شریعت کے دو پہلو
حضرت مسیح موعودؑ کی دو اہم تقریریں
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور انوار خدا تعالیٰ سے اُتریں گے۔ جو اس کو رشنی اور قوت پہنچائیں گے۔ اگر انسان یہ عقیدہ
رکھے گا تو امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اُس کی اخلاقی حالت عمدہ ہو جائے گی ۔ دنیا
میں اپنے آپ کو کچھ سمجھنا بھی تکبر ہے اور یہی حالت بنا دیتا ہے۔ پھر انسان کی یہ حالت ہو
جاتی ہے کہ دوسرے پر لعنت کرتا ہے اور اُسے حقیر سمجھتا ہے۔
میں یہ سب باتیں بار بار اس لئے کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے جو اس جماعت کو بنانا
چاہا ہے تو اس سے یہی غرض رکھی ہے کہ وہ حقیقی معرفت جو دنیا میں گم ہو چکی ہے اور وہ حقیقی
تقویٰ و طہارت جو اس زمانہ میں پائی نہیں جاتی ۔ اسے دوبارہ قائم کرے۔
عام طور پر تکبر دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ علماء اپنے علم کی شیخی اور تکبر میں گرفتار ہیں۔
فقراء کو دیکھو تو ان کی بھی حالت اور ہی قسم کی ہو رہی ہے۔ ان کو اصلاح نفس سے کوئی کام ہی
نہیں رہا۔ ان کی غرض و غایت صرف جسم تک محدود ہے۔ اس لئے اُن کے مجاہدے اور
ریاضتیں بھی کچھ اور ہی قسم کی ہیں ۔ جیسے ذکر اژہ وغیرہ جن کا چشمہ نبوت سے پتہ نہیں چلتا۔
میں دیکھتا ہوں کہ دل کو پاک کرنے کی طرف ان کی توجہ ہی نہیں ۔ صرف جسم ہی جسم باقی رہا
ہوا ہے جس میں روحانیت کا کوئی نام و نشان نہیں۔ یہ مجاہدے دل کو پاک نہیں کر سکتے ۔ اور
نہ کوئی حقیقی نور معرفت کا بخش سکتے ہیں ۔ پس یہ زمانہ اب بالکل خالی ہے۔ نبوی طریق جو
پاک ہونے کا تھا وہ بالکل ترک کر دیا گیا ہے ۔ اور اس کو بھلا دیا ہے۔ اب اللہ تعالیٰ چاہتا
ہے کہ وہ عہد نبوت پھر آجاوے اور تقویٰ اور طہارت پھر قائم ہو۔ اور اُس کو اس نے اس
جماعت کے ذریعہ چاہا ہے۔ پس فرض ہے کہ حقیقی اصلاح کی طرف تم توجہ کرو۔ اسی طرح
پر جس طرح پر آنحضرت ﷺ نے اصلاح کا طریق بتایا ہے۔ عروس
صلى الله
شریعت کے دو پہلو
شریعت کے دو ہی بڑے حصے اور پہلو ہیں۔ جن کی حفاظت انسان کو ضروری ہے ۔
ایک حق اللہ ، دوسرے حق العباد - حق اللہ تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت ، اس کی اطاعت ،
عبادت ، توحید ، ذات اور صفات میں کسی دوسری ہستی کو شریک نہ کرنا۔ اور حق العباد یہ ہے
کہ اپنے بھائیوں سے تکبر ، خیانت اور ظلم کسی نوع کا نہ کیا جاوے۔ گویا اخلاقی حصہ میں کسی
قسم کا فتور نہ ہو۔ سننے میں تو یہ دو ہی فقرے ہیں لیکن عمل کرنے میں بہت ہی مشکل ہیں۔
اللہ تعالیٰ کا بڑا ہی فضل انسان پر ہو تو وہ ان دونوں پہلوؤں پر قائم ہو سکتا ہے۔ کسی
میں قوت غضبی بڑھی ہوئی ہوتی ہے۔ جب وہ جوش مارتی ہے تو نہ اس کا دل پاک رہ سکتا ہے
اور نہ زبان ۔ دل سے اپنے بھائی کے خلاف ناپاک منصوبے کرتا ہے۔ اور زبان سے گالی
دیتا ہے اور پھر کینہ پیدا کرتا ہے۔ کسی میں قوت شہوت غالب ہوتی ہے اور وہ اس میں گرفتار
ہو کر حدود اللہ کو توڑتا ہے۔ غرض جب تک انسان کی اخلاقی حالت بالکل درست نہ ہو وہ
کامل الایمان جو منعم علیہ گروہ میں داخل کرتا ہے اور جس کے ذریعہ سچی معرفت کا نور پیدا
ہوتا ہے اس میں داخل نہیں ہو سکتا۔ پس دن رات یہی کوشش ہونی چاہئے کہ بعد اس کے جو
انسان سچا موحد ہو اپنے اخلاق کو درست کرے۔ میں دیکھتا ہوں کہ اس وقت اخلاقی حالت
بہت ہی گری ہوئی ہے۔ اکثر لوگوں میں بدظنی کا مرض بڑھا ہوا ہوتا ہے۔ وہ اپنے بھائی سے
نیک فنی نہیں رکھتے ۔ اور ادنی ادنی سی بات پر اپنے دوسرے بھائی کی نسبت بُرے بڑے
خیالات کرنے لگتے ہیں۔ اور ایسے عیوب اس کی طرف منسوب کرنے لگتے ہیں کہ اگر وہی
عیب اس کی طرف منسوب ہوں تو اس کو سخت ناگوار معلوم ہو۔ اس لئے اوّل ضروری ہے کہ
حتی الوسع اپنے بھائیوں پر باطنی نہ کی جاوے۔ اور ہمیشہ نیک ظن رکھا جاوے۔ کیونکہ اس
سے محبت بڑھتی ہے اور اُنس پیدا ہوتا ہے۔ اور آپس میں قوت پیدا ہوتی ہے۔ اور اس کے
باعث انسان بعض دوسرے عیوب مثلاً کینہ، بغض، حسد وغیرہ سے بچارہتا ہے۔
پھر میں دیکھتا ہوں کہ بہت سے ہیں جن میں اپنے بھائیوں کے لئے کچھ بھی
ہمدردی نہیں ۔ اگر ایک بھائی بھوکا مرتا ہو تو دوسرا توجہ نہیں کرتا اور اس کی خبر گیری کے لئے
تیار نہیں ہوتا۔ یا اگر وہ کسی اور قسم کی مشکلات میں ہے تو اتنا نہیں کرتے کہ اس کے لئے اپنے
مال کا کوئی حصہ خرچ کریں۔ حدیث شریف میں ہمسایہ کی خبر گیری اور اس کے ساتھ ہمدردی
کا حکم آیا ہے۔ بلکہ یہاں تک بھی ہے کہ اگر تم گوشت پکاؤ تو شور با زیادہ کر لو تا کہ اسے بھی
دے سکو۔ اب کیا ہوتا ہے اپنا ہی پیٹ پالتے ہیں۔ لیکن اس کی کچھ پروا نہیں ۔ یہ مت سمجھو
کہ ہمسایہ سے اتنا ہی مطلب ہے جو گھر کے پاس رہتا ہو۔ بلکہ جو تمہارے بھائی ہیں وہ بھی
ہمسایہ ہی ہیں ۔ خواہ وہ سوکوس کے فاصلے پر بھی ہوں ۔
ہر شخص کو ہر روز اپنا مطالعہ کرنا چاہئے کہ وہ کہاں تک ان امور کی پروا کرتا ہے۔ اور
کہاں تک وہ اپنے بھائیوں سے ہمدردی اور سلوک کرتا ہے۔ اس کا بڑا بھاری مطالبہ انسان
کے ذمہ ہے۔ حدیث صحیح میں آیا ہے کہ قیامت کے روز خدا تعالیٰ کہے گا کہ میں بھوکا تھا تم
نے مجھے کھانا نہ کھلایا۔ میں پیاسا تھا اور تو نے مجھے پانی نہ دیا۔ میں بیمار تھا۔ تم نے میری تو بیمار تم
عیادت نہ کی ۔ جن لوگوں سے یہ سوال ہو گا وہ کہیں گے کہ اے ہمارے رب تو کب بھوکا تھا
جو ہم نے کھانا نہ دیا۔ تو کب پیاسا تھا جو پانی نہ دیا۔ اور تو کب بیمار تھا جو تیری عیادت نہ
کی ۔ پھر خدا تعالیٰ فرمائے گا کہ میرا فلاں بندہ جو ہے وہ ان باتوں کا محتاج تھا مگر تم نے اس
کی کوئی ہمدردی نہ کی ۔ اس کی ہمدردی میری ہی ہمدردی تھی۔ ایسا ہی ایک اور جماعت کو
کہے گا کہ شاباش ! تم نے میری ہمدردی کی ۔ میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا کھلایا۔ میں پیاسا
تھا تم نے مجھے پانی پلایا وغیرہ ۔ وہ جماعت عرض کرے گی کہ اے ہمارے خدا ہم نے کب
تیرے ساتھ ایسا کیا ؟ تب اللہ تعالیٰ جواب دے گا کہ میرے فلاں بندہ کے ساتھ جو تم نے
ہمدردی کی وہ میری ہی ہمدردی تھی۔ دراصل خدا تعالیٰ کی مخلوق کے ساتھ ہمدردی کرنا بہت
ہی بڑی بات ہے۔ اور خدا تعالیٰ اس کو بہت پسند کرتا ہے۔ اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا کہ وہ
اس سے اپنی ہمدردی ظاہر کرتا ہے۔ عام طور پر دنیا میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے کہ اگر کسی شخص کا
خادم کسی اس کے دوست کے پاس جاوے اور وہ شخص اس کی خبر بھی نہ لے تو کیا وہ آقا جس
کا کہ وہ خادم ہے اس اپنے دوست سے خوش ہوگا؟ کبھی نہیں ۔ حالانکہ اس کو تو کوئی تکلیف
اس نے نہیں دی۔ مگر نہیں ۔ اس نوکر کی خدمت اور اس کے ساتھ حسن سلوک گویا ما لک کے
سلوک ہے۔ خدا تعالیٰ کو بھی اس طرح پر اس بات کی چو ہے کہ کوئی اس کی مخلوق
سے سرد مہری برتے ۔ کیونکہ اس کو اپنی مخلوق بہت پیاری ہے۔ پس جو شخص خدا تعالی کی مخلوق
کے ساتھ ہمدردی کرتا ہے وہ گویا اپنے خدا کو راضی کرتا ہے۔
غرض اخلاق ہی ساری ترقیات کا زینہ ہے۔ میری دانست میں یہی پہلو حقوق
العباد کا ہے جو حقوق اللہ کے پہلو کو تقویت دیتا ہے۔ جو شخص نوع انسان کے ساتھ اخلاق
سے پیش آتا ہے خدا تعالیٰ اس کے ایمان کو ضائع نہیں کرتا ۔ جب انسان خدا تعالیٰ کی رضا
کے لئے ایک کام کرتا ہے اور اپنے ضعیف بھائی کی ہمدردی کرتا ہے تو اس اخلاص سے اس کا
ایمان قوی ہو جاتا ہے۔ مگر یہ یاد رکھنا چاہئے کہ نمائش اور نمود کے لئے جو اخلاق برتے
جائیں وہ اخلاق خدا تعالیٰ کے لئے نہیں ہوتے ۔ اور ان میں اخلاص کے نہ ہونے کی وجہ
سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔ اس طرح پر تو بہت سے لوگ سرائیں وغیرہ بنا دیتے ہیں۔ ان کی
اصل غرض شہرت ہوتی ہے اور اگر انسان خدا تعالیٰ کے لئے کوئی فعل کرے تو خواہ وہ کتنا ہی
چھوٹا کیوں نہ ہو اللہ تعالیٰ اسے ضائع نہیں کرتا اور اس کا بدلہ دیتا ہے۔ میں نے تذکرۃ
الاولیاء میں پڑھا ہے کہ ایک ولی اللہ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ بارش ہوئی اور کئی روز تک
رہی۔ ان بارش کے دنوں میں میں نے دیکھا کہ ایک اسی (۸۰) برس کا بوڑھا گبر ہے جو
کوٹھے پر چڑیوں کے لئے دانے ڈال رہا ہے ۔ میں نے اس خیال سے کہ کافر کے اعمال
حبط ہو جاتے ہیں اس سے کہا کہ کیا تیرے اس عمل سے تجھے کچھ ثواب ہوگا ؟ اس گبر نے
جواب دیا کہ ہاں ضرور ہوگا ۔ پھر وہی ولی اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ جو میں حج کو گیا تو
دیکھا کہ وہی گبر طواف کر رہا ہے۔ اس گبر نے مجھے پہچان لیا اور کہا کہ دیکھو ان دانوں کا مجھے
ثواب مل گیا یا نہیں؟ یعنی وہی دانے میرے اسلام تک لانے کا موجب ہو گئے۔
حدیث میں بھی ذکر آیا ہے کہ ایک صحابی نے آنحضرت ﷺ سے پوچھا کہ ایام
صلى الله
علی
جاہلیت میں میں نے بہت کچھ خرچ کیا تھا۔ کیا اس کا ثواب بھی مجھے ہوگا ؟ آنحضرت علی
نے اس کو جواب دیا کہ یہ اسی صدقہ و خیرات کا ثمرہ تو ہے کہ تو مسلمان ہو گیا ہے۔ اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کسی کے ادنی افعل اخلاص کو بھی ضائع نہیں کرتا ۔ اور یہ بھی ثابت
ہوتا ہے کہ مخلوق کی ہمدردی اور خبر گیری حقوق اللہ کی حفاظت کا باعث ہو جاتی ہے۔
پس مخلوق کی ہمدردی ایک ایسی شئے ہے کہ اگر انسان اسے چھوڑ دے اور اس سے
دور ہوتا جاوے تو رفتہ رفتہ پھر وہ درندہ ہو جاتا ہے۔ انسان کی انسانیت کا یہی تقاضا ہے اور
وہ اسی وقت تک انسان ہے جب تک اپنے دوسرے بھائی کے ساتھ مروت ، سلوک اور
احسان سے کام لیتا ہے اور اس میں کسی قسم کی تفریق نہیں ہے جیسا کہ سعدی نے کہا ہے ۔
بنی آدم اعضائے یک دیگراند
یا د رکھو ہمدردی کا دائرہ میرے نزدیک بہت وسیع ہے۔ کسی قوم اور فرد کو الگ نہ
کرے۔ میں آج کل کے جاہلوں کی طرح یہ نہیں کہنا چاہتا کہ تم اپنی ہمدردی کو صرف
مسلمانوں سے ہی مخصوص کرو۔ نہیں میں کہتا ہوں کہ تم خدا تعالیٰ کی ساری مخلوق سے ہمدردی
کرو۔ خواہ وہ کوئی ہو ۔ ہندو ہو یا مسلمان یا کوئی اور میں کبھی ایسے لوگوں کی باتیں پسند نہیں
کرتا جو ہمدردی کو صرف اپنی ہی قوم سے مخصوص کرنا چاہتے ہیں۔ ان میں بعض اس قسم کے
خیالات بھی رکھتے ہیں کہ اگر ایک شیرے کے مٹکے میں ہاتھ ڈالا جاوے اور پھر اس کو تلوں
میں ڈال کر تیل لگائے جاویں تو جس قدر تیل اس کو لگ جاویں۔ اس قدر دھوکا اور فریب
دوسرے لوگوں کو دے سکتے ہیں۔ ان کی ایسی بے ہودہ اور خیالی باتوں نے بہت بڑا نقصان
پہنچایا ہے۔ اور ان کو قریباً وحشی اور درندہ بنا دیا ہے۔ مگر میں تمہیں بار بار یہی نصیحت کرتا ہوں
کہ تم ہرگز ہرگز اپنی ہمدردی کے دائرہ کو محدود نہ کرو۔ اور ہمدردی کے لئے اس تعلیم کی پیروی
کرو جو اللہ تعالیٰ نے دی ہے۔ یعنی إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي