نظم اردو بدظنّی پر
دُرّ مکنون
Persian text of the Jamaat edition, read from the page image with AI; Urdu translation with AI (from Persian).
نظم اردو بدظنی پر
اگر دل میں تمہارے شر نہیں ہے ؎ تو پھر کیوں ظنِ بد سے ڈر نہیں ہے
کوئی جو ظنِ بد رکھتا ہے عادت ؎ بدی سے خود وہ رکھتا ہے ارادت
گمانِ بد شیاطیں کا ہے پیشہ ؎ نہ اہلِ عفت و دیں کا ہے پیشہ
تمہارے دل میں شیطاں دے ہے بچے ؎ اسی سے ہیں تمہارے کام کچے
وہی کرتا ہے ظنِ بد بلاریب ؎ کہ جو رکھتا ہے پردہ میں وہی عیب
وہ فاسق ہے کہ جس نے رہ گنوایا ؎ نظربازی کو اک پیشہ بنایا
مگر عاشق کو ہرگز بد نہ کہیو ؎ وہاں بدظنیوں سے بچتے رہیو
اگر عشاق کا ہو پاک دامن ؎ یقیں سمجھو کہ ہے تریاک دامن
مگر مشکل یہی ہے درمیاں میں ؎ کہ گل بے خار کم ہیں بوستاں میں
تمہیں یہ بھی سناؤں اس بیاں میں ؎ کہ عاشق کس کو کہتے ہیں جہاں میں
وہ عاشق ہے کہ جس کو حسبِ تقدیر ؎ محبت کے کماں سے آ لگا تیر
نہ شہوت ہے نہ ہی کچھ نفس کا جوش ؎ ہوا الفت کے پیمانوں سے مدہوش
لگی سینے میں اس کے آگ غم کی ؎ نہیں اس کو خبر کچھ پیچ و خم کی
خاتمہ کتاب (کتاب کا اختتام)
این جملہ سرقتے است ز ہر مخزنِ گہر ؎ ورنہ مرا چہ قدر چہ یارائے این کلام
ترجمہ: یہ سب کچھ موتیوں کے ہر خزانے سے لیا گیا ہے، ورنہ میری کیا حیثیت اور مجھ میں اس کلام کی کیا طاقت۔
عیبم مگیر چون کہ خود اقرار می کنم ؎ لا یؤخذ المقر علیٰ مذهب الکرام
ترجمہ: مجھ پر عیب نہ لگاؤ، کیونکہ میں خود اس کا اقرار کرتا ہوں؛ شریف لوگوں کے مسلک میں اقرار کرنے والے کی گرفت نہیں کی جاتی۔
تمام شد (ختم ہوا)