أم الكتاب
دُرِّثمین اُردو
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
أم الكتاب
اے دوستو جو پڑھتے ہو اُئم الکتاب کو اب دیکھو میری آنکھوں سے اس آفتاب کو
سوچو دعاء فاتحہ کو پڑھ کے بار بار کرتی ہے یہ تمام حقیقت کو آشکار
دیکھو خدا نے تم کو بتائی دُعا یہی اُس کے حبیب نے بھی پڑھائی دُعا یہی
پڑھتے ہو پنج وقت اسی کو نماز میں جاتے ہو اس کی رہ سے درِ بے نیاز میں
اُس کی قسم کہ جس نے یہ سورۃ اُتاری ہے اُس پاک دل پہ جس کی وہ صورت پیاری ہے
یہ میرے رب سے میرے لیے اک گواہ ہے یہ میرے صدق دعویٰ پہ مہر الہ ہے
میرے مسیح ہونے پہ یہ اک دلیل ہے میرے لئے یہ شاہد رب جلیل ہے
پھر میرے بعد اوروں کی ہے انتظار کیا
توبہ کرو کہ جینے کا ہے اعتبار کیا
اعجاز المسیح نائیل پیچ صفحه ۲ مطبوعہ ۲۰ فروری ۱۹۰۱ء
آج 10 میں سے 10 باقی