فضائل قرآن مجید

درثمین مع فرہنگ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

فضائل قرآن مجید
جمال و حسن قرآں نور جان ہر مسلمان ہے
قمر ہے چاند اوروں کا ۔ ہمارا چاند قرآں ہے
نظیر اس کی نہیں جمتی نظر میں ، فکر کر دیکھا
بھلا کیونکر نہ ہو نیست کلام پاک رحماں ہے
بہار جاوداں پیدا ہے اُس کی ہر عبارت میں
نہ وہ خوبی چمن میں ہے۔ نہ اس سا کوئی بستاں ہے
کلام پاک یزداں کا کوئی ثانی نہیں ہر گز
اگر ٹو لوٹے عمال ہے وگر لعل بدخشاں ہے
خُدا کے قول سے قول بشر کیوں کہ برابر ہو
وہاں قدرت یہاں درماندگی فرق نمایاں ہے
ملائیک جس کی حضرت میں کریں اقتدار لا علمی
سخن میں اُس کے ہمتائی ، کہاں مقدور انساں ہے

بنا سکتا نہیں اک پاؤں کیڑے کا بشر ہرگز
تو پھر کیونکر بنانا نور حق کا اُس پہ آساں ہے
ارے لوگو ! کرو کچھ پاس شان کبریائی کا
زباں کو تھام لو اب بھی اگر کچھ ہوئے ایماں ہے
خدا سے غیر کو ہمتا بنانا سخت گراں ہے
خُدا سے کچھ ڈرو یارو ۔ یہ کیسا کذب و بُہتاں ہے
اگر اقتدار ہے تم کو خدا کی ذاتِ واحد کا
تو پھر کیوں اس قدر دل میں تمہارے شرک پنہاں ہے
یہ کیسے پڑ گئے دل پر تمہارے جہل کے پردے
ہمیں کچھ کہیں نہیں بھائیو ! نصیحت ہے غریبانہ
کوئی جو پاک دل ہو دے دل و جاں اُس پہ قرباں ہے
خطا کرتے ہو باز آؤ اگر کچھ خوف یزداں ہے
براہین احمدیہ حصہ سوم ص ۱۸۳ مطبوعه شده / روحانی خزائن جلد ۱ ص ۱۹)

آج 10 میں سے 10 باقی