ہجوم مشکلات سے نجات حاصل کرنے کا طریق
دُرِّثمین اُردو
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہجوم مشکلات سے نجات حاصل کرنے کا طریق
ذیل میں جو نظم درج کی ۔ کی جاتی ہے یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک صاحب شیخ محمد بخش
رئیس کڑیا نوالہ ضلع گجرات کو لکھ کر عطا فرمائی تھی جبکہ وہ سخت مالی مشکلات میں مبتلا تھے۔ خدا تعالیٰ نے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دُعا کے طفیل اُن کی تکالیف دور کر دیں۔
اک نہ اک دن پیش ہوگا تو فنا کے سامنے چل نہیں سکتی کسی کی کچھ قضا کے سامنے
چھوڑنی ہو گی تجھے دُنیائے فانی ایک دن ہر کوئی مجبور ہے حکمِ خدا کے سامنے
مستقل رہنا ہے لازم اے بشر تجھ کو سدا رنج و غم یاس و الم فکر و بلا کے سامنے
بارگاہ ایزدی سے تو نہ یوں مایوس ہو مشکلیں کیا چیز ہیں مشکل کشا کے سامنے
حاجتیں پوری کریں گے کیا تری عاجز بشر کر بیاں سب حاجتیں حاجت روا کے سامنے
چاہیے تجھ کو مٹانا قلب سے نقشِ دُوئی سر جُھکا بس مالک ارض و سما کے سامنے
چاہیے نفرت بدی سے اور نیکی سے پیار ایک دن جانا ہے تجھ کو بھی خدا کے سامنے
راستی کے سامنے کب جھوٹ پھلتا ہے بھلا
قدر کیا پتھر کی لعل بے بہا کے سامنے
اخبار الفضل‘۱۳ جنوری ۱۹۲۸ء