محمود کی آمین

دُرِّثمین اُردو

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

محمود کی آمین
حمد وثنا اُسی کو جو ذات جاودانی ہمسر نہیں ہے اُس کا کوئی نہ کوئی ثانی
باقی وہی ہمیشہ غیر اس کے سب ہیں فانی غیروں سے دل لگانا جھوٹی ہے سب کہانی
سب غیر ہیں وہی ہے اک دل کا یار جانی
دل میں میرے یہی ہے سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
ہے پاک پاک قدرتی عظمت ہے اس کی عظمت لرزاں ہیں اہلِ قربت کرو بیوں پہ ہیبت
ہے عام اس کی رحمت کیونکر ہو شکر نعمت ہم سب ہیں اس کی صنعت اس سے کرو محبت
غیروں سے کرنا اُلفت کب چاہے اس کی غیرت
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
جو کچھ میں راحت سب اس کی مجود و منت اُس سے ہے دل کو بیعت دل میں ہے اس کی عظمت
بہتر ہے اُس کی طاعت، طاعت میں ہے سعادت
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
سب کا وہی سہارا رحمت ہے آشکارا ہم کو وہی پیارا دلبر وہی ہمارا
اُس بن نہیں گزارا غیر اُس کے جھوٹ سارا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي

یا رب ہے تیرا احساں میں تیرے در پہ قرباں تو نے دیا ہے ایماں تو ہر زماں نگہاں
تیرا کرم ہے ہر آں تو ہے رحیم و رحماں
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
کیونکر ہو شکر تیرا تیرا ہے جو ہے میرا تو نے ہر اک کرم سے گھر بھر دیا ہے میرا
جب تیرا نور آیا جاتا رہا اندھیرا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
تو نے یہ دن دکھا یا محمود پڑھ کے آیا دل دیکھ کر یہ احساں تیری ثنائیں گایا
صد شکر ہے خدایا صد
شکر ہے خدایا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
ہو شکر تیرا کیونکراے میرے بندہ پرور تو نے مجھے دئے ہیں یہ تین تیرے چاکر
تیرا ہوں میں سراسر تو میرا رب اکبر
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
ہے آج ختم قرآں نکلے ہیں دل کے ارماں تو نے دکھایا یہ دن میں تیرے منہ کے قرباں
اے میرے رب محسن کیونکر ہو شکر احساں
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
تیرا یہ سب کرم ہے تو رحمت اتم ہے کیونکر ہو حمد تیری کب طاقت قلم ہے
تیرا ہوں میں ہمیشہ جب تک کہ دم میں دم ہے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي

اے قادر و توانا! آفات سے بچانا ہم تیرے در پہ آئے ہم نے ہے تجھ کو مانا
غیروں سے دل غنی ہے جب سے ہے تجھ کو جانا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
احقر کو میرے پیارے اک دم نہ دور کرنا بہتر ہے زندگی سے تیرے حضور مرنا
واللہ خوشی سے بہتر غم سے تیرے گذرنا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
سب کام تو بنائے لڑکے بھی تجھ سے پائے سب کچھ تیری عطا ہے گھر سے تو کچھ نہ لائے
تو نے ہی میرے جانی خوشیوں کے دن دکھائے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
یہ تین جو پسر ہیں تجھ سے ہی یہ ثمر ہیں یہ میرے بارو بر ہیں تیرے غلام در ہیں
تو سچے وعدوں والا منکر کہاں کدھر ہیں
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
کر انکونیک قسمت دے انکودین و دولت کر ان کی خود حفاظت ہو ان پر تیری رحمت
دے رُشد اور ہدایت اور عُمر اور عزت
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
اے میرے بندہ پرور کر ان کو نیک اختر رتبہ میں ہوں یہ برتر اور بخش تاج وافسر
تو ہے ہمارا رہبر، تیرا نہیں ہے ہمسر
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي

شیطاں سے دور رکھیوا اپنے حضور رکھیو جاں پُر زِ نور رکھیو دِل پُر سرور رکھیو
ان پر میں تیرے قرباں ! رحمت ضرور رکھیو
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
میری دعائیں ساری کر یو قبول باری میں جاؤں تیرے واری کر تو مدد ہماری
ہم تیرے در پہ آئے لیکر اُمید بھاری
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
لخت جگر ہے میرا محمود بندہ تیرا دے اس کو عمر و دولت کر ڈور ہر اندھیرا
دن ہوں مُرادوں والے پُر نور ہو سویرا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
اس کے ہیں دو برادر، ان کو بھی رکھیو خوش تر تیرا بشیر احمد تیرا شریف اصغر
کر فضل سب یہ یکسر رحمت سے کر مُعطر
پر
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
یہ تینوں تیرے بندے رکھیو نہ ان کو گندے کر ان سے دُور یا رب دنیا کے سارے پھندے
چنگے رہیں ہمیشہ کریو نہ ان کو مندے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
اے میرے دل کے پیارے اے مہرباں ہمارے کر ان کے نام روشن جیسے کہ ہیں ستارے
یہ فضل کر کہ ہوویں نیکو گہر یہ سارے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي

اے میری جاں کے جانی اے شاہ دو جہانی کر ایسی مہربانی ان کا نہ ہووے ثانی
دے بخت جاودانی اور فیض آسمانی
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
سن میرے پیارے باری میری دعا ئیں ساری رحمت سے ان کو رکھنا میں تیرے منہ کے واری
اپنی پنہ میں رکھیوسُن کر یہ میری زاری
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
اے واحد و یگانہ اے خالق زمانہ میری دعا ئیں سن لے اور عرض چاکرانہ
تیرے سپرد تینوں دیں کے قمر بنانا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
فکروں میں دل حزیں ہے جاں درد سے قریب ہے جو صبر کی تھی طاقت اب مجھ میں وہ نہیں ہے
ہر غم سے دُور رکھنا تو رب عالمیں ہے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
اقبال کو بڑھانا اب فضل لے کے آنا ہر رنج سے بچانا دُکھ درد سے چھڑانا
خود میرے کام کرنا یا رب نہ آزمانا!
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
یہ تینوں تیرے چاکر ہوویں جہاں کے رہبر یہ ہادی جہاں ہوں یہ ہوویں نور یکسر
یہ مرجع شہاں ہوں یہ ہوویں مہر انور
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي

ママ
اہلِ وقار ہوویں فخر دیار ہوویں حق پر شار ہوویں مولی کے یار ہوویں
با برگ و بار ہوویں اِک سے ہزار ہوویں
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
تو ہے جو پالتا ہے، ہر دم سنبھالتا ہے غم سے نکالتا ہے، دردوں کو ٹالتا ہے
کرتا ہے پاک دل کو حق دل میں ڈالتا ہے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
تو نے سکھایا فرقاں جو ہے مدار ایماں جس سے ملے ہے عرفاں اور دُور ہووے شیطاں
یہ سب ہے تیرا احساں تجھ پر شار ہو جاں
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
تیرا نبی جو آیا اُس نے خدا دکھایا دین قویم لایا بدعات کو مٹایا
حق کی طرف بلایا مل کر خدا ملایا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
قرباں ہیں تجھ پہ سارے جو ہیں مرے پیارے احساں ہیں تیرے بھارے گن گن کے ہم تو ہارے
دل خوں ہیں غم کے مارے کشتی لگا کنارے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
اس دل میں تیرا گھر ہے تیری طرف نظر ہے تجھ سے میں ہوں منور میرا تو تو قمر ہے
تجھ پر مرا تو گل در پر تیرے یہ سر ہے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي

جب تجھ سے دل لگایا سو سو ہے غم اُٹھایا تن خاک میں ملایا جاں پر وبال آیا
پر شکر اے خدایا! جاں کھو کے تجھ کو پایا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
دیکھا ہے تیرا منہ جب چپکا ہے ہم پہ کو کب مقصود مل گیا سب ہے جام اب لبالب
تیرے کرم سے یا رب میرا بڑ آیا مطلب
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
احباب سارے آئے تو نے یہ دن دکھائے تیرے کرم نے پیارے یہ مہرباں بُلائے
یہ دن چڑھا مبارک مقصود جس میں پائے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
مہماں جو کر کے اُلفت آئے بصد محبت دل کو ہوئی ہے فرحت اور جاں کو میری راحت
پر دل کو پہنچے غم جب یاد آئے وقت رخصت
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
دنیا بھی اک سرا ہے بچھڑے گا جو ملا ہے گر سو برس رہا ہے آخر کو پھر جُدا ہے
شکوہ کی کچھ نہیں جا یہ گھر ہی بے بقا ہے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
اے دوستو پیارو! عقبیٰ کو مت بسا رو کچھ زاد راہ لے لو، کچھ کام میں گزارو
دنیا ہے جائے فانی دِل سے اِسے اُتارو
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
لده

جی مت لگاؤ اس سے دل کو چھڑاؤ اس سے رغبت ہٹاؤ اس سے بس دور جاؤ اس سے
یارو! یہ اژدہا ہے جاں کو بچاؤ اس سے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
قرآن کتاب رحماں سکھلائے راہِ عرفاں جو اس کے پڑھنے والے ان پر خدا کے فیضاں
اُن پر خدا کی رحمت جو اس پہ لائے ایماں
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
ہے چشمہ ہدایت جس کو ہو یہ عنایت یہ ہیں خدا کی باتیں ان سے ملے ولایت
یہ نور دل کو بخشے دل میں کرے سرایت
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
قرآں کو یاد رکھنا پاک اعتقاد رکھنا فکرِ معاد رکھنا پاس اپنے زاد رکھنا
اکسیر ہے پیارے صدق و سداد رکھنا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي
آمین
مطبوعہ ۷ جون ۱۸۹۷ء

آج 10 میں سے 10 باقی