تقریر حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام

حضرت مسیح موعودؑ کی دو اہم تقریریں

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تقریر حضرت مسیح موعود عليه الصلاة و السلام
جو آپ نے ۳۰ دسمبر ۱۹۰۴ء کو بعد نماز جمعہ مسجد اقصیٰ میں فرمائی
چونکہ خاکسار ایڈیٹر (البدر ) کچھ دیر سے پہنچا تھا اس لئے جس قدر
ضبط ہو سکا وہ ہدیہ ناظرین ہے۔ سلسلہ تقریر سے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ انقطاع
دنیا اور حصول قرب الی اللہ کے متعلق مضمون تھ ضمون تھا اور وہ تقریر یہ ہے:
انسان کو چاہئے کہ حسنات کا پلڑا بھاری رکھے۔ مگر جہاں تک دیکھا جاتا ہے اس کی
مصروفیت اس قدر دنیا میں ہے کہ یہ پلڑا بھاری ہوتا نظر نہیں آتا۔ رات دن اسی فکر میں ہے
کہ وہ کام دنیا کا ہو جاوے۔ فلانی زمین مل جاوے، فلاں مکان بن جاوے۔ حالانکہ اسے
چاہئے کہ افکار میں بھی دین کا پلڑا دنیا کے پلڑے سے بھاری رکھے۔ اگر کوئی شخص رات
دن نماز روزہ میں مصروف ہے تو یہ بھی اس کے کام ہرگز نہیں آ سکتا۔ جب تک کہ خدا کو اس
نے مقدم نہیں رکھا ہوا۔ ہر بات اور فعل میں اللہ تعالیٰ کو نصب العین بنانا چاہئے ورنہ خدا کی
قبولیت کے لائق ہر گز نہ ٹھہرے گا۔ دنیا کا ایک بُت ہوتا ہے جو کہ ہر وقت انسان کی بغل
میں ہوتا ہے۔ اگر وہ مقابلہ اور موازنہ کر کے دیکھے گا تو اسے معلوم ہوگا کہ طرح طرح کی
نمائش اس نے دنیا کے لئے بنا رکھی ہے اور دین کا پہلو بہت کمزور ہے۔ حالانکہ عمر کا اعتبار
نہیں اور نہ علم ہے کہ اس نے ایک پل کے بعد زندہ بھی رہنا ہے کہ نہیں ۔ شیخ سعدی نے کیا
عمدہ فرمایا ہے ۔
مکن تکیه بر عمر ناپائدار
اس وقت جس قدر لوگ کھڑے ہیں ، کون کہہ سکتا ہے کہ ایک سال تک میں ضرور

زندہ رہوں گا ۔ لیکن اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے علم ہو جاوے کہ اب زندگی ختم ہے تو ابھی
سب ارادے باطل ہو جاتے ہیں۔ پس خُوب یاد رکھو کہ مومن کو دنیا کا بندہ نہ ہونا چاہئے ۔
ہمیشہ اس امر میں کوشاں رہنا چاہئے کہ کوئی بھلائی اس کے ہاتھ سے ہو جاوے۔ خدا تعالیٰ
بڑا رحیم کریم ہے۔ اور اس کا ہرگز یہ منشا نہیں ہے کہ تم دکھ پاؤ۔ لیکن یہ خوب یا د رکھو کہ جو اس
سے عمداً دوری اختیار کرتا ہے اس پر اس کا قہر ضرور ہوتا ہے۔ عادت اللہ اسی طرح سے چلی
آتی ہے۔ نوح کے زمانہ کو دیکھو اور لوط کے زمانہ کو دیکھو۔ موسیٰ کے زمانہ کو دیکھو اور پھر
انحضرت ﷺ کے زمانہ کو دیکھو کہ اس وقت جن لوگوں نے عمد أخدا تعالیٰ سے بعد اختیار
کیا ان کا کیا حال ہوا۔ ان بھی آرزوؤں نے انسان کو ہلاک کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ بھی فرماتا
ہے الْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ حَتَّى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ ۔ کہ اے لوگو جو تم خدا تعالیٰ سے غافل ہو۔ دنیا
طلبی نے تم کو غافل کر دیا ہے۔ یہاں تک کہ تم قبروں میں داخل ہو جاتے ہو۔ مگر غفلت سے
باز نہیں آتے ۔ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ۔ مگر اس غلطی کا تم کو عنقریب علم ہو جائے گا۔ ثُمَّ
گلا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ ۔ پھر تم کو اطلاع دی جاتی ہے کہ عنقریب تم کو علم ہو جاوے گا کہ جن
خواہشات کے پیچھے تم پڑے ہو وہ ہر گز تمہارے کام نہ آویں گی۔ اور حسرت کا موجب ہوں
گی ۔ كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْيَقِينِ ۔ اگر تم کو یقینی علم حاصل ہے حاصل ہو جاوے تو تم علم کے ذریعہ
سے سوچ کر اپنے جہنم کو دیکھ لو اور تم کو پتہ لگ جاوے کہ تمہاری زندگی جہنمی زندگی ہے۔ اور
جن خیالات میں تم رات دن لگے ہوئے ہو وہ بالکل ناکارہ ہیں۔ میں ہر چند کوشش کرتا
ہوں کہ کسی طرح یہ باتیں لا اتیں لوگوں کے دلنشین ہو جاویں۔ مگر آخر کار یہی کہنا پڑتا ہے کہنا پڑتا ہے کہ اپنے
اختیار میں کچھ نہیں ہے۔ جب تک خدا تعالیٰ خود ایک واعظ دل میں نہ پیدا کرے تب تک
فائدہ نہیں ہوتا۔ جب انسان کی سعادت اور ہدایت کے دن آتے ہیں تو دل کے اندر ایک
واعظ خود پیدا ہو جاتا ہے۔ اور اس وقت اس کے دل کو ایسے کان مل جاتے ہیں کہ وہ
اتام التكاثر ۲-۶

دوسرے کی بات کو سنتا ہے۔ راتوں کو اور دنوں کو خوب سوچ کر دیکھو تو تمہیں معلوم ہو جائے
گا کہ انسان بہت ہی بے بنیاد شئے ہے اور اس کے وجود کی کوئی گل بھی اس کے ہاتھ میں
نہیں ہے۔ ایک آنکھ ہی پر نظر کرو کہ کس قدر باریک عضو ہے اگر ایک ذرا پتھر آلگے تو فوراً
نابینا ہو جاوے۔ پھر اگر یہ خدا کی نعمت نہیں ہے تو کیا ہے۔ کیا کسی نے ٹھیکہ لیا ہوا ہے کہ خدا
تعالیٰ اسے ضرور بیٹا ہی رکھے گا۔ اور اسی پر سب قوی کا قیاس کرو کہ اگر آج کسی میں فرق
آجاوے تو انسان کی کیا پیش چل سکتی ہے۔ غرض کہ ہر آن اور پل میں اس کی طرف رجوع
کی ضرورت ہے۔ اور مومن کا گزارہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔ جب تک اس کا دھیان ہر وقت اس
کی طرف لگا نہ رہے۔ اگر کوئی ان باتوں پر غور نہیں کرتا اور ایک دینی نظر سے ان کو وقعت
نہیں دیتا تو وہ اپنے دنیوی معاملات پر ہی نظر ڈال کر دیکھے کہ کیا خدا تعالیٰ کی تائید اور فضل
کے سوا کوئی کام اس کا چل سکتا ہے؟ اور کوئی منفعت دنیا کی وہ حاصل کر سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔
دین ہو یا دنیا ہر ایک امر میں اسے خدا تعالیٰ کی ذات کی بڑی ضرورت ہے اور ہر وقت اس
کی طرف احتیاج لگی ہوئی ہے۔ جو اس کا منکر ہے سخت غلطی پر ہے۔ خدا تعالیٰ کو تو اس بات
کی مطلق پروانہیں ہے کہ تم اس کی طرف میلان رکھویا نہ۔ وہ فرماتا ہے: قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ
رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُ کم ک کہ اگر اس کی طرف رجوع رکھو گے تو تمہارا ہی اس میں فہ میں فائدہ ہوگا۔
انسان جس قدر اپنے وجود کو مفید اور کارآمد ثابت کرے گا۔ اسی قدر ا سکے انعامات کو حاصل
کرے گا۔ دیکھو کوئی بیل کسی زمیندار کا کتنا ہی پیارا کیوں نہ ہو مگر جب وہ اس کے کسی کام
بھی نہ آوے گا۔ نہ گاڑی میں جتے گا نہ زراعت کرے گا ، نہ کنوئیں میں لگے گا تو آخر سوائے
ذبح کے اور کسی کام نہ آوے گا۔ ایک نہ ایک دن مالک اسے قصاب کے حوالہ کر دے
گا۔ ایسے ہی جو انسان خدا کی راہ میں مفید ثابت نہ ہوگا تو خدا تعالیٰ اس کی حفاظت کا ہرگز
ذمہ دار نہ ہوگا ۔ ایک پھل اور سایہ دار درخت کی طرح اپنے وجود کو بنانا چاہئے تا کہ مالک
ل الفرقان : ۷۸

بھی خبر گیری کرتا رہے۔ لیکن اگر اس درخت کی مانند ہو گا کہ جو نہ پھل لاتا ہے اور نہ پتے رکھتا مانند
ہے کہ لوگ سایہ میں آبیٹھیں تو سوائے اس کے کہ کاٹا جاوے اور آگ میں ڈالا جاوے اور
کس کام آسکتا ہے۔
خدا تعالیٰ نے انسان کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ اس کی معرفت اور قرب حاصل
کرے۔ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُون - جو اس اصل غرض کو مد نظ لو مد نظر نہیں
رکھتا۔ اور رات دن دنیا کے حصول کی فکر میں ڈوبا ہوا ہے کہ فلاں زمین خرید لوں۔ فلاں
مکان بنالوں ۔ فلاں جائداد پر قبضہ ہو جاوے تو ایسے شخص سے سوائے اس کے کہ خدا تعالیٰ
کچھ دن مہلت دے کر واپس بلا لے اور کیا سلوک کیا جاوے۔
انسان کے دل میں خدا تعالیٰ کے قرب کے حصول کا ایک درد ہونا چاہئے جس کی
وجہ سے اس کے نزدیک وہ ایک قابل قدر شئے ہو جاوے گا۔ اگر یہ درد اس کے دل میں نہیں
ہے۔ اور صرف دنیا اور اس کے مافیہا کا ہی درد ہے۔ تو آخر تھوڑی سی مہلت پا کر وہ ہلاک
ہو جاوے گا۔ خدا تعالیٰ مہلت اس لئے دیتا ہے کہ وہ حلیم ہے۔ لیکن جو اس کے حکم سے خود
ہی فائدہ نہ اٹھا وے تو اُسے وہ کیا کرے۔ پس انسان کی سعادت اسی میں ہے کہ وہ اس
کے ساتھ کچھ نہ کچھ ضرور تعلق بنائے رکھے۔ سب عبادتوں کا مرکز دل ہے۔ اگر عبادت تو بجا
لاتا ہے۔ مگر دل خدا تعالیٰ کی طرف رجوع نہیں ہے تو عبادت کیا کام آوے گی۔ اس لئے
دل کا رجوع نام اس کی طرف ہونا ضروری ہے۔ اب دیکھو کہ کہ ہزاروں مساجد ہیں ۔ مگر
سوائے اس کے کہ ان میں رسمی عبادت ہو اور رسمی عبادت ہو اور کیا ہے؟ ایسے ہی آنحضرت ﷺ کے وقت
یہودیوں کی حالت تھی کہ رسم اور عادت کے طور پر عبادت کرتے تھے اور دل کا حقیقی میلان
جو کہ عبادت کی روح ہے ہرگز نہ تھا۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے ان پر لعنت کی ۔ پس اس وقت
بھی جو لوگ پاکیزگی قلب کی فکر نہیں کرتے تو اگر رسم و عادت کے طور پر وہ سینکڑوں ٹکریں
الذاریات: ۵۷
صلى الله
عروسه۔

مارتے رہیں، ان کو کچھ فائدہ نہ ہوگا۔ اعمال کے باغ کی سرسبزی پاکیز گی قلب سے ہوتی
ہے۔ اسی لئے اللہ تعالی فرماتا ہے : قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسْهَا کروی
بامراد ہو گا جو کہ اپنے قلب کو پاکیزہ کرتا ہے اور جو اسے پاک نہ کریگا بلکہ خاک میں ملادے
گا یعنی سفلی خواہشات کا اسے مخزن بنا رکھے گا وہ نامر ادر ہے گا۔ اس بات سے ہمیں انکار
نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف آنے کے لئے ہزار ہا روکیں ہیں۔ اگر یہ نہ ہوتیں تو آج
صفحہ دنیا پر نہ کوئی ہندو ہوتا نہ عیسائی۔ سب کے سب مسلمان نظر آتے۔ لیکن ان روکوں کو دور
کرنا بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہوتا ہے۔ وہی توفیق عطا کرے تو انسان نیک و بد میں تمیز
کر سکتا ہے۔ اس لئے آخر کار بات پھر اسی پر آٹھہرتی ہے کہ انسان اسی کی طرف رجوع
کرے تا کہ قوت اور طاقت دیوے۔
دنیا میں جس قدر مشورے نفس پرستی اور شہوت پرستی وغیرہ کے ہوتے ہیں ۔ ان
سب کا ماخذ نفس امارہ ہی ہے۔ لیکن اگر انسان کوشش کرے تو اسی امارہ سے پھر وہ تو امہ بن
جاتا ہے۔ کیونکہ کوشش میں ایک برکت ہوتی ہے اور اس سے بھی بہت کچھ تغیرات ہو جاتے
ہیں۔ پہلوانوں کو دیکھو کہ وہ ورزش اور محنت سے بدن کو کیا کچھ بنا لیتے ہیں۔ تو کیا وجہ ہے
کہ محنت اور کوشش سے نفس کی اصلاح نہ ہو سکے نفس امارہ کی مثال آگ کی ہے جو کہ
مشتعل ہو کر ایک جوش طبیعت میں پیدا کرتا ہے۔ جس سے انسان حد اعتدال سے گزر جاتا
ہے۔ لیکن جیسے پانی آگ سے گرم ہو کر آگ کی مثال تو ہو جاتا ہے اور جو کام آگ سے لیتے
ہیں وہ اس سے بھی لے لیتے ہیں مگر جب اسی پانی کو آگ کے اوپر گرایا جائے تو وہ اس آگ
کو بجھا دیتا ہے۔ کیونکہ ذاتی صفت اس کی آگ کو بجھانا ہے۔ وہ وہی رہے گی۔ ایسے ہی اگر
انسان کی روح نفس امارہ کی آگ سے خواہ کتنی ہی گرم کیوں نہ ہو مگر جب وہ نفس سے مقابلہ
کرے گی اور اس کے اوپر گرے گی تو اسے مغلوب کر کے چھوڑے گی۔ بات صرف اتنی ہے
الشمس : ۱۱،۱۰

کہ خدا تعالیٰ کو ہر ایک بات پر قادر مطلق جانا جاوے اور کسی قسم کی بدظنی اس پر نہ کی جاوے۔
جو بدظنی کرتا ہے وہی کافر ہوتا ہے۔ مومن کی صفات میں سے ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کو غایت
درجہ قادر جانے ۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بہت نیکیاں کرنے سے انسان ولی بنتا ہے۔ یہ
نادانی ہے۔ مومن کو تو خدا تعالیٰ نے اول ہی ولی بنایا ہے۔ جیسے کہ فرمایا: الله وَلِيُّ الَّذِينَ
اموال اللہ تعالیٰ کی قدرت ا۔ اللہ تعالیٰ کی قدرت کے ہزاروں عجائبات ہیں اور ا اور انہیں پر کھلتے ہیں جو دل کے
دروازے کھول کر رکھتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ بخیل نہیں ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص مکان کا دروازہ
خود ہی نہیں کھولتا تو پھر روشنی کیسے اندر آوے۔ پس جو شخص خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرے
گا تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی طرف رجوع کرے گا۔ ہاں یہ ضروری ہے کہ جہاں تک بس چل
سکے وہ اپنی طرف سے کوتاہی نہ کرے۔ پھر جب اس کی کوشش اس کے اپنے انتہائی نقطہ پر
پہنچے گی تو وہ خدا تعالیٰ کے نور کو دیکھ لے گا ۔ وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوْا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا مَیں
اس کی طرف اشارہ ہے کہ جو حق کوشش کا اس کے ذمہ ہے اسے بجالائے۔ یہ نہ کرے کہ اگر
پانی ۲۰ ہاتھ نیچے کھودنے سے نکلتا ہے تو وہ صرف دو ہاتھ کھود کر ہمت ہار دے۔ ہر ایک کام
میں کامیابی کی یہی جڑ ہے کہ ہمت نہ ہارے۔ پھر اس امت کے لئے تو اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے
کہ اگر کوئی پورے طور سے دعا وتزکیہ نفس سے کام لے گا تو سب وعدے قرآن شریف کے
اس کے ساتھ پورے ہو کر رہیں گے۔ ہاں جو خلاف کرے گا وہ محروم رہے گا۔ کیونکہ اس کی
ذات غیور ہے ۔ اُس نے اپنی طرف آنے کی راہ ضرور رکھی ہے۔ لیکن اس کے دروازے
درد
تنگ بنائے ہیں۔ پہنچتا وہی ہے جو کہ جو تلخیوں کا شربت پی لیوے ۔ لوگ دنیا کی فکر : فکر میں
برداشت کرتے ہیں۔ حتی کہ بعض اسی میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے لئے
ایک کانٹے کی درد بھی برداشت کرنا پسند نہیں کرتے۔ جب تک اس کی طرف سے صدق اور صبر
اور وفاداری کے آثار ظاہر نہ ہوں تو اُدھر سے رحمت کے آثار کیسے ظاہر ہوں۔
لى البقرة: ۲۵۸، ۲ العنكبوت: ۷۰

ابراہیم علیہ السلام نے صدق دکھلایا تو ان کو ابوالانبیاء بنا دیا۔ میرے کہنے کا مدعا یہ ہے
کہ دن بہت سخت ہیں اور کسی نے اب تک نہیں سمجھا تو آئندہ سمجھ لیوے۔ مجھے الہام ہوا تھا۔
عَفَتِ الدَّيَارُ مَحِلُّهَا وَ مَقَامُهَا
یہ ایک خطر ناک کلمہ ہے جس میں طاعون کی خبر دی گئی ہے کہ انسان کے لئے کوئی
مفر اور کوئی جائے پناہ نہ رہے گی۔ اس لئے میں تم سب کو گواہ رکھتا ہوں کہ اگر کوئی سچی تبدیلی
نہ کرے گا تو وہ ہرگز اس لائق نہ ہو گا کہ مجھ کو دعا کے لئے لکھے جو لوگ خدا تعالیٰ کے بتلائے
ہوئے صراط مستقیم پر چلیں گے وہی محفوظ رہیں گے۔ خدا تعالیٰ کا وعدہ ایسے ہی لوگوں کی
حفاظت کا ہے جو سچی تبدیلی اپنے اندر کرتے ہیں ۔ مطلق بیعت انسان کے کیا کام آسکتی
ہے۔ پورا نسخہ جب تک نہ پئے تو مریض کو فائدہ نہیں ہوا کرتا ۔ اس لئے پوری تبدیلی کرنی
چاہئے ۔ جہاں تک ہو سکے دعا کرو۔ اور اللہ تعالی سے کہو کہ وہ تم کو ہر ایک قسم کی توفیق عطا
کر ہے۔
ے منقول از البدر جلد ۴ نمبر ۳ صفح ۲ و ۳ مورخه ۲۰ جنوری ۱۹۰۵ء و الحکم جلد ۹ نمبر ۴ صفحه ۲، ۳ مورخه ۳۱ جنوری
۱۹۰۵ء۔

آج 10 میں سے 10 باقی