آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لڑائیوں پر نظر
حضرت مسیح موعودؑ کی دو اہم تقریریں
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الْقُرْبی یعنی اول نیکی کرنے میں تم عدل کو ملحوظ رکھو ۔ جو شخص تم سے نیکی کرے تم بھی اس
کے ساتھ نیکی کرو۔
اور پھر دوسرا درجہ یہ ہے کہ تم اس سے بھی بڑھ کر اس سے سلوک کرو۔ یہ احسان
ہے۔ احسان کا درجہ اگر چہ عدل سے بڑھا ہوا ہے۔ اور یہ بڑی بھاری نیکی ہے لیکن کبھی نہ
کبھی ممکن ہے احسان والا اپنا احسان جتلاوے مگر ان سب سے بڑھ کر ایک درجہ ہے کہ
انسان ایسے طور پر نیکی کرے جو محبت ذاتی کے رنگ میں ہو۔ جس میں احسان نمائی کا بھی
کوئی حصہ نہیں ہوتا ہے جیسے ماں اپنے بچہ کی پرورش کرتی ہے۔ وہ اس پرورش میں کسی اجر
اور صلے کی خواستگار نہیں ہوتی ۔ بلکہ ایک طبعی جوش ہوتا ہے جو بچے کے لئے اپنے سارے
سکھ اور آرام قربان کر دیتی ہے۔ یہاں تک کہ اگر کوئی بادشاہ کسی ماں کو حکم دے دے کہ تو
اپنے بچہ کو دودھ مت پلا۔ اور اگر ایسا کرنے سے بچہ ضائع بھی ہو جاوے تو اس کو کوئی سزا
نہیں ہوگی تو کیا ماں ایسا حکم سن کر خوش ہو گی ؟ اور اس کی تعمیل کرے گی؟ ہر گز نہیں۔ بلکہ وہ تو
اپنے دل میں ایسے بادشاہ کو کو سے گی کہ کیوں اس نے ایسا حکم دیا۔ پس اس طریق پر نیکی ہو
کہ اسے طبعی مرتبہ تک پہنچایا جاوے۔ کیونکہ جب کوئی شئے ترقی کرتے کرتے اپنے طبعی
کمال تک پہنچ جاتی ہے اس وقت وہ کامل ہوتی ہے۔
یا درکھو کہ خدا تعالیٰ نیکی کو بہت پسند کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اس کی مخلوق سے
ہمدردی کی جاوے۔ اگر وہ بدی کو پسند کرتا تو بدی کی تاکید کرتا ۔ مگر اللہ تعالیٰ کی شان اس
سے پاک ہے۔(سبحانہ تعالیٰ شانه)
النحل: 91
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لڑائیوں پر نظر
بعض لوگ جن کو حق کے ساتھ دشمنی ہوتی ہے جب ایسی تعلیم سنتے ہیں تو اور کچھ نہیں
۹۱:
تو یہی اعتراض کر دیتے ہیں کہ اسلام میں ہمدردی اگر ہوتی تو آنحضرت ﷺ ﷺ نے
الله
لڑائیاں کیوں کی تھیں؟ وہ نادان اتنا نہیں جانتے کہ آنحضرت ﷺ نے جو جنگ کئے وہ
تیرہ برس تک خطرناک دُکھ اُٹھانے کے بعد کئے اور وہ بھی مدافعت کے طور پر ۔ تیرہ برس
تک ان کے ہاتھوں سے آپ تکالیف اُٹھاتے رہے۔ مسلمان مرد اور عورتیں شہید کی
گئیں ۔ آخر جب آپ مدینہ تشریف لے گئے اور وہاں بھی ان ظالموں نے پیچھا نہ چھوڑا۔
تو خدا تعالیٰ نے مظلوم قوم کو مقابلہ کا حکم دیا اور وہ بھی اس لئے کہ شریروں کی شرارت سے
مخلوق کو بچایا جائے ۔ اور ایک حق پرست قوم کے لئے راہ کھل جائے ۔ آنحضرت صلی اللہ
نے کبھی کسی کے لئے بدی نہیں چاہی۔ آپ تو رحم مجسم تھے۔ اگر بدی چاہتے تو جب آپ نے
پورا تسلط حاصل کر لیا تھا اور شوکت اور غلبہ آپ کو مل گیا تھا تو آپ ان تمام آئمۃ الکفر کو جو
ہمیشہ آپ کو دکھ دیتے رہتے تھے۔ قتل کروادیتے اور اس میں انصاف اور عقل کی رو سے آپ
کا پلہ بالکل پاک تھا۔ مگر باوجود اس کے کہ عرف عام کے لحاظ سے عقل اور انصاف کے لحاظ
سے آپ کو حق تھا کہ ان لوگوں کو قتل کر وا دیتے ۔ مگر نہیں ، آپ نے ان سب کو چھوڑ دیا۔ آج
کل جو لوگ غداری کرتے ہیں اور باغی ہوتے ہیں انہیں کون پناہ دےسکتا ہے ۔ جب
ہندوستان میں غدر ہو گیا تھا اور اس کے بعد انگریزوں نے تسلط عام حاصل کر لیا تو تمام شریر
باغی ہلاک کر دئے گئے اور ان کی یہ سزا بالکل انصاف پر مبنی تھی۔ باغی کے لئے کسی قانون
میں رہائی نہیں۔ لیکن یہ آپ ہی کا حوصلہ تھا کہ اس دن آپ نے فرمایا کہ جاؤ تم سب کو بخش
دیا۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کو نوع انسان
ہمدردی تھی۔ ایسی ہمدردی کہ اس کی نظیر دنیا میں نہیں مل سکتی ۔ اس کے بعد بھی اگر کہا جاوے
کہ اسلام دوسروں سے ہمدردی کی تعلیم نہیں دیتا تو اس سے بڑھ کر ظلم اور کیا ہوگا؟ یقیناً یاد
رکھو کہ مومن متقی کے دل میں شر نہیں ہوتا۔ جس قدر انسان متقی ہوتا جاتا ہے اسی قدر وہ کسی
کی نسبت سزا اور ایڈا کو پسند نہیں کرتا۔ مسلمان کبھی کینہ ور نہیں ہو سکتا۔ ہم خود دیکھتے ہیں کہ
صلى الله
علوس
سے بہت بڑی
ان لوگوں نے ہمارے ساتھ کیا کیا ہے کوئی دُکھ اور تکلیف جو وہ پہنچا سکتے تھے انہوں نے
پہنچایا ہے لیکن پھر بھی ان کی ہزاروں خطائیں بخشنے کو اب بھی تیار ہیں۔
پس تم جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہو۔ یا د رکھو کہ تم ہر شخص سے خواہ وہ کسی مذہب کا ہو تم وہ
ہمدردی کرو۔ اور بلا تمیز ہر ایک سے نیکی کرو۔ کیونکہ یہی قرآن شریف کی تعلیم ہے۔
وَيُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِيْناً وَ يَتِيماً وَ أَسِيراً ۔ وہ اسیر اور قیدی جو آتے
تھے اکثر کفار ہی ہوتے تھے۔ اب دیکھ لو کہ اسلام کی ہمدردی کی انتہا کیا ہے۔ میری رائے
میں کامل اخلاقی تعلیم بجز اسلام کے اور کسی کو نصیب ہی نہیں ہوئی ۔ مجھے صحت ہو جاوے تو
میں اخلاقی تعلیم پر ایک مستقل رسالہ لکھوں گا۔ کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ جو کچھ میر انشا ہے وہ
ظاہر ہو جاوے۔ اور وہ میری جماعت کے لئے ایک کامل تعلیم ہو۔ اور ابتغاء مرضات اللہ کی
راہیں اس میں دکھائی جائیں۔ مجھے بہت ہی رنج ہوتا ہے جب میں آئے دن یہ دیکھتا اور
سنتا ہوں کہ کسی سے یہ سرزد ہوا اور کسی سے وہ میری طبیعت ان باتوں سے خوش نہیں
ہوتی۔ میں جماعت کو ابھی اس بچہ کی طرح پاتا ہوں جو دو قدم اٹھاتا ہے تو چار قدم گرتا ہے۔
لیکن میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اس جماعت کو کامل کر دے گا۔ اس لئے تم بھی کوشش ،
تدبیر مجاہدہ اور دعاؤں میں لگے رہو کہ خدا تعالیٰ اپنا فضل کرے۔ کیونکہ اس کے فضل کے بغیر
کچھ بنتا ہی نہیں۔ جب اس کا فضل ہوتا ہے تو وہ ساری راہیں کھول دیتا ہے۔ ہے
ل الدھر:۹ - ۲ الحکم جلد ۹ نمبر ۳ صفحه ۲ تا ۴ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۵ء