آریوں کو دعوت حق

دُرِّثمین اُردو

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آریوں کو دعوت حق
اے آریہ سماج پھنسومت عذاب میں کیوں مبتلا ہو یارو خیال خراب میں
اے قوم آریہ تیرے دل کو یہ کیا ہوا تو جاگتی ہے یا تری باتیں ہیں خواب میں
کیا وہ خدا جو ہے تری جان کا خدا نہیں ایماں کی بو نہیں ترے ایسے جواب میں
گر عاشقوں کی روح نہیں اُس کے ہاتھ سے پھر غیر کیلئے ہیں وہ کیوں اِضطراب میں
گر وہ الگ ہے ایسا کہ چھو بھی نہیں گیا پھر کس نے لکھ دیا ہے وہ دل کی کتاب میں
جس سوز میں ہیں اُس کیلئے عاشقوں کے دل اتنا تو ہم نے سوز نہ دیکھا کباب میں
جام وصال دیتا ہے اُس کو جو مر چکا کچھ بھی نہیں ہے فرق یہاں شیخ و شاب میں
ملتا ہے وہ اُسی کو جو ہو خاک میں ملا ! ظاہر کی قیل و قال بھلا کس حساب میں
ہوتا ہے وہ اُسی کا جو اُس کا ہی ہو گیا ہے اسکی گود میں جو گرا اس جناب میں
پھولوں کو جا کے دیکھو اسی سے وہ آب ہے چمکے اُسی کا نور مہ م و آفتاب میں
لى اللَّهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ خدا ہے نور زمین و آسمان کا ( آیت قرآن شریف )

خوبوں کے حُسن میں بھی اُسی کا وہ نور ہے کیا چیز حُسن ہے وہی چپ کا حجاب میں
اس کی طرف ہے ہاتھ ہر اک تار زلف کا ہجراں سے اسکے رہتی ہے وہ پیچ و تاب میں
هر چشم مست دیکھو اسی کو دکھاتی ہے ہر دل اسی کے عشق سے ہے التہاب میں
جن مو رکھوں کو کاموں پر اسکے یقیں نہیں پانی کو ڈھونڈتے ہیں عبث وہ سراب میں
قدرت سے اُس قدیر کی انکار کرتے ہیں ! بکتے ہیں جیسے غرق ہو کوئی شراب میں
دل میں نہیں کہ دیکھیں وہ اُس پاک ذات کو ڈرتے ہیں قوم سے کہ نہ پکڑیں عتاب میں
ہم کو تو اے عزیز دکھا اپنا وہ جمال
کب تک وہ منہ رہیگا حجاب و نقاب میں
سناتن دھرم ٹائیٹل پیج - صفحه ۲ مطبوعہ ۱۹۰۳ء

آج 10 میں سے 10 باقی