اتمام حجت

دُرِّثمین اُردو

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اتمام محبت
نشاں کو دیکھ کر انکار کب تک پیش جائے گا
ارے اک اور جھوٹوں پر قیامت آنے والی ہے
یہ کیا عادت ہے کیوں سچی گواہی کو چُھپاتا ہے
تیری اک روز اے گستاخ ! شامت آنے والی ہے
ترے مکروں سے آے جاہل! مرا نقصاں نہیں ہرگز
کہ یہ جاں آگ میں پڑکر سلامت آنے والی ہے
اگر تیرا بھی کچھ دیں ہے بدل دے جو میں کہتا ہوں
کہ عزت مجھ کو اور تجھ پر ملامت آنے والی ہے
بہت بڑھ بڑھ کے باتیں کی ہیں تونے اور چھپا یا حق
مگر یہ یاد رکھ اِک دن ندامت آنے والی ہے
خدا رسوا کرے گا تم کو میں اعزاز پاؤں گا
سنو اے منکرو! اب یہ کرامت آنے والی ہے

خدا ظاہر کرے گا اک نشاں پر رعب و پُر ہیبت
دلوں میں اس نشاں سے استقامت آنے والی ہے
خدا کے پاک بندے دوسروں پر ہوتے ہیں غالب
مری خاطر خدا سے یہ علامت آنے والی ہے
تتمہ حقیقة الوحی صفحہ ۱۵۷ مطبوعہ ۱۹۰۷ء

آج 10 میں سے 10 باقی