وفات مسیح ناصری علیہ السلام
دُرِّثمین اُردو
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وفات مسیح ناصری
وہ نہیں باہر رہا اموات سے
کیوں نہیں لوگو تمہیں حق کا خیال؟ دل میں اُٹھتا ہے مرے سو سو اُبال
ابن مریم مر گیا حق کی قسم داخل جنت ہوا وہ محترم
مارتا ہے اُس کو فرقاں سربسر اُس کے مر جانے کی دیتا ہے خبر
ہو گیا ثابت یہ تمیں آیات سے
کوئی مردوں سے کبھی آیا نہیں یہ تو فرقاں نے بھی بتلایا نہیں
عہد شد از کردگار بے چگوں غورگن در أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ
اے عزیزو! سوچ کر دیکھو ذرا موت سے بچتا کوئی دیکھا بھلا؟
یہ تو رہنے کا نہیں پیارو مکاں چل بسے سب انبیاء و راستاں
ہاں نہیں پاتا کوئی اس سے نجات یوں ہی باتیں ہیں بنائیں واہیات
کیوں تمہیں انکار پر اصرار ہے ہے یہ دیں یا سیرتِ کفار ہے
برخلاف نص یہ کیا جوش ہے
سوچ کر دیکھو اگر کچھ ہوش ہے
کیوں بنایا ابن مریم کو خدا
سنت اللہ سے وہ کیوں باہر رہا
کیوں بنایا اُس کو باشان کبیر غیب دان و خالق و حتی و قدیر
مر گئے سب پر وہ مرنے سے بچا اب تلک آئی نہیں اس پر فنا
اس خدادانی
پہ تیرے مرحبا
ہے وہی اکثر پرندوں کا خدا
مولوی صاحب! یہی توحید ہے سچ کہو کس دیو کی تقلید ہے؟
کیا یہی توحید حق کا راز تھا؟ جس پہ برسوں سے تمہیں اک ناز تھا
کیا بشر میں ہے خدائی کا نشاں؟ الا ماں ایسے گماں سے الاماں!
ہے تعجب آپ کے اس جوش پر فہم پر اور عقل پر اور ہوش پر
کیوں نظر آتا نہیں راہِ صواب؟ پڑ گئے کیسے یہ آنکھوں پر حجاب
کیا یہی تعلیم فرقاں ہے بھلا
مومنوں پر کفر کا کرنا گماں
کچھ تو آخر چاہیے خوف خدا
ہے یہ کیا ایمانداروں کا نشاں؟
ہم تو رکھتے ہیں مسلمانوں کا دیں دل سے ہیں خدام ختم المرسلین
شرک اور بدعت سے ہم بیزار ہیں خاک راہ احمد مختار ہیں
سارے حکموں پر ہمیں ایمان ہے جان و دل اس راہ پر قربان ہے
دے چکے دل اب تنِ خاکی رہا ہے یہی خواہش کہ ہو وہ بھی فدا
تم ہمیں دیتے ہو کافر کا خطاب کیوں نہیں لوگو تمہیں خوفِ عِقاب
سخت شورے او فتاد اندر زمین رحم کن بر خلق اے جاں آفریں
کچھ نمونہ اپنی قدرت کا دکھا
تجھ کو سب قدرت ہے اے رب الوریٰ
ازالہ اوہام حصہ دوم صفحہ ۷۶۴ ۔ مطبوعہ ۱۸۹۱ء