پیش لفظ
درثمین مع فرہنگ
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پیش لفظ
نے اپنے رب کے حضور سلطان القلم کی جماعت ہونے کا حق ادا کرنے کے لئے صد سالہ
جشن تشکر کی مناسبت سے کم از کم سو قلمی نذرانے پیش کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل واحسان سے اپنی
کمزور بندیوں کے اس عزم و ہمت کو قبول فرمایا ، خدمت کی نئی راہیں کھولیں اور سارا بار خود اٹھا لیا۔ اب ہم بڑے عاجزانہ
فخر کے ساتھ دور نمین مع فرنگ، پیش کر رہے ہیں۔ یہ اس سلسلے کی بہتر ویں پیش کش ہے ۔
اسلام کے فتح نصیب جرنیل حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود کی تصانیف اپنے اندر
لازوال ابدی سچائی کی برکتیں سموتے ہوئے آفتاب کی مانند چک رہی ہیں ان میں آپ کا برصغیر کی تین علمی زبانوں عربی
فارسی اور اردو میں منظوم کلام بھی ملتا ہے۔ جو ہر قسم کی فانی لذتوں سے پاک اور سرا سر حق و حکمت کی طرف رہبری کرنے
والا لاثانی کلام ہے۔ جیسا کہ آپ نے خود فرمایا ہے ۔
کچھ شعر و شاعری سے اپنا نہیں تعلق
اس ڈھب سے کوئی سمجھے بس مدعا یہی ہے
تاریخ احمدیت میں ہمیں منشی غلام قادر صاحب فصیح سیالکوٹی ، حضرت خلیفہ نورالدین صاحب جمونی
حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کے ہم نام تھے) اور حضرت حکیم فضل دین صاحب بھیروی کے اسماء جامع در ثمین کے
طور پر ملتے ہیں۔ انہوں نے حضرت اقدس کی زندگی میں ہی آپ کی کتب روحانی خزائن ، میں جگہ جگہ بکھرے ہوئے
ان موتیوں کو چنا اور در ثمین مرتب کر کے شائع کی ہمیں ان بزرگ ہستیوں کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا چاہیے۔
فجزاهم الله تعالى احسن الجزاء
حضرت اقدس کے اس بے مثال منظوم کلام کے متعلق ہمارے پیارے آقا حضرت خلیفہ ابیح الرابع ایدها
تعالیٰ نے ایک مرتبہ خدام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ :
الله
ایک ایک شعر ایک ایک مصرع ، ایک ایک لفظ سچائی میں ڈوبا ہوا ہے ۔ اور
حقیقت یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود کا کلام ہی آپ کی سچائی کی دلیل ہے ۔ کوئی سعید
فطرت انسان اگر اس کلام کو نے تو ممکن نہیں ہے کہ وہ اس کلام کے کہنے والے کے
حق میں اس سچائی کی گواہی نہ دے۔ حیرت انگیز طور پر پاکیزہ جذبات عشق میں ڈوبا ہوا
یہ کلام سن کر روح پر وجد طاری ہو جاتا ہے ۔۔۔۔ حضرت مسیح موعود کا کلام یاد کریں اور
درویشوں کی طرح گاتے ہوئے قریہ قریہ پھریں اور اس کلام کی منادی کریں اور دنیا کو
بتائیں کہ وہ آگیا ہے جس کے آنے سے تمہاری نجات والبستہ ہے ۔"
۔۔۔۔
روزنامه الفضل 28 جون 1983ء )
کی اس پیش کش کی تیاری میں حضرت خلیفہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں
اور رہنمائی کا کلیدی کردار ہے۔ خوبصورت کتابت کروانے اور گلوسری تیار کرنے کی سعادت
عزیزہ امتہ الباری ناصر کو حاصل ہوئی ہے۔ ان کے کیا کہنے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمیشہ خلیفہ وقت کی
دعاؤں سے سرفراز رہتی ہیں ۔ اللهم زد وبارك
دعاؤں کی مستحق ہیں
اپنے تعاون کی وجہ سے
ہدایات بھی حاصل رہیں۔ انہی کی منظوری
سے یہ کتاب شائع کی جارہی ہے
کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ فجزاهم الله تعالیٰ احسن الجزاء -
به کتاب شائع