بدظنی سے بچو

دُرِّثمین اُردو

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بدظنی سے بچو
سے
اگر دل میں تمہارے شر نہیں ہے تو پھر کیوں ظن بد سے ڈر نہیں ہے
کوئی جو ظن بد رکھتا ہے عادت
بدی
خود وہ رکھتا ہے ارادت
گمان بد شیاطیں کا ہے پیشہ نہ اہلِ عفت و دیں کا ہے پیشہ
تمہارے دل میں شیطاں دے ہے بچے اسی سے ہیں تمہارے کام کچے
وہی کرتا ہے ظن بد بلا ریب کہ جو رکھتا ہے پردہ میں وہی عیب
وہ فاسق ہے کہ جس نے رہ گنوایا نظر بازی کو اک پیشہ بنایا
مگر عاشق کو ہرگز بد نہ کہیو ! وہاں بدظنیوں سے بچ کے رہیو
اگر عشاق کا ہو پاک دامن یقیں سمجھو کہ ہے تریاق دامن
مگر مشکل یہی ہے درمیاں میں کہ گل بے خار کم ہیں بوستاں میں
تمہیں یہ بھی سُناؤں اس بیاں میں کہ عاشق کس کو کہتے ہیں جہاں میں
سے آ لگا تیر
وہ عاشق ہے کہ جس کو حسب تقدیر محبت کی کماں
نہ شہوت ہے نہ ہے کچھ نفس کا جوش ہوا الفت کے پیمانوں سے مدہوش
لگی سینہ میں اُس کے آگ غم کی
نہیں اس کو خبر کچھ پیچ و خم کی
از مسودات حضرت مسیح موعود علیہ السلام

آج 10 میں سے 10 باقی