آریوں سے خطاب

دُرِّثمین اُردو

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آریوں سے خطاب
عزیزو! دوستو! بھائیو! سُنو بات
خدا بخشے تمہیں عالی خیالات
ہمیں کچھ کہیں نہیں تم سے پیارو نہ کیں کی بات ہے تم خود بچارو
اگر کھینچے کوئی کہنے کی تلوار تو اس سے کب ملے بچھڑا ہوا یار
غرض پند و نصیحت ہے نہ کچھ اور خدا کے واسطے تم خود کرو غور
کہ گر ایشر نہیں رکھتا یہ طاقت کہ اک جاں بھی کرے پیدا بقدرت
تو پھر اس پر خدائی کا گماں کیا وگر قدرت بھی پھر وہ ناتواں کیا
کہاں کرتی ہے عقل اس کو گوارا کہ بن قدرت ہوا
وگر تم خالق اس کو مانتے ہو
یہ جگت سارا
تو پھر اب ناتواں کیوں جانتے ہو
بھلا تم خود کہو انصاف سے صاف کہ ایشر کے یہی لائق ہیں اوصاف
کہ کر سکتا نہیں اک جاں کو پیدا
نہ اک ذرہ ہوا اس سے ہویدا
نہ اُن بن چل سکے اس کی خُدائی
نہ اُن بن کر سکے زور آزمائی
نظر سے اس کے ہوں محجوب و مکتوم نہ ہو تعداد تک بھی اس کو معلوم
معاذ اللہ ! یہ سب باطل گماں ہے وہ خود ایشر نہیں جو ناتواں ہے
اگر بھولے رہے اس سے کوئی جاں تو پھر ہو جاوے اس کا ملک ویراں

پیارو! یہ روا ہرگز نہیں ہے
خدا وہ ہے جو رب العالمیں ہے
یہ ایسی بات منہ سے مت نکالو خطا کرتے ہو ہوش اپنے سنبھالو
تو ہر ذرے کا وہ مالک کہاں ہو
اگر ہر ذرہ اُس بن خود عیاں ہو
اگر خالق نہیں روحوں کی وہ ذات تو پھر کاہے کی ہے قادر وہ ہیہات
اگر ہے دیں یہی پھر گھر کیا ہے
اگر اس بن بھی ہو سکتی ہیں اشیاء تو پھر اُس ذات کی حاجت رہی کیا
خدا پر عجز و نقصاں کب روا ہے
اگر سب شئے نہیں اُس نے بنائی تو بس پھر ہو چکی اُس سے خدائی
اگر اس میں بنانے کا نہیں زور
تو پھر اتنا خُدائی کا ہے کیوں شور
وہ ناکامل خدا ہو گا کہاں سے کہ عاجز ہو بنانے جسم و جاں سے
سے
ذرا سوچو کہ وہ کیسا خدا ہے کہ جس سے جگت رُوحوں کا جُدا ہے
سدا رہتا ہے ان روحوں کا محتاج انہیں سب کے سہارے پر کرے راج
بھلا اس کو خدا کہنا ہی کیا بات
جسے حاجت رہے غیروں کی دن رات
جب اس نے ان کی گنتی بھی نہ جانی کہاں من من کا ہو انتر گیانی
اگر آگے کو پیدائش ہے سب بند
تو پھر سوچو ذرا ہو کے خردمند
کہ جس دم پا گئی مکتی ہر اک جاں تو پھر کیا رہ گیا ایشر کا ساماں
کہاں سے لائے گا وہ دوسری روح که تا قدرت کا ہو پھر باب مفتوح
غرض جب سب نے اس مکتی کو پایا تو ایشر کی ہوئی سب ختم مایا

تناسخ اڑ گیا آئی قیامت کرو کچھ فکر اب حضرت سلامت
عزیز و کچھ نہیں اس بات میں جاں اگر کچھ ہے تو دکھلاؤ بمیداں
خیالستان کو جانچا ہے سارا
بہت ہم نے بھی اس میں زور مارا
مگر ملتی نہیں کوئی بھی بُرہاں بھلا سچ کس طرح ہو جائے بہتاں
نہ ہو گا کوئی ایسا مت زمیں پر کہ یہ باتیں کہے جاں آفریں پر
رہو ہر دم پیار و ہدایت کے لیے حق کو پکارو
دعا کرتے
دعا کرنا عجب نعمت ہے پیارے
دعا سے آ لگے کشتی کنارے
اگر اس محل کو طالب لگائے تو اک دن ہو رہے برتھا نہ جائے
ہمارا کام تھا وعظ
و
منادی
سو ہم سب کر چکے والله بادی
الراقم مرزا غلام احمد رئیس قادیان
الثامن من الشهر المبارك المحرم باركه الله لجميع المؤمنين
۱۲۹۵ هجرى المقدس على صاحبه الصلوة و السلام
ل منشور محمدی بنگلور ۱۸۷۵ء مطابق ۱۵ ربیع الثانی ۱۲۹۵ھ

آج 10 میں سے 10 باقی