیب چینی کر کے اپنے بھائی کو ذلیل کرنا اور نقصان پہنچانا
چاہتے ہیں ۔ رات دن اس کے عیبوں کی تلاش میں رہتے ہیں ۔ اس قسم کی باریک بدیاں
ہوتی ہیں جن کا دور کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اور شریعت ان باتوں کو جائز نہیں رکھتی ہے۔ ان
بدیوں میں عوام ہی مبتلا نہیں ہوتے بلکہ وہ لوگ جو متعارف اور موٹی موٹی بدیاں نہیں کرتے
ہیں اور خواص سمجھے جاتے ہیں وہ بھی اکثر مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ان سے خلاصی پانا اور مرنا
ایک ہی بات ہے۔ اور جب تک ان بدیوں سے نجات حاصل نہ کر لے تزکیہ نفس کامل
طور پر نہیں ہوتا اور انسان ان کمالات اور انعامات کا وارث نہیں بنتا جو تزکیہ نفس کے بعد خدا
تعالیٰ کی طرف سے آتے ہیں ۔ بعض لوگ اپنی جگہ سمجھ لیتے ہیں کہ ان اخلاقی بدیوں سے ہم
نے خلاصی پالی ہے۔ لیکن جب کبھی موقعہ آپڑتا ہے اور کسی سفیہ سے مقابلہ ہو جاوے تو انہیں
بڑا جوش آتا ہے۔ اور پھر وہ گندان سے ظاہر ہوتا ہے جس کا وہم و گمان بھی نہیں ہوتا۔ اس
وقت پتہ لگتا ہے کہ ابھی کچھ بھی حاصل نہیں کیا۔ اور وہ تزکیہ نفس جو کامل کرتا ہے میسر نہیں۔
اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ تزکیہ جس کو اخلاقی تزکیہ کہتے ہیں بہت ہی مشکل ہے اور
اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا۔ اس فضل کے جذب کرنے کے لئے بھی وہی
تین پہلو ہیں ۔ اول مجاہدہ اور تدبیر ، دوم دعا ، سوم صحبت صادقین ۔
یہ فضل الہی انبیاء علیہم السلام پر بدرجہ کمال ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اول ان کا تزکیہ س ابی انبیاء
اخلاقی کامل طور پر خود کر دیتا ہے۔ ان میں بداخلاقیوں اور رذائل کی آلائش رہ ہی نہیں
جاتی ۔ ان کی حالت تو یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ سلطنت پا کر بھی وہ فقیر ہی رہتے ہیں اور کسی
قسم کا کبران کے پاس نہیں آتا۔
در حقیقت یہ گند جو نفس کے جذبات کا ہے اور بداخلاقی ، کبر، ریا وغیرہ صورتوں میں
ظاہر ہوتا ہے اس پر موت نہیں آتی جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہو اور یہ مواد ر ڈ یہ جل نہیں
سکتے جب تک معرفت کی آگ اُن کو نہ جلائے ۔ جس میں یہ معرفت کی آگ پیدا ہو جاتی
ہے وہ ان اخلاقی کمزوریوں سے پاک ہونے لگتا ہے اور بڑا ہو کر بھی اپنے آپ کو چھوٹا سمجھتا
ہے۔ اور اپنی ہستی کو کچھ حقیقت نہیں پاتا۔ وہ اس نور اور روشنی کو جو انوار معرفت سے اُسے ملتی
ہے اپنی کسی قابلیت اور خوبی کا نتیجہ نہیں مانتا اور نہ اسے اپنے نفس کی طرف منسوب کرتا ہے
بلکہ وہ اسے خدا تعالیٰ ہی کا فضل اور رحم یقین کرتا ہے جیسے ایک دیوار پر آفتاب کی روشنی اور
دھوپ پڑ کر اُسے منور کر دیتی ہے۔ لیکن دیوار اپنا کوئی فخر نہیں کر سکتی کہ یہ روشنی میری قابلیت
کی وجہ سے ہے ۔ یہ ایک دوسری بات ہے کہ جس قدر وہ دیوار صاف ہو گی اسی قدر روشنی
زیادہ صاف ہوگی۔ لیکن کسی حال میں دیوار کی ذاتی قابلیت اس روشنی کے لئے کوئی نہیں تو
بلکہ اس کا فخر آفتاب کو ہے اور ایسا ہی وہ آفتاب کو یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ تو اس روشنی کو اٹھا
لے۔ اسی طرح پر انبیاء علیہم السلام کے نفوس صافیہ ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فیضان اور
فیوض سے معرفت کے انوار ان پر پڑتے ہیں۔ اور ان کو روشن کر دیتے ہیں ۔ اسی لئے وہ
ذاتی طور پر کوئی دعوی نہیں کرتے بلکہ ہر ایک فیض کو اللہ تعالیٰ ہی کی طرف منسوب کرتے
ہیں۔ اور یہی سچ بھی ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب آنحضرت ﷺ سے پوچھا گیا کہ کیا
آپ اعمال سے داخل جنت ہوں گے تو یہی فرمایا کہ ہرگز نہیں۔ خدا تعالیٰ کے فضل
سے۔ انبیاء علیہم السلام کبھی کسی قوت اور طاقت کو اپنی طرف منسوب نہیں کرتے وہ خدا ہی
سے پاتے ہیں اور اسی کا نام لیتے ہیں۔
ہاں ایسے لوگ ہیں جو انبیا علیہم السلام سے حالانکہ کروڑوں حصہ نیچے کے درجہ میں
ہوتے ہیں جو دو دن نماز پڑھ کر تکبر کرنے لگتے ہیں اور ایسا ہی روزہ اور حج سے بجائے تزکیہ
کے ان میں لبر اور نمود پیدا ہوتی ہے۔ یاد رکھو تکبر شیطان سے آیا ہے اور شیطان بنا دیتا
ہے۔ جب تک انسان اس سے دور نہ ہو۔ یہ قبول حق اور فیضانِ الوہیت کی راہ میں روک
ہو جاتا ہے۔ کسی طرح سے بھی تکبر نہیں کرنا چاہئے نہ علم کے لحاظ سے نہ دولت کے لحاظ سے
نہ وجاہت کے لحاظ سے نہ ذات اور خاندان اور حسب نسب کی وجہ سے ۔ کیونکہ زیادہ تر
انہیں باتوں سے یہ تکبر پیدا ہوتا ہے اور جب تک انسان ان گھمنڈوں سے اپنے آپ کو
پاک صاف نہ کرے گا۔ اس وقت تک وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک برگزیدہ نہیں ہو سکتا۔ اور وہ
کا حصہ
معرفت جو جذبات ات کے موادر ڈیہ کو جلا دیتی ہے اسکو عطان ہے اسکو عطا نہیں ہوتی کیونکہ یہ شیطان کا
ہے اس کو اللہ تعالی پسند نہیں کرتا ۔ شیطان نے بھی تکبر کیا تھا اور آدم سے اپنے آپ کو بہتر
سمجھا اور کہہ دیا أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ نَّارٍ وَ خَلَقْتَهُ مِنْ طِیْنٍ ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ
یہ خدا تعالیٰ کے حضور سے مردود ہو گیا۔ اور آدم لغزش پر ( چونکہ اسے معرفت دی گئی تھی ) اپنی
کمزوری کا اعتراف کرنے لگا اور خدا تعالیٰ کے فضل کا وارث ہوا۔ وہ جانتے تھے کہ خدا
تعالیٰ کے فضل کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔ اس لئے دعا کی رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَ إِنْ لَّمْ
تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُوْ نَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ ۔ یہی وہ ستر ہے جو حضرت عیسی علیہ
السلام کو کہا گیا کہ اے نیک اُستاد! تو انہوں نے کہا کہ تو مجھے نیک کیوں کہتا ہے اس پر آج
کل کے نادان عیسائی تو یہ کہتے ہیں کہ ان کا مطلب اس فقرہ سے یہ تھا کہ تو مجھے خدا کیوں
نہیں کہتا۔ حالانکہ حضرت مسیح نے بہت ہی لطیف بات کہی تھی جو انبیاء علیہم السلام کی فطرت
ا الاعراف: ۱۳، ۲ الاعراف: ۲۴