عیسائیوں سے خطاب

درثمین مع فرہنگ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عیسائیوں سے خطاب
آؤ عیسائیو! ادھر آؤ !
نورِ حق دیکھو راہ حق پاؤ
جس قدر خوبیاں ہیں فرقاں میں کہیں نہیں میں تو دکھلاؤ
سر پہ خالق ہے اُس کو یاد کرو یونہی مخلوق کو نہ بہکاؤ
کب تلک جھوٹ سے کرو گے پیار کچھ تو سچ کو بھی کام فرماؤ
سا کچھ تو خوفِ خدا کرد لوگو کچھ تو لوگو خُدا سے شرماؤ
عیش دنیا سدا نہیں پیارو اِس جہاں کو بقا نہیں پیارو
یہ تو رہنے کی جا نہیں پیارو کوئی اس میں رہا نہیں پیارو
اس خرابہ میں کیوں لگاؤ دل
ہاتھ سے اپنے کیوں جلاؤ دل
کیوں نہیں تم کو دین حق کا خیال ہائے سو سو اُٹھے ہے دل میں اُبال
کیوں نہیں دیکھتے طریق صواب ؟ کس بلا کا پڑا ہے دل پر حجاب !
اس قدر کیوں ہے کین و استکبار؟ کیوں خُدا یاد سے گیا یک بار ؟
تم نے حق کو بھلا دیا تہیہات دل کو پتھر بنا دیا ہیہات
اے عزیزو اسنو کہ بے قرآن حق کو ملتا نہیں کبھی انساں
جن کو اس نور کی خبر ہی نہیں اُن پر اس یار کی نظر ہی نہیں

ہے یہ فرقاں میں اک عجیب اثر کہ بناتا ہے عاشق دلبر
جس کا ہے نام قادر اکبر اُس کی سستی سے دی ہے سختہ خبر
کوئے دلبر میں کھینچ لاتا ہے پھر تو کیا کیا نشاں دکھاتا ہے
دل میں ہر وقت نور بھرتا ہے سینے کو خوب صاف کرتا ہے
اُس کے اوصاف کیا کروں میں بیاں وہ تو دیتا ہے جاں کو اور اک جاں
وہ تو چکا ہے نیر اکبر
اُس سے انکار ہو سکے کیونکر
وہ ہمیں دلستاں تلک لایا
اُس کے پانے سے یار کو پایا
بحر حکمت ہے وہ کلام تمام
عشق حق کا پلا رہا ہے جام
بات جب اُس کی یاد آتی ہے یاد سے ساری خلق جاتی ہے
سینے میں نقش حق جماتی ہے دل سے غیر خُدا اُٹھاتی ہے
درد مندوں کی ہے دوا وہی ایک
خدا سے خُدا نما وہی ایک
ہے
ہم نے پایا خور ھدی وہی ایک ہم نے دیکھا ہے دل ربا و ہی ایک
اُس کے منکر جو بات کہتے ہیں! یوں ہی اک واہیات کہتے ہیں !
بات جب ہو کہ میرے پاس آئیں میرے منہ پر وہ بات کہہ جاویں
مجھ سے اس داستان کا حال سنیں
آنکھ پھوٹی تو خیر کان سہی
مجھ سے وہ صورت و جمال سنیں
نہ سہی ۔ یوں ہی امتحان سہی
) برا بین احمدیہ حصہ سوم صفحه ۲۶۸ مطبوعہ شائد / روحانی خزائن جلد ا ص ۲۹۹)

آج 10 میں سے 10 باقی