عرض حال

درثمین مع فرہنگ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عرض حال
حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود مرزا غلام احمد قادیانی ۔۔۔۔۔۔۔۔ کے پر معارف روح پر در منظوم
اردو کلام" در تمین کی اشاعت کی سعادت حاصل ہونا غیر معمولی فضل خداوندی ہے ۔
یہ کیا احساں ترا ہے بندہ پرور
کروں کس منہ سے شکر اے میرے داور
اگر ہر بال ہو جائے سخن ور
تو پھر بھی شکر ہے امکاں سے باہر
دنیا کی تاریخ میں یہ ایک منفرد کتاب ہے جو ایک موعود اسی نبی کا منظوم کلام ہے جسے اللہ تعالیٰ نے
اشاعت حق اور دفاع دین کے لئے غیر معمولی بوش و تپش عطا فرمائی تھی آپ کے علم کلام کے سب موضوعات کمال حکمت
سے اس کتاب میں یکجا ہیں ۔ ذات و صفات خداوندی، کلام الہی کے حقائق و معارف حضرت محمدرسول اله صل للہ عیہ علی
الموسم کے بلند و بالا اخلاق، احکام شریعیت کی تبلیغ ، ایمان واعمال صالحہ کا ذکر اور سلسلہ حقہ کی صداقت کے نشانات
سب اس سدا بہار گلستان میں موجود ہیں ۔
در تمین کیا ہے ؟ دور آخرین میں احمد کے جمال کی ایک دلفریب تصویر ہے۔ انتہائی شیریں، سادہ اور انشین
ادا کیا ہے حسن بیان
انداز سے دلوں کو مسخر کر لیا ہے ۔ آپ لسان و قلم کے جہاد کے داعی تھے اور اس کا خوب حق ادا کیا ہے قلم
کا ہر پہلو اپنی انتہائی لطافتوں کے ساتھ یہاں موجود ہے۔ اس الہی تائید یافتہ سلطان کے زبان و بیان کی خوبیوں کا
بیان ممکن نہیں دراصل یہ کسی انسان کے بس کا ہے بھی نہیں۔ یہ ایک عارف باللہ کا امام الکلام ہے ۔
۔

اس کلام سے عشق کی وجہ سے دلی خواہش تھی کہ اسے جو بھی پڑھے درست پڑھے ۔ غلط ادائیگی کی سماعت سے
مجروح ہو کہ یہ چارہ سوجھا کہ مشکل الفاظ اعراب اور معانی کے ساتھ لکھے جائیں اور زیادہ سے زیادہ احباب تک
پہنچائے جائیں۔ اس کام کے آغاز میں حضور ایدہ الودود کو دعا کے لئے لکھا تو آپ نے تحریر فرمایا ہے
رو
نئی نسلوں کے تلفظ میں تو اتنی غلطیاں ہیں کہ سن کر دل کڑھتا ہے اور اچھی آوازوں والے
بھی غلط تلفظ کی وجہ سے مزاکر کروا کر دیتے ہیں ۔ (مکتوب 24 دسمبر 1990ء)
گلوسری کا کام الفاظ کے اردو معانی کے ساتھ مکمل کر کے بھیجا تو آپ نے قیمتی دعاؤں سے نوازا
اور تحریر فرمایا :-
در ثمین کے مشکل الفاظ کے معانی پرمشتمل مسودہ میں نے دیکھا ہے۔ ماشاء اللہ آپ نے
خوب محنت کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مبارک کرے اور ہر لحاظ سے مفید بنائے بہتر ہو کہ نئی
ور شمین شائع کریں جس میں ہر شکل اور اہم لفظ کا تلفظ بیان ہو اور زیر زبر ڈال کر اس کی
حرکات کو نمایاں کیا جائے اردو ترجمہ کے ساتھ انگریزی ترجمہ بھی دیں ۔۔۔۔ پس بہتر ہو کہ
اس ہدایت کی روشنی میں نئی در ثمین شائع کریں۔ (مکتوب 16 جنوری 1993 ریم)
یہ اتنا بڑا منصوبہ تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان اور حضرت صاحب کی دعاؤں اور حسن ظنی کا زاد راہ
نہ ہوتا تو وچنا بھی دیوانگی تھی۔ بہر کیف نئی کتابت کرواتے ہوئے در ثمین کے مختلف نسخوں کا مطالعہ کیا توکئی جگہ
مختلف قسم کے فرق نظر آئے جن کی اصلاح کے لئے محترم ناظر صاحب اشاعت کی ہدایت کے مطابق حضرت اقدس
مسیح موعود کی کتب کے پہلے ایڈیشن دیکھے جہاں جہاں فرق نظر آئے آپ کی منظوری سے اصلاح کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
چند مثالوں سے وضاحت کرتی ہوں ۔

بعض جگہ نئے لفظ شامل ہو گئے تھے ۔
زندگی بخش جام احمد ہے
کیا ہی پیارا یہ نام احمد ہے
دافع البلاء" روحانی خزائن جلد ۱۸ ص ۱۲ پر یہ شعر ہی کے بغیر ہے جو بعد میں شامل ہوا ہے۔ حضرت اقدس
کے کلام میں لفظ پیار اور پیارا ہی، پر زور دے کہ پڑھا جاتا ہے ۔
وو
وو
پھر یہ شعر دیکھئے جو قادیان کے آریہ اور ہم ، روحانی خزائن جلد ۲ ص ۶۵ پر اس طرح درج ہے ۔
کیوں ہو گئے ہیں اس کے شمن یہ سارے گمرہ
وہ رہنمائے راز چون و چرا یہی ہے
مروج کتابوں میں پہلے مصرع میں لفظ گمراہ ہے اور رہنمائے کی جگہ رہنما ہے ، لکھا ہے ۔
بعض جگہ لفظ تبدیل ہو گئے تھے ۔ مثلاً
ہوئے ہم تیرے اسے قادر توانا
ترے در کے ہوئے اور تجھ کو مانا
مجموعہ آمین ، صا میں شعر کا آخری لفظ مانا ہے جب کہ یہ جانا ، چھپ کر عام رواج پا چکا ہے۔
اسی طرح یہ شعر دیکھئے ۔
یہ تینوں تیرے بندے رکھیو نہ ان کو گندے
کر ان سے دور یارب دنیا کے سارے پھندے
مجموعہ آئین ، ص پر درج ذیل شعر میں آخری لفظ پھندے نہیں بلکہ دھندے، ہے ۔

ور ثمین کے آخر میں الہامی شعر درج ہے ۔
برتر گمان و وہم سے احمد کی شان ہے
جس کا غلام دیکھو مسیح الزمان ہے
سیرۃ المہدی حصہ دوم میں حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل کی ایک روایت درج ہے کہ آپ نے خود حضرت
اقدس کے دست مبارک کا تحریر کردہ یہ شعر پڑھا ہے لیکن تعجب ہے آج کل در ثمین میں اس کا کی بجائے جس کا ،
چھپا ہوا ہے ، اس ثقہ روایت کے مطابق اس شعر کو صحیح لکھوایا گیا ہے ۔
بہت سے اشعار میں الفاظ کی ترتیب درست کی گئی ہے ۔
دور مین کی کتابت کرواتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ سو سال میں اُردو رسم الخط میں ہونے والی
تبدیلیوں کے مطابق اسے جدید انداز میں لکھا جائے ۔ پہلے دو لفظوں کو جوڑ کر لکھ دیا جاتا تھا مثلاً دلونکو اب الگ لکھا
جاتا ہے اس لئے ہر لفظ الگ الگ لکھوایا گیا ہے تاکہ قارئین کو خوبصورت تحریر پڑھنے میں آسانی ہو ۔
اسی طرح پہلے ہی اور لیئے ہیں اور دن اورں میں فرق نہیں کیا جاتا تھا ۔ ایسے لفظوں کی درستی کی مثال کے
لئے یہ شعر ملاحظہ فرمائیں۔
بنا سکتا نہیں اک پاؤں کیڑے کا بشر ہر گنز
تو پھر کیوں کہ بنانا نور حق کا اس پہ آساں ہے
لفظ کیڑے ، بعض کتابوں میں پرانے رسم الخط کے مطابق اس طرح لکھا ہوا ہے کہ کیڑی، پڑھا جاتا ہے حضرت مصلحب
سے دریافت کر کے کیڑے، اختیار کیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں کتابت کے دوران راہ پانے والی ایسی غلطیاں بھی تھیں جن میں راہ اور رہ، تیرا اور ترا گناہ اور
گنہ، جیسے الفاظ میں فرق نہیں کیا گیا تھا ۔ اب پرانے ایڈیشن اور شعر کے وزن کے لحاظ سے اُنہیں درست کر دیا گیا ہے ۔

ایک نیا قطعہ بھی براہین احمدیہ کے ٹائیٹل سے شامل کیا ہے۔ جو سابقہ نسخوں میں درج ہونے سے رہ گیا ہے ۔
اس نئے ایڈیشن میں ساری نظموں پر خاص طور پر شکل اور بعض ایسے آسان الفاظ پر بھی زبر زیر لگا دیئے ہیں جو غلط ہی
زبان زدعام ہو گئے تھے ۔ باربار پروف ریڈنگ سے غلطی کا امکان کم سے کم ہو گیا ہے ۔
اللہ تعالیٰ کو تاہیوں کو معاف فرمائے ، آمین ۔
حصہ کلام میں تو صحت کا انسانی کوشش کی انتہائی حد تک خیال رکھا گیا ہے گلوسری میں ، تلفظ کی ح تلفظ کی حد تک
م۔
کہا جا سکتا ہے کہ تحقیق کی گئی ہے لیکن معانی میں دو رائے ہونے کا اپنے اپنے علم اور فہم کے مطابق امکان موجود ہے ۔
بہر صورت دس بارہ سال پر محیط محنت شاقہ کا حاصل پیش خدمت ہے جس میں مشکل الفاظ کے اردو معانی، انگریز می مانی
اور رومن میں تلفظ کی وضاحت کی گئی ہے۔ گلوسری کی نظر ثانی میں محترم نور الدین منیر صاحب، محترم ڈاکٹر منصور احمد قریشی
صاحب محترمہ نصری حمزه حمزہ صاحبہ اور محترمہ محمودہ امتہ السمیع وہاب صاحبہ کی کا وشیں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ میرے دل
میں اظہار تشکر کے ذیل میں ایک طویل فہرست آویزاں ہے جس میں محترمہ آپا سلیمہ میر صاحبہ سر فہرست ہیں ۔ ان سب
کے احسانات کے شکریہ کا حق ادا ہی نہیں کیا جاسکتا۔ مولا کریم میرے محسنوں کی خود جزا بن جائے اور ہماری حقیر کاوشوں
کو اپنی رحمت اور مغفرت کا سامان بنا دے ۔ آمین اللهم آمین ۔

در همین اردو مع فرہنگ کے انٹرنیٹ ایڈیشن میں درج ذیل اصلاحات کی گئی ہیں
(ابن)
صفحه 70
صفحه 72
qishr
رت uboot
لب taab
صفحه 99
maah leqaa
من القا
149 صفحہ
qurbo jewar قرب و جوار
50,151,167,172,176,179,180,187 صفحہ
semaar
161 صفحہ
zulfaqaar ذوالفقار
صفحه 161
muhaimin
122 maurede zul lo shekast
مورد دل و شکست
162 صفحہ
uqoobat محبت
163 صفحہ
muroor
163 صفحہ
hirmaaN
مرور
درمان
174 صفحہ
keen o neqaar کین وقار
'ezaar
feraar
عذار
فرهنگ صفحه 1
میل: mail توجه خواهش میلان جھکاؤ رغبت رجحان
inclination, tendency, trend, desire, attitude

آج 10 میں سے 10 باقی